واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > جہاد

جہاد جہاد

جہاد سے متعلق پچاس سوالات اور ان کے جوابات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-01-10, 10:22 AM   #1
جہاد سے متعلق پچاس سوالات اور ان کے جوابات
sahj sahj آف لائن ہے 17-01-10, 10:22 AM

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سوال:1- جہاد کے کیا معنی ہیں؟
جواب:- اللہ رب العزت کے دین کی سربلندی اور مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لئے خوب محنت کے ساتھ کافروں سے مسلح جنگ کرنا یا جنگ کرنے والوں کی تمام ضروری امور میں بھرپور معاونت کرنا خواہ یہ جنگ ان کافروں سے ھو جن تک اسلامی دعوت پہنچ چکی ھو اور انہوں نے اس دعوت کو قبول نی کیا ھو یا ان کافروں سے ھو جو مسلمانوں پر حملہ آور ھوں(امیر کی اطاعت میں کافروں کے ساتھ جنگ کے کسی بھی شعبے میں کام کرنا جہاد ھوگا)

سوال:2- جہاد کا حکم کب نازل ھوا ؟
جواب:- جہاد کا حکم مدینہ منورہ میں سن دو ھجری میں نازل ھوا،

سوال:3- جہاد کے متعلق سب سے پہلی کون سی آیات نازل ھوئی؟
جواب:- جہاد کے متعلق سب سے پہلی آیت سورہ حج کی یہ آیت کریمہ ھے
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْ‌ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِيرٌ
الحج:39

ان لوگوں کو حکم دیا گیا جہاد کا جن سے کافر لڑتے ہیں اس واسطے کہ ان پر ظلم ھوا اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ھے

سوال:4- غزوہ کس جہاد کو کہتے ہیں ؟
جواب:-جس جہاد میں خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت فرمائی ھو اسے غزوہ کہتے ہیں ۔

سوال:5- سریہ کس جہاد کو کہتے ہیں؟
جواب:- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک زمانے میں جہاد کے لئے جو لشکر روانہ فرمائے اور خود اس میں شریک نہیں ھوئے ،ان معرکوں کو سریہ کہاجاتاھے۔

سوال :6- غزوات کی تعداد کتنی ھے ؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ستائس جنگوں میں حصہ لیا، (بعض روایات سے اس سے زیادہ یا کم تعداد بھی معلوم ھوتی ھے)

سوال:7- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں کتنے سریے ھوئے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں چھپن سرایا ھوئے، اس میں اورروایات بھی ہیں،

سوال:8- جہاد کا کیا حکم ھے ؟
جواب:- جہاد اک اسلامی فریضہ ھے اور اہم ترین عبادت ھے،

سوال:9- جہاد کی حکمت کیا ھے؟
اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں جہاد کی حکمت بیان فرمائی ھے کہ اگر جہاد نہ ھو تو زمین پر فساد برپا ھو جائے اور عبادت گاھوں کو ڈھادیا جائے یعنی اگر جہاد کی وجہ سے ظلم اور سرکش لوگوں کو ختم نہ کیا جائے تو پھر یہ زمین فتنہ اور فساد کی لپیٹ میں آجائے گی کافر مسلمانوں کی عبادت گاھوں کو گرا دیں گے اور مسلمانوں کو ختم کردیں گے مگر جہاد کے زریعے سے تمام فتنے ختم ھوجاتے ہیں اور زمین پر امن و سکون اور عدل و انصاف عام ھوتا ھے اور اللہ کادین اور نظام بلند رہتا ھے

سوال:10- کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام نے بھی جہاد کیا ؟
جواب:- جی ہاں ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کئی انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام نے جہاد فرمایا،اور ان کے ساتھ مل کر اس زمانے کے اللہ والوں نے بھی بھرپور طریقے سے جہاد میں حصہ لیا۔

سوال :11- وہ کون سے نبی علیہ السلام ہیں جنہوں نے بچپن میں ظالم و کافر بادشاہ کو قتل کیا؟
جواب:- حضرت داؤد علیہ السلام ہیں جنہوں نے بچپن میں ظالم و کافر بادشاہ جالوت کو قتل کیا تھا۔

سوال:12- وہ کون سے نبی علیہ السلام ہیں جنہوں نے اپنی قوم کو جہاد کی دعوت دی مگر قوم نے ہٹ دھرمی دکھائی؟
جواب:- حضرت موسٰی علیہ السلام نے اپنی قوم کو جہاد کا حکم سنایا تو قوم بولی کہ آپ اور آپ کا خدا مل کر لڑیں ہم تو یہاں بیٹھے ھوئے ہیں۔

سوال:13- وہ کون سے نبی علیہ السلام ہیں جنہوں نے نیت کی تھی کہ اللہ پاک ان کو سو بیٹے دے ، اور وہ ان سب کو اللہ کے راستے کا شہسوار اور مجاھد بنائیں گے؟
جواب:- حضرت سلیمان علیہ السلام

سوال:14- قرآن مجید کی کون سی آیت میں جہاد کی فرضیت کا حکم ھے؟
جواب:- سورۃ بقرہ آیت نمبر 216 پارہ دوئم،
كُتِبَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡقِتَالُ وَهُوَ كُرۡهٌ۬ لَّكُمۡ‌ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تَكۡرَهُواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ شَرٌّ۬ لَّكُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ

(مسلمانو) تم پر (خدا کے رستے میں) لڑنا فرض کردیا گیا ہے وہ تمہیں ناگوار تو ہوگا مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو) خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

سوال:15- قتال کے کیا معنی ہیں ؟
جواب:- قتال اللہ کے راستے میں کلمے اور دین کی سربلندی کی خاطر دشمنوں سے لڑنے کو کہتے ہیں

سوال:16- جہاد رحمت ھے یا فساد؟
جواب:- جہاد اللہ رب العزت کی جانب سے پوری انسانیت کے لئے بہت بڑی رحمت ھے

سوال:17- جہاد مسلمانوں کے لئے کسطرح رحمت ھے؟
جواب:- جہاد کے زریعے مسلمانوں کو اللہ پاک کی محبت اور قرب ملتا ھے،اور وہ بڑے بڑے انعامات ملتے ہیں جن کا اللہ رب العزت نے جہاد کرنے والوں سے وعدہ فرما رکھا ھے، اسی طرح جہاد کے زریعے سے مسلمانوں کو زمین پر خلافت ملتی ہے اور کافروں سے اموال غنیمت ملتے ہیں جن سے ان کی معاشی حالت سدھرتی ہے اور جہاد سے شہادت کا عالی مقام بھی خوش نصیبوں کو ملتا ھے۔

سوال:18- جہاد کافروں کے لئے کس طرح رحمت ھے؟
جواب:- جہاد کافروں کے لئے اس طور پر رحمت ھے کہ انہیں جہاد کی بدولت بسااوقات کفر سے نجات ملتی ھے،اور وہ مسلمانوں سے شکست کھاکر ہٹ دھرمی چھوڑ دیتے ہیں اور اللہ کی عظمت جال لیتے ہیں، اور بعض اوقات مسلمانوں کے زیر سایہ رہنے کی وجہ سے انہیں اسلام سے محبت ھوجاتی ھے اور وہ مسلمان ھوجاتے ہیں ، اسی طرح کافروں کو جہاد کی برکت سے کفر کے ظالمانہ نظام سے چھٹکارہ ملتا ھے اور وہ اسلامی حکومت کے عدل و انصاف میں سکون سے رہتے ہیں۔

سوال:19- جہاد سے پہلے کیا چیز ضروری ھے؟
جواب:- جہاد سے پہلے جہاد کی تربیت اور تیاری ضروری ھے، قرآن مجید میں اللہ نے مسلمانوں کو جہاد کی تیاری کا حکم دیا ھے،

سوال:20- جہاد کی تیاری کے کیا معنی ہیں ؟
جواب:- جہاد کی تیاری سے مراد اسلحہ بنانا اور اسے استعمال کرنا سیکھنا، جسمانی طور پر جہاد کے لئے مظبوط بننا، جنگی فنون اور آلات حرب کو زیادہ سے زیادہ سیکھنا، ہر زمانے کے مطابق اتنا اسلحہ جمع رکھنا کہ کفار رعب میں رہیں اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں نہ کرسکیں۔

سوال:21- کیا جہاد کی تیاری پر بھی ثواب ملے گا؟
جواب:- جہاد کی تیاری پر اللہ رب العزت کی طرف سے بہت اجر ملتا ھے، یہاں تک کہ اگر جہاد کی نیت سے گھوڑہ پالا جائے تو اس گھوڑے کے جلنے پر بھی اس کے مالک مجاھد کو اجر ملتا ھے اور اس گھوڑے کے پیشاب اور لید کرنے پر بھی قیامت کے دن اس کے مالک کو اجر و ثواب ملے گا، یہی حکم جہاد کی تیاری کے لئے رکھی جانے والی ہر چیز کا ھے۔

سوال:22- جہاد کی دعوت دینے کی کیا اہمیت ھے؟
جواب:- اللہ تعالٰی نے اپنے پیارے نبی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خود بھی جہاد کیجئے اور ایمان والوں کو اس عمل پر ابھارئے،چونکہ جہاد ایک مشکل عمل ھے اور نفس و شیطان انسان کو اس عظیم عمل سے روکتے ہیں اس لئے جہاد کی خوب دعوت دینی چاھئیے تاکہ دعوت دینے والے اور سننے والوں کا جزبہ زندہ رہے۔

سوال:23- جو مسلمان جہاد کرتے ھوئے دشمن کے ہاتھوں مارا جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:- شہید

سوال:24- شہید کی کیا فضیلت ھے ؟
جواب:- اللہ پاک نے قرآن میں فرمایا ھے "شہید کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں" حدیث شریف میں ھے کہ اللہ شہید کو چھ نعمتیں عطا فرماتے ہیں ، پہلے ہی لمحے اس کی مغفرت اور جنت میں ٹھکانہ دکھادیا جاتا ھے، عزاب قبر سے محفوظ کردیا جاتا ھے، فزع اکبر(قیامت کی مصیبت) سے مامون کردیا جاتا ھے، اس کے سر پر عزت و وقار کا تاج رکھا جاتا ھے جسکا اک یاقوت دنیا اور جوکچھ اس دنیا میں ھے اس سے بہتر ھے، بڑی بڑی آنکھوں والی 72بہتر حوروں سے شہید کی شادی کردی جاتی ھے، اور شہید کے 70ستر رشتہ داروں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے،( سبحان اللہ)(اللہ مجھے بھی میٹھی اور لزیز شہادت عطا فرمائے۔ آمین)

سوال:25- شہادت کی تمنا کرنا کیسا ھے ؟
جواب:- ہر مسلمان کو شہادت کی تمنا کرنی چاھئیے اور اللہ پاک سے اس کے لئیے دعا کرنی چاھئے ، خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے راستے پیں بار بار شہید ھونے کی تمنا فرمائی،

سوال:26- جو مسلمان جہاد میں شہید نہ ھو اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:- اسے عام طور پر غازی کہا جاتا ھے،ویسے تو غازی ہر جہاد کرنے والے کو کہا جاتا ھے مگر خصوصی طور پر ان کو کہا جاتا ھے جو جہاد میں شہید نہیں ھوتے اور جہاد کرتے ھوئے واپس آجاتے ہیں۔

سوال:27- وہ مال جو مسلمان جہاد میں کافروں سے حاصل کرتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:- مالِ غنیمت

سوال :28- مال غنیمت کیسا مال ھے؟
جواب:- مال غنیمت بہت پاکیزہ مال ھے، اللہ تعالٰی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہی مال پسند فرمایا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں یہی مال استعمال فرماتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " مسلمان کے لئے سب سے پاکیزہ مال ،مال غنیمت ھے"۔

سوال:29- مال غنیمت اور مال فئے میں کیا فرق ھے؟
جواب:- اگر دشمنوں سے لڑائی کے بعد مال ھاتھ آئے تو اسے "مال غنیمت " کہتے ہیں اور اگر میدان جہاد میں کافروں کا لشکر مسلمانوں کے سامنے بغیر جنگ کئے ہتھیار ڈال دے تو ان سے ملنے والا مال " مال فئے" کہلاتا ھے۔

سوال:30- مسلمان کو میدان جہاد میں کس طرح لڑنا چاھئے؟
جواب:- اللہ رب العزت کا حکم ھے کہ" اے ایمان والو! جب تم کافروں سے لڑو تو ثابت قدمی کے ساتھ لڑائی کرو اور ثابت قدم رہنے کے لئے اللہ تعالٰی کا خوب ذکر کرو"، اس لئے مسلمانوں کو جہاد میں ڈٹ کر ثابت قدمی کے ساتھ لڑنا چاھئیے اور اللہ تعالٰی کا خوب ذکر کرنا چاھئیے کیوں کہ اللہ کے ذکر سے خوب توانائی ملتی ہے اور دل سے دشمن کا خوف نکل جاتا ھے۔

سوال:31-میدان جہاد میں پیچھے ہٹنا جائز ھے یا نہیں؟
جواب:- اگر پیچھے پڑاؤ ڈالے ھوئے لشکر تک پہنچنے کے لئے پیچھے ھٹا یا دشمنوں کو دھوکہ دے کر دوبارہ عقب سے حملہ کرنے کئ لئے پیچھے ھٹا تو اس کی اجازت ھے

سوال:32- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کتنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ شہید ھوئے؟
جواب:- 259 صحابہ شھادت کے رتبہ پر پہنچے۔

سوال:33- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے جہاد میں کتنے کافر مارے گئے؟
جواب:- 759 کافر مارے گئے۔

سوال:34- رباط کسے کہتے ہیں ؟
جواب:- اسلامی سرحدوں کے لئے یا مسلمانوں کے لشکر کی حفاظت کی خاطر پہرے داری کرنے کو "رباط" کہتے ہیں۔

سوال:35- رباط کی کیا فضیلت ھے؟
جواب:- رباط افضل عمل ھے، اللہ تعالٰی نے قرآن میں اس کا حکم دیا ھے اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بے شمار فضائیل بیان فرمائے ، جو خوشقسمت مجاھد رباط کا عمل کرتا ھے اسے پیچھے رہ جانے والوں کے تمام اعمال کا ثواب ملتا رہتا ھے، اور وہ آنکھ جو پہرے داری میں جاگی ھو اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی اور ایک دن کی پہرے داری دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔

سوال:36-حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نبی السیف صلی اللہ علیہ وسلم ھے ، اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب:- نبی السیف کے معنی "تلوار والے نبی" ہیں۔

سوال:37- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی السیف کیوں کہتے ہیں؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ھے کہ " اللہ نے مجھے تلوار کے ساتھ بھیجا ھے"، چونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار کے زریعے سے سرکش کافروں کو ختم فرمایا جس کی وجہ سے لوگوں کو اسلام کے قریب آنے کا موقع ملا، اور انسانیت کو امن و سکون ملا ، اسلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام "تلوار والے نبی" بھی ھے،تلوار سے مراد جہاد ھے یعنی جہاد والے نبی، اللہ تعالٰی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جہاد کی طاقت عطاء کی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو ٹھکرایا نہ جا سکے۔

سوال:38- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " میں نبی الملاحم ھوں" اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب:- نبی الملاحم صلی اللہ علیہ وسلم کے معنی ہیں " جنگوں والے نبی "صلی اللہ علیہ وسلم ، ملحمہ گھمسان کی جنگ کو کہتے ہیں ، چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جتنا جہاد ھوا اس سے پہلے کبھی نہیں ھوا، اور یہ جہاد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں قیامت تک رہے گا، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگوں والے نبی کہا جاتا ھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھمسان کے معرکے لڑے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی بہادر نہ تھا اور نہ ھے اور نہ ھوگا۔

سوال:39- جہاد کی دوسرے دینی اعمال کے مقابلے میں کیا حیثیت اور مقام ھے؟
جواب:- جہاد تمام دینی اعمال میں سب سے زیادہ افضل عمل ھے، کیونکہ جہاد میں جان اور مال کی قربانی دینی ھوتی ھےجو کسی اور دینی عمل میں نہیں، اسلئے جہاد سب سے افضل عمل قرار دیا گیا ، اور ایک وجہ یہ بھی ھے کہ جہاد دیگر تمام اعمال کا محافظ ھے اس لئے جہاد کو تمام دینی اعمال پر فضیلت حاصل ھے۔

سوال:40- جہاد میں اک صبح اور اک شام لگانے کی کیا فضیلت ھے؟
جواب:- حدیث شریف میں ھے کہ جہاد میں ایک صبح یا اک شام کا لگا دینا دنیا اور دنیا کے تمام مال و اسباب سے افضل ھے۔ اس حدیث کی تشریح میں علماء نے لکھا ھے کہ اگر ایک آدمی کو تمام دنیا کا مال و دولت اور اسباب دے دئے جائیں اور وہ یہ سارا مال و اسباب اللہ کی اطاعت میں خرچ کردے تب بھی اس کا اجر اس آدمی کے اجر کے برابر نہیں ھو سکتا جس نے جہاد میں ایک صبح یا اک شام لگائی۔

سوال:41- جہاد کب فرض عین ھوتا ھے؟
جواب:- جب کافر مسلمانوں پر حملہ کردیں یا مسلمانوں کی عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیں یا اس وقت جب مسلمانوں اور کافروں کی صفیں‌میدان میں آمنے سامنے آجائیں یا مسلمانوں کا خلیفہ لوگوں کو جہاد کے لئے بلائے ، تو ان تمام صورتوں میں جہاد فرض عین ھو جاتا ھے۔،

سوال:42- فرض عین کے معنی کیا ہیں ؟
جواب:- فرض عین کے معنی ہیں کہ ہر مسلمان مرد عورت پر جہاد فرض ھو جانا، کسی کے ادا کرلینے کی وجہ سے دوسروں کے زمہ سے ساقط نہیں ھوگا، جب جہاد فرض عین ھوجائے تو والدین کی اجازت یا جس کا قرض دینا ھو اس کی اجازت ضروری نہیں رہتی اور نہ ہی غلام اور ملازم کے لئے اپنے آقا اور مالک کی اجازت ضروری ھوتی ہے

سوال:43- جہاد نہ کرنے کا کیا گناہ ھے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ھے کہ" جس نے جہاد نہ کیا اور جہاد کا شوق اور ارادہ بھی اس کے دل میں نہ ھوا تو یہ آدمی منافقت کے ایک حصہ پر مرے گا"۔ اک اور حدیث میں ھے کہ "جس نے جہاد نہ کیا اور نہ کسی مجاھد کو سامان جہاد دیا اور نہ کسی مجاھد کے گھر کی دیکھ بھال کی تو اللہ پاک قیامت سے پہلے پہلے اسے کسی درد ناک مصیبت میں مبتلا فرمادیں گے"۔(اللہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو اس وعید سے محفوظ فرمادے)(آمین)

سوال:44- جہاد میں اگر مسلمان مجاھد کو زخم لگے تو اس کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- جہاد میں زخمی ھونے کا بہت ثواب ھے، حدیث میں آیا ھے کہ " جہاد میں زخمی ھونے والا قیامت میں آئے گا تو اس کے خون کا رنگ تو خون کا ھو گا مگر خوشبو مشک کی ھو گی"۔

سوال:45- اگر جہاد پر جاتے ھوئے راستے میں مجاھد کا انتقال ھوجائے تو کیا اجر ملے گا؟
جواب:- مجاھد جب جہاد کے لئے نکل کھڑا ھو تو کسی بھی وجہ سے اس کا انتقال ھوجائے اس کے لئے جنت کا وعدہ ھے۔

سوال:46- جہاد میں مال خرچ کرنے کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ھے جس نے مجاھد کے لئے سامان کا انتظام کیا اس نے بھی جہاد کیا، جو آدمی اپنے گھر بیٹھے ھوئے جہاد کے لئے ایک روپیہ خرچ کرے اسے سات سو گنا اجر ملتا ھے اور جو خود جہاد میں نکلے اور خرچ کرے اسے ایک کے بدلے سات لاکھ کا اجر ملتا ھے اور اللہ جسے چاھے اس سے بھی زیادہ عطاء فرمادیتا ھے۔

سوال:47- سب سے افضل جہاد کون سا ھے؟
جواب:- حدیث شریف میں ھے کہ " سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ مجاھد کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں اور اس کا اپنا خون بھی بہہ جائے " یعنی شہید ھو جائے۔

سوال:48- دشمن پر تیر پھینکنے یا گولی چلانے کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- جس نے دشمن کی جانب ایک تیر پھینکا اور وہ تیر دشمن کو لگا یا نہ لگا تیر پھینکنے والے کو ایک غلام آزاد کرنے کا اجر ملتا ھے، حدیث میں ھے کہ" اللہ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت عطا فرمائیں گے، ایک اس کو جس نے ثواب کی نیت سے وہ تیر بنایا، دوسرا تیر پھینکنے والا، اور تیسرا تیر مارنے والے کے ھاتھ میں تیر پکڑانے والا"۔

سوال:49- جہاد میں کافر کو قتل کرنے کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" کافر اور اس کو قتل کرنے والا جہنم میں جمع نہیں ھوں گے"، یعنی کافر تو جہنم میں ہی جائے گا لیکن اس کو قتل کرنے والا مجاھد جنت میں جائے گا۔

سوال:50- جہاد میں نکلتے ھوئے کیا نیت ھونی چاھئیے؟
جواب:- جہاد میں نکلتے وقت اللہ رب العزت کی رضا اور اس کے دین کی سربلندی کی نیت کرنی چاھئیے، اپنے آپ کو بہادر کہلوانے یا مال و دولت جمع کرنے کی نیت سے ھرگز نہیں جانا۔،

دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے عظیم بشارت

میری امت کی دو جماعتوں کے لئے اللہ تعالٰی نے جہنم سے نجات لکھ دی ھے ایک وہ جماعت ھے جو ھندستان پر جہاد کرے گی اور دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسٰی بن مریم (کے نازل ھونے کے بعد) ان کے ساتھ ھوگی۔

نسائی
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

Last edited by sahj; 17-01-10 at 10:27 AM.. وجہ: فونٹ کی درستگی

sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1155
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-01-10), فیصل ناصر (17-01-10), مون لائیٹ آفریدی (25-04-10), احمد نذیر (23-11-11), اخترحسین (17-01-10), حیدر Rehan (18-01-10), راجہ اکرام (17-01-10), عبداللہ آدم (25-04-10)
پرانا 17-01-10, 10:30 AM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,554
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فرض عین کے معنی ہیں کہ ہر مسلمان مرد عورت پر جہاد فرض ھو جانا

جب جہاد فرض عین ہوتا ہے تو کیا وہ عورتوں پر بھی فرض ہو جاتا ہے ۔
ذرا وضاحت کردیں ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-01-10), اخترحسین (17-01-10), راجہ اکرام (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 10:31 AM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,554
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ساہج بھائی
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-01-10), اخترحسین (19-01-10), راجہ اکرام (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 10:54 AM   #4
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,982
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
فرض عین کے معنی ہیں کہ ہر مسلمان مرد عورت پر جہاد فرض ھو جانا

جب جہاد فرض عین ہوتا ہے تو کیا وہ عورتوں پر بھی فرض ہو جاتا ہے ۔
ذرا وضاحت کردیں ۔
السلام علیکم بہن

مختصر وضاحت یہ ھے کہ اگر مرد تعداد میں کم ھوں یا نہ نکلیں تو عورت بھی نکل سکتی ہے شوھر اور والدین کی اجازت کے بغیر ، لیکن اسلحہ کے استعمال میں مہارت ھونا شرط ھے،
اسلحہ کے علاوہ بھی جہاد میں بعض شعبے ہیں جن میں عورتیں زیادہ بہتر طور پر پرفارم کرسکتی ہیں نرسنگ ، وغیرہ، سب سے ضروری امر یہ ھے کہ عورت اور مرد جہاد سے متعلق ہر ہر شعبے کے بارے میں آگہی حاصل کریں ، اور وقت ضرورت اسی شعبے میں خدمات ادا کریں جس میں ان کو مہارت ھو،

امید ھے میں بات سمجھا سکا ھوں،
شکریہ
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (17-01-10), اخترحسین (17-01-10), حیدر Rehan (18-01-10), سحر (17-01-10), عبداللہ آدم (25-02-10)
پرانا 17-01-10, 06:56 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,554
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم بہن

مختصر وضاحت یہ ھے کہ اگر مرد تعداد میں کم ھوں یا نہ نکلیں تو عورت بھی نکل سکتی ہے شوھر اور والدین کی اجازت کے بغیر ، لیکن اسلحہ کے استعمال میں مہارت ھونا شرط ھے،
اسلحہ کے علاوہ بھی جہاد میں بعض شعبے ہیں جن میں عورتیں زیادہ بہتر طور پر پرفارم کرسکتی ہیں نرسنگ ، وغیرہ، سب سے ضروری امر یہ ھے کہ عورت اور مرد جہاد سے متعلق ہر ہر شعبے کے بارے میں آگہی حاصل کریں ، اور وقت ضرورت اسی شعبے میں خدمات ادا کریں جس میں ان کو مہارت ھو،

امید ھے میں بات سمجھا سکا ھوں،
شکریہ
باقی باتیں تو میں سمجھ بھی گئی اور متفق بھی ہوں ۔
لیکن شوہر کی مرضی کے بغیر والی بات کا کوئی حوالہ دیں دیں تو بہتر ہوگا ۔
شکریہ
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), فیصل ناصر (17-01-10), اخترحسین (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 07:53 PM   #6
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,182
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہمیں اور ہماری اولاد کو مجاہد بننے کی توفیق عطا فرمائے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), محمد کاشف حبیب (20-01-10), اخترحسین (19-01-10), سحر (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 09:33 PM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,118
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے ۔ جزاک اللہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), اخترحسین (17-01-10)
پرانا 17-01-10, 09:39 PM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,642
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک سوال میری طرف سے بھی

کیا ہر ایرا غیرا نتھو خیرا اٹھ کر جہاد کا اعلان کر سکتا ہے؟ اگر کوئی ایسا کرئے اور حکومت وقت کے خلاف چلے تو ایسے فسادی کی شرعی سزا کیا ہے؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), shafresha (17-01-10), کنعان (18-01-10), نیلم خان (17-01-10), احمد نذیر (23-11-11), اخترحسین (19-01-10), حیدر Rehan (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 09:44 PM   #9
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سوال:1- جہاد کے کیا معنی ہیں؟
جواب:- اللہ رب العزت کے دین کی سربلندی اور مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لئے خوب محنت کے ساتھ کافروں سے مسلح جنگ کرنا یا جنگ کرنے والوں کی تمام ضروری امور میں بھرپور معاونت کرنا خواہ یہ جنگ ان کافروں سے ھو جن تک اسلامی دعوت پہنچ چکی ھو اور انہوں نے اس دعوت کو قبول نی کیا ھو یا ان کافروں سے ھو جو مسلمانوں پر حملہ آور ھوں(امیر کی اطاعت میں کافروں کے ساتھ جنگ کے کسی بھی شعبے میں کام کرنا جہاد ھوگا)

سوال:2- جہاد کا حکم کب نازل ھوا ؟
جواب:- جہاد کا حکم مدینہ منورہ میں سن دو ھجری میں نازل ھوا،

سوال:3- جہاد کے متعلق سب سے پہلی کون سی آیات نازل ھوئی؟
جواب:- جہاد کے متعلق سب سے پہلی آیت سورہ حج کی یہ آیت کریمہ ھے
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْ‌ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِيرٌ
الحج:39

ان لوگوں کو حکم دیا گیا جہاد کا جن سے کافر لڑتے ہیں اس واسطے کہ ان پر ظلم ھوا اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ھے

سوال:4- غزوہ کس جہاد کو کہتے ہیں ؟
جواب:-جس جہاد میں خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت فرمائی ھو اسے غزوہ کہتے ہیں ۔

سوال:5- سریہ کس جہاد کو کہتے ہیں؟
جواب:- آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک زمانے میں جہاد کے لئے جو لشکر روانہ فرمائے اور خود اس میں شریک نہیں ھوئے ،ان معرکوں کو سریہ کہاجاتاھے۔

سوال :6- غزوات کی تعداد کتنی ھے ؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ستائس جنگوں میں حصہ لیا، (بعض روایات سے اس سے زیادہ یا کم تعداد بھی معلوم ھوتی ھے)

سوال:7- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں کتنے سریے ھوئے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارک میں چھپن سرایا ھوئے، اس میں اورروایات بھی ہیں،

سوال:8- جہاد کا کیا حکم ھے ؟
جواب:- جہاد اک اسلامی فریضہ ھے اور اہم ترین عبادت ھے،

سوال:9- جہاد کی حکمت کیا ھے؟
اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں جہاد کی حکمت بیان فرمائی ھے کہ اگر جہاد نہ ھو تو زمین پر فساد برپا ھو جائے اور عبادت گاھوں کو ڈھادیا جائے یعنی اگر جہاد کی وجہ سے ظلم اور سرکش لوگوں کو ختم نہ کیا جائے تو پھر یہ زمین فتنہ اور فساد کی لپیٹ میں آجائے گی کافر مسلمانوں کی عبادت گاھوں کو گرا دیں گے اور مسلمانوں کو ختم کردیں گے مگر جہاد کے زریعے سے تمام فتنے ختم ھوجاتے ہیں اور زمین پر امن و سکون اور عدل و انصاف عام ھوتا ھے اور اللہ کادین اور نظام بلند رہتا ھے

سوال:10- کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام نے بھی جہاد کیا ؟
جواب:- جی ہاں ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کئی انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام نے جہاد فرمایا،اور ان کے ساتھ مل کر اس زمانے کے اللہ والوں نے بھی بھرپور طریقے سے جہاد میں حصہ لیا۔

سوال :11- وہ کون سے نبی علیہ السلام ہیں جنہوں نے بچپن میں ظالم و کافر بادشاہ کو قتل کیا؟
جواب:- حضرت داؤد علیہ السلام ہیں جنہوں نے بچپن میں ظالم و کافر بادشاہ جالوت کو قتل کیا تھا۔

سوال:12- وہ کون سے نبی علیہ السلام ہیں جنہوں نے اپنی قوم کو جہاد کی دعوت دی مگر قوم نے ہٹ دھرمی دکھائی؟
جواب:- حضرت موسٰی علیہ السلام نے اپنی قوم کو جہاد کا حکم سنایا تو قوم بولی کہ آپ اور آپ کا خدا مل کر لڑیں ہم تو یہاں بیٹھے ھوئے ہیں۔

سوال:13- وہ کون سے نبی علیہ السلام ہیں جنہوں نے نیت کی تھی کہ اللہ پاک ان کو سو بیٹے دے ، اور وہ ان سب کو اللہ کے راستے کا شہسوار اور مجاھد بنائیں گے؟
جواب:- حضرت سلیمان علیہ السلام

سوال:14- قرآن مجید کی کون سی آیت میں جہاد کی فرضیت کا حکم ھے؟
جواب:- سورۃ بقرہ آیت نمبر 216 پارہ دوئم،
كُتِبَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡقِتَالُ وَهُوَ كُرۡهٌ۬ لَّكُمۡ‌ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تَكۡرَهُواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ شَرٌّ۬ لَّكُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ

(مسلمانو) تم پر (خدا کے رستے میں) لڑنا فرض کردیا گیا ہے وہ تمہیں ناگوار تو ہوگا مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو) خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

سوال:15- قتال کے کیا معنی ہیں ؟
جواب:- قتال اللہ کے راستے میں کلمے اور دین کی سربلندی کی خاطر دشمنوں سے لڑنے کو کہتے ہیں

سوال:16- جہاد رحمت ھے یا فساد؟
جواب:- جہاد اللہ رب العزت کی جانب سے پوری انسانیت کے لئے بہت بڑی رحمت ھے

سوال:17- جہاد مسلمانوں کے لئے کسطرح رحمت ھے؟
جواب:- جہاد کے زریعے مسلمانوں کو اللہ پاک کی محبت اور قرب ملتا ھے،اور وہ بڑے بڑے انعامات ملتے ہیں جن کا اللہ رب العزت نے جہاد کرنے والوں سے وعدہ فرما رکھا ھے، اسی طرح جہاد کے زریعے سے مسلمانوں کو زمین پر خلافت ملتی ہے اور کافروں سے اموال غنیمت ملتے ہیں جن سے ان کی معاشی حالت سدھرتی ہے اور جہاد سے شہادت کا عالی مقام بھی خوش نصیبوں کو ملتا ھے۔

سوال:18- جہاد کافروں کے لئے کس طرح رحمت ھے؟
جواب:- جہاد کافروں کے لئے اس طور پر رحمت ھے کہ انہیں جہاد کی بدولت بسااوقات کفر سے نجات ملتی ھے،اور وہ مسلمانوں سے شکست کھاکر ہٹ دھرمی چھوڑ دیتے ہیں اور اللہ کی عظمت جال لیتے ہیں، اور بعض اوقات مسلمانوں کے زیر سایہ رہنے کی وجہ سے انہیں اسلام سے محبت ھوجاتی ھے اور وہ مسلمان ھوجاتے ہیں ، اسی طرح کافروں کو جہاد کی برکت سے کفر کے ظالمانہ نظام سے چھٹکارہ ملتا ھے اور وہ اسلامی حکومت کے عدل و انصاف میں سکون سے رہتے ہیں۔

سوال:19- جہاد سے پہلے کیا چیز ضروری ھے؟
جواب:- جہاد سے پہلے جہاد کی تربیت اور تیاری ضروری ھے، قرآن مجید میں اللہ نے مسلمانوں کو جہاد کی تیاری کا حکم دیا ھے،

سوال:20- جہاد کی تیاری کے کیا معنی ہیں ؟
جواب:- جہاد کی تیاری سے مراد اسلحہ بنانا اور اسے استعمال کرنا سیکھنا، جسمانی طور پر جہاد کے لئے مظبوط بننا، جنگی فنون اور آلات حرب کو زیادہ سے زیادہ سیکھنا، ہر زمانے کے مطابق اتنا اسلحہ جمع رکھنا کہ کفار رعب میں رہیں اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں نہ کرسکیں۔

سوال:21- کیا جہاد کی تیاری پر بھی ثواب ملے گا؟
جواب:- جہاد کی تیاری پر اللہ رب العزت کی طرف سے بہت اجر ملتا ھے، یہاں تک کہ اگر جہاد کی نیت سے گھوڑہ پالا جائے تو اس گھوڑے کے جلنے پر بھی اس کے مالک مجاھد کو اجر ملتا ھے اور اس گھوڑے کے پیشاب اور لید کرنے پر بھی قیامت کے دن اس کے مالک کو اجر و ثواب ملے گا، یہی حکم جہاد کی تیاری کے لئے رکھی جانے والی ہر چیز کا ھے۔

سوال:22- جہاد کی دعوت دینے کی کیا اہمیت ھے؟
جواب:- اللہ تعالٰی نے اپنے پیارے نبی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خود بھی جہاد کیجئے اور ایمان والوں کو اس عمل پر ابھارئے،چونکہ جہاد ایک مشکل عمل ھے اور نفس و شیطان انسان کو اس عظیم عمل سے روکتے ہیں اس لئے جہاد کی خوب دعوت دینی چاھئیے تاکہ دعوت دینے والے اور سننے والوں کا جزبہ زندہ رہے۔

سوال:23- جو مسلمان جہاد کرتے ھوئے دشمن کے ہاتھوں مارا جائے اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:- شہید

سوال:24- شہید کی کیا فضیلت ھے ؟
جواب:- اللہ پاک نے قرآن میں فرمایا ھے "شہید کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں" حدیث شریف میں ھے کہ اللہ شہید کو چھ نعمتیں عطا فرماتے ہیں ، پہلے ہی لمحے اس کی مغفرت اور جنت میں ٹھکانہ دکھادیا جاتا ھے، عزاب قبر سے محفوظ کردیا جاتا ھے، فزع اکبر(قیامت کی مصیبت) سے مامون کردیا جاتا ھے، اس کے سر پر عزت و وقار کا تاج رکھا جاتا ھے جسکا اک یاقوت دنیا اور جوکچھ اس دنیا میں ھے اس سے بہتر ھے، بڑی بڑی آنکھوں والی 72بہتر حوروں سے شہید کی شادی کردی جاتی ھے، اور شہید کے 70ستر رشتہ داروں کے بارے میں اس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے،( سبحان اللہ)(اللہ مجھے بھی میٹھی اور لزیز شہادت عطا فرمائے۔ آمین)

سوال:25- شہادت کی تمنا کرنا کیسا ھے ؟
جواب:- ہر مسلمان کو شہادت کی تمنا کرنی چاھئیے اور اللہ پاک سے اس کے لئیے دعا کرنی چاھئے ، خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے راستے پیں بار بار شہید ھونے کی تمنا فرمائی،

سوال:26- جو مسلمان جہاد میں شہید نہ ھو اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:- اسے عام طور پر غازی کہا جاتا ھے،ویسے تو غازی ہر جہاد کرنے والے کو کہا جاتا ھے مگر خصوصی طور پر ان کو کہا جاتا ھے جو جہاد میں شہید نہیں ھوتے اور جہاد کرتے ھوئے واپس آجاتے ہیں۔

سوال:27- وہ مال جو مسلمان جہاد میں کافروں سے حاصل کرتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟
جواب:- مالِ غنیمت

سوال :28- مال غنیمت کیسا مال ھے؟
جواب:- مال غنیمت بہت پاکیزہ مال ھے، اللہ تعالٰی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہی مال پسند فرمایا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں یہی مال استعمال فرماتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ " مسلمان کے لئے سب سے پاکیزہ مال ،مال غنیمت ھے"۔

سوال:29- مال غنیمت اور مال فئے میں کیا فرق ھے؟
جواب:- اگر دشمنوں سے لڑائی کے بعد مال ھاتھ آئے تو اسے "مال غنیمت " کہتے ہیں اور اگر میدان جہاد میں کافروں کا لشکر مسلمانوں کے سامنے بغیر جنگ کئے ہتھیار ڈال دے تو ان سے ملنے والا مال " مال فئے" کہلاتا ھے۔

سوال:30- مسلمان کو میدان جہاد میں کس طرح لڑنا چاھئے؟
جواب:- اللہ رب العزت کا حکم ھے کہ" اے ایمان والو! جب تم کافروں سے لڑو تو ثابت قدمی کے ساتھ لڑائی کرو اور ثابت قدم رہنے کے لئے اللہ تعالٰی کا خوب ذکر کرو"، اس لئے مسلمانوں کو جہاد میں ڈٹ کر ثابت قدمی کے ساتھ لڑنا چاھئیے اور اللہ تعالٰی کا خوب ذکر کرنا چاھئیے کیوں کہ اللہ کے ذکر سے خوب توانائی ملتی ہے اور دل سے دشمن کا خوف نکل جاتا ھے۔

سوال:31-میدان جہاد میں پیچھے ہٹنا جائز ھے یا نہیں؟
جواب:- اگر پیچھے پڑاؤ ڈالے ھوئے لشکر تک پہنچنے کے لئے پیچھے ھٹا یا دشمنوں کو دھوکہ دے کر دوبارہ عقب سے حملہ کرنے کئ لئے پیچھے ھٹا تو اس کی اجازت ھے

سوال:32- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کتنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ شہید ھوئے؟
جواب:- 259 صحابہ شھادت کے رتبہ پر پہنچے۔

سوال:33- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے جہاد میں کتنے کافر مارے گئے؟
جواب:- 759 کافر مارے گئے۔

سوال:34- رباط کسے کہتے ہیں ؟
جواب:- اسلامی سرحدوں کے لئے یا مسلمانوں کے لشکر کی حفاظت کی خاطر پہرے داری کرنے کو "رباط" کہتے ہیں۔

سوال:35- رباط کی کیا فضیلت ھے؟
جواب:- رباط افضل عمل ھے، اللہ تعالٰی نے قرآن میں اس کا حکم دیا ھے اور جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بے شمار فضائیل بیان فرمائے ، جو خوشقسمت مجاھد رباط کا عمل کرتا ھے اسے پیچھے رہ جانے والوں کے تمام اعمال کا ثواب ملتا رہتا ھے، اور وہ آنکھ جو پہرے داری میں جاگی ھو اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی اور ایک دن کی پہرے داری دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔

سوال:36-حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نبی السیف صلی اللہ علیہ وسلم ھے ، اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب:- نبی السیف کے معنی "تلوار والے نبی" ہیں۔

سوال:37- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی السیف کیوں کہتے ہیں؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ھے کہ " اللہ نے مجھے تلوار کے ساتھ بھیجا ھے"، چونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار کے زریعے سے سرکش کافروں کو ختم فرمایا جس کی وجہ سے لوگوں کو اسلام کے قریب آنے کا موقع ملا، اور انسانیت کو امن و سکون ملا ، اسلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام "تلوار والے نبی" بھی ھے،تلوار سے مراد جہاد ھے یعنی جہاد والے نبی، اللہ تعالٰی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جہاد کی طاقت عطاء کی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کو ٹھکرایا نہ جا سکے۔

سوال:38- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " میں نبی الملاحم ھوں" اس کے کیا معنی ہیں؟
جواب:- نبی الملاحم صلی اللہ علیہ وسلم کے معنی ہیں " جنگوں والے نبی "صلی اللہ علیہ وسلم ، ملحمہ گھمسان کی جنگ کو کہتے ہیں ، چونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جتنا جہاد ھوا اس سے پہلے کبھی نہیں ھوا، اور یہ جہاد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں قیامت تک رہے گا، اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگوں والے نبی کہا جاتا ھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھمسان کے معرکے لڑے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کوئی بہادر نہ تھا اور نہ ھے اور نہ ھوگا۔

سوال:39- جہاد کی دوسرے دینی اعمال کے مقابلے میں کیا حیثیت اور مقام ھے؟
جواب:- جہاد تمام دینی اعمال میں سب سے زیادہ افضل عمل ھے، کیونکہ جہاد میں جان اور مال کی قربانی دینی ھوتی ھےجو کسی اور دینی عمل میں نہیں، اسلئے جہاد سب سے افضل عمل قرار دیا گیا ، اور ایک وجہ یہ بھی ھے کہ جہاد دیگر تمام اعمال کا محافظ ھے اس لئے جہاد کو تمام دینی اعمال پر فضیلت حاصل ھے۔

سوال:40- جہاد میں اک صبح اور اک شام لگانے کی کیا فضیلت ھے؟
جواب:- حدیث شریف میں ھے کہ جہاد میں ایک صبح یا اک شام کا لگا دینا دنیا اور دنیا کے تمام مال و اسباب سے افضل ھے۔ اس حدیث کی تشریح میں علماء نے لکھا ھے کہ اگر ایک آدمی کو تمام دنیا کا مال و دولت اور اسباب دے دئے جائیں اور وہ یہ سارا مال و اسباب اللہ کی اطاعت میں خرچ کردے تب بھی اس کا اجر اس آدمی کے اجر کے برابر نہیں ھو سکتا جس نے جہاد میں ایک صبح یا اک شام لگائی۔

سوال:41- جہاد کب فرض عین ھوتا ھے؟
جواب:- جب کافر مسلمانوں پر حملہ کردیں یا مسلمانوں کی عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیں یا اس وقت جب مسلمانوں اور کافروں کی صفیں‌میدان میں آمنے سامنے آجائیں یا مسلمانوں کا خلیفہ لوگوں کو جہاد کے لئے بلائے ، تو ان تمام صورتوں میں جہاد فرض عین ھو جاتا ھے۔،

سوال:42- فرض عین کے معنی کیا ہیں ؟
جواب:- فرض عین کے معنی ہیں کہ ہر مسلمان مرد عورت پر جہاد فرض ھو جانا، کسی کے ادا کرلینے کی وجہ سے دوسروں کے زمہ سے ساقط نہیں ھوگا، جب جہاد فرض عین ھوجائے تو والدین کی اجازت یا جس کا قرض دینا ھو اس کی اجازت ضروری نہیں رہتی اور نہ ہی غلام اور ملازم کے لئے اپنے آقا اور مالک کی اجازت ضروری ھوتی ہے

سوال:43- جہاد نہ کرنے کا کیا گناہ ھے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ھے کہ" جس نے جہاد نہ کیا اور جہاد کا شوق اور ارادہ بھی اس کے دل میں نہ ھوا تو یہ آدمی منافقت کے ایک حصہ پر مرے گا"۔ اک اور حدیث میں ھے کہ "جس نے جہاد نہ کیا اور نہ کسی مجاھد کو سامان جہاد دیا اور نہ کسی مجاھد کے گھر کی دیکھ بھال کی تو اللہ پاک قیامت سے پہلے پہلے اسے کسی درد ناک مصیبت میں مبتلا فرمادیں گے"۔(اللہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو اس وعید سے محفوظ فرمادے)(آمین)

سوال:44- جہاد میں اگر مسلمان مجاھد کو زخم لگے تو اس کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- جہاد میں زخمی ھونے کا بہت ثواب ھے، حدیث میں آیا ھے کہ " جہاد میں زخمی ھونے والا قیامت میں آئے گا تو اس کے خون کا رنگ تو خون کا ھو گا مگر خوشبو مشک کی ھو گی"۔

سوال:45- اگر جہاد پر جاتے ھوئے راستے میں مجاھد کا انتقال ھوجائے تو کیا اجر ملے گا؟
جواب:- مجاھد جب جہاد کے لئے نکل کھڑا ھو تو کسی بھی وجہ سے اس کا انتقال ھوجائے اس کے لئے جنت کا وعدہ ھے۔

سوال:46- جہاد میں مال خرچ کرنے کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ھے جس نے مجاھد کے لئے سامان کا انتظام کیا اس نے بھی جہاد کیا، جو آدمی اپنے گھر بیٹھے ھوئے جہاد کے لئے ایک روپیہ خرچ کرے اسے سات سو گنا اجر ملتا ھے اور جو خود جہاد میں نکلے اور خرچ کرے اسے ایک کے بدلے سات لاکھ کا اجر ملتا ھے اور اللہ جسے چاھے اس سے بھی زیادہ عطاء فرمادیتا ھے۔

سوال:47- سب سے افضل جہاد کون سا ھے؟
جواب:- حدیث شریف میں ھے کہ " سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ مجاھد کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں اور اس کا اپنا خون بھی بہہ جائے " یعنی شہید ھو جائے۔

سوال:48- دشمن پر تیر پھینکنے یا گولی چلانے کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- جس نے دشمن کی جانب ایک تیر پھینکا اور وہ تیر دشمن کو لگا یا نہ لگا تیر پھینکنے والے کو ایک غلام آزاد کرنے کا اجر ملتا ھے، حدیث میں ھے کہ" اللہ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت عطا فرمائیں گے، ایک اس کو جس نے ثواب کی نیت سے وہ تیر بنایا، دوسرا تیر پھینکنے والا، اور تیسرا تیر مارنے والے کے ھاتھ میں تیر پکڑانے والا"۔

سوال:49- جہاد میں کافر کو قتل کرنے کا کیا ثواب ھے؟
جواب:- حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا" کافر اور اس کو قتل کرنے والا جہنم میں جمع نہیں ھوں گے"، یعنی کافر تو جہنم میں ہی جائے گا لیکن اس کو قتل کرنے والا مجاھد جنت میں جائے گا۔

سوال:50- جہاد میں نکلتے ھوئے کیا نیت ھونی چاھئیے؟
جواب:- جہاد میں نکلتے وقت اللہ رب العزت کی رضا اور اس کے دین کی سربلندی کی نیت کرنی چاھئیے، اپنے آپ کو بہادر کہلوانے یا مال و دولت جمع کرنے کی نیت سے ھرگز نہیں جانا۔،

دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے عظیم بشارت

میری امت کی دو جماعتوں کے لئے اللہ تعالٰی نے جہنم سے نجات لکھ دی ھے ایک وہ جماعت ھے جو ھندستان پر جہاد کرے گی اور دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسٰی بن مریم (کے نازل ھونے کے بعد) ان کے ساتھ ھوگی۔

نسائی

بہترین لکھا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عنایت فرمایے۔۔

آمیییییییییییییییییییییین
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (18-01-10)
پرانا 17-01-10, 10:39 PM   #10
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
باقی باتیں تو میں سمجھ بھی گئی اور متفق بھی ہوں ۔
لیکن شوہر کی مرضی کے بغیر والی بات کا کوئی حوالہ دیں دیں تو بہتر ہوگا ۔
شکریہ

سحر باجی السلام علیکم میرے پاس ایک کتاب ھے جہاد کے موضوع والی
اس میں لکھا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرض عین جہاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔نفیر عام پر سب مسلمانون کو نکلنا ھوگا غلام کو آقا سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں نہ بیٹے کو کو باپ سے اور نہ بیوی کو شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت ھے بس جو کچھ ہاتھ لگا اسے اٹھا کر مقابلے کے لئے نکلنا ھوگا۔اس وقت دعوت الٰی الاسلام بھی ختم ھوجاتی ھے علامہ سرضی اور فتاوٰی تاتار خانیہ اور دیگر فقہ کی کتابوں میں ایسا ہی لکھا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔اور عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ ۔سعید بن المسیب رحمہ اللہ۔ ابن شبرمہ رحمہ اللہ اور کچھ دوسرے فقہا کے نزدیک جہاد کی ایک ہی قسم ہے وہ فرماتے ہیں جہاد فرض عین ہی ھے فرض کفایا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

جو کچھ میری کتاب میں لکھا تھا میں نے اسے من و عن نقل کر دیا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کسی کو اختلاف ھو تو میں زمہ دار نہیں ھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوکے
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), نیلم خان (18-01-10), منتظمین (18-01-10), سحر (17-01-10)
پرانا 18-01-10, 12:39 AM   #11
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,118
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
سحر باجی السلام علیکم میرے پاس ایک کتاب ھے جہاد کے موضوع والی
اس میں لکھا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرض عین جہاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔نفیر عام پر سب مسلمانون کو نکلنا ھوگا غلام کو آقا سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں نہ بیٹے کو کو باپ سے اور نہ بیوی کو شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت ھے بس جو کچھ ہاتھ لگا اسے اٹھا کر مقابلے کے لئے نکلنا ھوگا۔اس وقت دعوت الٰی الاسلام بھی ختم ھوجاتی ھے علامہ سرضی اور فتاوٰی تاتار خانیہ اور دیگر فقہ کی کتابوں میں ایسا ہی لکھا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔اور عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ ۔سعید بن المسیب رحمہ اللہ۔ ابن شبرمہ رحمہ اللہ اور کچھ دوسرے فقہا کے نزدیک جہاد کی ایک ہی قسم ہے وہ فرماتے ہیں جہاد فرض عین ہی ھے فرض کفایا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔

جو کچھ میری کتاب میں لکھا تھا میں نے اسے من و عن نقل کر دیا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کسی کو اختلاف ھو تو میں زمہ دار نہیں ھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوکے
ٹھیک ہے جناب آپ بری الذمہ ہیں ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), اخترحسین (19-01-10)
پرانا 18-01-10, 02:03 AM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,642
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اختر صاحب اپ نے اپنے اپنی دوسری آئی ڈی کا بھانڈا خود ہی پھوڑ دیا ہے۔۔

لیکن میرے سوال کا جواب اپ نے ابھی بھی نہیں دیا ہے۔۔ میں سوال دوبارہ دہرا دیتا ہوں۔

کیا ہر ایرا غیرا نتھو خیرا اٹھ کر جہاد کا اعلان کر سکتا ہے؟ اگر کوئی ایسا کرئے اور حکومت وقت کے خلاف چلے تو ایسے فسادی کی شرعی سزا کیا ہے؟

اپکے لیے ایک مخلصانہ مشورہ ہے اسلامی مسائل میں جس بارے میں اپکی معلومات کم ہوں اس بارے میں قطعیت کے ساتھ لکھنے سے پرہیز کیا کریں، اگر اپ کسی کتاب سے لے کر لکھتے ہیں تو اپنی تحریر کے اختتام پر اس بات کو واضح کر دیا کریں۔ اس سے اراکین کو سہولت ہو جاتی ہے۔ یہ مشورہ میں انفرادی حیثیت میں دے رہا ہوں قبول کرنا یا نہ کرنا اپکی اپنی صوابدید پر ہے۔

اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلائے۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), کنعان (18-01-10), حیدر Rehan (18-01-10)
پرانا 18-01-10, 05:08 AM   #13
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,502
کمائي: 118,635
شکریہ: 13,510
4,907 مراسلہ میں 16,697 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سوال:3- جہاد کے متعلق سب سے پہلی کون سی آیات نازل ھوئی؟
[COLOR="Blue"]جواب:- جہاد کے متعلق سب سے پہلی آیت سورہ حج کی یہ آیت کریمہ ھے
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَـٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْ‌ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِيرٌ
الحج:39
ان لوگوں کو حکم دیا گیا جہاد کا جن سے کافر لڑتے ہیں اس واسطے کہ ان پر ظلم ھوا اور اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ھے

سوال:14- قرآن مجید کی کون سی آیت میں جہاد کی فرضیت کا حکم ھے؟
جواب:- سورۃ بقرہ آیت نمبر 216 پارہ دوئم،
كُتِبَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡقِتَالُ وَهُوَ كُرۡهٌ۬ لَّكُمۡ‌ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تَكۡرَهُواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ خَيۡرٌ۬ لَّڪُمۡ‌ۖ وَعَسَىٰٓ أَن تُحِبُّواْ شَيۡـًٔ۬ا وَهُوَ شَرٌّ۬ لَّكُمۡ‌ۗ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ
(مسلمانو) تم پر (خدا کے رستے میں) لڑنا فرض کردیا گیا ہے وہ تمہیں ناگوار تو ہوگا مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو) خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے [/B]

دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے عظیم بشارت[/SIZE]

میری امت کی دو جماعتوں کے لئے اللہ تعالٰی نے جہنم سے نجات لکھ دی ھے ایک وہ جماعت ھے جو ھندستان پر جہاد کرے گی اور دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسٰی بن مریم (کے نازل ھونے کے بعد) ان کے ساتھ ھوگی۔
نسائی

السلام علیکم ساھج بھائی
آپ نے بڑی محنت سے جہاد پر 50 سوالوں کے جواب پوسٹ کئے ہیں جن میں سے 3 سوالات کے جوابات حوالوں کے ساتھ ہیں
اور باقی 47 سوالوں کے جوابات پر حوالے درج نہیں ہیں، اگر ان کے حوالے درج کر دیں تو کیا ہی اچھا ہو کیونکہ سارے جوابات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب کر کے لکھے گئے ہیں۔

شکریہ

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (18-01-10)
پرانا 18-01-10, 05:21 AM   #14
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,502
کمائي: 118,635
شکریہ: 13,510
4,907 مراسلہ میں 16,697 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اختر صاحب اپ نے اپنے اپنی دوسری آئی ڈی کا بھانڈا خود ہی پھوڑ دیا ہے۔۔
اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلائے۔
والسلام
السلام علیکم محترم منتظمین

نظر تو آ رہا تھا مگر اگر میں کہتا تو شائد سامنے والا یہ کہتا کہ اس پر ذاتی اٹیک کیا ھے جو کہ فارم قانون کے خلاف ھے مگر محترم منتظمین اسلامی سیکشن ایک بہت حساس سیکشن ھے اور اکثر کچھ ممبران اسی سیکشن میں 4 آئی ڈی بنا کر بلاگنگ کرتے ہیں جو کہ بہت بری بات ھے، آپ اپنے انتظامیہ میں کسی کی یہ ڈیوٹی لگائیں کہ جو بھی اسلامی سیکشن میں دو آئی ڈی پر کام کر رہا ھے اس کی ایک آئی ڈی بند کر دینی چاہئے۔

شکریہ

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-01-10, 07:47 AM   #15
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,502
کمائي: 118,635
شکریہ: 13,510
4,907 مراسلہ میں 16,697 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

سوال:26- جو مسلمان جہاد میں شہید نہ ھو اسے کیا کہتے ہیں؟

جواب:- اسے عام طور پر غازی کہا جاتا ھے،

ویسے تو غازی ہر جہاد کرنے والے کو کہا جاتا ھے

مگر خصوصی طور پر ان کو کہا جاتا ھے جو جہاد میں شہید نہیں ھوتے اور جہاد کرتے ھوئے واپس آ جاتے ہیں۔
السلام علیکم ساھج بھائی

آپ کی کتاب سے نقل کئے ہوئے جواب میں ایرر ھے۔

1- جو مسلمان جہاد کے لئے نکلتا ھے اسے مجاھد کہتے ہیں،

2- اگر تو وہ جنگ میں شہادت پائے تو شہید کہتے ہیں۔

3- اور اگر وہ جنگ ختم ہونے یا کسی فیصلہ یا نتیجہ پر پہنچنے کے بعد ختم ہو جائے تو جو بھی مجاھد زندہ بچ کر گھر واپس آئے گا اسے غازی کا درجہ نصیب ہو گا، اسے غازی کہتے ہیں۔

4- اور جو جہاد چھوڑ کر واپس آئے یا اس کے گھر والے اسے ڈھونڈ کر واپس لے آئیں تو پھر اسے بدبخت کہتے ہیں غازی نہیں کہتے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-10), احمد نذیر (23-11-11)
جواب

Tags
پیارے, پاک, پسند, قرآن, مجید, محبت, معلوم, آدمی, اکبر, ایمان, اللہ, امیر, اسلامی, بچپن, بچوں, تاج, جواب, حکم, حدیث, خون, خوش, خدا, دعا, عبادت, صحابہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علم غائب کے متعلق ایک سوال منتظمین اسلام اور عصر حاضر 35 22-05-10 04:01 PM
زکوٰۃ کے متعلق سوال ؟ فیصل ناصر زکوٰۃ 23 13-09-09 04:38 AM
تعلیمِ نسواں اور اِسلام محمدخلیل عورت کہانی 1 13-05-09 11:00 AM
سوات: دو بڑے تعلیمی ادارے تباہ Kamran_Tabasum خبریں 4 09-10-08 06:42 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger