واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > جہاد



جہاد جہاد


جہادِ اکبر 2

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-11, 11:58 PM   #1
جہادِ اکبر 2
M A Ansari M A Ansari آف لائن ہے 14-04-11, 11:58 PM

جہادِ اکبر


اپنے نفس کو تنبیہ کرنا اور ڈانٹنا


کہا نفس کو آخرش میں نے رات
کہ کیا ہوگیا تجھ کو اے بد صفات

خبر حال کی تجھ کو اپنے نہیں
کہ آیا تھا یاں کس لئے اے لعیں

کیوں آیا ہے یاں کیوں تو پیدا ہوا
کدھر جائے ہے کس پہ شیدہ ہوا

بتا تجھ سے کیا حق کو منظور تھا
یہاں آکے کیا کام تونے کیا

تجھے جس لئے حق نے پیدا کیا
بتا اس میں یاں آکے کیا کیا کیا

کیا حق نے پیدا تجھے جس لئے
نہیں کرتا وہ کام تو کس لئے

تجھے آہ اپنی خبر کچھ نہیں
مرے کہنے کا بھی اثر کچھ نہیں


نفس کا مجھےجواب دینا


کہا اس نے وہ تھا خزانہ چھپا
یہی آدم آئینہ اس کا ہوا

یہاں مظہر اپنا بنایا مجھے
محبت کا جامہ پہنایا مجھے

میں ایمان اس پر رکھوں ہوں مدام
ہے توحید سے اسکی دل شادکام

کہا میں کہ اے نفس بد زشت خو
ہے دشمن حقیقی میرے دل کا تو

بناتا ہے کیوں تو یہ باتیں دروغ
تیری بات ہر گز نہ رکھے فروغ

محبت کا ہو جس سے دل خادماں
کہاں ہے وہ تجھ میں مجھے دے نشاں

جو ایمان و الفت میں صادق ہے تو
تو پھر کیوں گناہوں پہ عاشق ہے تو

کرے ہے کب عاشق خلافِ حبیب
نہیں تجھ کو اس کی محبت نصیب

کہا اس نے ہے وہ رحیم و غفور
گناہ میرے سب بخش دے گا ضرور

کروں میں گناہ پھر توبہ کروں
وہیں پل میں مقبول ہوگاہ ہوں

کہا میں فریب اب مجھے دے ہے کیا
دغا کی ہو توبہ سے کیا فائدہ

گناہوں کی ہو دل میں الفت بھری
فریب حق کو دیتا ہے تو اے شقی

تو اس جہل اور مکر ہی سے نکل
طریق شریعت پہ چل اے دغل

کہا تنگ مت کر تو اتنا مجھے
میں ناچار ہوں حق کی تقدیر سے

کہا حق نے مجھ کو ظلاماً جہول
نصیحت سے تیری ہو اب کیا حصول

کہا میں وہ ہے حجتِ بے فروغ
مرے سامنے لاتا ہے اے دروغ

ظلوماً جہول حق نے تجھ کو کہا
کہ ہے عیب اور نقص تجھ میں چھپا

کیا تجھ کو آگاہ اس واسطے
کہ تا تو گناہوں سے بچتا رہے

مت اس پر تو اتنا اب اصرار کر
نہ مغرور ہو کام کا کار کر

کسی کو اگر کہئے جاہل ہے تو
تو وہ جہل سے بھاگے بے گفتگو

نہ تجھ سا کہے یہ کہ جاہل ہوں میں
پڑھوں کس طرح علم کاہل ہوں میں

M A Ansari
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 562
Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
shafirajput (15-04-11)
پرانا 15-04-11, 11:13 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,505
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا۔ بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے والا ہی ہے مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے، یقیناً میرا پالنے والا بڑی بخشش کرنے والا اور بہت مہربانی فرمانے والا ہے (۵۳)

اللہ اپنی پناہ میں رکھے آمین۔۔۔

سُوۡرَةُ یُوسُف
__________________
رب میرا اللہ، دین میرا اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ھیں۔۔۔!!
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-04-11, 09:30 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,380
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک بے شک آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کار, کس, پہ, پیدا, منظور, آیا, آئینہ, اکبر, اپنے, ایمان, اتنا, اثر, بے, توحید, جاہل, جائے, حال, دینا, دے, دل, سامنے, علم, عاشق, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger