واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > جنگلی حیات



جنگلی حیات جنگلی حیات


نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-11, 11:14 PM   #1
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,225
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,255 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

نیل گائے (Nilgai or Nilgau)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

نیل گائے یا نیل گاؤ وسطی و شمالی بھارت اور مشرقی و جنوبی پاکستان پاکستان میں بکثرت پایا جانے والا ایک چرند ہے اور اسے برصغیر کے جنگلوں میں پائے جانے والے سب سے بڑے چرندوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست البامہ اور ٹیکساس میں بھی ان کی کامیاب افزائش کی گئی ہے۔

یہ جانور چار سے پانچ فٹ اونچائی اور چھ سے ساڑھے چھ فٹ لمبائی کا حامل ہوتا ہے۔جبکہ اس کی پونچھ کی لمبائی چالیس سے پینتالیس سینٹی میٹر ہوتی ہے۔عمومی طور پر 120 سے 240 کلوگرام وزن کی حامل ہوتی ہے۔پیدائش کے وقت اس کے بچھڑے کا وزن تقریبا 13 سے 16 کلوگرام تک ہوتا ہے جس کی پیدائش 8 ماہ کے حمل کے وقفے سے عمل میں آتی ہے۔جو اٹھارہ ماہ کی عمر میں جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے اور اوسطا 21 سال کی عمر حاصل کرتا ہے۔

مادہ نیل گائے ہلکا بھورا رنگ لیئے ہوتی ہے جبکہ نر کا رنگ نیلا سرمئی ہوتا ہے جس کی بناء پر شاید ان کا نام نیل گائے پڑا ، نر نیل گائے کو نیلا بیل بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے دور میں نیل گائے کو نیل گوہر بھی کہا جاتا تھا۔ان کی تھوتھنی پر سفید رنگ کے دھبے ہوتے ہیں، پاؤں کے گرد سفید کڑے بنے ہوتے ہیں اور جسم کے آخری حصہ پر بھی بعض اوقات سفید رنگ پایا جاتا ہے۔

نیل گائے شمالی ہندوستان میں ہمالیہ کے میدانوں، جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک، اور ہندوستانی نیشنل پارک گیر ، پاکستان کے مشرقی علاقوں اور راجستانی سرحد کے ساتھ کے علاقے ، ریاست آسام کے مغربی علاقے ، مغربی بنگال ، نیپال میں بکثرت پائی جاتی ہے، تاریخی دستاویز کے مطابق نیل گائے ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں بھی پائی جاتی تھی۔

نیل گائے عموما دن کو سوتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں باہر نکلتے ہیں، جنگلوں اور گھاس کے میدانوں میں رہنا پسند کرتے ہیں ان کی خوراک گھاس پھونس اور درختوں کے پتوں اور پھلوں پھولوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

مادہ اور اس کے بچے تقریبا 15 کے جھنڈ کی شکل میں اکٹھے چلتے ہیں جبکہ بڑے نر اکثر اکیلے نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ نر اکثر اپنے اکیلے پن کی وجہ سے جلد شکاریوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔سردیوں میں ان کے جھنڈ کی تعداد 30 سے 100 جانور فی جھنڈ تک پہنچ جاتی ہے۔یہ جھنڈ گھنے جنگلوں سے بچتے ہیں اور عام طور پر میدانوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اس کے علاوہ چھوٹی چٹانوں والے علاقوں اور جھاڑی دار جنگلوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں، انہیں عام طور پر کالے ہرن کے ساتھ ساتھ دیکھا گیا ہے یعنی دونوں کی پسندیدہ جگہیں ایک جیسی ہی ہیں۔

جنگلوں میں ان کے سب سے بڑے دشمن شیر اور ٹائیگر ہیں، چیتا اور تیندوا بڑے جانوروں کو شکار نہیں کرتا ہے لیکن اکثر بچھڑوں پر ہاتھ صاف کرجاتے ہیں۔ان کے علاوہ ان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے جو اس کے بے حد لذیذ گوشت اور قیمتی کھال کے حصول کے لئے اس کا بے دریغ شکار کرتا چلا آ رہا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے اس کی نسل کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

نیل گائے پانی کے ذخیروں کے قریب قریب رہنا پسند کرتے ہیں اور بغیر کچھ کھائے پیئے کئی دنوں تک گزارہ کر سکتے ہیں۔ ان کی دلچسپ عادات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ عموما رفع حاجت کے لئے روزانہ ایک ہی جگہ پر آتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں نیل گائے کی تعداد ایک لاکھ ہے اور امریکی ریاست البامہ اور ٹیکساس میں ان کی تعداد 15000 تک ہے۔ہندوستان و پاکستان میں اس کا بے دریغی سے شکار ہوتا ہے اور اس کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ تحفظِ ماحولیات کی انٹرنیشنل تنظیم نے اس کی نسل کو معدومی کے خطرہ کے نچلے درجے پر رکھا ہے۔
Attached Thumbnails
nilgai.jpg  

Last edited by محمدخلیل; 13-04-11 at 02:41 PM. وجہ: اپکے دستخط دیکھائیں
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (13-04-11), مون (21-01-12), عبداللہ آدم (16-04-11), عدنان دانی (13-04-11), عروج (24-08-11)
پرانا 13-04-11, 01:00 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,235
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ معلومات ہے ، شکریہ
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-04-11, 02:11 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,170
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
’’اردو نامہ فومز‘‘ پر یہ تحریر پڑھی، کافی معلوماتی ہے،
ہاں کافی ساری خوبصورت تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں، سوچا آپ کے ساتھ شیئر کر دوں



__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (13-04-11)
پرانا 24-08-11, 01:38 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہترین معلومات کا اضافہ ھؤا نیل گائے کے بارے میں۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کلوگرام, گئی, پاکستان, پسند, پسندیدہ, یا, وقت, قدم, نظر, مطابق, آج, اللہ, انسان, بادشاہ, جیسی, جلد, حامل, حصہ, رات, سال, طور, علاقے, عادات, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger