واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > جنگلی حیات



جنگلی حیات جنگلی حیات


چھپکلیوں کی عالمی نمائش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-11-10, 10:26 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,235
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default چھپکلیوں کی عالمی نمائش

چھپکلیوں کی عالمی نمائش

Name:  GECKO-EXB2.jpg
Views: 41
Size:  28.6 KB
انسانی آبادیوں میں عام نظر آنے والے اس جانور کی تاریخ ڈینوسارز کے زمانے تک جاتی ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جانے والی چھپکلیوں کے نہ صرف رنگ اور سائز مختلف ہوتے ہیں بلکہ ان میں کئی اور منفرد خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔اس بارے میں نیشنل جیو گرافک میوزیم میں جاری ایک نمائش آیئےدیکھتے ہیں۔
یہاں موجود چھپکلیاں بہت سے مختلف رنگوں اور شکلوں میں ہیں۔
کولن والکرواشنگٹن میں ہونے والی اس نمائش کے منتظم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں کئی ایک تو بہت ڈروانی اور خوفناک شکل و شہبات کی ہیں۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ چھپکلیاں باتیں بھی کرتی ہیں اور انہیں غصہ بھی آتا ہے۔
اس نمائش میں 18 مختلف نسلوں کی 90 چھپکلیاں رکھی گئی ہیں۔
کولن والکر کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی بھی رکھی گئی ہے جو یورپ کے کیلوڈینین جزیرے میں پائی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھپکلیوں کی نسلیں بہت سی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ جیسے کےکچھ مادہ چھپکلییاں خود سےحاملہ ہو جاتی ہیں۔ کولن والکر کا کہنا تھا کہ مادہ چھپکلی اپنے جیسی ایک اور چھپکلی کو جنم دے سکتی ہے۔
چھپکلیوں کی عمر کے بارے میں والکر نے بتایا کہ چند چھپکلیاں کئی دہائیوں تک زندہ رہتی ہیں۔ اور چھپکلیوں کے بارے میں ایک انوکھی بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے رنگوں کی ہوتی ہیں کہ انہیں پہچاننا اور ان کا کھوج لگانا مشکل ہوتا ہے۔ مثال کے طورپر مڈغاسکر میں پائی جانے والی ایک مخصوص چھپکلی ۔
چھپکلیاں اپنے ماحول کے مطابق رنگ اور ہیت رکھتی ہیں۔ دیواروں اور چھتوں پر چپکی رہتی ہیں۔ سائنسدان ان کے پنجوں پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔ چھپکلیوں کی نظر انسانوں کے مقابلے میں 300 گناہ زیادہ تیز ہوتی ہے۔
کولن والکر کا کہنا تھا کہ خاص طور پر رات کے وقت ان کی نظر بہت تیز کام کرتی ہے اور وہ تمام رینگنے والوں جانوروں کی نسبت اندھیرے میں زیادہ بہتر دیکھ سکتی ہیں۔
چھپکلیاں مچھروں اور کیڑوں مکوڑوں پر گزارہ کرتی ہیں۔
کچھ چھپکلیوں میں اونٹوں جیسی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ مثلاً ایک ریگستانی چھپکلی کی دم بہت موٹی ہوتی ہے، جس میں وہ اپنی خوراک اور پانی ذخیرہ کر لیتی ہے اور ہفتوں کچھ کھائے پئے زندہ رہ سکتی ہے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دنیا میں چھپکلیوں کی 1250 سے زیادہ نسلیں موجود ہیں۔ لیکن بہت سی نسلیں اپنی رہائش کی قدرتی جگہوں میں تبدیلی اور ان کے ختم ہونے کی وجہ سے دنیا سے غائب ہوتی جارہی ہیں۔

VOA Urdu
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-11-11), shafresha (17-11-10), محمدخلیل (17-11-10), محمدعدنان (17-11-10), حسنین ایوب (17-11-10)
پرانا 17-11-10, 11:09 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,181
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دانی بھائی بہت اچھی شئرنگ ہے
شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہوتے, ہوتا, ہے۔, ہے،, گئی, وقت, والی, وجہ, نظر, مطابق, اپنے, جیسی, جانے, حامل, خود, دے, دنیا, رنگ, رات, زمانے, عالمی, غائب, غصہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کرپشن نہ کھپے ALI-OAD میرا پاکستان 0 06-11-10 03:18 AM
پانچ پھل Wahid Mahmood قہقہے ہی قہقے 0 13-01-10 05:00 PM
::::::: پھل دار درخت اور بچہ ::::::: عادل سہیل اپکے کالم 10 16-10-09 02:56 AM
کپڑےاور اؤن کے بنے پھل مسافر دلچسپ اور عجیب 7 11-10-09 08:33 AM
چھپکلی مار مہم ماموں نعمان کا عمومی بحث 11 16-09-08 08:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger