واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > جنگلی حیات



جنگلی حیات جنگلی حیات


کوبرا کے پھن پھیلانے کا راز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-10, 06:17 PM   #1
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,235
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کوبرا کے پھن پھیلانے کا راز

کوبرا کے پھن پھیلانے کا راز

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کنگ کوبرا سانپ کے پھن پھیلانے کے عمل کے پیچھے کارفرما نظام کا پتہ چلا لیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق جب انہوں نے کوبرا کے پٹھوں میں ہونے والی برقی حرکات کا ناپا تو انہیں پتہ چلا کہ کوبرا اپنا پھن پھیلانے کے لیے مخصوص پٹھے استعمال کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ جب بھی کوبرا اپنا پھن پھیلاتا ہے اس کی پسلیاں بھی آپس میں مل کر اس کی مدد کرتی ہیں۔

اس تحقیق کو تجرباتی حیاتیات کے جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

امریکہ کی واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کینتھ کارڈونگ نے بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبرا کی پسلیاں اور اس کے پٹھے اسے یہ شکل اپنانے میں مدد دیتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ پھن پھیلانے کے عمل میں سانپ کی پسلیاں کس طرح حرکت کرتی ہیں اور یہ کہ پٹھے اس عمل میں کیا کردار ادا کرتے ہیں اور پھر کیسے یہ دونوں چیزیں عام حالت میں واپس آتی ہیں‘۔

اس کے لیے محققین نے کوبرا کی گردن کے تمام پٹھوں میں ہونے والی برقی حرکات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایک کوبرا کو بے ہوش کر کے اس کی گردن کے پٹھوں میں ننھے الیکٹروڈ نصب کیے۔ جراحی کے اس عمل میں شریک سائنسدان بروس ینگ کے مطابق ’یہ آپریشن اس تحقیق کا سب سے خطرناک کام تھا‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں سانپ کے سر پر کام کرنا تھا اور سانپ جلد ہی ہوش میں آ جاتے ہیں‘۔

الیکٹروڈز کی تنصیب کے بعد محققین نے سانپ کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جس کے بعد انہوں نے کوبرا کے پھن پھیلانے کے عمل کو ریکارڈ کیا جس سے انہیں پتہ چلا کہ کوبرا کے پھن پھیلانے کے عمل میں آٹھ پٹھے استعمال ہوتے ہیں اور یہ پٹھے ان سانپوں میں بھی پائے جاتے ہیں جو پھن نہیں پھیلاتے۔

پروفیسر ینگ کے مطابق صرف کوبرا ہی ایسا سانپ نہیں جو دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے اپنا پھن پھیلا لیتا ہے بلکہ اس کے علاوہ کچھ اور قسم کے سانپ بھی اسی قسم کے دفاعی رویے کا اظہار کرتے ہیں۔

ای میل کے ذریعے موصول ہوا۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-11-10), فیصل ناصر (08-11-10), اویسی (09-11-10), احمد بلال (09-11-10)
پرانا 08-11-10, 06:21 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,853
کمائي: 278,075
شکریہ: 1,155
6,267 مراسلہ میں 14,145 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

انفارمیشن کا بہت بہت شکریہ

میں نے یہ بھی سُنا ہے کہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب بھی کوبرا اپنا پھن پھیلاتا ہے تو اس کی پسلیاں اور اس کے پٹھے اسے یہ شکل اپنانے میں مدد دیتے ہیں۔۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-11-10), فیصل ناصر (08-11-10), عدنان دانی (08-11-10)
جواب

Tags
color, ہوتے, کوبرا, کرتے, کس, پروفیسر, والی, واشنگٹن, لیا, لیا۔, نیوز, نظام, میل, مدد, مطابق, آپریشن, اسے, استعمال, بی, بے, جلد, دفاعی, ریکارڈ, شکل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام اخلاق سے پھیلا ہے نہ کہ تلوار سے زارا متفرقات 0 25-01-11 05:00 PM
کیا اسلام تلوار سے پھیلا؟ عبداللہ حیدر جہاد 12 28-07-10 02:04 PM
فحش بات پھیلانا گلاب خان علوم حدیث 3 30-05-10 04:40 PM
گناہ پھیلانے کا انجام عادل سہیل اسلام اور عصر حاضر 8 10-10-08 01:03 AM
نیک بنو نیکی پھیلاو omer عمومی بحث 2 28-07-07 10:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger