واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > جادو کا اسلامی علاج



جادو کا اسلامی علاج جادو کا اسلامی علاج


رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا، اور ٹيلى ويژن پر حرام تصاوير نشر كرنا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-12-08, 06:44 AM   #1
رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا، اور ٹيلى ويژن پر حرام تصاوير نشر كرنا
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 31-12-08, 06:44 AM

رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا،
معروف يہ ہے كہ رمضان المبارك ميں شيطان جكڑ ديے جاتے ہيں، اور جمائى شيطان كى جانب سے ہوتى ہے.... تو پھر ہميں رمضان ميں جمائي كيوں آتى ہے ؟

الحمد للہ:

صحيح بخارى اور مسلم ميں ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے مروى ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" يقينا اللہ سبحانہ و تعالى كو چھينك پسند ہے، اور جمائى ناپسند ہے، اس ليے تم ميں سے جب كوئى چھينك لے اور الحمد للہ كہے تو ہر مسلمان جس نے اسے سنا ہو وہ يہ كلمات كہے:

يرحمك اللہ اللہ تعالى آپ پر رحم كرے.

اور جمائى لينا شيطان كى جانب سے ہے، اس ليے جب تم ميں سے كسى شخص كو جمائى آئے تو وہ اسے اپنى استطاعت كے مطابق روكے؛ كيونكہ جب تم ميں سے كوئى شخص جمائى ليتا ہے تو شيطان اس سے ہنستا ہے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 6226 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2994 ).

اس كى شرح ميں كہا گيا ہے:

شيطان يہ پسند كرتا ہے كہ انسان كو جمائى ليتا ہوا ديكھے، اور اسے يہ اچھا لگتا ہے؛ كيونكہ يہ وہ حالت ہے جس ميں انسان كى شكل بدل جاتى ہے، جس سے شيطان ہنسنے لگتا ہے، اور اس سے يہ مراد نہيں كہ جمائى شيطان نے كا فعل ہے.

اور ايك قول يہ بھى ہے:

جمائى كى شيطان كى طرف نسبت اس ليے كى گئى ہے كہ جمائى اس وقت آتى ہے جب انسان كا پيٹ بھرا ہوا ہو، اور اس سے سستى و كاہلى پيدا ہوتى ہے؛ اور يہ شيطان كے اثر سے ہوگى.

امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" جمائى كى نسبت شيطان كى طرف سے اس ليے كى گئى ہے كہ شيطان شہوات كى طرف دعوت ديتا ہے، اور يہ بدن كے بھارى ہونے اور اس كے ڈھيلے اور بھر جانے سے ہوتا ہے، اور اس سے مراد يہ ہے كہ اس سے اجتناب كيا جائے جو اس كا سبب بنتا ہے، اور وہ زيادہ كھانا ہے.

اور المناوى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" شيطان كى طرف اس كى نسبت اس ليے كى گئى ہے كيونكہ يہ يہ نفس كو شہوت كى حصہ دينے كا باعث ہے، اور اس سے مراد يہ ہے كہ ان اسباب سے اجتناب كيا جائے جس كى بنا پر يہ جمائى آتى ہے اور وہ زيادہ كھانا، اور پيٹ بھر كر سير ہو كر كھانا پينا ہے جس كى بنا پر بدن اطاعت كرنے سے بوجھل ہو جاتا ہے اور پيچھے رہتا ہے"

اور رمضان المبارك ميں بندے كو جمائى آنے اور شيطان كے جكڑے ہونے ميں كوئى اشكال نہيں؛ كيونكہ اس قول كى بنا پر كہ شيطان اسے پسند كرتا ہے، اور اسے جمائى اچھى لگتى ہے، اور وہ اس پر راضى ہوتا ہے، تو شيطان كى محبت و اسے پسند كرنے كے ليے يہ شرط نہيں كہ شيطان كھلا ہوا ہو، بلكہ يہ تو اس حالت ميں بھى ہو سكتى ہے جبكہ شيطان جكڑا ہوا ہو.

اور اس قول كے مطابق كہ: يہ شيطانى تاثير كى بنا پر ہے جو كہ بلاواسطہ شيطان كى تاثير سے ہوتى ہے، يا پھر بالواسطہ تاثير سے ہوتى ہے، اس كے متعلق يہ كہا گيا ہے كہ: رمضان المبارك ميں جنہيں قيد كيا جاتا اور جكڑا جاتا ہے وہ سركش اور بڑے بڑے شيطان ہوتے ہيں، ليكن ان كے علاوہ باقى اپنى حالت ميں ہى رہتے ہيں، ہو سكتا ہے جمائى ان كى جانب سے ہو جنہيں جكڑا نہيں گيا.

اور اس قول كى بنا پر كہ: شيطان جكڑے جانے سے مراد ان كا گمراہ كرنا، اور مومنوں كو شر و برائى ميں لگانے ميں باقى مہينوں كى بنسبت اس ماہ مبارك ميں كمى پيدا ہو جاتى ہے، اس ليے ہو سكتا ہے جمائى ان كے اس قليل تصرف ميں شامل ہوتى ہو جو رمضان المبارك ميں وہ كر سكتے ہيں.



واللہ اعلم .

Last edited by چیتا چالباز; 01-01-09 at 09:07 PM..

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 326
Reply With Quote
پرانا 01-01-09, 09:00 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,342
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا، اور ٹيلى ويژن پر حرام تصاوير نشر كرنا

ٹی وی والے مسئلہ کا جواب نہیں ہے اس میں یا تو سوال ختم کردیں یا جواب داخل کریں تاکہ کسی کو سمجھنے میں مشکل نا پیش آئے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-01-09, 09:09 PM   #3
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,655
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا، اور ٹيلى ويژن پر حرام تصاوير نشر كرنا

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ٹی وی والے مسئلہ کا جواب نہیں ہے اس میں یا تو سوال ختم کردیں یا جواب داخل کریں تاکہ کسی کو سمجھنے میں مشکل نا پیش آئے
نشاندہی کا شکریہ
سوال ایڈٹ کر دیا گیا ہے
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, محبت, اللہ, انسان, جواب, رمضان, شخص, عبدالقدوس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ فرحان دانش انٹرویوز 36 30-08-10 03:37 AM
فيشل ‘ بليچ اور ويکس بنت آدم فیشن اور بیوٹی ٹپس 2 04-04-10 12:11 AM
ماڈرن اور روشن خيالی - ويلنٹائن ڈےکيا ہے ؟ Wahid Mahmood گپ شپ 0 09-02-10 11:51 AM
کسى بھى زبان کے ويب پيج کو اردو ميں کنورٹ champion_pakistani ویب سائٹس کا جائزہ 6 06-11-09 03:19 PM
تصاوير پر مشتمل كتاب مسجد ميں لے جانے كا حكم چیتا چالباز مذہبی مسائل اور ان کا حل 0 05-01-09 06:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger