واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > جہاد



جہاد جہاد


سمندری جہاد کی فضیلت میں۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-10, 08:47 PM   #1
سمندری جہاد کی فضیلت میں۔
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 27-08-10, 08:47 PM

مختصر صحیح مسلم
جہاد کے مسائل
باب : سمندری جہاد کی فضیلت میں۔
1074 : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام حرام بنت ملحان جو کہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، کے پاس جاتے تھے ( کیونکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محرم تھیں یعنی رضاعی خالہ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد یا دادا کی خالہ ) وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلاتیں تھیں۔ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس گئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلایا اور سر کی جوئیں دیکھنے لگیں۔ اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنستے ہوئے جاگے، تو ام حرام نے پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کیوں ہنستے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے چند لوگ میرے سامنے لائے گئے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے لئے اس سمندر کے بیچ میں سوار ہو رہے تھے جیسے بادشاہ تخت پر چڑھتے ہیں یا بادشاہوں کی طرح تخت پر۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان میں سے کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی پھر سر رکھا اور سو رہے اور پھر ہنستے ہوئے جاگے۔ میں نے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں ہنستے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کے چند لوگ میرے سامنے لائے گئے جو جہاد کے لئے جاتے تھے اور بیان کیا جس طرح اوپر گزرا۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی ان لوگوں میں کرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو پہلے لوگوں میں سے ہو چکی۔ پھر ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں سمندر میں ( جزیرہ قبرص فتح کرنے کے لئے ) سوار ہوئیں ( جو تیرہ سو برس کے بعد سلطان روم نے انگریزوں کے حوالے کر دیا ) اور جب دریا سے نکلنے لگیں تو جانور سے گر کر شہید ہو گئیں۔
__________________

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 225
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-08-10), یاسر عمران مرزا (27-08-10), مرزا عامر (27-08-10), شمشاد احمد (27-08-10)
پرانا 27-08-10, 10:03 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ ہمیں بھی ان میں شامل فرما۔۔۔ دے
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (27-08-10), مرزا عامر (27-08-10)
جواب

Tags
ہنستے, کھانا, کرے۔, پہلے, یا, وسلم, لوگ, چند, مالک, اللہ, بادشاہ, تعالیٰ, جزیرہ, حوالے, حرام, دیکھنے, دعا, روایت, روز, راہ, رسول, سیدنا, سامنے, عرض, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ امریکہ ھارون اعظم خبریں 0 25-02-11 07:31 PM
پروفیشنل لوگو بنائیں۔ محمدخلیل سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 5 14-12-09 10:52 PM
پشاور میںہونے والے چند خوفناک دھماکے! دل پشاور خبریں 0 09-10-09 01:56 PM
معلومات درکار ہیں۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 2 15-09-08 02:28 AM
معالومات درکار ہیں۔۔ مدثر محمود طالب علموں کی بیٹھک 1 25-08-08 07:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger