| جنگلی حیات جنگلی حیات |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,235
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() آپ نے اس پیاسے کوے کی قدیم چینی کہانی بھی پڑھ رکھی ہوگی جسے ایک گھڑے کے پیندے میں تھوڑا سا پانی تو مل گیا ، مگر پانی تک اس کی چونچ نہیں پہنچ رہی تھی۔ پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے اس نے گھڑے میں کچھ کنکریاں ڈالیں اور پیاس بجھاکر چلاگیا۔ پچھلے سال کیمبرج یونیورسٹی کے کرسٹوفر برڈ اور اس کی ٹیم نے اپنے ایک سائنسی تجربے میں اس کہانی کو کوے پر آزمایا تو وہ سوفی صد درست ثابت ہوئی۔ اسی طرح برمنگھم یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم کوجنگلی کوؤں پر 1800 گھنٹوں سے زیادہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ وہ درختوں کے تنوں اور چھوٹے سوراخوں سے اپنی خوراک نکالنے کے لیے کئی طرح کے اوزار استعمال کرتا ہے۔ اس کے اوزار نوکدار تنکے اور اسی طرح کی دوسری چیزیں ہوتی ہیں اور وہ خوب اچھی طرح جانتا ہے کہ کس جگہ کے لیے کس سائز کا اوزار مناسب رہے گا۔ بچوں کے ہاتھ سے کھانے کی چیزیں چھین کر اڑ جانا، اور کسی تنہاشخص پر غول کی شکل میں حملہ کرنا کوؤں کے لیے ایک عام سی بات ہے۔ کوے کا ذکر ہر معاشرے کے قصے کہانیوں میں اکثر ملتا ہے۔کئی شاعروں نے اسے اپنے کلام کا حصہ بنایا ہے،اور ہمارے ہاں کئی لوگ گیتوں اور فلمی گانوں میں اس کا ذکر موجود ہے۔ کوے کی ذہانت سائنس دانوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے اور دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں اس حوالے سے اس پر تجربات کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں ماہرین کی ایک ٹیم نے کوؤں پر دلچسپ تجربات کیے۔ اپنے تجربات کے لیے انہوں نے سدھائے ہوئے کوؤں کی بجائے جاپان کے شہروں اور قصبوں میں پائے جانے والے چار جنگلی کوے لیے۔ تجربات کے دوران چاروں کوؤں کو ایسی عورتوں اور مردوں کی رنگیں تصویریں دکھائی گئیں، جن کے سرکے بال چھپا دیے گئے تھے، تاکہ ان کے جنس کے تعین میں مشکل پیش آئے۔ اکثر جاپانی مردوں کی داڑھی مونچھ نہیں ہوتی اور اگرجاپانی مردوں اور عورتوں کے سر کے بال ڈھانپ دیے جائیں تو ان کی شناخت میں دقت پیش آسکتی ہے۔ سائنس دانوں نے دو دو کوؤں کے دو گروپ بنائے ۔ ایک گروپ کو عورت کی تصویر جب کہ دوسرے کو مرد کی تصویر چننے کی تربیت دی۔ اس تربیت کے دوران جب کوئے صحیح تصویر چنتے تھے تو انعام کے طورپر انہیں پنیر کا ایک ٹکڑا کھانے کے لیے دیا جاتا تھا۔ اس کے بعد ان تصویروں میں مزید بہت سی تصویریں شامل کردی گئیں اور انہیں تاش کے پتوں کی طرح پھینٹ دیا گیاتاکہ کوئے ان کی ترتیب بھول جائیں۔ تجربے کے دوران چار میں سے تین کوؤں نے ہر بار صحیح تصویر کا انتخاب کیا اور ان کی شناخت سو فی صد تک درست رہی جب کہ چوتھے کوئے نے دس میں سے سات بار بالکل درست انتخاب کیا۔ یہ تجربات ٹوکیو یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کے بزاورک افورک اور اوسونومیا یونیورسٹی کی پروفیسر شوئی سوگیتاپر مشتمل ایک ٹیم نے کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان تجربات سے انہیں یہ معلوم ہوا ہے کہ کوئے عورت اور مرد میں ، چاہے ان کاحلیہ بدل ہی کیوں نہ دیا جائےبخوبی تمیز کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تجربات کے نتائج کوؤں کی نفسیات اور دماغی صلاحیتوں کو سمجھنے میں مزید مدد فراہم کرسکتے ہیں اور یہ کہ ان کی اس صلاحیت سے انسان کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کوا اپنی تمام تر دانائی اور ہوشیاری کے باوجود کوئل کے ہاتھوں میں مات کھاجاتا ہے جو اپنے انڈے کوؤں کے گھونسلے میں دیتی ہے ۔ کوا انڈوں کوسہتا اور ان سے نکلنے والے بچوں کی پروش کرتا ہے۔ اور جب بچے بڑے ہوکر بولنا شروع کرتے ہیں تو بے چارے کوئے کو پتا چلتا ہے کہ اس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔ VOA Urdu
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| 21 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | ALI-OAD (09-02-11), shafresha (17-11-10), پاکستانی (24-08-11), ھارون اعظم (17-11-10), یاسر عمران مرزا (17-11-10), نبیل خان (25-08-11), محمد عاصم (03-02-11), محمدمبشرعلی (17-11-10), محمدعدنان (17-11-10), مرزا عامر (20-01-11), ایس اے نقوی (17-11-10), احمد بلال (17-11-10), اسراراحمد چوہدری (28-08-11), بزم خیال (20-01-11), حسنین ایوب (17-11-10), رضی (12-02-11), شبنم (26-02-11), عامرشہزاد (24-08-11), عبدالقدوس (18-11-10), عروج (24-08-11), غلام خان (04-02-11) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت اچھی تحریر ہے
ویسے مجھے یہ تحریر پڑھ کے عبدالقدوس بھائی کی یاد آگئی کیونکہ وہ بھی تو اب سیانے ہوگئے ہیں
__________________
----------
![]() Last edited by عدنان دانی; 17-11-10 at 11:52 AM. وجہ: سوری بھائی اقتباس کی جگہ ایڈٹ کا بٹن پریس کیا |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,235
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (17-11-10), نبیل خان (25-08-11), محمدعدنان (17-11-10), ایس اے نقوی (17-11-10), عبداللہ آدم (17-11-10), غلام خان (04-02-11) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
جی بھائی اسی کی ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (17-11-10), غلام خان (04-02-11) |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
کوا بڑا چالاک ہوتا ہے جی۔ اس کوکن پھڑا کر لتر مارنے چاہیے۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,170
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اُڈ جا کالے کانواں تیرے منہ وچ کھنڈ پاواں
لے جا توں سندیسا میرا میں صدقے جاواں باغوں میں پھر پڑ گئے جھولے پک گیاں کچیاں انبیاں چھوٹی سی یہ جندڑی تے راتاں لمیاں لمیاں
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اب اس کی عقل کس کام کی ۔ جو وہ صرف پنیر کے حصول کے لئے کرتا ہے ۔ عدنان دانی اور بھی تو بہت سی باتیں ہیں کوے کے بارے میں ہمارے معاشرے میں ۔ کوئی شئر وئر کرو یہاں پر ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مگر اس سب کا فائدہ کیا اٹھایا سائینسدانوں نے؟؟؟؟؟
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہوشیاری, ہے۔, کہانی, کلام, کس, یا, لوگ, معلوم, انسان, انعام, توجہ, تنکے, تصویر, حال, دنیا, داڑھی, سال, سائنس, شناخت, شروع, عورت, عورتوں, صلاحیتوں, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی | جاویداسد | خبریں | 2 | 21-09-10 08:12 PM |
| الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-08-10 11:23 PM |
| عوامی حکومت کا اک اور کارنامہ | naeemuddin | خبریں | 3 | 01-12-09 10:05 AM |
| عوج بن عوج کی عمر کتنی تھی؟ | عرفان حیدر | آئیے ذہانت آزمائیے | 24 | 14-04-09 02:40 PM |
| ’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘ | چاچا کمال | خبریں | 1 | 07-04-08 06:31 AM |