| جہاد جہاد |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
| 11 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | sahj (09-10-09), shafresha (08-10-09), فاروق سرورخان (10-10-09), محمد عاصم (30-07-10), محمدمبشرعلی (28-07-10), مرزا عامر (28-07-10), احمد بلال (30-07-10), اخترحسین (09-10-09), حیدر (08-10-09), شاہد جمیل حفیظ (09-10-09), عبداللہ آدم (28-07-10) |
|
|
#91 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تمام شرکاء سے گذارش
یارو میں کئی بات یہ دہرا چکا ہوں کہ ۔۔۔ کہ موضوع ہے کیا۔ ایک بار دوراہ شروع میں موضوع کو دیکھ لیا جائے تا کہ غیر متعلقہ گفتگو نہ ہو تو بہتر ہے۔۔۔ بھائیوں اصل موضوع یہ ہے کہ کیا اسلام میں اقدامی جہاد کا کوئی تصور ہے بھی یا نہیں۔۔۔۔۔ یہ موضوع نہیں ہے کہ طالبان کیا کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر کسی نے ان کی حمایت یا مخالفت پر ہی مواد جمع کرنا ہے تو ا یک الگ تھرڈ قائم کر لیا جائے وہاں ہر ایک اپنی اپنی بھراس نکال لیں۔ کم از کم اس تھرڈ کو تو علمی نوعیت کی بنا لیا جائے تا کہ موضوع کو دیکھ کر آنے والے شخص کو یہاں سے کوئی سوچ اور فکر ملے۔۔۔۔ اس کو اسلام کے تصور جہاد کے دفاعی یا اقدامی پہلو پر غور و فکر کے کے لئے رہنمائی ملے۔۔۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#92 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
![]() ![]()
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#93 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
جب اونٹکا سر اس کے پیر سے باندھ دیا جاتا ہے کہ وہ بھاگ نہ سکے تو اس کے مہجور کرنا کہتے ہیں۔ آج آپ ہر طرف دیکھئے کہ لوگوں ے کس طرح اپنی کتب روایات سے قرآن حکیم کو بالکل چھوڑا ہوا ہے۔23:50 وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا اور رسولِ (اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرض کریں گے: اے رب! بیشک میری قوم نے اس قرآن کو بالکل ہی چھوڑ رکھا تھا قرآن سے منکر القرآن کی نفرت بڑھتی جاتی ہے 17:41 وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَـذَا الْقُرْآنِ لِيَذَّكَّرُواْ وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلاَّ نُفُورًا اور بیشک ہم نے اس قرآن میں (حقائق اور نصائح کو) انداز بدل کر بار بار بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں، مگر (منکرین کا عالم یہ ہے کہ) اس سے ان کی نفرت ہی مزید بڑھتی جاتی ہے ۔ اول تو پاکستان کی حکومت عین اسلامی ہے۔ جس کو نہیں پسند چھوڑ کر چلا کیوںنہیں جاتا۔ اور اگر آپ کا نکتہ مان بھی لیا جائے کہ یہ ایک اسلامی حکومت نہیں تو پھر جہاد کس بات کا؟ جب تک ایک قوم پر حملہ نہ ہو، اللہ تعالی نے جنگ کی اجازت نہیں دی۔ 22:39 أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ اجازت دی جاتی ہے (جنگ کی) ان لوگوں کو جن سے جنگ کی جا رہی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور بے شک اللہ اُن کی مدد پر ہر طرح قادر ہے۔ جنگ اس وقت تک شروع نہیں کی جاسکتی جب تک حملہ نہ ہو۔ مقصد ہے نظریاتی ریاست کا دفاع۔ جس کے لئے زکواۃ یعنی ٹیکس سےسے فنڈ جمع کئے جائیں۔ 9:60 إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللّهِ وَاللّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ بیشک صدقات (زکوٰۃ) محض غریبوں اور محتاجوں اور ان کی وصولی پر مقرر کئے گئے کارکنوں اور ایسے لوگوں کے لئے ہیں جن کے دلوں میں اسلام کی الفت پیدا کرنا مقصود ہو اور (مزید یہ کہ) انسانی گردنوں کو (غلامی کی زندگی سے) آزاد کرانے میں اور قرض داروں کے بوجھ اتارنے میں اور اللہ کی راہ میں (جہاد کرنے والوں پر) اور مسافروں پر (زکوٰۃ کا خرچ کیا جانا حق ہے)۔ یہ (سب) اللہ کی طرف سے فرض کیا گیا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے اگر آپ کی بات مان لی جائے کے جنگ اقدامی ہے تو پھر امریکہ کو یہ حق کیوں نہیں کہ وہ افغانستان اور عراق پر - پر ایمپٹو سٹرائیکس --- نہیں کرسکتا؟ اس کا یہ قدم ---- اقدامی جہاد کیوں نہیں ؟ جبکہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جہاں نظام جمہوریت سب سے طویل عرصہ سے رائج ہے؟ یا بھارت کو اس اقدامی جنگ کا حق کیوںنہیں؟ جہاں ہندو مسلم چین سے رہ رہا ہے۔ یہ دوغلا اور دہرا معیار کسی کام کا نہیں ![]() اگر تھوڑا تھوڑا قران حکیم پڑھنا شروع کردیجئے تو ا س طرح دلائیل نہیںمانگتے پھریں گے۔ والسلام
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف Last edited by فاروق سرورخان; 30-07-10 at 11:53 AM. |
|
|
|
|
|
|
#94 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فاروق سررور صاحب۔۔۔۔۔۔۔ آپ فرماتے ہیں۔
آپ کی ذاتی نوعیت کی کڑوی کسیلی باتیں ردی کی ٹوکری کی نذر۔ البتہ دقیانوسی خیالات کی تطہیر ہم اللہ کے فرمان ، قرآن سے کریں گے۔ میں نہیں سمجھ سکا ہوں۔۔۔۔ کہ آپ کو میرے کون سے خیالات دقیانوسی لگے ہیں۔۔۔۔۔۔ اور کون سی باتیں کڑوی لگی ہیں جو اتنا بلڈ پریشر میں اضافہ کر بیٹھے ہیں۔۔۔۔۔ میں نے تو بس آپ سے یہی مطالبہ کیا تھا کہ آپ نے جو کہا کہ اسلام میں جہاد دفاعی یا اقدامی نہیں ہے اس پر قرآن و سنت سے ثبوت ہے تو پیش کریں۔۔۔۔ اور اگر امریکی اسلام سے آپ متاثر ہیں تولکم دینکم ولی دین۔۔۔ شائید مہجور کے معانی بھی نہ آتے ہوں البتہ دقیانوسی خیالات کی تطہیر اگر تھوڑا تھوڑا قران حکیم پڑھنا شروع کردیجئے تو ا س طرح دلائیل نہیںمانگتے پھریں گے آپ کی نظر میں شائد یہ جملے ذاتی نوعیت کی کڑوی باتوں میں نہیں آتی کیوںکہ آپ جو ارشاد فرما رہے ہیں۔ہم لب کشائی کر دیں تو آنجنا ب کی روشن خیالی ٹین ٹین کرنا شروع کر دیتی ہے۔ فاروق صاحب ایک بات تو واضح ہورہی ہے کہ سے آپ کا تعلق اس بد قسمت گروہ سے لگتا ہے جس نے قرآن کا نام استعمال کر کے احادیث رسول کا انکار کر دیا ہے۔۔۔۔ خیر یہاں میں نے آپ سے صرف یہ پوچھا تھا کہ آپ نے جو یہ ارشاد فرمایا تھا کہ اسلام میں "اقدامی جہاد " یا "دفاعی جہاد" کا کوئی تصور نہیں۔ جب حکومت وقت اپنی صوابدید پر "جنگ " شروع کرتی ہے تو افراد کا منظم افواج میں شامل ہونا فرضہے۔ اس پر کوئی قرآن و حدیث سے ثبوت دیں۔۔۔۔۔ اور آپ ہیں جو خود ہی اپنے منہ میاں مٹھو بن کے قرآن کے تنہاعالم فاضل بن کر رعب جما رہے اور علمی حالت یہ ہے کہ میں نے اقدامی اور دفاعی جہاد کے حوالے سے آیات و احادیث آپ سے مانگی اور آنجاب ہیں کہ۔۔۔ ترک قرآن اور زکوة سے متعلقہ آیات پیش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ لالے کی جان ان آیات کا میرے سوال سے کیا تعلق۔۔۔۔۔۔ البتہ صرف ایک آیت ہے جو آپ نے جہاد و قتال سے متعلق پیش کی ہے۔ أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ اجازت دی جاتی ہے (جنگ کی) ان لوگوں کو جن سے جنگ کی جا رہی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور بے شک اللہ اُن کی مدد پر ہر طرح قادر ہے۔ اس آپ کا بھی آپ کے دعوی سے کوئی تعلق نہیں ہے کیوں کہ اس میں تو صاف حکم الہی ہے کہ جن پر جنگ مسلط کی جائے اور جن پر ظلم ہوان کو اجازت ہے کہ وہ اپنے دفاع میں جنگ کریں۔۔۔۔۔۔۔ ظاہر ہے چونکہ ان پر جنگ مسلط کی گئی ہے اس لئے وہ دفاع میں ہی جنگ کریں گے۔۔۔۔۔۔ اور یہی تو دفاعی جہاد ہے۔۔۔۔۔ یہ آیت جو جناب میرے مؤقف کی حمایت کرتی ہے۔۔ جبکہ آپ کا دعوی تو یہ تھا کہ اسلام میں "اقدامی جہاد " یا "دفاعی جہاد" کا کوئی تصور نہیں۔ جب حکومت وقت اپنی صوابدید پر "جنگ " شروع کرتی ہے تو افراد کا منظم افواج میں شامل ہونا فرضہے۔ حیرت ہے مدبر قرآن و مفسر قرآن روشن خیال ہستی اتنا بھی فہم نہ ہو سکا کہ کون سی آیت میں کیا بیان کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔ آپ مزید فرماتے ہیں جنگ اس وقت تک شروع نہیں کی جاسکتی جب تک حملہ نہ ہو۔ مقصد ہے نظریاتی ریاست کا دفاع۔ جس کے لئے زکواۃ یعنی ٹیکس سےسے فنڈ جمع کئے جائیں۔ تو ٹھیک ہے۔۔۔۔۔ یہ دفاعی جہاد کی بات ہی ہوئی نا۔۔۔۔ لیکن آنجناب تو دفاعی جہاد کا انکار فرما رہے تھے۔۔۔ اپنے دعوی پر ثبوت دیں نہ کہ میرے دعوی پر۔۔۔۔۔۔ خیر آپ اپنے مزید قرآن فہمی کی شذرات کا نمونہ دیکھ لیں۔ آپ فرماتے ہیں۔۔۔ اول تو پاکستان کی حکومت عین اسلامی ہے۔ جس کو نہیں پسند چھوڑ کر چلا کیوںنہیں جاتا میں نے یہ تو کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی حکومت کفریہ حکومت ہے۔۔۔۔ اگر آپ مملکت خداداد پاکستان کی حکومت کو عین اسلامی و قرآنی حکومت سمجھتے ہیں تو براہ کرم۔۔۔۔۔ ایک اسلامی و قرآنی حکومت کے خدو خال قرآن سے واضح کر کے پاکستانی حکومت کو اس پر منطبق تو کر کے سمجھا دیں۔۔۔۔۔۔ مہربانی ہو گی۔ اسلامی مملکت کا تصور۔۔۔ احادیث میں کیا ہے اللہ کے رسول نے کیا فرمایا۔۔۔ اس کا مطالبہ آپ جانتے ہیں کیوں نہیں کیا۔۔۔۔۔۔ آپ فرماتے ہیں ر اگر آپ کا نکتہ مان بھی لیا جائے کہ یہ ایک اسلامی حکومت نہیں تو پھر جہاد کس بات کا؟ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی حکوت کے خلاف جہاد کیا جائے یا ہونا چاہے یا جو آج کل یہ سب قتل و قتال ہو رہا ہے۔۔۔۔۔ یہ صحیح ہے۔۔۔ جناب میں تو صرف اسلام کی دفاعی اور اقدامی جہاد کے نظریہ پر بات کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ دنیا آج کیا کر رہی ہے مجھے اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔۔۔۔ آپ مزید فرماتے ہیں اگر آپ کی بات مان لی جائے کے جنگ اقدامی ہے تو پھر امریکہ کو یہ حق کیوں نہیں کہ وہ افغانستان اور عراق پر - پر ایمپٹو سٹرائیکس --- نہیں کرسکتا؟ اس کا یہ قدم ---- اقدامی جہاد کیوں نہیں میں نے جنگ کی بات نہیں کی جہاد کی بات کی ہے۔۔۔۔۔ میں نے اسلامی نقطہ نظر کی بات کی ہے امریکہ اور بھارت کی وکالت کا مجھے نہ تو کوئی شوق ہے اور نہ ہی مجبوری۔۔۔ ہاں آپ کی ہو تو بات سمجھ میں آتی ہے۔۔۔ کیوںکہ حالات ہی ایسے ہیں۔۔۔۔امریکہ میں رہنے کے لئے کرنا پرتا ہو گا۔۔۔ اور ہاں امریکہ نے افغانستان اور عراق اور دنیا بھر میں اسلامی نظریہ جہاد کو سامنے رکھ کر میرا خیال ہے تخت و تاراج کرنا شروع نہیں کیا۔۔۔ بلکہ یہ اس کے جمہوری ابلیسی مذہب کا حصہ ہے۔۔۔ جس کی وکالت دانستہ یا نا دانستہ آپ جیسے مفکرین جن کو خیر سے فہم قرآن کا بھر پور دعوی بھی ہوتا ہے کرتے رہتے ہیں۔۔۔ امریکہ نے اپنے جمہوری ابلیسی مذہب کے مطابق دنیا میں کشت و خون کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو یقینا غلط ہے اور ہو سکتا ہے آپ بھی اس کا دبے لفظوں میں غلط کہنے کی جرات کر لیں لیں۔۔۔ تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ امریکہ نے جو حملہ کیا۔۔۔۔۔ وہ غلط ہے تو ۔۔۔ اسلام کا نظریہ اقدامی جہاد بھی غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی لئے تو شروع سے عرض کرتا آ رہا ہوں کہ۔۔۔ پہلے اسلام کے نظریہ جہاد کو واضح کر لیا جائے پھر دیکھا جائے کہ دنیا میں جو ہو رہا ہے وہ اس کے مطابق درست ہے یا نہیں۔۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔۔ یہاں سارے راشن پانی لے کر طالبان، طالبان کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ اور ساتھ یہ فتوی صادر ہو جاتا ہے۔۔۔۔ کہ جی یہ کون سا جہاد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو دہشت گردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے میرے مخاطب نا دانستہ اس جہانسے میں آنے والے لوگ ہیں۔۔۔ جن کے مفادات وابستہ ہیں۔۔۔ وہ مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔۔۔۔۔۔ قرآن کا سنت کا دین یا مسلمانوں کا نہیں۔۔۔۔۔ آپ فرماتے ہیں۔ جبکہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جہاں نظام جمہوریت سب سے طویل عرصہ سے رائج ہے؟ یا بھارت کو اس اقدامی جنگ کا حق کیوںنہیں؟ جہاں ہندو مسلم چین سے رہ رہا ہے۔ یہ دوغلا اور دہرا معیار کسی کام کا نہیں۔ بات میں واضح کر چکا ہوں امریکہ یا بھارت کی غلط پالیسی کا مطلب یہ نہیں کہ اسلام کا نظریہ جہاد بھی غلط ہے۔۔۔۔۔۔ رہی بات دہری پالیسی کی تو وہ اسلام کے نظریہ جہاد میں نہیں۔۔۔۔۔ یا نہ میں نے اختیار کی۔۔۔۔ اور نہ ہی میں اس کا حامی ہوں۔۔۔۔ بلکہ یہ آپ جیسے روشن خیال مفکرین اس کو ڈپومیٹک سٹرٹیجی کہہ کہ تسلیم کیئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#95 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فاروق سرور صاحب
میں نے اپنی گذشتہ پوسٹ میں یہ بھی آپ سے پوچھا تھا کہ آپ نے جو یہ ارشاد فرمایا تھا کہ جب حکومت وقت اپنی صوابدید پر "جنگ " شروع کرتی ہے تو افراد کا منظم افواج میں شامل ہونا فرضہے۔ میرا سوال یہ تھا کہ اگر آپ کی نظر میں صرف حکومت ہونا ہی اعلان جنگ یا جہاد کے لئے کافی ہے تو واقعہ کر بلا کا آپ کیا جواز پیش کریں گے۔۔ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ کی کاوش اور ان کی شہادت پر کیا فتوی صادر کریں گے۔۔ مگر اس طرف آپ نے توجہ نہیں دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان حضرات کا جہاد دفاعی تھا یا اقدامی۔۔۔۔۔ صحیح تھا یا غلط۔۔۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#96 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا گیا ھے ،اور کشمیر پاکستان کا حصہ ھے، کشمیری قوم پاکستان سے محبت بھی رکھتی ھے ، تو آپ کا کیا کہنا ھے کہ اس آیت میں اللہ کی جانب سے دیا جانے والا حکم اور اجازت کو مجاھدین کشمیر میں جہاد کے لئے دلیل کے طور پر استعمال کریں تو ٹھیک ھے ؟ اور اسی آیت کو اگر افغان مجاھدین پیش کریں کہ وہ اللہ کے حکم کے مطابق اپنے ملک کو کافروں کی یلغار سے بچانے کی خاطر جہاد کر رہے ہیں ، کیا آپ اسے مان لیں گے؟ یہی آیت فلسطینی مجاھدین کو بھی اور چیچن مجاھدین کو بھی اور عراقی مجاھدین کو بھی جواز فراہم کرتی ھے ۔ آپ صرف یہ بتادیں کہ کس کس ملک کے مجاھدین صحیح اسلامی جہاد کر رہے ہیں؟ جزاک اللہ والسلام
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#97 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
sahj صاحب۔
اکیسویں صدی کے ان روشن خیال مفکرین کی نظر میں صرف وہی جہاد صحیح ہے جو یہود ونصاری اور مستشرقین کو قابل قبول ہو۔۔۔ اور جہاں ان کے مفادات خطرے میں ہوں تو وہ جہاد جہاد نہیں فساد فی الارض اور دہشت گردی بن جاتا ہے۔۔۔۔۔ اس کو ثابت کرنے کے لئے قرآن و سنت میں تحریف کرنی پڑے تو کر لیں گئے ہزالوں بے گناہوں کا خود قتل کروا کر کسی کو بدنام کرنا ہو تو کر لیں گے۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے کہ وہ جو کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ اور پھر مفادات کی جنگ میں تو بدرجہ اولی سب جائز ہوہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آج کا عالمی سامراجی پالیسی یہی تو ہے۔۔۔۔۔۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔۔۔۔۔ اور اسی لئے تو دنیا کو جہاد سے ڈرایا جاتا ہے کیوںکہ اس جہاد سے لاٹھی مسلمانوں کے پاس جو آ جائے گی۔۔ اور یہ کبھی بھی یہود و نصاری اور ان کے بہی خواہ نہیں چاہتے۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#98 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم
بسم اللہ الرحمان الرحیم وَ قَاتِلُوۡہُمۡ حَتّٰی لَا تَکُوۡنَ فِتۡنَۃٌ وَّ یَکُوۡنَ الدِّیۡنُ کُلُّہ لِلّٰہِ ۚ فَاِنِ انۡتَہَوۡا فَاِنَّ اللّٰہَ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ الانفال 39 اور لڑتے رہو ان سے یہاں تک کہ نہ رہے فساد اور ہو جائے حکم سب اللہ کا پھر اگر وہ باز آ جائیں تو اللہ ان کے کام کو دیکھتا ہے تفسیر عثمانی جہاد کے مقاصد: یعنی کافروں کا زور نہ رہے کہ ایمان سے روک سکیں یا مذہب حق کو موت کی دھمکی دے سکیں جیسا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب کبھی کفار کو غلبہ ہوا مسلمانوں کا ایمان اور مذہب خطرہ میں پڑ گیا۔ اسپین کی مثال دنیا کے سامنے ہے کہ کس طرح قوت اور موقع ہاتھ آنے پر مسلمانوں کو تباہ کیا گیا یا مرتد بنایا گیا۔ بہرحال جہاد و قتال کا اولین مقصد یہ ہے کہ اہل اسلام مامون و مطمئن ہو کر خدا کی عبادت کر سکیں اور دولت ایمان و توحید کفار کے ہاتھوں سے محفوظ ہو۔ (چنانچہ فتنہ کی یہ ہی تفسیر ابن عمر وغیرہ رضی اللہ عنہم سے کتب حدیث میں منقول ہے) یہ جہاد کا آخری مقصد ہے کہ کفر کی شوکت نہ رہے۔ حکم اکیلے خدا کا چلے۔ دین حق سب ادیان پر غالب آ جائے لِیُظۡہِرَہ عَلَی الدِّیۡنِ کُلِّہ (التوبہ۔۳۳) خواہ دوسرے باطل ادیان کی موجودگی میں جیسے خلفائے راشدین وغیرہ ہم کے عہد میں ہوا، یا سب باطل مذاہب کو ختم کر کے جیسے نزول مسیح علیہ السلام کے وقت ہو گا۔ بہرحال یہ آیت اس کی واضح دلیل ہے کہ جہاد و قتال خواہ ہجومی ہو یا دفاعی مسلمانوں کے حق میں اس وقت تک برابر مشروع ہے جب تک یہ دونوں مقصد حاصل نہ ہو جائیں۔ اسی لئے حدیث میں آ گیا۔ اَلْجِہَادُ مَاضٍ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃ یعنی جو ظاہر میں اپنی شرارت اور کفر سے باز آ جائیں ان سےقتال نہیں۔ ان کے دلوں کا حال اور مستبقل کی کیفیات کو خدا کے سپرد کیا جائے گا۔ جیسا کام وہ کریں گے خدا کی آنکھ سے غائب ہو کر نہیں کر سکتے مسلمان صرف ظاہر حال کے موافق عمل کرنے کے مکلف ہیں۔ وفی الحدیث اُمِرْتُ اَنْ اُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَقُوْلُوْالَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ فَاِذَا قَالُوْھَا عَصِمُوْا مِنِّی دِمَاءَ ھُمْ وَاَمْوَالَھُمْ اِلَّا بِحَقِّھَا وَحِسَابُھُمْ عَلٰی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امید ھے آیت قرآنی اور تفسیر سے موضوع کے مطابق بات پیش کرسکا ھوں جزاک اللہ والسلام |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#99 |
|
Senior Member
![]() |
کربلا کی حقیقت جاننے کے لئے یہ کتاب پڑھئیے
پھر یہ سوال دوبارہ پوچھئے ![]() http://ourbeacon.com/wp-content/uplo...08/karbala.pdf |
|
|
|
|
|
#100 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فاروق صاحب
کتابیں تو بہت سی موجود ہیں۔۔۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ انہیں تسلیم نہیں کرتے اس لئے آپ سے پوچھ رہا ہوں۔۔۔۔۔ اب اپنی باری آئی تو قرآن کو چھوڑ کر غیر قرآن کی لنک پیس کر دیا۔۔۔۔۔۔۔ خیر تو ہے نا۔۔۔ اور ہاں وہ اقدامی جہاد اور دفاعی جہاد پر تو آپ خاموشی ہی اختیار کر لی۔۔۔۔۔۔ کیوں قرآن کریم سے کوئی راہنمائی آپ کو نہیں مل رہی۔ فاروق صاحب دعوے کرنا آسان ہیں انہیں پورا کرنے کے لئے زور لگانا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ تب جا کر کہیں صحیح دعوے ثابت ہوتے ہیں۔۔ اور جن دعوؤں کے سر پیر ہی نہیں ہوتے ان کے لئے کیا کیا کرنا ہوتا ہے۔۔۔ یہ آپ بہتر جانتے ہیں۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#101 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
خلط مبحث میں کمال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کیا
|
|
|
|
| عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (04-08-10) |
|
|
#102 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
فاروق صاحب
آپ کے جواب کا انتظار ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#103 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی جہاد کی اجازت کب ملتی ہے وہ بتا دیا آپ کو ۔ آپ اس کو دفاعی جہاد کہتے ہیں تو پھر قران حکیم سے اقدامی جہاد کی دلیل لائیے۔
اگر اقدامی جہاد کی دلیل نہیں لاسکتے تو پھر جہاد کو رنگ روغن نہیں لگائیے ![]() رہ گیا واقعہ کربلا تو یہ ایک متنازعہ معاملہ ہے۔ پھر وفات نبی کے بعد کا معاملہ ہے۔ آپ ایک ایسے واقعہ کو دلیل کس بنیاد پر بنا رہے ہیں؟ ایک سے زائید ثبوت موجود ہیں کہ حضرت حسین (ر) کو بصرہ میں گورنری ملنے کے بعد ان کے گھر میں قتل کیا گیا ۔ جو کتاب آپ کو فراہم کی ہے اس میں ان تمام واقعات کے پرانی کتب سے ثبوت موجود ہیں۔ اور واقعہ کربلا میںکیا سقم موجود ہیں ان پر بھی بات کی گئی ہے ۔ بہر صورت، حضرت حسین (ر)کا یہ عمل جنگ تسلیم کر بھی لیا جائے تو نا یہ فرمان الہی ہے اور نہ ہی سنت نبوی اور نہ ہی حکم نبوی۔ لہذا جہاد کے لئے کسی قسم کی دلیل بھی نہیںہے ۔ اس پر آپ جتنا اصرار کریںگے اتنا ہی ڈھول بجے گا ![]() اللہ تعالی کے فرمان اور سنت تک تو دلیل درست ہے۔ لیکن بعد کے واقعات کی تمثیل نہیںبنائی جاسکتی۔ چلئے آپ کی عقل نازک سے ایک اور سوال، ایک وجہ تو میںبتا چکا کہ جہاد کی اجازت "کس صورتحال" کے بعد ہے؟ اب آپ سے ایک اور سوال ![]() اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں "جنگ یا جہاد شروع"کرنے کی اجازت " نظریاتی ریاست پر حملے :کے علاوہ ایک اور وجہ سے بھی دی ہے۔ وہ دوسری وجہ کیا ہے ؟ آپ کے جواب کا انٹظار رہے گا ![]() والسلام |
|
|
|
|
|
#104 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
![]() جو اصول آپ کے لئے درست ہیں وہ دوسروںکے لئے کیوںدرست نہیں؟ اسلام صرف اس وقت قائم ہوسکتا ہے کہ جب آپ کسی کی بیٹی کو جنگ میں لونڈی بنا کر اس کی عزت تار تار کریں تو پھر اپنی بیٹی کی عزت کے تار تار ہونے پر ڈھول پیٹنے کے لئے تیار رہیں۔ اللہ تعالی نے کوئی اصول ایسا قائم نہیں کیا جو ایک قوم کو دوسری قوم پر برتری دیتا ہو۔ کہ سلامتی یعنی اسلام اس مساوات کے بغیر ممکن ہی نہیں اگر یہی خیالات ہیں تو پھر ڈیزی کٹر کو کیوں روتے ہیں؟ ساری بات یہ ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار پراپیگنڈہ ہور ہا ہے ۔ تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جاسکے ![]() جو فساد کو حق انصاف سمجھتے ہیں ا ن کو یہ بھی یاد رکھنا چائیے کے پھر بڑی بندوق والا ہی جیتتا ہے۔ Last edited by فاروق سرورخان; 01-08-10 at 11:18 AM. |
|
|
|
|
|
|
#105 | ||
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اقتباس:
شاید آپ کی نظر نہیں پڑی تھی؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ |
||
|
|
|
| sahj کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (03-08-10) |
![]() |
| Tags |
| com, کوشش, پاکستان, پسند, قرآن, لوگ, موجودہ, ممکن, مسائل, آج, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, سیاست, علم, علمی, علاقے, عادل, غلط, غازی, صفحہ, صحیح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیا یہ سچ ہے ؟؟؟ | محمدعدنان | گپ شپ | 6 | 25-10-10 11:51 AM |
| اس نڈر جانور کا نام کیا ہے ؟؟؟ | عبیداللہ عبید | دلچسپ اور عجیب | 10 | 24-07-10 10:22 PM |
| کیا یہ خبر سچی ہے ؟؟؟ | احمدنواز | خبریں | 28 | 20-07-10 02:19 PM |
| یہ کیا ہو رہا ہے ؟؟؟ | فرحان دانش | خبریں | 4 | 01-12-09 06:44 PM |