واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > عبادات > جہاد



جہاد جہاد


فرض کفایہ اور فرض عین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-10-09, 05:53 PM   #1
فرض کفایہ اور فرض عین
sahj sahj آف لائن ہے 16-10-09, 05:53 PM

جہاد عام حالات میں فرضِ کفایہ ہے

فرض کفایہ اصطلاحِ شرع میں اس فرض کو کہا جاتا ہے جس کا تعلق ہر مسلمان کی ذات سے نہیں بلکہ پوری مسلم قوم سے ہے ۔ اسے فرض کا یہ حکم ہے کہ مسلمانوں سے چند آدمی اس فرض کو پورا کردیں تو باقی سب مسلمان سبکدوش ہو جاتے ہیں اور اگر کوئی بھی آدا نہ کرے تو جن جن لوگوں کو اطلاع پہنچے اور قدرت کے باوجود ادا نہ کریں ، وہ سب گنہگار ہوں گے ۔

مثال کے طور پر مسلمان میت کی نمازِ جنازہ اور کفن دفن کا انتظام ہے کہ یہ فریضہ پوری قومکی ذمہ ہے ، عزیز قریب اور برادری کے لوگ اگر اس فریضے کو ادا کریں تو باقی سب مسلمان سبکدوش ہوگئے اور میت کا کوئی ایسا عزیز قریب موجود نہیں یاموجود ہوتے ہوئے عاجز ہے یاجان بوجھ کر غفلت کرتاہے تو محلے کے دوسرے لوگوں پر فرض ہے کہ وہ اس کو انجام دیں ۔محلے والے بھی نہ کریں تو شہر کے دوسرے لوگوں پرجن کو اطلاع ملے یہ فریضہ عائدکیا جائےگا ۔شہر والے بھی نہ کرے تو اس کے متصل دوسرے شہر والوں پر عائد ہوگا۔ اسی طرح اسلام کے جتنے بھی اجتماعی فرائض واجبات ہیں سب فرضِ کفایہ ہیں اور ان کا بھی یہی حکم ہے ۔

احکامِ دین کی تعلیم و تبلیغ ، ضرورت کے مطابق مسجدوں کی تعمیر اور دینی تعلیم کے مدرسوں کا قیام ،مختاجوں ، یتیموں اور غریبوں کی ضرورت پوری کرنے کےلیے مختاج خانے ، یتیم خانے وغیرہ قائم کرنا ، ناواقفوں کو احکام شرعیہ بتلانے کے لیے فتوی دینے کے کا اِنتظام ، امر بالمعروف اور نہی عنِ المنکر کا انتظام ، اسلام کے خلاف اسلام کے دشمنوں یا گمراہوں کی طرف سے شبہات وتحریفات کے جوابات کا انتظام ، اسلام کا کلمہ بلند کرنے اور معاند دشمنوں کو زیر وزبر کرنے کے لیے جہاد ۔

یہ سب امور وہی ہیں جن کا تعلق پوری مسلم قوم سے ہے اور یہ اجتماعی فرائض ہیں ۔ ایسے فرائض کو عین حکمت کے مطابق حق تعالٰی نے ہر شخص پر فرضِ عین نہیں کیا بلکہ پوری قوم کے ذمہ لگا دیاہے تاکہ وہ تقسیم کے ذریعہ ان سب فرائض کو آسانی سے ادا بھی کرسکیں اور اپنی معاشی ضروریات اور عینی فرائض کی ادئیگی کےلیے بھی ان کو فرصت مل سکے ۔

پوری قوم میں سے جس قدر آدمی ایک کام کی ضرورت کو پورا کر سکیں اور وہ اس کام کیں لگ جائیں تو باقی پوری قوم اس فریضہ سے سبکدوش ہوجاتی ہے ۔

بعض تعلیم دین کے لیے مدارس کا انتظام کریں۔ بعض فتویٰ اور تصنیف کی ضرورت پوری کریں ۔ بعض مساجد کے قیام وانتظام میں لگیں ، بعض یتیم خانے ، مختاج خانے ، شفاخانے وغیرہ بنانے کا کام کریں ۔ بعض قلم اور زبان کا جہاد کرکے مخالفین اسلام کے جوابات دیں ۔ بعض جہاد وقتال کے فرائض کو انجام دیں ۔

جہاد وقتال کے بارے میں حق تعالٰی کا واضح ارشاد ہے :۔

فضل اللہُ المجاھِد ین باموالھم وانفسھم علی القاعدین درجۃً ط وکلاً وعداللہ ا لحسنی وفضل اللہ المجا ھدین علی القاعدین اجراً عظیما ط

( سورئہ نساء پ : 5 ۔ ع: 13 )

ترجمہ :۔ اللہ تعالٰی نے ان لوگوں کا درجہ بہت بلند بنایاہے جو اپنے مالوں اور جانوں سے جہاد کرتے ہیں بہ نسبت گھر بیٹھنے والوں کے اور سب سے اللہ تعالٰی نے اچھے گھر کا وعدہ کر رکھا ہے اور اللہ تعالٰی نے مجاہدین کو بمقابلہ گھر میں بیٹنے والں کے اجر عظیم دیا ہے ۔

اس آیت نے واضح طور پر بتلا دیاہے کہ اگر چہ جان ومال سے جہاد کرنے والوں کا درجہ اللہ کے نزدیک بڑا ہے مگر جو لوگ دوسرے کاموں کی وجہ سے خود کو جہاد میں شریک نہ کرسکیں ان سے اللہ نے جنت کا وعدہ فرمایا ہے جس سے معلوم ہوا کہ جہاد اپنی اصل عام قومی فرائض کی طرح فرض کفایہ ہے ۔

دو سر ی آیت ماکانَ المؤمنونَ لینفرُوۡاکآ فۃ میں بھی یہ بتلاگیاہےکہ جب بھی مسلمانوں کی ایک جماعت جہاد کیلیےکافی ہوتوسب پرجہادواجب نہیں رہتا۔



فرضِ کفایہ بعض اَوقات فرضِ عین ہوجاتاہے،

اگرکوئی قومی فرض جوعلی الکفایہ سب کےذمہ فرض ہے،اسکےاداکرنیوالی کوئی جماعت موجودنہیں ہےیاموجودہوتے ہوئےسستی یاغفلت کررہی ہےیااس کی تعداداورسامان اس فریضےکی ادائیگی کےلیےکافی نہیں ہےتواُن سےقریب کےمسلمانوںپرفرضِ عین ہوجاتاہےکہ وہ اِس فریضےکواداکریں اوراگراداکرنےوالوں کوجانی یامالی امدادکی ضرورت ہوتواس کوپورا کریں۔

قریب کے مسلمانوں نے بھی غفلت برتی یا وہ اس فریضے کی ادائیگی کے لیے کافی نہ ہوئے تو ان سے قریب کے شہروں اور دیہات میں بسنے والے تمام مسلمانوں پر فریضہ عائد ہو جا ئیگا ۔ اسی طرح جس قدر جانی یا مالی امداد کی ضرورت پیش آتی جائے گی ، نزدیک سے لے کر سب مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہو تا چلا جائے گا ۔ صرف بچے ، بوڑے ، بیمار ،نادار اور اپاہچ لوگ اس فرض سے مستثنٰی ہوں گے ۔ (ہدایہ ، بدائع )

جہاد کب فرضِ عین ہوجاتا ہے ؟

جب کفار مسلمانوں کے کسی شہر پر حملہ کردیں اور اس کی مدافعت کے لیے ملک کا مسلمان حاکم و امیر حکم عام جاری کرے کہ سب مسلمان جو قابلِ جہاد ہیں ، شریک ہوں ، تو سب پر جہاد کے لیے نکلنا فرضِ عین ہو جا تا ہے ۔ مدافعت کی ضرورت میں عورتوں پر بھی مقدور بھر مدافعت فرض ہو جاتی ہے ۔

غزوہ تبوک میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی حکمِ عام جاری فرمایا تھا اسی لیے جو لوگ اس جہاد میں شریک نہیں ہوئے ان پر سزائیں جاری کی گئیں
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 163
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (17-10-09)
جواب

Tags
color, magenta, فرض, کلمہ, معلوم, آدمی, امیر, اسلام, تعلیم, حکم, خلاف, شہر, شخص, عورتوں, عزیز, غفلت, غریبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عینک والا جن زارا بچوں کا پاک نیٹ 0 14-02-11 06:10 PM
عینی گواہ سیپ قہقہے ہی قہقے 0 28-01-11 10:29 PM
ترجمہ کرنے والی عینک عدنان دانی عمومی سائنس 3 03-01-11 09:58 AM
عمرو عیّار اور ملاء عمر اداس ساحل عمومی بحث 12 18-09-10 10:23 PM
حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی راجہ اکرام عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 3 29-11-09 11:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger