واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > جہاد



جہاد جہاد


جہاد، دفاع وطن اور پاکستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-10-11, 11:23 PM   #1
جہاد، دفاع وطن اور پاکستان
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 21-10-11, 11:23 PM

جہاد فی سبیل اللہ، جسے عام طور پر صرف جہاد کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، اسلام کی ایک اہم عبادت ہے، جس سے سبھی واقف ہیں.

جہاد کا مقصد مختلف پیرایوں میں لیکن ایک ہی معنی میں اعلائے کلمۃ اللہ/ غلبہ اسلام/ حاکمیت الہیہ کا قیام یا صحابہ کرام کے الفاظ میں بندوں کو بندوں کی عبادت سے نکال کر اللہ کی عبادت کی طرف لانا ہے.

قران حکیم کی ایک سے زیادہ آیات ، آقا علیہ السلام کی ایک سے زیادہ احادیث اور علمائے امت کی تصریحات اس بارے میں مشہور و معروف ہیں . اس مقصد کے لیے اسی سیکشن میں کئی تھریڈز موجود ہیں، اس لیے تکرار سے بچتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں.

جہاد کے اصل مقصود کے ساتھ ساتھ، کچھ ذیلی مقاصد بھی ہیں، مثلا::

ـ ظلم کا خاتمہ

ـ مسلمانوں کی مقبوضہ زمینوں کی واپسی

ـ اسلامی مملکت سےبغاوت کا فرو کرنا

ـ اسلامی حکومت کا دفاع وغیرہ

ان ذیلی مقاصد کا جہاد فی سبیل اللہ میں شمار ہونا اصل مقصد یعنی اعلائے کلمۃ اللہ کے ساتھ مشروط ہے، یعنی جب مقصد اصلی ہی فوت ہو جائے تو جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے صرف لڑائی باقی رہ جاتی ہے.

مثلا::
ـ محض وطن کی ازادی کے لیے کی جانے والی لڑائی جبکہ نظام اسلام کا قیام پیش نظر نہ ہو.

ـ محض ظلم کے خاتمے کی جدوجہد، جس کا مقصد ظاہری ظلم کے خاتمے سے آگے بڑھ کر اسلام کے عدل اجتماعی کا قیام نہ ہو.

ـ محض دفاع وطن، جبکہ اس کا حاصل اسلام کے جھنڈے کی سربلندی کی بجائے محض ایک جغرافیائی اکائی کا قائم رکھنا ہو.

ـ صرف بغاوت پر قابو پانے کے لیے، جبکہ اس سے کسی باطل نظام کی رٹ قائم کرنا . اور چند برس پہلے کھینچی گئی عارضی لکیروں کو تغیر و تبدل سے محفوذ رکھنا ہو اور بس... !!!

پاکستان کی صورتحال::

اب پاکستان کی طرف آتے ہیں، اوپر کی بیان کردہ حالتوں میں سے ہم کم ازکم دو کا شکار ہیں.اور وہ ہیں:: اسلام کی سربلندی سے ہٹ کر صرف وطن کی سربلندی کے لیے لڑنا....... اور.... ایک نظام باطل کی رٹ قائم کرنے کے لیے بغاوت کو فرو کرنا........


پاکستان میں ایک نظامِ باطل جمہوریت قائم ہے، حکومت اسی کے تحت اتی ہے اور اس کی بقا کے لیے ہر پرامن اور پر تشدد ہتھکنڈہ استعمال کرتی ہے.

جب دفاع کیا جاتا ہے تو وہ مملکت اور نظام کا دفاع ہوتا ہے، اور اسی کی بقا کی جنگ ہوتی ہے، اسلام کی سربلندی کہیں بھی مطلوب و مقصود نہیں ہوتی، نہ لیڈرز کو اور نہ لڑنے والوں کو((نام کی بات اور ہے(( جو بات مطمح نظر ہوتی ہے وہ صاف ظاہر ہے ، محض دفاع وطن !!!

اسی طرح کسی بھی حصے میں ہونے والی بغاوت کو فرو کرنا "جمہوری رٹ" کو سربلند کرنے کے لیے ہوتا ہے نہ کہ اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے..... صاف ظاہر ہے کہ ان دونوں صورتوں میں لڑنے کو اسلامی جہاد یا جہاد فی سبیل اللہ سے قطعا تعبیر نہیں کیا جا سکتا !!!

اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ ::

کسی بیرونی جارحیت کی صورت میں لڑائی کیا جہاد ہو گی یا نہیں؟؟ لڑا جائے یا نہیں، کیونکہ یہ تو وطن کا دفاع ہو گا، جو کہ جہاد نہیں ہوتا؟؟ یا لڑا جائے تو کیوں؟؟وغیرہ وغیرہ

اس کو واضح کرنے کے لیے ایک حدیث اور ایک مثال کا سہارا لیتے ہیں::

نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ:: ""جس نے اللہ کے جندے کو سربلند کرنے کے لیے قتال کیا تو وہی فی سبیل اللہ ہے""

اور مثال ہے فلسطین کی، جہاں اسرائیل سے دو گروپس برسرپیکار ہیں:الفتح اور حماس. الفتح ایک سیکولر تحریک ہے اور اس کا مطمح نظر صرف آزادی کا حصول ہے. جبکہ حماس اسلامی تحریک ہے اور اس کی منزل آزادی فلسطین سے کہیں اگے اسلامی حکومت کا وہاں قیام ہے، جس کے لیے وہ لڑ رہے ہیں..... اپ نے دیکھا کہ عمل دونوں کا بطاہر ایک ہی نظر اتا ہے لیکن فرق کتنا زیادہ ہے.!!!

اسی فرق کے پیش نظر ہم الفتح کو محض آزادی کے تحریک جبکہ حماس کو اسلامی جہاد کا علمبردار گردانتے ہیں. حماس کی اسرائیل سے لڑائی جہاد ہے...... الفتح کی محض جنگ !!!

بعینہ یہی صورتحال 2003 سے عراق کی بھی ہے کہ ایک طرف سابق بعث فوجی اور وطن پرست تنظیمیں اپنے وطن کی جنگ لڑ رہی اور دوسری طرف مجاھدین وہاں اسلامی امارت کے قیام کے لیے کوشاں ہیں... لر دونوں رہے ہیں.... دشمن بھی ایک ہے لیکن... فرق صاف ظاہر ہے !!!

یہاں یہ بات بھی پتہ چلتی ہے کہ مسلمان کی ہر لڑائی ہی جہاد نہیں ہوتی !!!بلکہ جو ضوابط و شرائط پر پورا اترے وہی لڑاکا، مجاھد اور صرف وہی لڑائی، جہاد فی سبیل اللہ ہے !!!

امریکہ یا کوئی بھی حملہ کرتا ہے تو لڑنا بالکل فرض ہو گا لیکن کس لیے؟؟

زرداری و کیانی کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے یا.........اسلام کے حقیقی معنٰی میں نفاذ کے لیے؟؟

سو جو بھی جمہوریت کو دوبارہ لانے کے لیے لڑے گا،

پاکستان کو بیرونی تسلط سے چھڑوانے کے لیے برسرپیکار ہو گا،


اور اس کا مقصد ملجا و ماوٰی صرف یہی ہو گا تو صاف بات ہے کہ اسلام کا ایسی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور تصورجہاد کا اس سے کوئی علاقہ نہ ہو گا .

ہاں ! جو بھی شخص یا گروہ، اسلام کا مقصد ساتھ لے کر چلے گا، اسی کو بنیاد اور اسی کو مقصو بنائے گا، تو جہاد فی سبیل اللہ کا مصداق ایسی لڑائی پر ہی ہو گا. اس کے علاوہ نہیں.

ویسے بھی نطام اسلام کے قیام کی لڑائی.............اور............نظام باطل کو واپس لانے کی لڑائی......... دونوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکتے ہوئے بیک جنبش قلم جہاد فی سبیل اللہ قرار دے ڈالنا شریعت تو درکنار عقل و انصاف سے بھی لگا نہیں کھاتا ہے !!!

اسی وجہ سے امریکہ کے پاکستان پر حملے کی صورت میں ارمی کی لڑائی ، جو محض جمہوری نطام کی واپسی کے لیے ہو گی، جہاد فی سبیل اللہ نہیں کہلائے گای.

بالکل ویسے ہی جیسے قبائلی علاقوں میں کیے جانے والے آرمی اپریشنز جہاد فی سبیل اللہ نہیں ہیں، کیونکہ خیاں بھی مقصد محض رٹ کی بحالی ہے، اسلام نہیں !!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

Last edited by عبداللہ آدم; 21-10-11 at 11:25 PM..

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 544
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (22-10-11), محمدعدنان (22-10-11), احمد نذیر (22-10-11), حیدر (21-10-11), سیفی خان (22-10-11), سحر (22-10-11), طاھر (22-10-11)
پرانا 21-10-11, 11:30 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,832
شکریہ: 52,518
11,172 مراسلہ میں 35,238 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مکمل ہے؟ تو میں کل ہی پڑھوں گا۔
ابھی تو میرا سونے جانے کا ارادہ بن رہا ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
رضی (22-10-11), سیفی خان (22-10-11), عبداللہ آدم (22-10-11)
پرانا 22-10-11, 08:59 AM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,554
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں تک میں اپ کا پوائنٹ سمجھ پائی ہوں کہ
جہاد فی سبیل اللہ ایک مسلمان کی نیت پر منحصر ہے ۔ اگر تو وہ اللہ کی دین کی سربلندی کے لیے جہاد کرتا ہے تو وہ جہاد فی سبیل اللہ کرتا ہے اور اس کا مقصد محض آذادی اور خلاف اسلام قوانین جو اسلامی مملکت میں رائج ہیں ان کا مزید فروغ ہے تو وہ جہاد نہیں کرتا ہے ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (22-10-11), احمد نذیر (22-10-11), حیدر (23-10-11), عبداللہ آدم (22-10-11)
جواب

Tags
color, فرض, پاکستان, قران, نظر, امیر, امریکہ, اسلام, اسلامی, حماس, حدیث, خیاں, زرداری, شخص, ضوابط, عقل, عارضی, عبادت, عدل, عراق, عربی, صورتحال, صاف, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
گستاخ رسول کون؟گستاخی کیسےہوتی ہے؟گستاخ کون ثابت کریگا؟شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری قدس سرہ غیاث عقیدہ رسالت 20 19-10-11 07:20 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger