واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > جنگلی حیات



جنگلی حیات جنگلی حیات


نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-08, 04:07 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,181
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی انڈیا کی ایک پناہ گاہ میں معدوم ہوتے شیروں کے چودہ نئے بچے دیکھےگئے ہیں ۔
راجھستان میں رنتھمبور نیشنل پارک کے حکام کا کہنا ہے کہ شیروں کے یہ بچے کئی دفعہ دیکھے گئے ہیں اور یہ بچے ایک ماں کے نہیں ہیں۔

شیروں کی تیزی سے گھٹتی ہوئی تعداد کے بعد اس طرح کے خوش کن منظر کا دیکھا جانا ان کی نسل کے بچاؤ کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

شیروں کی تعداد سے متعلق جاری ایک سروے کے مطابق بھارت میں صرف چودہ سو گيارہ شیر رہ گئے ہیں جو کہ دنیا میں پائے جانے والے شیروں کی آدھی تعداد ہے۔ جبکہ آخری گنتی کے مطابق رنتھمبور نیشنل پارک میں صرف بتیس نایاب شیر تھے۔

رنتھمبور پارک میں سنہ دو ہزار چار میں دیکھے جانے والے شیروں کی تعداد چھیالیس تھی جو بعد میں کم ہو کر بتیس رہ گئی تھی۔پارک کی انتظامیہ اس سال جون میں نئے اعداد و شمار جاری کرے گی جس میں شیروں کے یہ بچے بھی شامل ہوں گے۔

رنتھمبور کے ڈپٹی فیلڈ ڈائریکٹر آر ایس شیخونت کا کہنا ہے کہ ’پارک میں ان بچوں کا اضافہ ہم سب کے لیے ایک خوشخبری تھی۔،

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس مثبت پیش رفت کا کریڈٹ ریاست ، وفاقی حکومت، محکمہ جنگلات کےحکام اور مقامی لوگوں کو جاتا ہے۔،

بی بی سی کے نامہ نگار نارائن باریٹھ کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام کو ان نایاب شیروں کے لیے مزید جگہ کی ضرورت ہے۔

مسٹر شیخونت کا کہنا ہے کہ ’ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان شیروں کی رہنے کی جگہ میں اضافہ کیا جائے کیوں کہ ان کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ان کی پرورش کے لیے ہمیں زیادہ جگہ چاہیے۔،

اس پارک کے ارگرد تقریباً سو کے قریب دیہات ہیں اور شیروں کی تعداد کے بڑھنے کے ساتھ انسانوں کے ساتھ ان کے تصادم کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کے سٹیٹ کو آرڈینیٹر مہیندرا کچوا کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارک کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ پارک ان شیروں کے غیر قانونی شکار کرنے والوں کے لیے آسان ہدف ہے۔،

ریاست راجھستان کی حکومت پر بھارت کی حکومت کا دباؤ ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم منموہن سنگھ نے اس برس کے آغاز میں راجھستان کے سرسکا علاقے میں شیروں کے غیر قانونی شکار کے بعد اس کی نسل کے خاتمے سے متعلق رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔

جنگلی حیات کے ماہرین نے شیر کے بچوں کی اس خبر کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مگرنایاب جانوروں کو بچانے کے اداروں کا کہنا ہے کہ اگر چہ گزشتہ کچھ برسوں میں شیروں کے تحفظ کے لیے بعض اقدام کئے گئے لیکن وہ ناکافی ثابت ہوئے ہیں اور شیروں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔اور اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال کیا جاتا ہےکہ گزشتہ پانچ سالوں میں چار سو سے زیادہ شیر لاپتہ ہوئے ہیں۔ کم ہوتے شیروں کی تعداد کی وجہ غیر قانونی شکار اور کم ہوتے جنگلات کو مانا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک صدی قبل بھارت میں تقریباً چالیس ہزار شیر پائے جاتے تھے۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (03-11-08), Real_Light (20-10-08), نیلم خان (04-09-11), ابن جلال (19-10-08), عروج (24-08-11), عزیزامین (19-10-08)
پرانا 11-05-08, 04:26 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,786
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

واہ
کیا کمال کی معلومات ھے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-10-08, 09:36 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
عزیزامین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Canada,Alberta,Edmonton
مراسلات: 142
کمائي: 1,345
شکریہ: 129
43 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
عزیزامین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

عدنان صاحب ماشا اللہ بہت اچھی معلومات ہیں شکریہ
عزیزامین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-10-08, 10:14 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,342
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

جنگلی حیات میں منتقل کردیا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-09-11), ابن جلال (19-10-08)
پرانا 20-10-08, 05:31 AM   #5
Senior Member
مقبول
 
عزیزامین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Canada,Alberta,Edmonton
مراسلات: 142
کمائي: 1,345
شکریہ: 129
43 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
عزیزامین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

میں جنگلی حیات کا تھریڈ بنانے پر منتظمین اور اسکو پسند کرنے پر آپکا بت حد مشکور ہوں شکریہ
عزیزامین آف لائن ہے   Reply With Quote
عزیزامین کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (20-10-08)
پرانا 20-10-08, 09:31 AM   #6
Senior Member
مقبول
 
عزیزامین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Canada,Alberta,Edmonton
مراسلات: 142
کمائي: 1,345
شکریہ: 129
43 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
عزیزامین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

کیا آپ بتا سکتے ہیں جیگور پینتھر ٹائیگر لیوپرڈچیتا میں کیا فرق ہوتا ہے کچھ ویڈ یوز تحریریں اور تصویریں بھی ہو جایں تو بہتر شکریہ خدا حافظ
عزیزامین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-08, 12:51 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,307
کمائي: 37,988
شکریہ: 245
1,036 مراسلہ میں 3,134 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

آجکل جانور نایاب ھیں جس حساب سے بھوک بڑھ رھی ھے اور جنگوں میں لوگ مارے جا رھے ھیں انسان بھی نایاب ھو جائیں گے دنیا میں صرف بم رہ جائینگے
Haya 786 آف لائن ہے   Reply With Quote
Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (20-10-08)
پرانا 20-10-08, 02:00 PM   #8
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

اقتباس:
آجکل جانور نایاب ھیں جس حساب سے بھوک بڑھ رھی ھے اور جنگوں میں لوگ مارے جا رھے ھیں انسان بھی نایاب ھو جائیں گے دنیا میں صرف بم رہ جائینگے
تو پھر بم بے چارے کا کیا ہوگا؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-08, 02:10 PM   #9
Senior Member
 
Atia jamali's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: قطر
مراسلات: 608
کمائي: 6,776
شکریہ: 193
352 مراسلہ میں 772 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
تو پھر بم بے چارے کا کیا ہوگا؟؟؟


وہ سوچیں گے کہ جب انسان ہی نھیں رہے جن پر ہمیں پھٹنا تھا تو دینا میں امن ہو جائے گا
Atia jamali آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-08, 02:16 PM   #10
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

اقتباس:
وہ سوچیں گے کہ جب انسان ہی نھیں رہے جن پر ہمیں پھٹنا تھا تو دینا میں امن ہو جائے گا
امن کا پھر کیا ضرورت ،اس سے کیا پکوڑے بنائے جائینگے ؟؟؟؟
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-10-08, 09:09 PM   #11
Senior Member
مقبول
 
عزیزامین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Canada,Alberta,Edmonton
مراسلات: 142
کمائي: 1,345
شکریہ: 129
43 مراسلہ میں 60 بارشکریہ ادا کیا گیا
عزیزامین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

میرا سوال گول ہو گیا شاید؟
عزیزامین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-08, 12:15 AM   #12
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,079
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

اقتباس:
میرا سوال گول ہو گیا شاید؟
نہیں بھائی ابھی تک گول نہیں ہوا۔ خیر تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اصل موضوع کی طرف توجہ دے۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-11-08, 02:09 AM   #13
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,137
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,528 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نایاب شیروں کے بچوں کی پیدائش

خوب ۔
nsa47 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-08-11, 01:26 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default واہ۔

واہ بچے یہ تو کیوٹ ھی ھوتے ھیں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (04-09-11)
پرانا 04-09-11, 02:05 AM   #15
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,118
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کیوٹ, کمال, پسند, واہ, واہ۔, لوگ, منتقل, ماں, اللہ, اچھی, انتظامیہ, انسان, بھائ, بھائی, بچوں, بچے, جواب, خوش, خلاف, خدا, سال, عدنان, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جب سے پیدا ہوا ہوں تنہا ہوں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 1 24-08-11 01:25 AM
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
دنیا سے سینکڑوں زبانوں کے نا پید ہونے کا خطرہ گوہر عمومی بحث 0 31-12-09 09:20 PM
کراچی، رینجرز نے گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم 77/ملوں کو بھیج دیا ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger