واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث



حجت حدیث حجت حدیث


کیا کوئی صحیح حدیث قرآن کے خلاف ہے ؟!

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-09-11, 03:05 PM  
کیا کوئی صحیح حدیث قرآن کے خلاف ہے ؟!
رفیق طاہر رفیق طاہر آف لائن ہے 10-09-11, 03:05 PM

منکرین قرآن وحدیث کی جانب کی طرف سے احادیث صحیحہ کو رد کرنے کے لیے کے عموما یہ پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ بعض صحیح احادیث قرآن کے خلاف ہیں , جن میں سے انکے زعم کے مطابق کچھ متفق علیہ احادیث جو صحت کے اعلى ترین معیار پر ہیں وہ بھی قرآن کے خلاف ہیں ۔
حالانکہ ایسا قطعا نہیں , کبھی بھی کوئی صحیح حدیث قرآن کے خلاف نہیں ہوتی کیونکہ حدیث بھی وحی الہی اور کتاب اللہ ہی ہے , جسطرح قرآن وحی الہی اور کتاب اللہ ہے , اور وحی الہی میں تضاد وتناقض قطعا نہیں ہوتا ہے ۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ کچھ لوگوں کی کوتاہ فہمی کی بناء پر ظاہرا انہیں دو احادیث یا احادیث و آیات یا دو آیات کے مابین تناقض و تضاد معلوم ہو ۔ یعنی وہ تناقض اور تضاد بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے عقل وفہم میں پیدا ہوتا ہے حقیقتا ان دو آیات یا احادیث یا آیت وحدیث صحیح کے مابین تضاد نہیں ہوتا ۔
مثلا اللہ رب العالمین کا فرمان ہے :
إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَن يَشَاءُ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ [القصص : 56]
آپ جسے چاہیں اسے ہدایت نہیں دے سکتے , اور لیکن اللہ تعالى جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ہدایت یافتگان کو بخوبی جانتا ہے ۔
اور دوسری جگہ اللہ کا یہ فرمان بھی ہے :
وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ [الشورى : 52]
اور آپ یقینا صراط مستقیم کی طرف ہدایت دیتے ہیں ۔
ان دونوں آیات کو پڑھنے سے بادی النظر میں تعارض و تناقض اور تضاد معلوم ہوتا ہے کہ ایک آیت میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کو کہا جا رہا ہے کہ آپ ہدایت نہیں دے سکتے اور دوسرے آیت میں کہا جارہا ہے کہ آپ ہدایت دیتے ہیں !
لیکن حقیقتا ان میں تضاد یا تعارض یا تناقض نہیں , ایک آیات ایکدوسرے کے مخالف نہیں !
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ آیات ایکدوسرے کے خلاف کیوں نہیں ہیں , اس کا جواب ہم إن شاء اللہ ضرور دیں گے , لیکن پہلے یہ بات سمجھ لیں کہ جو لوگ احادیث اور قرآن کے مابین تعارض و تناقض و تضاد کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ احادیث صحیحہ قرآن کے خلاف ہیں یا مخالف قرآن ہیں , در حقیقت ان احادیث کا معاملہ بھی قرآن کے ساتھ اسی طرح کا ہوتا ہے جسطرح کا ان دو آیات کا ہے ۔ یعنی حقیقی مفہوم ومعنى کو نہ سمجھنے کی وجہ سے جسطرح یہ دو آیات آپس میں ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہیں اسی طرح ان آیات یا احادیث یا دونوں ہی کے حقیقی مفہوم ومعنى کو نہ سمجھنے کی وجہ سے وہ آیات واحادیث آپس میں ٹکراتی معلوم ہوتی ہیں ۔ لیکن جب ان آیات یا احادیث پر گہری نظر ڈالی جائے اور قرآن کا بغور مطالعہ کر لیا جائے تو ان احادیث کا قرآن کے ساتھ تعارض خود ہی ختم ہو جاتا ہے ۔
__________________
ابو عبد الرحمن محمد رفیق طاہر
جامعہ دار الحدیث محمدیہ
عام خاص باغ ملتان

رفیق طاہر
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 137
شکریہ: 60
121 مراسلہ میں 457 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 4973
17 قاری/قارئین نے رفیق طاہر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (20-09-11), کاشف اکرم وارثی (12-09-11), ھارون اعظم (12-09-11), ملک اظہر (23-09-11), ملک زوالفقار (11-10-11), مرزا عامر (16-09-11), آبی ٹوکول (10-09-11), ابن آدم (23-09-11), احمد نذیر (10-09-11), حیدر (10-09-11), حیدر Rehan (12-09-11), حسن قادری (11-09-11), راجہ اکرام (02-10-11), سیفی خان (10-09-11), سائل (16-09-11), شھزادباجوہ (23-09-11), عبداللہ آدم (14-09-11)
پرانا 13-10-11, 10:11 PM   #226
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,641
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے تو خیال میں اس کو بند کرکے کہ ہر ایک حدیث کے لیے الگ موضوع بنا لیں۔ یا پھر جیسا اپ آسان سمجھیں۔ اس موضوع کی طوالت بہت زیادہ اور معاملہ حد سے زیادہ الجھ چکا ہے اگر اب کوئی سنجیدہ شخص اس کو پڑھنا بھی چاہے تو شائد ممکن نہ ہو گا۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-10-11), ملک اظہر (14-10-11), آبی ٹوکول (13-10-11), حیدر (14-10-11), راجہ اکرام (13-10-11), عبداللہ آدم (14-10-11)
پرانا 13-10-11, 10:13 PM   #227
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,169
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میرے تو خیال میں اس کو بند کرکے کہ ہر ایک حدیث کے لیے الگ موضوع بنا لیں۔ یا پھر جیسا اپ آسان سمجھیں۔ اس موضوع کی طوالت بہت زیادہ اور معاملہ حد سے زیادہ الجھ چکا ہے اگر اب کوئی سنجیدہ شخص اس کو پڑھنا بھی چاہے تو شائد ممکن نہ ہو گا۔

والسلام
اس رائے میں وزن ہے ۔ نیا تھریڈ نئے قارئین کے لیے زیادہ مفید ہو گا
اس تھریڈ میں ابتدائی صفحات پڑھنے کے بعد کوئی شاید اتنے آگے تک آ ہی نہ پائے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-10-11), آبی ٹوکول (13-10-11), حیدر (14-10-11)
پرانا 14-10-11, 12:41 PM   #228
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میرے تو خیال میں اس کو بند کرکے کہ ہر ایک حدیث کے لیے الگ موضوع بنا لیں۔ یا پھر جیسا اپ آسان سمجھیں۔ اس موضوع کی طوالت بہت زیادہ اور معاملہ حد سے زیادہ الجھ چکا ہے اگر اب کوئی سنجیدہ شخص اس کو پڑھنا بھی چاہے تو شائد ممکن نہ ہو گا۔

والسلام
یہ بہتر تجویز ہے۔ اس لیے ایک علیحدہ ٹاپک بنا دیا گیا ہے۔ ہر حدیث کے لیے الگ ٹاپک بنا دیا جائے گا۔ اس طرح پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی رہے گی۔

فی الحال یہ تھریڈ بند کر دیں
نیا تھریڈ یہ ہے

منہ کے گوشے میں دوائی ڈالنے کی کراہت کا بیان اور اس پر اعتراضات
حیدر آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-10-11), راجہ اکرام (14-10-11), عبداللہ آدم (14-10-11)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
ہوتا, کوئی, کتاب, کرتے, پہلے, وسلم, قرآن, مطابق, معلوم, معاملہ, آیات, الہی, اللہ, جواب, جائے, حدیث, خود, خلاف, دیں, دے, سوال, عقل, صحیح, صحت, صراط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger