واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث



حجت حدیث حجت حدیث


تاریخ نگاری اور علم حدیث

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-09, 12:51 AM   #1
تاریخ نگاری اور علم حدیث
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 04-06-09, 12:51 AM

حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ (مفسر قرآن) نے اپنی ایک مشہور تصنیف میں تاریخ اور حدیث کا مختصر تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔ اسی جائزے کا ایک بہت عمدہ اقتباس ذیل میں درج کیا جا رہا ہے جس میں تاریخ نگاری کے متعلق بہت اچھے انداز میں وضاحت کی گئی ہے۔ لیجئے ملاحظہ فرمائیں :

کتبِ تواریخ میں جو ہر طرح کا (صحیح / غلط) مواد ہے ، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جلیل القدر مورخین نے اپنی کتابوں میں جو تاریخی مواد جمع کیا ہے وہ سب محض جھوٹ کا پلندہ ہے جس کو بس اٹھا کر پھینک ہی دینا چاہئے۔ درحقیقت امام ابن کثیر ، ابن سعد ، طبری جیسے معتبر مورخین کی تعریف ہی کی جانی چاہئے کہ تاریخ نگاری میں انہوں نے یکسر غیرجانبدارانہ روش اختیار کی اور واقعات کو جوں کا توں جمع کر دیا ہے۔ انہوں نے ۔۔۔۔

1۔ نہ تو راویوں کے اخلاقی و علمی مقام کو مشخّص کرنے کی کوشش کی ہے اور
2۔ نہ ہی صحت و ضعف کے لحاظ سے روایت کا درجہ متعین کیا ہے۔

یہ دونوں چیزیں انہوں نے بعد میں آنے والے لوگوں کے لیے چھوڑ دی ہیں۔
اس لیے اب ان مورخین حضرات پر ہمارا یہ بڑا ہی ظلم ہوگا اگر ہم ان کی بیان کردہ روایت کے حسن و قبح کو دیکھے بغیر ، اپنی بات کے استدلال کے طور پر محض ان مورخین کی کتب کا حوالہ دے کر بات کو ختم کر دیں۔
ہمارے لیے صحیح طرزِ عمل یہی ہے کہ :
ہم قرنِ اول کے مشاجرات (ہنگامے / سانحات / اختلافات) کی حقیقت اور اس کے پسِ منظر کو پیشِ نگاہ رکھتے ہوئے راویوں کی ثقاہت و عدم ثقاہت اور ان کا علمی و اخلاقی مقام متعین کر کے روایات کی تنقیح کریں ، بالخصوص اُن روایات میں تو یہ اہتمام بہت ضروری ہے جن سے صحابہ کرام کا ایسا کردار ہمارے سامنے آتا ہے جو قرآن و حدیث کے بیان کردہ کردار سے صریحاً متصادم ہے۔
بشکریہ باذوق بھائی۔ اصل پوسٹ کا ربط
تاریخ نگاری اور علم حدیث [دستاویزات] - URDU MAJLIS FORUM

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 379
Reply With Quote
جواب

Tags
com, php, کتابوں, پوسٹ, واقعات, قرآن, اللہ, تاریخ نگاری, جھوٹ, حدیث, حسن, حضرات, صلاح, صحیح, صحابہ, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger