واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث



حجت حدیث حجت حدیث


پہلا قدم:"کتب احادیث کے مخطوطات سے متعلق تحقیق"

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-10, 10:04 PM  
پہلا قدم:"کتب احادیث کے مخطوطات سے متعلق تحقیق"
حیدر حیدر آن لائن ہے 19-12-10, 10:04 PM

اس سے قبل کہ آپ اس تھریڈ میں موجود موضوع پڑھیں یا کسی قسم کا مراسلہ بھیجیں بہتر ہو گا کہ میری مندرجہ ذیل گزارشات پر توجہ کر لیں تاکہ ہم اس تحقیق کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں

باوجود اس کے کہ میں جمہوری انداز کو پسند کرتا ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ کہیں کہیں آمریت بھی ضروری ہے۔ ویسے تو پورا فورم کھُلا پڑا ہے جس کا جہاں جی چاہے پوسٹنگ کر سکتا ہے۔ لیکن چونکہ احادیث والےیہ تھریڈز میری طرف سے شروع ہو رہے ہیں اس لیے میں چند اصول و ضوابط واضح کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں تاکہ ہماری یہ تحقیق کسی منطقی انجام تک پہنچ سکے۔ کیونکہ میرا ذاتی ارادہ ہے کہ اس ایک موضؤع میں سموئے ہوئے تین موضوعات پر اس فورم میں پیش کی جانے والی مثبت تحاریر لکھنے والوں کے نام کے ہمراہ پرنٹ کروا کر فی سبیل اللہ تقسیم بھی کیا جائے گا۔ تاہم جب اللہ نے مجھے اس معاملے میں مالی توفیق دی۔ چناچہ لکھتے وقت محتاط رہیے گا کہ یہ شائع ہونے کے بعد تبدیل نہیں ہو سکے گا۔

اس تھریڈ کے اصول و ضوابط:
1: ایک تھریڈ میں جو موضوع ہو گا صرف اُسی پر بات ہو گی۔ اگر کسی کے ذہن میں اُس موضوع کو پڑھتے ہوئے کوئی غیر متعلقہ سوال ذہن میں آ جائے تو اس مقصد کے لیے وہ الگ سے تھریڈ بنا سکتا ہے۔ کیونکہ میں ہر غیر متعلق سوال کو تھریڈ میں سے ڈیلیٹ کروا دوں گا۔

2:ایک دوسرے کی ذاتیات پر مبنی جملے یا الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔ اس سے نہ صرف استعمال کرنے والے کے بارے میں مثبت خیال منتشر ہو جاتے ہیں بلکہ جب میں ان الفاظ کو ایڈٹ کرواؤں گا تو مجھے بھئ افسوس اور دکھ ہوگا۔

3:ایک دوسرے کے بزرگان یا پسند نا پسند پر کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ اگر کسی بزرگ پر کوئی جملہ کہا جائے گا تو وہ فوراً حذف کر دیا جائے گا۔تاہم تحقیقی مراسلہ میں کسی بزرگ پر جو بھی تنقید کی جائے گی اس کا ثبوت دینا خود تنقید کرنے والے کے ذمہ ہو گا۔ مثلاَ اگر کوئی کہتا ہے کہ فلانا محدث جھوٹا تھا تو یہ ثابت کرنا الزام لگانے والے کی ہی ذمہ داری ہو گی۔ تاہم کوشش کی جائے کہ الفاظ کے چُناو میں احتیاط برتی جائے ۔ ورنہ سخت جملے کے کسی متبادل نرم جملے کے لیے کسی بھی صاحب زبان کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

4: ایک دوسرے کی تائید یا انکار تو کیا جا سکتا ہے، ایک دوسرے کی سپورٹ یا یاد دہانی کے لیے بھی لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی غیر متعلق بات نہ کی جائے کہ جس سے موضؤع کے بھٹکنے کا اندیشہ ہو جائے۔

5: کسی اور تھریڈ کا حوالہ یا ماضی کا حوالہ نہیں دیا جائے گا۔

6: ایک دوسرے کو قائل کرنے کے لیے دلیل کا استعمال تو کیا جا سکتا ہے یا خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے لیکن طنزیہ انداز میں نصیحتیں یا قرآنی آیات وغیرہ پیش نہیں کی جا سکتیں

7: ان موضوعات پر پہلے سے کی گئی تحقیق کو بھی پیش کیا جا سکتا ہے لیکن اپنے الفاظ میں۔ کیونکہ کاپی پیسٹ کرنے سے وہ لوگ شدید متاثر ہوتے ہیں جو خود محنت کر رہے ہوتے ہیں

8:مکمل مراسلہ کا اقتباس کرنے کے بجائے محض اسی حصہ کا اقتباس کیا جائے جس کا جواب دینا ہو

9:اپنا جواب تفصیلی لکھیں۔ گول مول جوابات یا فضول جملہ جات ڈیلیٹ کر دئیے جائیں گے

10:محض اردو اور عربی کی اجازت ہے۔ کسی تیسری زبان میں اپنا موقف یا موقف کے اضافی حصے پیش مت کئیے جائیں۔ ورنہ ڈیلیٹ کر دئیے جائیں گے۔یا مکمل مراسلہ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس متنازعہ ترین موضوع کا تنازعہ ختم/کم کر کے ہم اسلام اور فورم کی تھوڑی سی خدمت کر جائیں؟ اگر ہاں تو اس موضوع کی تحقیق میں مصروف افراد کی عملی مدد کیجیے۔ خواہ آپ کسی بھی نقطہ نظر کے ہوں۔

شکریہ

Last edited by حیدر; 13-03-12 at 05:37 PM..

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 8634
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (09-04-11), shafresha (19-12-10), skjatala (16-05-11), فیصل ناصر (19-12-10), ھارون اعظم (19-12-10), نورالدین (23-12-10), موجو (14-03-12), منتظمین (19-12-10), محمد عاصم (19-04-11), مرزا عامر (26-12-10), ابو عبداللہ (10-02-11), احمد بلال (20-12-10), رضی (31-08-11), سحر (20-12-10), شمشاد احمد (20-12-10), عبداللہ آدم (20-12-10)
پرانا 23-12-10, 09:51 AM   #61
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے محترم فاروق صاحب مسئلہ ترقیم کو سمجھے نہیں ہیں۔۔ یا پھر ان کے پاس صحیح بخاری کے مکمل مستند نسخہ یا نسخے موازنے کے لیے موجود نہیں ہیں جن کی طرف وہ خود مراجعت کر کے کوئی نتیجہ اخذ کر سکیں۔ اسی لئے وہ ‏آن لائن لنک دینے کا زیادہ اہتمام کر رہے ہیں۔۔۔۔
‌چند اہم نقاط کی طرف اشارہ کرنے پر ہی اکتفاء کروں گا۔
(1)۔۔۔۔۔محترم نے جو پہلا لنک فراہم کیا ہے وہ اسلامک اردو بکس کا ہے۔۔ ‏آئیے اس لنک کا جائزہ لے لیں۔۔۔
اسلامک اردو بکس ڈاٹ کام۔۔۔ میری نظر میں ایک ا‌چھی کاوش ہے جن حضرات نے بھی شروع کی ہے۔ اللہ اس میں اخلاص کے ساتھ منزل مقصود کی طرف بڑھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اس کی بدولت نٹ پر یونیوکوڈ میں احادیث کا انشاء اللہ بہترین ذخیرہ جمع ہو جائے گا۔۔۔ الحمد للہ۔

(2)۔۔۔۔لیکن مجھے اس سائٹ پر تلاش کے باوجود یہ نہیں ملا سکا۔ کہ احادیث کے حوالے سے کیا جانے والا یہ کام کن علماء کرام یا اصحاب فن کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔

(3)۔۔۔خود سائٹ پر ‏آخری گذارش کے عنوان کے یہ تحت تصریح موجود ہے کہ
اقتباس:
سوفٹ وئیر کی تیاری میں انتہائی احتیاط برتی گئی ہے کہ کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ ہو، کئی مرتبہ اس کی پروف ریڈنگ کی اور کروائی گئی ہے۔ تاہم پھر بھی اگر کہیں کوئی غلطی ہو تو ہم اللہ کے حضور معافی کے طلب گار ہیں۔ اگر آپ مطالعہ کے دوران کہیں بھی کسی قسم کی غلطی دیکھیں تو ہمیں اس جگہ کا پرنٹ سکرین بھیج کر مطلع کیجئے۔
(4)۔۔۔۔ سائٹ کے اسی لنک کے شروع میں بخاری کے سافٹ ویئر کے بارے میں تصریح موجود ہے۔ کہ
اقتباس:
الحمدللہ : آپ کی خدمت میں مختصر صحیح بخاری اردو سرچ انجن ورژن 3.1 متعارف کروا رہے ہیں۔
خود سائٹ کے سر ورق پر بڑے اور جلی حروف میں مختصر صحیح بخاری مکمل لکھا ہے ۔لیکن اس کے ساتھ ہی جلی حروف میں صحیح بخاری کی تکمیل کے لئے ڈونیشن اور تعاون بھی طلب کیا جا رہا ہے۔۔۔ مطلب یہ کہ ان اصحاب کا ارادہ مختصر صحیح بخاری مکمل جس میں مکررات کو شامل نہیں کیا جائے گا کی تکمیل کا ہے۔ اور اسی کے لئے وہ تعاون اور ڈونیشن بھی طلب کر رہے ہیں۔

(5)۔۔۔ اول تو مسئلہ ترقیم پر بنظر انصاف نظر نہ کرنا۔۔۔۔۔ دوم۔۔۔ہماری بحث بخاری شریف کے مکمل مستند نسخوں کے حوالے سے ہو رہی ہے نہ یہ کہ ہر کس و ناکس نے جو بھی تحریر کر دیا اور اس کا لنک یا پی ڈی ایف سکین صفحات یہاں پیسٹ کر دیئے جائیں۔۔ اور ہم وضاحتیں کرتے رہیں۔۔

اس طرح کے نسخے قر‏آن کریم کے بھی پائے جاتے ہیں جن میں ناشرین کی لاپرواہی کی وجہ سے بعض اغلاط پائی جاتی ہیں۔۔ حتی کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں ایک کتاب شائع ہوئی تھی ۔۔۔قر‏آن کریم تحریف کی زد میں۔۔۔ جس میں پاکستان میں شائع ہونے والے مختلف کمپنیوں کے بیسوں قر‏آنی نسخوں کی مختلف اغلاط کی نشاندھی کی گئی تھی۔۔ جو ناشرین پیسے کے ‌چکر میں قر‏آنی متن کی صحت سے لا پروا ہو کر شائع کر رہے تھے۔۔۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان ناشرین کو تھو‎ڑی لگام دینے کی ضرورت ہے۔۔۔لہذا انصاف کاتقاضا یہ ہے کہ
‏آپ اول تو مسئلہ ترقیم کو بنظر انصاف دیکھیں۔۔۔ اور جب موازنہ کریں تو مکمل بخاری شریف کا مختصر بخاری شریف سے نہ کریں۔۔۔ اور مسئلہ ترقیم کو تحریف بنا کر پیش کرنا انصاف نہیں ہے۔۔۔

اقتباس:
ترتیب اور ترقیم کا فرق واضح ہے کہ ایک ہی روایت کے تحت دو مختلف روایات لکھی ہوئی ہیں
جب اوپر یہ بات بحمد للہ تعالی واضح ہو ‌چکی ہے کہ احادیث کی ترقیم کی اصل کیا ہے۔۔۔ اور اس فرق کے مطابق یقینا جب ‏آپ دو مختلف ترقیم والے نسخوں کا موازنہ کریں گے تو ایک نمبر کے تحت ایک ہی حدیث ‏آپ کو نہیں ملے گی۔۔۔۔ اس ‏پر ‏آپ یہ فرمائیں کہ
اقتباس:
درمیان کی روایات کہاں‌گئیں ؟؟؟‌کوئی پتہ نہیں
مکمل بخاری اور مختصر بخاری کا ‏آپ موازنہ کریں۔۔۔ مسئلہ ترقیم کو اس کی اصل کے مطابق نہ دیکھیں تو پھر یقینا ‏آپ اس قسم کے نتائج اپنی ذات کی حد تک تو اخذ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔لیکن کسی صاحب فہم اور صاحب تحقیق شخص کو اطمینان نہیں دلا سکتے۔۔۔اس پر‏آپ کا یہ کہنا بجا ہے کہ
اقتباس:
جس سے بھی میں نے یہ سوال کیا وہ نو دو گیارہ ہو گیا
تو محترم اگر ‏آپ ایسی تحقیق پیش کریں گے تو وہ بیچارا نودو گیارہ کیا۔۔ نو سو گیارہ ہو جائے گا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلامک اردو بکس ڈاٹ کام کے حوالے سے ‏آپ نے جو صفحات پیش کر کے بخاری میں تحریف کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ‏آپ کہتے ہیں کہ اسلامک اردو بکس ڈاٹ کام پر کتاب الاذان کی روایت نمبر 675 موجود ہے۔۔ مزید ‏آپ کے الفاظ یہ ہیں کہ
اقتباس:
دوسری سائیٹ‌پر یہ روایات کتاب الاذان میں‌ پایئ ہی نہیں‌جاتی یا مجھ کو نہیں ملتی۔ لیکن روایوں کے اسی سلسلے میں‌معمولی سے فرق سے کتاب الاذان میں یہ مختلف روایت ملتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ راوی تو موجود ہیں لیکن ان سے منسوب روایت ایک کتاب میں موجود اور دوسری مین موجود نہیں۔ کیوں؟؟؟؟کیا ساری کی ساری روایت کا غائب ہونا متن کی خرابی کی علامت ہے؟؟؟‌
یہاں ‏آپ کی تحقیق کے کئی امور قابل غور ہیں۔۔
(1)۔۔۔۔‏آپ کو یقین نہیں تو غالب گمان ضرور ہے کہ ‏آپ کی تلاش میں کمی ہے کہ ‏آپ کو وہ روایت مذکورہ باب میں نہیں ملی۔
(2)۔۔۔‏آپ روایوں کے اسی تسلسل میں کتاب الاذان میں ہی ایک دوسری روایت کو پا کر خوش ہو جاتے ہیں کہ انہی راویوں سے ایک سائٹ پر یا کتاب پر الگ روایت ہے اور دوسری کتاب یا سائٹ پر ایک دوسری روایت ہے۔۔ فن اصول حدیث کا ادنی طالب علم بھی جانتا ہے کہ ایک ہی سند سے مختلف روایات ایک ہی کتاب۔ ایک ہی باب اور الگ الگ مقامات پر پائی جاسکتی ہیں اور پائی جاتی ہیں۔۔۔ کیوں کہ ایک مخصوص سند کے روایوں نے صرف ایک ہی روایت کو بیان نہیں کیا ہوتا بلکہ متعدد روایات کو نقل کیا ہوتا ہے۔۔
(3)۔۔۔ اصول حدیث کی ناواقفیت کے باوجود۔ اپنی تحقیق کی کمی کے اعتراف کے باوجود۔اس خدشے کے باوجود کہ شاید روایت تو موجود ہو لیکن مجھے نہیں ملی ہو۔۔۔ ان تمام امور کے بعد بھی کیا ‏آپ کا یہ سوال کرنا عین علمی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
کیا ساری کی ساری روایت کا غائب ہونا متن کی خرابی کی علامت ہے؟؟؟‌


گذارش ہے کہ۔۔۔ ابھی تک ہماری بحث متن کی طرف گئی ہی نہیں ہے۔۔ ہمارا موضوع احادیث کی ترقیم ہے جن کے اختلاف کو ‏آپ تحریف قرار دے رہے ہیں۔۔۔ اس پر ‏آپ ثبوت فراہم کیجئے۔۔۔ نہ اس سوال کو ادھورا ‌چھو‎ڑ کر متن حدیث پر سوالات شروع کر دیں۔۔

‏آپ کی تسلی کے لیے عرض ہے کہ مذکورہ روایت کو اگر ‏آپ نے دلجمعی سے تلاش کیا ہوتا اور اعتراض کی جلدی میں تلاش میں کمی واقع نہ کی ہوتی تو ‏آپ کو مذکورہ روایت ‏آپ کی پیش کردہ سائٹ پر ہی مل جاتی۔۔۔ لیجئے ملاحظہ کیجئے۔۔

‏آخر میں پھر ایک ‌چھوٹے بھائی کی خیرخواہی کی حیثیت سے گذارش کروں گا فی الحال سوال احادیث کی ترقیم کے اختلاف کو تحریف قرار دینے کا ہے۔۔ اس پر دلائل دیجئے یا امت مسلمہ کے مسلمہ موقف کواختیار کر کے ولا تفرقوا کے حکم قر‏آنی کی اتباع کیجئے۔۔
اللہ ‏ہم سب کا حامی و ناصر ہو!

نوٹ:۔۔۔۔۔۔۔۔ لہذا جب تک دوسرا سوال شروع نہیں ہوتا۔۔۔ تو میں انشاء اللہ بھائی ‏آپ کے ترقیم کے موضوع سے ہٹ کر کسی بھی دوسرے سوال کو اس دھاگے میں نہیں ‌چھیڑوں گا۔۔۔۔۔۔ میری ذاتی دانست میں مسئلہ ترقیم اتمام حجت کی حد تک ساتھیوں مل کر خیر خواہی کے جذبے سے حل کر دیا ہے۔۔ مزید علمی اشکال یا سوال کرنے کا حق بہر حال ‏آپ کو حاصل ہے۔
Attached Thumbnails
hadith-3.jpg  
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

Last edited by شمشاد احمد; 23-12-10 at 10:22 AM. وجہ: املاء کی درستگی
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-12-10), موجو (14-03-12), ابوسعد (25-12-10), حیدر (23-12-10), عادل سہیل (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), عبداللہ حیدر (29-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:21 AM   #62
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل سہیل بھائی !
ایسا نہیں ہے کہ میں نے اس تھریڈ کے کسی مراسلہ کا مطالعہ نہ کیا ہو۔ ہاں یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ سہواَ مجھ سے کوئی جملہ چھوٹ گیا ہو یا پھر میں کسی تحریر میں پنہاں اصل مفہوم تک نہ پہنچ پایا ہوں۔ اس مقصد کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ تاہم میں اپنے معمولات کے بر عکس اس تھریڈ کے تمام مختصر اور طویل مراسلات "تمام زاویہ ہائے نظر کی عینکیں اُتار کر" تسلی سے پڑھ رہا ہوں۔ کیونکہ مجھے اپنا ایمان بہت عزیز ہے۔
وقت والے معاملے کی ایک بار پھر وضاحت کر دوں کہ وقت کا تعین کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جس کو تبدیل نہ کیا جا سکے۔ لیکن میری خواہش ہے کہ "تعداد اور ترتیب" والا معاملہ 31 دسمبر تک نمٹ جائے۔اور مجھے یقین ہے کہ نمٹ بھی سکتا ہے۔اگر تمام فریقین باقی تھریڈز میں جاری" احادیث پر بحث" کو چھوڑ کر ادھر آ جائیں۔ اُمید ہے آپ تمام احباب میرا اشارہ سمجھ رہے ہوں گے۔

اس تھریڈ کی بدقسمتی!
اس تھریڈ کی بد قسمتی کہیے یا کُچھ اور کہ ہم اسلام کے ایہم ترین معاملہ پر رائے زنی "انٹرنیٹ پر موجود مواد" کی بنا پر کر رہے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود اسلامی مواد کی اکثریت شیطانی قوتوں کی طرف سے پیش کردہ ہے۔ اس لیے میری پھر سے یہ درخؤاست ہے کہ اس معاملے پر اگر ویب سائٹس پر موجود مواد کے بجائے کتب کے ریفرنس سے بات کی جائے تو تو شاید زیادہ بہتر ہو گا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
موجو (14-03-12), ابو عبداللہ (11-02-11), ابوسعد (25-12-10), شمشاد احمد (23-12-10), عادل سہیل (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), عبداللہ حیدر (23-12-10)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
23-12-10 شمشاد احمد یہ درخؤاست ہے کہ اس معاملے پر اگر ویب سائٹس پر موجود مواد کے بجائے کتب کے ریفرنس سے بات کی جائے تو تو شاید زیادہ بہتر ہو گا۔ 0
پرانا 23-12-10, 10:29 AM   #63
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس تھریڈ سے متعلق ایک درخواست:

1:
میری تمام احباب سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی جواب دینا ہو تو بجائے ایک دوسرے کے ایک ایک جملے کو Quoteکر کے اُس پر تبصرہ کرنے کے، بے لاگ دلائل سے مزین ایک مضمون لکھ دیا کیجیے۔ کیونکہ میرا تجربہ اور اس فورم کا ماضہ بتاتا ہے جب بھی ہم ایک دوسرے کے ایک ایک جملے کو نمایاں کر کے تبصرے کرتے ہیں فوراً مسائل کا آغاز ہو جاتا ہے۔

2:
میری یہ بھی درخؤاست ہے کہ ہم اس تھریڈ میں احادیث کا موازنہ قرآن کریم سے نہیں کر رہے۔ اس لیے قرآن کو بطور ریفرنس نا لایا جائے (شاید آپ کو میری یہ بات بہت عجیب لگے۔ لیکن فی الوقت میں ٹو دی پوائینٹ رہنا چاہ رہا ہوں)۔

3:
مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم لوگ پھر سے ایک دوسرے کو نصیحتیں کرنے پر تیار ہو رہے ہیں۔ براہ مہربانی اپنی گفتگو محض دلائل تک محدود رکھیے۔ آئیندہ کی مرتبہ ایسے تمام مراسلہ جات ایڈٹ/ڈیلیٹ ہو جائیں گے مجبوراً۔ تاہم میرے بارے میں حسن ظن رکھیے گا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-12-10), ابوسعد (25-12-10), شمشاد احمد (23-12-10), عادل سہیل (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), عبداللہ حیدر (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:36 AM   #64
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک اور معذرت:
ایسا ہے کہ چونکہ ہم اس تھریڈ میں مناظرہ کرنے نہیں بلکہ دوسرے کے موقف کو سمجھنے، اپنا موقف سمجھانے اور غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس لیے اگر کسی ایک فریق کے پاس سکین کاپیز یا امیجز کی صورت میں اپنی دلیل دینے کی سہولت میسر نہیں ہے کسی وجہ سے تو وہ اپنی بات کر تحریری انداز میں بیان کر دے۔ ایسے میں دوسرے فریق سے درخواست ہے کہ اللہ کی رضا کی خاطر اگر اُس کے پاس وہ کتب موجود ہوں تو بجائے اس بحث میں الجھنے کے کہ فلانے نے ابھی تک ثبوت مہیا نہیں کیا، وہ خود ہی ان کتب سے اُن ریفرنسز کی حقیقت معلوم کر لے۔ اور ادھر جواب دے دے۔کیونکہ بسا اوقات ہم یہی بد گمانی رکھتے رہ جاتے ہیں کہ وہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہا جبکہ حقیقت میں وہ مجبور ہوتا ہے۔ اس لیے گزارش ہے کہ ایک دوسرے کو آزمانے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کریں۔
انشا اللہ اس ماہ کی تنخواہ میں سے میرا ارادہ ہے کہ صحیح بخاری کی دو تین اقسام کی کتب خود خرید کر لوں گا۔ تاکہ اگر کسی کو ضرورت پڑے تو اسکی مدد کر سکوں۔

اللہ اجر دینے والا ہے آپ سب کو ۔ انشا اللہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-12-10), موجو (14-03-12), منتظمین (23-12-10), ابو عبداللہ (11-02-11), ابوسعد (25-12-10), احمد بلال (23-12-10), شمشاد احمد (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:38 AM   #65
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,614
کمائي: 31,179
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شمشاد آپ کا شکریہ۔

آپ تھوڑا سا غور سے دیکھئے۔۔ میں نے ایک ایسی روایت پیش کی ہے جو کہ آپ کے الفاظ میں ایک مختصر سائٹ پر تو موجود ہے لیکن ایک تفصیلی سائٹ‌پر نہیں۔۔۔۔ پھر اس مختصر سائٹ‌کی ترقیم اور ترتیب کا نمبر ، تفصیلی سائٹ سے بڑا ہے۔ جو روایت مختصر سائٹ پر آگے ہے وہ تفصیلی سائٹ‌پر پیچھے ہے۔ دوسری مثال میں جو روایت مختصر سائٹ‌سے فراہم کی گئی ہے وہ تفصیلی سائٹ پر موجود ہی نہیں ہے۔

امید ہے آپ اس کی کوئی تشفی بخش وجہ بتائیں گے۔

میرا خیال ہے کہ آپ کو کچھ کچھ اندازہ ہورہا ہوگا کہ جب میں کہتا ہوں‌کہ میں‌نے صرف ساڑھے تین کتب روایات پڑھی ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے۔ خلوص‌دل سے لکھتا ہوں ، آپ بھی خلوص دل سے پڑھئے۔

آپ اوپن برہان کو دیکھئے، جو تفصیل آپ کو نظر آتی ہے ، انشاء اللہ اس سے زیادہ تفصیل اس میں موجود ہے۔ الحمد للہ۔

میں اسی طرز پر ایک بہترین ڈیٹا بیس حدیث کی بنانا چاہتا تھا۔ جس کا مقصد تھا کہ سنت نبوی کو بہترین طریقے سے انڈیکس کیا جائے ۔۔ تمام صحابہ کرام کی تاریخ‌ پیدائش ریسرچ کی جائے اور اس سے یہ بھی ثابت کیا جائے کہ ان میں‌سے کون کس کے زمانے میں تھا۔۔۔ روایات کو ترتیب سے لکھا جائے اور ان کو کسی جانی مانی مصدقہ ترقیم ، ترتیب اور مستند متن سے لکھا جائے۔ اس مقصد کے لئے میں‌نے روایات کی چار کتب کو ٹائپ کرانا شروع کیا ، اس کام کے لئے میں نے تین عدد نسخوں سے استفادہ کیا تاکہ ایک سے زائید معانی اس میں شامل ہوں۔ یہ کام کوئی 15 فی صد مکمل ہوا تو مجھ کو اندازہ ہوا کہ جس میکینیکل سادگی سے قرآن حکیم آج مظبوط موجود ہے ، و ہ میکینیکل سادگی کتب روایات میں نہیں‌ پائی جاتی۔ یہ تین عدد نسخے، ریاض سعودی عرب، بیروت لبنان اور دہلی ہندوستان سے شائع ہوئے تھے۔

میں نے یہ کام ترک کردیا ۔۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ ان کتب میں‌ ترتیب، ترقیم اور متن کا فرق ہے۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک نئی ترقیم ، ترتیب اور متن کے بانی کی حیثیت سے نہیں‌پہچانا جانا چاہتا۔۔۔۔
یہ اس لئے کہ آپ ایمانداری سے دیکھئے کہ جہاں‌جہاں اس کتاب کی طباعت ہوئی ہے ۔ اس میں اور دوسری کتب میں فرق ہے۔

جو فلسفہ آپ نے خلوص دل سے پیش کیا ، یا برادران عادل اور عبداللہ نے پیش کیا ، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ وہ ان کتب میں یا دوسری کتب میں میری نظر سے بالکل نہیں‌گذرا۔۔۔۔ بھائی آپ جو کہتے ہیں اس کو خلوص دل سے قبول کرتا ہوں۔

آپ سب نے محنت کی ، ان کتب کو خود سے دیکھا، اور آپ گواہ ہیں کہ جو فرق ہیں وہ ہیں ، یہ فرق نا آپ نے بنائے ہیں‌اور نا ہی میں۔ اس کے باوجود سنت نبوی ان ہی کتب میں موجود ہے، اور آپ کی طرح میں بھی اس کو دل سے چوم کر آنکھوں سے لگاتا ہوں۔ یہ لفاظی نہیں ۔ صاحب قرآن نے جو روشنی ہم سب تک پہنچائی اس کا حق ہے کہ اس بزرگ نبی اکرم صلعم صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ضعیف سے بھی ضعیف روایت کی دل سے عزت کی جائے اور حضور پرنور کی سنت مانا جائے۔ ضعیف یا صحیح ہونا پہلی شرط نہیں۔۔ پہلی شرط موافق و مطابق قرآن کا ہونا ہے ، کہ فرمان الہی ہی اسلام کی بنیاد ہے۔

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 23-12-10 at 10:52 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
موجو (14-03-12), حیدر (31-12-10), شمشاد احمد (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:47 AM   #66
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,614
کمائي: 31,179
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اس تھریڈ کی بد قسمتی کہیے یا کُچھ اور کہ ہم اسلام کے ایہم ترین معاملہ پر رائے زنی "انٹرنیٹ پر موجود مواد" کی بنا پر کر رہے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود اسلامی مواد کی اکثریت شیطانی قوتوں کی طرف سے پیش کردہ ہے۔ اس لیے میری پھر سے یہ درخؤاست ہے کہ اس معاملے پر اگر ویب سائٹس پر موجود مواد کے بجائے کتب کے ریفرنس سے بات کی جائے تو تو شاید زیادہ بہتر ہو گا۔
ان ویب سائٹس نے بھی کتب کو ہی شائع کیا ہے۔ اس کے ریفرنسز فراہم کئے ہیں اور بہت محنت کی ہے۔ یہ معلومات بچکانہ نہیں بلکہ حکومتی ادارے تک اس میں شامل ہیں۔۔۔

بات یہاں‌تک پہنچ گئی ہے بدر کہ جو حقیقت ہے وہ بہت ہی واضح ہے۔ جو روایت ویب سائٹ سے فراہم کی گئی ہے وہ ہندوستان سے شائع شدہ کتب میں‌بھی موجود ہے۔ لیکن ان کی سائٹ‌آج کام نہیں کررہی۔

بھائی جو محسوس کرتا ہوں وہ لکھتا ہوں۔ ۔ وہ یہ کہ ترقیم، ترتیب ، متن اور جا بجا روایات کا اضافہ ان شائع شدہ کتب کے نمونوں سے واضح ہے۔ اہمیت یہ ہے کہ اب تک کتب روایات کے مستند اور قدیم نسخوں‌کے بارے میں معلومات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

اگر آپ کا یہ مقصد ہے کہ یہ ثابت یا معلوم کیا جائے کہ ان کتب کا ایک سیٹ‌ایسا ہے جو مستند ہے تو بھائی اس مقصد کے لئے آپ کو ان معلومات کی قطعاً ضرورت نہیں۔

کوئی مانے یا نا مانے ، برادران کو اندازاہ تو ہو گیا ہوگا کہ ان کتب کی کیا حالت زار ہے۔۔۔۔ چاہے یہ نیٹ‌پر ہیں یا پھر کاغذ‌پر۔

والسلام
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
حیدر (23-12-10), شمشاد احمد (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:53 AM   #67
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی انشاء اللہ ‏آپ کے بیان کردہ امور پر دھیان رہے گا۔۔۔ اور بالفرض کہیں ‏آپ محسوس کریں کہ ایسا نہیں ہو سکا۔۔۔ تو پو‌چھے بغیر ‏آپ کو تبدیلی اور ترمیم کا اختیار ہے۔۔۔۔ شکریہ۔

البتہ سکین کے حوالے سے میں صرف اتنا کہوں گا۔۔ کہ جس نوعیت کی یہاں بات ہو رہی ہے۔ اس کے مطابق بخاری کے اصل نسخے فراہم کرنا ‏آج کے دور میں میرے خیال میں کسی کے لئے بھی کوئی بہت مشکل امر نہ ہو گا۔۔۔۔ ۔ اور صفحات سکین کرنا یا کروانا تو کوئی ایشو نہیں ہے۔۔۔ ہاں۔ اس میں اگر بعض وجوہات کی بنا پر کچھ تاخیر ہو جاتی ہے۔ تو کوئی بات نہیں۔۔ وہ قابل قبول ہونی ‌چاہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاروق بھائی۔
‏آپ کی اس تحریر کو دو مرتبہ پڑھنے کے بعد بھی میں نہیں سمجھ پایا کہ اس کا ہمارے زیر بحث سوال۔۔ کہ بخاری کی ترقیم کا اختلاف حقیقت میں بخاری میں تحریف پر نشاندھی کرتی ہے۔۔۔۔ سے کیا تعلق ہے؟ لہذا اس پر کوئی کمنٹس نہیں کر پاؤں گا۔ ۔۔معذرت۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-12-10), موجو (14-03-12), حیدر (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:54 AM   #68
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,614
کمائي: 31,179
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں بہت ہی نرم لہجے میں اور نرمی سے لکھ رہا ہوں ۔۔ پلیز ایسے ہی پڑھئے۔۔۔ نہ الفاظ تند و تلخ‌ہیں اور نا ہی لہجہ۔ بہت مشکل ہے کہ اختلاف کیا جائے اور پڑھنے والے کو اس میں تندی کا احساس نا ہو۔ اس کے باوجود اگر کچھ اچھا نا لگے تو پیشگی معذرت ۔۔ اس لئے کہ آپ کا مقصد نیک اور مخلصانہ ہے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
حیدر (23-12-10), شمشاد احمد (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 11:11 AM   #69
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت کے ساتھ !
ابھی تک مجھے کتب احادیث کی حالت زار کا کوئی اندازہ نہیں ہوپایا۔
حامیان احادیث تعداد سے متعلق اپنا موقف بیان کر چُکے ہیں، مثلاً
"ابرار بھائی کے مطابق آپکے دئیے ہوئے ریفرنسز میں سے دو کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ 160 تک کی تعداد میں دو احادیث کا فرق ہے۔ جب انہوں نے بغور معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ ایک نسخے میں دو مرتبہ احادیث کو آپس میں mergeکیا گیا ہے ۔ چناچہاگر چند سو احادیث کا فرق ہے تو اسی گمان پر معلوم ہوتا ہے کہ احادیث دونوں نسخوں میں برابر ہیں۔ کُچھ ایسا ہی معاملہ شمشاد بھائی نے لبنانی نسخہ اور پاکستانی نسخہ کے تقابل پر دریافت کیا۔"

پھر دوسری بات جو سامنے آئی ہے تعداد سے متعلق کہ آپ کے دئیے ہوئے ریفرنس میں سے ایک کتاب (تین جلدوں پر مشتمل) میں محض 2 ہزار کُچھ سو احادیث تھیں جبکہ باقی نسخوں(آٹھ جلدوں پر مشتمل) میں یہی تعداد 7 ہزار سے اوپر تھی۔ جب ان کتب کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ تین جلدوں والی کتاب میں ہر کتاب 1 سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ آٹھ جلدوں والی کتاب مسلسل ترتیب کی حامل ہے۔چناچہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپکے بیان کردہ کتب میں احادیث کی تعداد نمبرنگ کے اعتبار سے تو مختلف ہے ہی لیکن احادیث کی "اصل تعداد" کے اعتبار سے ایک ہی جیسی ہیں۔"

آپ نے ابھی تک ان امور پر کوئی رائے زنی نہیں کی۔ اسکا مطلب میں یہ ہی لوں گا کہ آپکو کسی حد تک ان باتوں سے اختلاف نہیں ہے، کیونکہ آپکا مراسلہ نمبر 65 ترقیم کے بجائے ترتیب کی بات کر رہا ہے۔ انہی کتب میں موجود احادیث کے موافق قرآن ہونے یا نہ ہونے پر ہم انشا اللہ ایک الگ تھریڈ میں بات کریں گے۔ جن میں تمام متنازعہ احادیث پر بات کی جائے گی۔ انشا اللہ۔ یہ ایک الگ معاملہ ہے۔

لیکن آپکی اجازت سے قبل میں اپنا سوال پیش کرتا ہوں ، حامیان حدیث سے۔ اُمید ہے وہ تشفی طلب جواب دیں گے۔ انشا اللہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (24-12-10), موجو (14-03-12), شمشاد احمد (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), عبداللہ حیدر (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 11:36 AM   #70
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,614
کمائي: 31,179
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر، سلام

مین نے حسب وعدہ ترقیم کے بعد ترتیب اور متن کی خامی کی مثال پیش کی ہے۔

ابرار نے صرف 160 تک گنا ہے ۔ اور اس میں کتاب لکھنے والے نے اپنی مرضی سے ایک روایات نکال دی ہے۔ میرے نزدیک ترقیم کی یہ خرابی ہے۔ اس لئے کچھ نہیں لکھا۔ بہت سی ایسی روایات ہیں جو یا تو ایک کتاب میں اضافی ہیں‌ یا کم ہیں‌۔۔ یہ ڈپلیکیٹ بھی نہیں ۔ اس کی بھی ایک مثال دی ہے۔

اس کے بعد کے مراسلات بھی دیکھ لیجئے۔۔ میں ان کے مراسلات سے متفق نہیں۔ 4 سو سے اوپر روایات کا موجود نا ہونا، 160 روایات کو دیکھ کر اس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔۔ ترقیم کے اس فرق سے صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ ترقیم خراب ہے۔ اس کے بعد ترتیب اور متن کے فرق کی بھی مثال د ی ہے ۔۔ دیکھ لیجئے۔۔۔۔۔ ایک ہندوستانی صحیح بخاری کی کتاب میں موجود روایت کا دوسری بڑی اور زیادہ مستند سعودی حکومت کی سائٹ یا کتاب میں نا ہونا۔ اوربڑے نمبر والی اردو کی کتاب کی روایات کا سعودی ویب سائٹ پر کوئی تیس روایت پیچھے ہونا ، میں نے بعد کے مراسلات میں دکھایا ہے۔ میں نے ایک ایسی روایت کی مثال بھی دی ہے جو ڈپلیکیٹ ہونے کی وجہ سے نہیں‌نکالی گئی۔۔۔ بلکہ تفصیلی سائٹ پر ہے ہی نہیں۔


والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 23-12-10 at 11:39 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
موجو (14-03-12), حیدر (23-12-10), شمشاد احمد (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 11:40 AM   #71
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,431
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
"ابرار بھائی کے مطابق آپکے دئیے ہوئے ریفرنسز میں سے دو کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ 160 تک کی تعداد میں دو احادیث کا فرق ہے۔ جب انہوں نے بغور معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ ایک نسخے میں دو مرتبہ احادیث کو آپس میں mergeکیا گیا ہے ۔
السلام علیکم، یہاں‌مرج کرنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ دو احادیث‌کو ملا کر ایک حدیث بنا دیا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک جیسے متن والی دو مختلف اسناد کو دو الگ الگ نمبر نہیں‌دیے گئے بلکہ انہیں ایک ہی نمبر کے تحت لکھ دیا گیا ہے۔
بدر بھائی!‌میں پوری کوشش کروں گا کہ اس تھریڈ کو زیادہ سے زیادہ وقت دے پاؤں لیکن ہم ملازمت پیشہ لوگوں کو کچھ گنجائش تو ملنی چاہیے۔
والسلام علیکم

Last edited by عبداللہ حیدر; 24-12-10 at 10:54 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-12-10), فاروق سرورخان (23-12-10), موجو (14-03-12), ابوسعد (25-12-10), حیدر (23-12-10), شمشاد احمد (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10)
پرانا 23-12-10, 11:46 AM   #72
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,614
کمائي: 31,179
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جس نسخے میں دو ہزار کچھ سو روایات تھیں‌۔ اس پر میں ڈاؤن لوڈ نا ہونے کی وجہ سے توجہ نہیں دی تھی۔ اور لکھ دیا تھا کہ اس کو نا دیکھئے کہ اس کی روایات بہت ہی کم ہیں۔ بعد میں اس کو دوسرے ساتھیوں نے دیکھا۔ بہر حال ایک ہندوستانی اور ایک سعودی سایٹ میں جو فرق تھا وہ چار سو سے اوپر کا تھا۔ اس میں صرف اور صرف ایک جیسی روایات مرج نہیں‌کی گئی ہیں بلکہ جیسا کہ اوپر لکھا روایات ایک جگہ ہیں تو دوسری کتاب میں نہیں ہیں۔ میں اس کتاب کے سیٹ کو بھی دیکھوں گا۔ اور اس سے بھی کچھ مثالیں دوں گا۔

انشاء اللہ۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
حیدر (23-12-10), شمشاد احمد (23-12-10), عبداللہ حیدر (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 12:43 PM   #73
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت۔ واپڈا والوں کا مزاج برہم ہو جانے کی وجہ سے میں اپنا سوال پوسٹ نہ کر سکا۔

عبد اللہ حیدر بھائی نے کہا کہ
"عربی پبلشرز کے شائع کیے ہوئے نسخوں میں‌ کتاب کا متن ایک ہی ہوتا ہے لیکن گنتی کے کئی طریقے رائج ہیں جس کی وجہ سے بظاہر تعداد مختلف نظر آتی ہے"

شمشاد بھائی نے کہا کہ
"یہ بیروت لبنان کے مشہور مکتبہ دار الکتب العلمیہ سے شائع ہوا ہے۔ ۔۔ اور مکہ مکرمہ کے مکتبہ عباس احمد الباز اس کو تقسیم کرنے والے ہیں وہاں سے بھی دستیاب ہے۔۔۔ اس کے سر ورق پر تحریر ہے کہ اس نسخہ میں جو احادیث پر نمبرز لگائے گے ہیں وہ المعجم المفہرس لالفاظ الحدیث کی نمبرنگ کے مطابق ہیں۔"

یہ دونوں ایک ہی باتیں ہیں۔ لیکن کیا آپ لوگ وضاحت کریں گے گنتی کے کئی طریقوں سے کیا مراد ہے؟ اور یہ کہ"المعجم المفہرس لالفاظ الحدیث کی نمبرنگ " سے کیا مراد ہے؟
انگریزی میں تو لکھو جو مرضی تعداد وہی بنتی ہے۔ مثلاً 1،2،3،4،5،6 یا رومن کی صورت I,II,III,IV,V,VIیا a,b,c,d,e,وغیرہ تو کیا آپ ہندسہ ترتیب والی بات کی وضاحت کر سکتے ہیں؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-12-10), موجو (14-03-12), ابوسعد (25-12-10), عبداللہ حیدر (23-12-10)
پرانا 23-12-10, 01:37 PM   #74
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
جس نسخے میں دو ہزار کچھ سو روایات تھیں‌۔ اس پر میں ڈاؤن لوڈ نا ہونے کی وجہ سے توجہ نہیں دی تھی۔ اور لکھ دیا تھا کہ اس کو نا دیکھئے کہ اس کی روایات بہت ہی کم ہیں۔ بعد میں اس کو دوسرے ساتھیوں نے دیکھا۔ بہر حال ایک ہندوستانی اور ایک سعودی سایٹ میں جو فرق تھا وہ چار سو سے اوپر کا تھا۔ اس میں صرف اور صرف ایک جیسی روایات مرج نہیں‌کی گئی ہیں بلکہ جیسا کہ اوپر لکھا روایات ایک جگہ ہیں تو دوسری کتاب میں نہیں ہیں۔ میں اس کتاب کے سیٹ کو بھی دیکھوں گا۔ اور اس سے بھی کچھ مثالیں دوں گا۔

انشاء اللہ۔
جی شکریہ !
چچا آپکی طرف سے مثالیں آئیں گی تبھی معاملہ آگے چلے گا۔
ہمیں انتطار رہے گا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-12-10, 09:18 PM   #75
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، شمشاد بھإئی ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کو مکمل صحت عطا فرمإئیں اور ان کی محبت کو تا دیر آپ سب پر محیط رکھے ،
آپ جس محنت سے دلإئل پیش کر رہے ہیں اس کا اجر اللہ ہی دینے والا ہے اور وہ محسنین کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدر بھإئی ، میری طرف سے بھی تسلی رکھیے کہ ان شاء اللہ آپ کے مقرر کردہ قوانین اور انتظام کے مطابق ہی بات جاری رکھی جإئے گی ، آپ بلا لحاظ ایسے تمام مراسلات کو بالکامل یا جزوی طور پر حذف کر دیا کیجیے جن میں موضوع سے ہٹی ہوٕئی بات ہو ، یا پھر سے وہی پرانے گھسے پٹے الزامات ہوں ،
اور دوسری گذارش یہ ہے کہ ترقیم والا معاملہ تسلی بخش طور پر واضح ہوجانے تک دوسرے معاملات کو زیر گفتگو نہ لایا جایا ،
بھتیجے عبداللہ نے بھی باقاعدگی سے حاضری دینے کا وعدہ کیا ہے ، اور ان شاء اللہ بھإئی شمشاد بھی بہت اچھی طرح سے مدلل گفتگو کر رہے ہیں ، مجھے اللہ سے یقین ہے کہ وہ اپنی رحمت اور مدد کے ساتھ اس موضوع کو ہر قاری کے واضح کروا دے گا ، اور وہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-12-10), موجو (14-03-12), حیدر (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10)
جواب

Tags
color, quot, فورم, ہے۔, کوشش, گئی, پسند, یا, وقت, قدم, قرآنی, لوگ, نام, نظر, مقصد, اللہ, الزام, انداز, اسلام, توجہ, ثبوت, خدمت, شروع, ضوابط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" مژگان فیشن اور بیوٹی ٹپس 29 01-01-12 02:34 AM
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
تعمیر نوِ حرمین شریفین "عظیم منصوبے" shafresha متفرقات 12 14-05-10 02:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger