|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,225
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,255 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ کاکروچ جسے ہمارے ہاں لال بیگ کہا جاتا ہے‘ زمین پر بسنے والے قدیم ترین جانوروں میں سے ہے۔ 17 کروڑ برس پہلے جب کرہ ارض پر طویل قامت حیوانوں کا دور شروع ہوا جنہیں ہم ڈائینوساروں کے نام سے یاد کرتے ہیں تو یہ ننھا سا کیڑا انہیں خوش آمدید کہنے کیلئے موجود تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی چھوٹی چھوٹی تیز آنکھیں 35 کروڑ سال سے کائنات کی تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہی ہیں۔ آئیے ہم اس ننھے منے کیڑے کی زندگی پر ایک نظر ڈالیں۔ کاکروچ بلا کا سخت جان ہے‘ تپتے ہوئے صحرائوں سے لے کر انتہائی سرد اور برفانی علاقوں تک‘ ہرجگہ پایا جاتا ہے۔ کتابوں‘ کاپیوں‘ میزوں‘ کرسیوں اور گھریلو استعمال کی دوسری چیزوں میں اکثر چھپا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات ریڈیو کھولیں تو اندر سے نکل کر بھاگ جاتا ہے۔ یہ گھروں‘ کھلے میدانوں‘ نہری علاقوں اور جنگلوں وغیرہ میں رہتا ہے اور پرندوں اور جانوروں کی محفوظ شدہ خوراک پر ہاتھ صاف کرتا ہیں۔ کاکروچ کی سخت جانی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ہر چیز کھاجاتا ہے۔ پودوں کی کونپلیں‘ جوتے‘ پرانی چیزوں پر لگی ہوئی پھپھوندی‘ کپڑوںپر مکھن اور گھی کے داغ‘ وارنش‘ کپڑے دھونے کا صابن‘ نرم لکڑی وغیرہ اس کی دل پسند خوراک ہیں۔ یہاں تک کہ یہ اپنی اتاری ہوئی کھال تک چٹ کر جاتاہے۔‘ بھوکا ہو تو اپنے انڈے تک کھانے سے نہیں چوکتا۔ کاکروچ ایک ماہ تک خوراک اور پانی کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے‘ دو ماہ تک صرف پانی پر گزارا کرسکتا ہے‘ پانچ ماہ تک اسے پانی کے بغیر صرف خشک خوراک ملتی رہے‘ تو بھی صحیح سالم رہتا ہے۔ ہمارے ہاں مکانوں‘ دکانوں اور فصلوں کے علاوہ کاکروچ گاڑیوں میں بھی عام ملتا ہے۔ گاڑی کے ڈبوں میں نشستوں کے نیچے اور دراڑوں میں ان کے قبیلے کے قبیلے آباد ہوتے ہیں جو مسافروں کی پھینکی ہوئی گنڈیریوں‘ مونگ پھلی کے چھلکوں‘ کاغذ کے پرزوں اور روٹی کے ٹکڑوں پر گزارا کرتے ہیں۔ کاکروچ سے عموماً بدبو کی وجہ سے نفرت کی جاتی ہے۔ یہ بواس کے بچائو کا ایک ذریعہ ہے اور جسم کے بعض غدودوں سے نکلتی ہے۔ بہت سے کیڑے مکوڑے کھانے والے جانور محض بدبو کی وجہ سے کاکروچ کو نہیں کھاتے۔ مجموعی طور پر کاکروچ بہت صاف جانور ہے۔ باقاعدہ میک اپ کرتا ہے اور اپنے ہاتھ پائوں اور مونچھیں وغیرہ صاف کرنے میں کئی گھنٹے صرف کردیتا ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کاکروچ ہیضہ اور ٹائیفائیڈ کے جراثیم پھیلاتا ہے۔ سائنسدانوں کی نظر میں یہ ایک بے بنیاد الزام ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جنگلوں میں رہنے والے بعض کاکروچ جسامت میں چھوٹے پرندوں کے برابر ہوتے ہیں۔ ان کے جسم کی لمبائی اڑھائی سے تین فٹ ہوجاتی ہے۔ خطرے کے وقت کاکروچ اپنی پچھلی ٹانگوں سے دولتیاں جھاڑتا ہے اور دشمن کو بھگا دیتا ہے۔ دن بھر کاکروچ بل میں رہتا ہے۔ بالعموم رات کے وقت باہر نکلتا ہے۔ اندھیرے میں اپنے آپ کو بہت محفوظ سمجھتا ہے۔ اس کے سر پر تین عام آنکھیں اور دو مرکب آنکھیں ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دور دور تک دیکھ سکتا ہے۔ ویسے اگر اسے اندھا کردیا جائے تو بھی کسی نہ کسی طرح روشنی کو پہچان لیتا ہے۔ مونچھیں اس کی رہنمائی کرتی ہیں اور روزمرہ کے افعال انجام دینے میں اسے بہت مدد دیتی ہیں۔اوپر ہم نے کاکروچ کی سخت جانی کا ذکر کیا تھا اس ضمن میں یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ اگر اسے برف میں دبا دیا جائے تو برف پگھلنے پر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ بعض اوقات اگر آپ اس پر پائوں رکھ دیں‘ تو بھی یہ نہیں مرتا اور جونہی پائوں اٹھایا جائے صحیح سلامت اپنے راستے پر چل دیتا ہے۔ ضرورت کے وقت یہ اپنے جسم کو سکیڑ لیتا ہے۔ اس خاصیت کی وجہ سے کاکروچ اپنے جسم سے کہیں چھوٹے سوراخوں میں گھس جاتا ہے۔کاکروچ بہت تیزی سے اپنی نسل پھیلاتا ہے۔ مادہ 303 دنوں میں 180 انڈے دیتی ہے۔ بچے ایک ماہ میں جوان ہوجاتے ہیں اور دوبارہ نسل بڑھانے لگتے ہیں۔ اوسط عمر ایک سال ہے۔ایک مرتبہ روسی ماہرین حشرات الارض نے ایک کھوہ میں سے 475000 مردہ کاکروچ نکالے جو صرف ایک جوڑے کی اولاد تھے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: some where
عمر: 22
مراسلات: 87
کمائي: 1,403
شکریہ: 12
69 مراسلہ میں 147 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
خدارا را اس منحوس حشرات کی تصویر نہ لگائیے گا ہمیں خوف آتا ہے |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,199
کمائي: 23,574
شکریہ: 3,763
1,316 مراسلہ میں 3,011 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وعلیکم السلام ، بہت عمدہ شئرنگ ہے عزیزم ، بہت کام کی بات پتا چلی ، ہاں بہت سخت جان ہے مرتا ہی نہیں ، اتنی دیر تک الٹا تڑپتا رہے گا مرے گا نہیں ، مجبوراً سیدھا کرتی ہوں اور پھر یہ بلا کی پھرتی کے ساتھ یہ جا وہ جا
|
|
|
|
| Miss Khan کا شکریہ ادا کیا گیا | نبیل خان (14-01-12) |
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
سنا ہے ہیروشیما اور ناگا ساکی پر جب ایٹم بم برسے تھے تب بھی یہ ختم نہیں ہوا تھا
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: some where
عمر: 22
مراسلات: 87
کمائي: 1,403
شکریہ: 12
69 مراسلہ میں 147 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حسن آراء کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: some where
عمر: 22
مراسلات: 87
کمائي: 1,403
شکریہ: 12
69 مراسلہ میں 147 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آاااااااااااااااااااااااا ااااااااااااااااااااااااا ااااااااھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھھھھھھ
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: some where
عمر: 22
مراسلات: 87
کمائي: 1,403
شکریہ: 12
69 مراسلہ میں 147 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہم نے منع کیا تھا نہ ، یہ منحوس ہماری طبیعت پر بہت نا کوشگوار اثرات چھوڑ تا ہے
ہمرا دل بند ہونے لگا ہے اس کو دیکھ کر |
|
|
|
|
|
#13 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,505
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
آپ کچھ مناسب الفاظ استعمال کریں۔۔بہت بے ضرر سی مخلوق کے لئے۔۔۔ھمیں خوشی ہوگی۔۔
__________________
رب میرا اللہ، دین میرا اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ھیں۔۔۔!! |
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماہرین کہتے ہیں کی اگر اس کا سر اتار دیا جائے تو بھی نہیں مرتا ،اور سر نہ ہونے کی وجہ سے بھوکا مر جاتا ہے
__________________
کعبے کے بَدرُالدّجٰی تم پہ کروڑوں درود ♥ شافع روزِ جزا تم پہ کروڑوں درود
اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا ♥ جب نہ خدا ہی چُھپا تم پہ کروڑوں درود صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وسلم |
|
|
|