واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > جادو کا اسلامی علاج



جادو کا اسلامی علاج جادو کا اسلامی علاج


جن کا انسان کے بدن میں داخل ہونے کے متعلق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-09, 06:23 PM   #1
جن کا انسان کے بدن میں داخل ہونے کے متعلق
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 05-01-09, 06:23 PM

پچھلے دنوں جن کا انسان کے بدن میں داخل ہونے کا معاملہ پھیلا ہوا تھا اور یہ عقلی طور پر ناممکن ہے۔ اسکا سبب یہ ہے کہ ان کا پیدائشی طور پر آپس میں فرق ہے۔ انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا جبکہ جن آگ سے پیدا ہوا ہے۔ اور یہ کہ شیطان صرف وسوسے ڈالنے پر قادر ہیں اور اللہ تعالی نے انہیں انسان پر کوئی سلطہ نہیں دیا کہ وہ انسان پر مسلط ہوسکیں۔ اور جو کیسٹیں لوگوں کے پاس چل رہی ہیں وہ کوئی دلیل نہیں۔
تو آپ کا اس پر کیا رد ہے؟


الحمدللہ

جن کا انسان کے بدن میں داخل ہونا یقینی طور پر کتاب وسنت اور بااتفاق اہل وسنت والجماعت اور حسی اور مشاہداتی طور پر ثابت ہے اور اس معاملہ میں سوائے معتزلہ کے جنہوں نے اپنے عقلی دلائل کو کتاب وسنت پر مقدم کیا ہے کسی اور نے اختلاف نہیں کیا اور ہم دلائل میں جو آسان ہو ذکر کریں گے۔

فرمان باری تعالی ہے:

"اور وہ لوگ جو کہ سود خور ہیں کھڑے نہیں ہونگے مگر اسی طرح جس طرح وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چھوکر خبطی بنادے یہ اس لئے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ تجارت بھی تو سود کی طرح ہے۔" البقرہ275

قرطبی نے اپنی تفسیر میں (ج3ص355) میں کہا ہے کہ (یہ آیت اس انکار کو فاسد کرنے کی دلیل ہے جو کہتا ہے کہ دورے جن کی طرف سے نہیں اور وہ یہ گمان کرتا ہے کا یہ طبیعتوں کا فعل ہے اور شیطان انسان کے اندر نہیں چلتا اور نہ ہی اسے چمٹا ہے۔)

اور ابن کثیر نے اپنی تفسیر (ج1ص32) میں مذکورہ آیت ذکر کرنے کے بعد کہا ہے کہ (یعنی وہ قیامت کے دن اپنی قبروں سے ایسے کھڑے ہونگے جس طرح کہ مرگی والے کو دورے کی حالت ہوتی ہے اور شیطان اسے خبطی بنا دیتا ہے اور اس لئے کہ وہ منکر کام کیا کرتا تھا: اور ابن عباس (رضی اللہ عنہما) کا فرمان ہے کہ سود خور قیامت کے دن مجنون اور گلا گھونٹا ہوا اٹھے گا)

اور صحیح حدیث میں جسے نسائی نے ابو الیسر سے روایت کیا ہے وارد ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے

(اے اللہ میں گرنے اور بہت زیادہ بڑھاپے اور غرق ہونے اور جل جانے سے پناہ مانگتا ہوں اور تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے شیطان موت کے وقت خبطی بنادے ۔)

مناوی نے اپنی کتاب فیض (ج2ص148) میں عبارت کی شرح میں کہا ہے (اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ شیطان مجھے موت کے وقت خبطی کردے) کہ وہ مجھ سے چمٹ جائے اور میرے ساتھ کھیلنا شروع کردے اور میرے دین یا عقل میں فساد بپا کردے۔ (موت کے وقت) یعنی نزع کے وقت جس وقت پاؤں ڈگمگا جاتے اور عقلیں کام کرنا چھوڑ دیتی اور حواس جواب دے جاتے ہیں۔ اور بعض اوقات شیطان انسان پر دنیا کو چھوڑتے وقت غلبہ پالیتا ہے تو اسے گمراہ کردیتا یا پھر اسے توبہ سے روک دیتا ہے۔۔۔) الخ

اور ابن تیمیہ نے (مجموع الفتاوی 24/276) میں کہا ہے کہ جنوں کا انسان کے بدن میں داخل ہونا بالاتفاق آئمہ اہل وسنۃ والجماعۃ سے ثابت ہے۔

ارشاد باری تعالی ہے:

"اور وہ لوگ جو کہ سود خور ہیں کھڑے نہیں ہونگے مگر اسی طرح جس طرح وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چھوکر خبطی بنادے" البقرہ 275

اور صحیح (بخاری) میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ (کہ شیطان ابن آدم کے اندر اس طرح دوڑتا ہے کہ جس طرح خون)1ھ

اور عبداللہ بن امام احمد کا قول ہے کہ۔ میں نے اپنے باپ سے کہا کہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ جن انسان کے بدن میں داخل نہیں ہوتا تو انہوں نے فرمایا (اے میرے بیٹے وہ جھوٹے ہیں حالانکہ وہ اسکی زبان سے بول رہا ہے۔)

تو ابن تیمیہ نے اس پر تعلیق لگاتے ہوئے فرمایا:

(یہ جو انہوں نے کہا وہ مشہور ہے کیونکہ جب آدمی کو دورہ پڑتا ہے تو زبان سے ایسی باتیں کرتا ہے جن کا معنی بھی نہیں جانتا اور اسکے بدن پر بہت زیادہ مارا جاتا ہے اگر اس طرح کی مار اونٹ کو ماری جائے تو وہ بھی متاثر ہو۔

اور جن چمٹے ہوئے شخص کو یہ مار محسوس بھی نہیں ہوتی اور نہ ہی اسے وہ کلام جو کہ وہ کرتا ہے محسوس ہوتا ہے اور بعض اوقات دورے والا اور بغیر دورے کے شخص کو کھینچا جاتا ہے اور بستر یا چٹائی جس پر وہ بیٹھا ہوتا ہے کھینچی جاتی ہے اور آلات واشیاء بدل جاتی ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل ہوتا اور اسکے علاوہ اور کئی امور واقع ہوتے ہیں جس نے یہ دیکھیں ہوں اسے یہ یقینی علم ہوجاتا ہے کہ انسان کی زبان پر بولنے والا اور ان جسموں کو حرکات دینے والا انسان کے علاوہ کسی اور جنس سے ہے)

حتی کہ رحمہ اللہ نے یہ بھی فرمایا (اور آئمہ مسلمین کے اندر کوئی ایسا امام نہیں جو کہ جن کا انسان کے جسم میں داخل ہونے کا منکر ہو اور جو اسکا انکار کرے اور یہ دعوی کرے کہ شرع جھوٹ بول رہی ہے تو اس نے شرع پر جھوٹ بولا اور شرعی دلائل میں کوئی دلیل اس کی نفی نہیں کرتی)

تو جنوں کا انسان کے جسم میں داخل ہونا کتاب عزیز اور سنت مطہرہ اور اہل سنت والجماعۃ کے اتفاق سے ثابت ہے جنکے ہم نے بعض دلائل ذکر کئے ہیں۔

اور اللہ تعالی کا یہ ارشاد مبارک:

" اور دراصل وہ اللہ تعالی کی مرضی کے بغیر کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے"

تو یہ بلاشک اس بات کی واضح دلیل ہے کہ جن اللہ تعالی کے حکم کے بغیر یہ طاقت ہی نہیں رکھتے کہ وہ کسی کو جادو یا اس سے چمٹ کر یا اسی طرح کسی اور قسم کی ایذا دے سکیں یا اسے گمراہ کرسکیں۔

جیسا کہ حسن بصری کا قول ہے کہ:

اللہ تعالی جس پر چاہے انہیں مسلط کردیتا ہے اور جس پر نہ چاہے اس پر مسلط نہیں کرتا اور وہ اللہ کے حکم کے بغیر کسی پر طاقت نہیں رکھتے ۔

جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے۔

تو شیطان (اور وہ کافر جن ہے) بعض اوقات مومنوں پر انکے گناہوں کی وجہ اور اللہ تعالی کے ذکر اور اسکی توحید اور اسکی عبادت میں اخلاص سے دور ہونے کے سبب سے ان پر انہیں مسلط کردیتا ہے۔

لیکن جو اللہ تعالی کے نیک اور صالح بندے ہیں ان اسکی کوئی قدرت نہیں ہے ۔

فرمان باری تعالی ہے۔

"میرے سچے بندوں پر تیرا کوئی قابو اور بس نھیں اور تیرا رب کارسازی کرنے والا کافی ہے" الاسراء 65

اور اسے دور جاہلیت میں عرب بھی اچھی طرح جانتے اور اپنے اشعار میں اسکا تذکرہ کرتے تھے تو اسی لئے اعشی نے اپنی اونٹنی کو چستی کے لحاظ سے جنون کے ساتھ تشبیہ دی ہے۔ اس کا قول ہے:

وہ کچھ دنوں کو رات کو چلنے کے بعد ایسے ہو جاتی ہے کہ اسے جنوں کی طرف سے کوئی جنون پہنچا ہے۔

اور الاولق جنون کی تشبیہ کو کہتے ہیں۔

اور جن چمٹنے کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے ابن تیمیہ نے (مجموع فتاوی 19/39) کہا ہے کہ۔

(بعض اوقات جن انسان کو شہوت اور خواہش اور عشق کی بنا پر چمٹتے ہیں جس طرح کہ انسان انسان کے سے متفق ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اور بعض اوقات بغض اور سزا کے طور پر اور یہ کثرت سے ہے۔ مثلا انسانوں میں سے کوئی انہیں ایذا اور تکلیف دیتا ہے یا پھر وہ گمان کرتے ہیں کہ انسانوں نے جان بوجھ کر تکلیف دی ہے یہ تو کسی پر پیشاب کردینا اور یا پھر کسی جن پر گرم پانی بہا دینا اور یا کسی کو قتل کردینا اگرچہ انسان کو اسکا علم بھی نہیں ہوتا اور جنوں میں جہالت اور ظلم ہے تو وہ اسکی سزا کئے گئے فعل سے بھی زیادہ دیتے ہیں۔

اور بعض اوقات بطور کھیل کود اور مذاق اور یا پھر شر کی بنا پر بے وقوف جنوں کی طرف سے یہ حاصل ہوتا ہے۔) انتہی۔

میں کہتا ہوں، امید ہے کہ ان سب چیزوں سے نجات اس وقت مل سکتی ہے جبکہ اللہ تعالی کا ذکر اور ہر کام شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح طور پر ثابت ہے کہ بہت سے کاموں کے وقت اللہ تعالی کا ذکر اور بسم اللہ پڑھنا مثلا کھانا کھاتے اور پانی پیتے اور جانور پر سوار ہوتے وقت اور ضرورت کے وقت کپڑے اتارتے وقت اور بیوی سے جماع کرتے وقت وغیرہ۔

اور اسکے علاج کے متعلق ابن تیمیہ (مجموع الفتاوی 19/42) میں فرماتے ہیں کہ:

(اور مقصد یہ ہے کہ اگر جن انسانوں پر زیادتی کریں تو انہیں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بتایا جائے اور ان پر حجت قائم کی جائے اور انہیں نیکی کا حکم اور برائی سے روکا جائے جس طرح کہ انسان کے ساتھ کیا جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے:

"ہم کسی کو اس وقت تک عذاب نہیں دیتے جب تک کہ رسول کو نہ بھیج دیں"

پھر اسکے بعد فرماتے ہیں کہ اگر جن امر اور نہی اور یہ سب بیان کرنے کے بعد بھی باز نہ آئے تو پھر اسے ڈانٹ ڈپٹ اور لعنت ملامت اور برا بھلا اور دھمکی وغیرہ دینا جائز ہے جس طرح کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان کے ساتھ کیا جب وہ آپ پر انگارہ لے کر حملہ آور ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (میں تجھ سے اللہ تعالی کی پناہ میں آتا ہوں اور تجھ پر تین بار اللہ تعالی کی لعنت کرتا ہوں۔) اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

اور اسکے خلاف قرآن پڑھ کر اور اللہ تعالی کا ذکر کرکے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ اور خاص کر آیۃ الکرسی پڑھ کے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

(بیشک جو اسے پڑھے گا اس پر اللہ تعالی کی طرف سے ایک محافظ صبح تک کے لئے مقرر کردیا جائے گا اور شیطان اسکے قریب بھی نہیں بھٹک سکے گا۔) اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

اور اسی طرح معوذ تین (قل اعوذ برب الفلق۔۔ اور قل اعوذ برب الناس) دونوں سورتیں پڑھنا۔

اور لیکن نفسیاتی ڈاکٹر جن چمٹے ہوئے کے علاج میں ان چیزوں پر اعتماد نہیں کرتا کیونکہ وہ اسے کچھ فائدہ نہیں دے سکتا۔

اور یہ مسئلہ اس سے بھی زیادہ تفصیل کا محتاج ہے لیکن جو ہم نے ذکر کیا ہے اس میں ان شاء اللہ سنت کی پیروی کرنے والے کےلئے کفایت ہے۔

والحمدللہ رب العالمین۔ .

المرجع۔۔ : مسائل ورسائل ۔ تالیف۔ محمد الحمود النجدی

Last edited by فیصل ناصر; 22-10-11 at 07:17 PM..

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1970
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-11-11), نبیل خان (18-10-11), محمدمبشرعلی (16-12-09), مرزا عامر (18-10-11), حیدر (17-10-11), حیدر Rehan (04-11-11), سیفی خان (18-10-11), عبداللہ حیدر (02-06-09)
پرانا 18-01-11, 08:08 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتہائی حساس موضوع شاندار انداز میں پیش کرنے کا شکریہ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-10-11), نبیل خان (18-10-11), حیدر (17-10-11)
پرانا 17-10-11, 09:07 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جنوں کی انسانوں سے شادی امام مالک، امام قتادہ ، اور امام ابن العماد کے نزدیک کرا ہت کے ساتھ جا ئز ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
انتہائی حساس موضوع شاندار انداز میں پیش کرنے کا شکریہ۔
جنوں کی انسانوں سے شادی

جنوں کی انسانوں سے شادی امام مالک، امام قتادہ ، اور امام ابن العماد کے نزدیک کرا ہت کے ساتھ جا ئز ہے ۔شیخ جمال الدین سجتا نی حنفی کہتے ہیں کہ اختلافِ جنس کی بنا پر انسانوں ، جنوں اور پانی کے انسانوں کے درمیان شادی بیا ہ جا ئز نہیں ۔علامہ شرف الدین بارزی کہتے ہیں کہ یہ شادی جا ئز نہیں ۔بایں ہمہ ہر دور میں جنوں کے انسانوں کے ساتھ نکاح کے واقعات پڑھنے اور سننے میں آئے ہیں ایسی دو شخصیتوں سے راقم (میں نہیں) بھی واقف ہے جنکی شادیاں جنوں سے ہو ئی ہیں، انسانوں پر جنوں کے عاشق ہونے کے واقعات حد شمار سے باہر ہیں۔
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (22-10-11)
پرانا 17-10-11, 09:25 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,387
کمائي: 95,810
شکریہ: 52,509
11,170 مراسلہ میں 35,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاک نیٹ ایک فیملی فورم ہے۔ اختلاف کرنے کے مناسب طریقے اپنائے جائیں۔ شکریہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (17-10-11), فیصل ناصر (18-10-11), نیلم خان (18-10-11), محمدعدنان (06-11-11), احمد نذیر (21-10-11), سیفی خان (18-10-11)
پرانا 18-10-11, 08:15 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جنات سے حفاظت کیلئے :: ایک لڑکی پر ایک جن عاشق ہو گیا۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
پاک نیٹ ایک فیملی فورم ہے۔ اختلاف کرنے کے مناسب طریقے اپنائے جائیں۔ شکریہ
جنات سے حفاظت کیلئے :: ایک لڑکی پر ایک جن عاشق ہو گیا۔

اس پر نزہتہ المجالس میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک لڑکی پر ایک جن عاشق ہو گیا۔ لڑکی کے رشتے کی بات اس کے چچا کے لڑکے سے طے تھی لیکن چچا نے انکار کر دیا۔ لڑکی کی شادی ایک اور لڑکے سے کر دی گئی۔ وہ جن لڑکی کے پاس برابر آتا رہا اور لڑکے کو مار دیا۔ اب چچا کے لڑکے نے پھر رشتہ مانگا لیکن چچا نے پھر انکار کیا اور ایک اور لڑکے سے شادی کر دی۔ اس جن نے اس لڑکے کو بھی مار دیا۔ اب چچا کے لڑکے نے پھر رشتہ مانگا تو اس کے چچا نے اس لڑکے سے جان چھڑانے کیلئے اس کو یہ رشتہ دیدیا۔ جب یہ لڑکا پہلی رات اپنی بیوی کے پاس پہنچا تو وہ جن بھی آگیا اور لڑکے کو کہنے لگا دیکھ میں اس لڑکی کا عاشق ہوں یا تو ایک رات تیری اور ایک رات میری۔ ورنہ میں تجھے مارتا ہوں۔ لڑکا مجبوراً راضی ہو گیا اور کہا اگر پہلی رات مجھے دیدے تو تیری مہربانی۔ جن نے کہا ٹھیک ہے۔ اب جن نے کہا آئو اس خوشی میں میں تجھے سیر کراکر لائوں۔ یہ لڑکا جن کے کندھوں پر سوار ہوا اور جن آسمان کی طرف اڑا۔ اتنا اوپر گیا کہ اس لڑکے نے فرشتوں کی تسبیح سنی۔ فرشتوں نے جب جن کو دیکھا تو لاحول الخ پڑھا تو جن وہاں سے بھاگا اب یہ جن جب بھی لڑکے کے گھر آتا وہ یہی وظیفہ پڑھتا۔ یہاں تک کہ اس جن سے لڑکے کی جان چھوٹ گئی۔
لَاحَولَ وَلَاقُوَّہَ اِلاَّ بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِo
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (22-10-11)
پرانا 18-10-11, 08:28 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,181
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (18-10-11)
پرانا 18-10-11, 09:03 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,764
کمائي: 26,326
شکریہ: 917
1,269 مراسلہ میں 2,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا اس کے بارے میں تفردات اور دوسرے موقف پر مبنی مواد مل سکتا ہے کہیں سے ؟

کوئی بھائی نشاندہی کرسکتا ہے ؟؟
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (18-10-11)
پرانا 18-10-11, 09:23 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کیا اس کے بارے میں تفردات اور دوسرے موقف پر مبنی مواد مل سکتا ہے کہیں سے ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبیداللہ عبید مراسلہ دیکھیں
کیا اس کے بارے میں تفردات اور دوسرے موقف پر مبنی مواد مل سکتا ہے کہیں سے ؟
کوئی بھائی نشاندہی کرسکتا ہے ؟؟
Father of Jesus Christ Isa Declared in Quran & Reality of Jinn
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-10-11, 09:41 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,387
کمائي: 95,810
شکریہ: 52,509
11,170 مراسلہ میں 35,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رانا صاحب میں جان بوجھ کر آپکا مراسلہ اپروو کر رہا ہوں۔ اس طرح غیر جانبدار لوگوں کے آپ اپنے بارے میں خیالات خود ہی منفی کر رہے ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (18-10-11), احمد نذیر (21-10-11)
پرانا 18-10-11, 10:18 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default غیر جانبدار لوگوں کے آپ اپنے بارے میں خیالات خود ہی منفی کر رہے ہیں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
رانا صاحب میں جان بوجھ کر آپکا مراسلہ اپروو کر رہا ہوں۔ اس طرح غیر جانبدار لوگوں کے آپ اپنے بارے میں خیالات خود ہی منفی کر رہے ہیں۔
غیر جانبدار لوگوں کے آپ اپنے بارے میں خیالات خود ہی منفی کر رہے ہیں۔

شکریہ !!! مراسلہ ؟؟؟ کیسے ؟؟؟
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (21-10-11), حیدر (21-10-11)
پرانا 18-10-11, 11:14 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,507
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جنات اوے جن اوئے جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (18-10-11), حیدر (21-10-11)
پرانا 20-10-11, 10:32 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default غیر جانبدار لوگ :: جنات اوے جن اوئے جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
رانا صاحب میں جان بوجھ کر آپکا مراسلہ اپروو کر رہا ہوں۔ اس طرح غیر جانبدار لوگوں کے آپ اپنے بارے میں خیالات خود ہی منفی کر رہے ہیں۔
غیر جانبدار لوگ :: جنات اوے جن اوئے جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن

Royal Throne of King Solomon and the Queen of Saba in Islam & Quran

Last edited by rana ammar mazhar; 20-10-11 at 10:35 PM.
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-10-11)
پرانا 21-10-11, 07:41 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بچوں کے گم ہونے اور اٹھائے جانے کا مقدمہ جنات کے خلاف درج کرا دیں !!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
جنات اوے جن اوئے جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن جن
بچوں کے گم ہونے اور اٹھائے جانے کا مقدمہ جنات کے خلاف درج کرا دیں !!!

42 - مخلوقات کی ابتداء کا بیان : (129)
پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان

حدثنا مسدد حدثنا حماد بن زيد عن کثير عن عطائ عن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما رفعه قال خمروا الآنية وأوکوا الأسقية وأجيفوا الأبواب واکفتوا صبيانکم عند العشائ فإن للجن انتشارا وخطفة وأطفئوا المصابيح عند الرقاد فإن الفويسقة ربما اجترت الفتيلة فأحرقت أهل البيت قال ابن جريج وحبيب عن عطائ فإن للشياطين

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 553 حدیث مرفوع مکررات 35 متفق علیہ 24

ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ، ان سے کثیر نے ، ان سے عطاءنے اور ان سے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پانی کے برتنوں کو ڈھک لیا کرو ، مشکیزوں ( کے منھ ) کو باندھ لیا کرو ، دروازے بند کرلیا کرو اور اپنے بچوں کو اپنے پاس جمع کرلیا کرو ، کیوں کہ شام ہوتے ہی جنات ( روئے زمین پر ) پھیلتے ہیں اور ( بچوں کو ) اچکتے پھرتے ہیں اور سوتے وقت چراغ بجھالیا کرو ، کیوں کہ موذی جانور ( چوہا ) بعض اوقات جلتی بتی کو کھینچ لاتا ہے اور اس طرح سارے گھر کو جلادیتا ہے ۔ ابن جریج اور حبیب نے بھی اس کو عطاء سے روایت کیا ، اس میں جنات کے بدل شیاطین مذکور ہیں ۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
The Prophet said, "Cover your utensils and tie your water skins, and close your doors and keep your children close to you at night, as the Jinns spread out at such time and snatch things away. When you go to bed, put out your lights, for the mischief-doer (i.e. the rat) may drag away the wick of the candle and burn the dwellers of the house." Ata said, "The devils." (instead of the Jinns).
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-11-11), نورالدین (22-10-11), حیدر (21-10-11)
پرانا 21-10-11, 09:22 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,387
کمائي: 95,810
شکریہ: 52,509
11,170 مراسلہ میں 35,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پانی کے برتنوں کو ڈھک لیا کرو ، مشکیزوں ( کے منھ ) کو باندھ لیا کرو ، دروازے بند کرلیا کرو اور اپنے بچوں کو اپنے پاس جمع کرلیا کرو ، کیوں کہ شام ہوتے ہی جنات ( روئے زمین پر ) پھیلتے ہیں اور ( بچوں کو ) اچکتے پھرتے ہیں اور سوتے وقت چراغ بجھالیا کرو ، کیوں کہ موذی جانور ( چوہا ) بعض اوقات جلتی بتی کو کھینچ لاتا ہے اور اس طرح سارے گھر کو جلادیتا ہے ۔ ابن جریج اور حبیب نے بھی اس کو عطاء سے روایت کیا ، اس میں جنات کے بدل شیاطین مذکور ہیں ۔
یہ ڈینگی مچھر کی طرف تو اشارہ نہیں ہے؟
کیوں کہ یہ مچھر صاف پانی پر پلتا ہے۔ اس سے تدارک کے لیے آج ہم کو سائنس دانوں کی طرف سے برتنوں کو ڈھک کر رکھنے اور واٹر کولر ٹھیک طریقے سے بند کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا وقت شام پانچ بجے سے شاید آٹھ بجے رات تک ہے۔ اور اسی وقت میں حدیث ہم کو بچوں کو جمع کر لینے کا اشارہ دے رہی ہے۔ اور جنات یا شیاطین کے نکلنے کا وقت بتایا جا رہا ہے۔

باقی وہ چراغوں کو بجھانے والی بات تو منطقی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ چراغ جل رہا ہو، تو کسی بھی چیز کے ٹکرانے یا کسی بھی جھتکے کی وجہ سے گر سکتا ہے اور ارد گرد موجود کپڑے آگ پکڑ سکتے ہیں۔ اسی بات کو آج کل گیس کے محکمے کے حکام یوں کہتے ہیں کہ رات کو سوتے وقت گیس ہیٹر بند کر کے سویا کریں۔ ہلاکت خیزی کا خطرہ ہے۔ اور ایسے واقعات ہوتے بھی ہیں۔
آج سے دو سو سال بعد جب پاکستان میں گیس وافر ہو گی اور لوڈ شیدنگ نہیں ہوتی ہوگی ، تب اگر کسی کے سامنے رات کو گیس ہیٹر بند کرنے کی بات بتائی جائے گی تو شاید وہ بھی "مخالف حدیث" بن جائے گا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-11, 09:43 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,501
شکریہ: 6,865
936 مراسلہ میں 1,541 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جنات کو ڈینگی مچھر کی طرف اشارہ قرار دے کر تو شاید وہ بھی "مخالف حدیث" بن جائے گا !!!

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہ ڈینگی مچھر کی طرف تو اشارہ نہیں ہے؟
کیوں کہ یہ مچھر صاف پانی پر پلتا ہے۔ اس سے تدارک کے لیے آج ہم کو سائنس دانوں کی طرف سے برتنوں کو ڈھک کر رکھنے اور واٹر کولر ٹھیک طریقے سے بند کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا وقت شام پانچ بجے سے شاید آٹھ بجے رات تک ہے۔ اور اسی وقت میں حدیث ہم کو بچوں کو جمع کر لینے کا اشارہ دے رہی ہے۔ اور جنات یا شیاطین کے نکلنے کا وقت بتایا جا رہا ہے۔
باقی وہ چراغوں کو بجھانے والی بات تو منطقی ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ چراغ جل رہا ہو، تو کسی بھی چیز کے ٹکرانے یا کسی بھی جھتکے کی وجہ سے گر سکتا ہے اور ارد گرد موجود کپڑے آگ پکڑ سکتے ہیں۔ اسی بات کو آج کل گیس کے محکمے کے حکام یوں کہتے ہیں کہ رات کو سوتے وقت گیس ہیٹر بند کر کے سویا کریں۔ ہلاکت خیزی کا خطرہ ہے۔ اور ایسے واقعات ہوتے بھی ہیں۔
آج سے دو سو سال بعد جب پاکستان میں گیس وافر ہو گی اور لوڈ شیدنگ نہیں ہوتی ہوگی ، تب اگر کسی کے سامنے رات کو گیس ہیٹر بند کرنے کی بات بتائی جائے گی تو شاید وہ بھی "مخالف حدیث" بن جائے گا
یہ ڈینگی مچھر کی طرف تو اشارہ نہیں ہے؟

جنات کو ڈینگی مچھر کی طرف اشارہ قرار دے کر تو شاید وہ بھی "مخالف حدیث" بن جائے گا !!!
rana ammar mazhar آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے rana ammar mazhar کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-11-11), حیدر (21-10-11)
جواب

Tags
گمان, قرآن, موت, منتقل, مسائل, آدمی, اللہ, انسان, اشعار, توحید, جواب, حکم, حدیث, حسن, خون, خلاف, دعا, رات, شخص, علاج, عبادت, عزیز, عشق, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سرٹیفکیشن اور انٹرنیٹ پر تعلیم کے متعلق مشورہ درکار یاسر عمران مرزا Computer Certifications 29 20-03-11 12:11 AM
سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا گلاب خان خبریں 16 08-01-11 04:53 AM
اٹلی میں مساجد کی تعمیر پر پابندی لگانے کا مطالبہ ابن جلال خبریں 0 19-09-08 12:07 AM
سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:24 AM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger