![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() |
جب ہم کہیں نہ ہوں گے تب شہر بھر میں ہوں گے
جون ایلیاء جب ہم کہیں نہ ہوں گے تب شہر بھر میں ہوں گے پہنچے گی جو نہ اس تک ہم اس خبر میں ہوں گے تھک کر گریں گے جس دم بانہوں میں تیری آ کر اُس دَم بھی کون جانے ہم کس سفر میں ہوں گے اے جانِ عہد و پیماں۔۔ہم گھر بسائیں گے ہاں تُو اپنے گھر میں ہو گا۔۔ہم اپنے گھر میں ہوں گے میں لے کے دل کے رشتے گھر سے نکل چکا ہوں دیوار و دَر کے رشتے۔۔دیوار و دَر میں ہوں گے تجھ عکس کے سوا بھی اے حُسن وقتِ رخصت کچھ اور عکس بھی تو اس چشمِ تر میں ہوں گے ایسے سراب تھے وہ ایسے تھے کچھ کہ اب بھی میں آنکھ بند کر لوں تب بھی نظر میں ہوں گے اس کے نقوشِ پا کو راہوں میں ڈھونڈنا کیا جو اس کے زیر پا تھے وہ میرے سر میں ہوں گے وہ بیشتر ہیں جن کو کل کا خیال کم ہے تُو رُک سکے تو ہم بھی ان بیشتر میں ہوں گے آنگن سے وہ جو پچھلے دالان تک بسے تھے جانے وہ میرے سائے اب کِس کھنڑر میں ہوں گے یہ تو کمر عجب ہے اِک سوچ ہے جو اَب ہے اب جانے ہاتھ میرے کِس کمر میں ہوں گے
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
| مندرجہ ذیل 2 صارفین نے Real_Light کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے | shafresha (27-01-10), عدنان دانی (27-01-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 17
مراسلات: 5,696
کمائي: 77,521
ميرا موڈ:
شکریہ: 2
1,827 مراسلہ میں 2,812 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی شاعری پوسٹ کی ھے آپ نے بھائی۔۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
پاک نیٹ گرافک ڈیزائنر
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: صوابی
عمر: 20
مراسلات: 2,603
کمائي: 79,729
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,310
1,393 مراسلہ میں 2,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی شاعری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگر رہو
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
آہ کس کا ذکر چھیر دیا بھائی!
جون ایلیاء ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ وہ مفکر، عجب آزاد منش آدمی تھا! شئیرنگ کا شکریہ بھائی! |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, کمر, کس, پوسٹ, ھے, نظر, آہ, آدمی, آزاد, ایلیاء, اچھی, بھائی, جون ایلیاء, خبر, دل, دنیا, ذکر, رہو, رشتے, سفر, شہر, شکریہ, شاعری, عہد, عجب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے جون ایلیاء | Real_Light | جون ایلیا | 0 | 13-06-08 04:04 PM |
| ہم کہیں گے حالِ دل اور آپ فرمائیں گے "کیا!"؟ | میاں شاہد | دیوان غالب | 0 | 16-04-08 06:40 AM |
| جج اور وکلا خاموش ہوں گے نہ جدوجہد بندکریں گے،اعتزازاحسن | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 25-12-07 01:48 PM |
| الیکشن 8جنوری کو ہوں گے ،شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی 26نومبرتک وصول کئے جائیں گے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 21-11-07 09:11 AM |
| ہم تم ہوں گے بادل ہوگا۔۔۔۔۔ | Zullu230 | شعر و شاعری | 2 | 30-07-07 09:47 PM |