واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث



حجت حدیث حجت حدیث


تیسرا قدم :"احادیث کا ہماری زندگی میں مقام"

Like Tree1Likes

short url
جواب
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-10, 10:43 PM   #1
تیسرا قدم :"احادیث کا ہماری زندگی میں مقام"
حیدر حیدر آن لائن ہے 19-12-10, 10:43 PM

موضؤع:"احادیث کا ہماری زندگی میں مقام"

اس سے قبل کہ آپ اس تھریڈ میں موجود موضوع پڑھیں یا کسی قسم کا مراسلہ بھیجیں بہتر ہو گا کہ میری مندرجہ ذیل گزارشات پر توجہ کر لیں تاکہ ہم اس تحقیق کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں

باوجود اس کے کہ میں جمہوری انداز کو پسند کرتا ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ کہیں کہیں آمریت بھی ضروری ہے۔ ویسے تو پورا فورم کھُلا پڑا ہے جس کا جہاں جی چاہے پوسٹنگ کر سکتا ہے۔ لیکن چونکہ احادیث والےیہ تھریڈز میری طرف سے شروع ہو رہے ہیں اس لیے میں چند اصول و ضوابط واضح کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں تاکہ ہماری یہ تحقیق کسی منطقی انجام تک پہنچ سکے۔ کیونکہ میرا ذاتی ارادہ ہے کہ اس ایک موضؤع میں سموئے ہوئے تین موضوعات پر اس فورم میں پیش کی جانے والی مثبت تحاریر لکھنے والوں کے نام کے ہمراہ پرنٹ کروا کر فی سبیل اللہ تقسیم بھی کیا جائے گا۔ تاہم جب اللہ نے مجھے اس معاملے میں مالی توفیق دی۔ چناچہ لکھتے وقت محتاط رہیے گا کہ یہ شائع ہونے کے بعد تبدیل نہیں ہو سکے گا۔

اس تھریڈ کے اصول و ضوابط:
1: ایک تھریڈ میں جو موضوع ہو گا صرف اُسی پر بات ہو گی۔ اگر کسی کے ذہن میں اُس موضوع کو پڑھتے ہوئے کوئی غیر متعلقہ سوال ذہن میں آ جائے تو اس مقصد کے لیے وہ الگ سے تھریڈ بنا سکتا ہے۔ کیونکہ میں ہر غیر متعلق سوال کو تھریڈ میں سے ڈیلیٹ کروا دوں گا۔

2:ایک دوسرے کی ذاتیات پر مبنی جملے یا الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔ اس سے نہ صرف استعمال کرنے والے کے بارے میں مثبت خیال منتشر ہو جاتے ہیں بلکہ جب میں ان الفاظ کو ایڈٹ کرواؤں گا تو مجھے بھئ افسوس اور دکھ ہوگا۔

3:ایک دوسرے کے بزرگان یا پسند نا پسند پر کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ اگر کسی بزرگ پر کوئی جملہ کہا جائے گا تو وہ فوراً حذف کر دیا جائے گا۔تاہم تحقیقی مراسلہ میں کسی بزرگ پر جو بھی تنقید کی جائے گی اس کا ثبوت دینا خود تنقید کرنے والے کے ذمہ ہو گا۔ مثلاَ اگر کوئی کہتا ہے کہ فلانا محدث جھوٹا تھا تو یہ ثابت کرنا الزام لگانے والے کی ہی ذمہ داری ہو گی۔ تاہم کوشش کی جائے کہ الفاظ کے چُناو میں احتیاط برتی جائے ۔ ورنہ سخت جملے کے کسی متبادل نرم جملے کے لیے کسی بھی صاحب زبان کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

4: ایک دوسرے کی تائید یا انکار تو کیا جا سکتا ہے، ایک دوسرے کی سپورٹ یا یاد دہانی کے لیے بھی لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی غیر متعلق بات نہ کی جائے کہ جس سے موضؤع کے بھٹکنے کا اندیشہ ہو جائے۔

5: کسی اور تھریڈ کا حوالہ یا ماضی کا حوالہ نہیں دیا جائے گا۔

6: ایک دوسرے کو قائل کرنے کے لیے دلیل کا استعمال تو کیا جا سکتا ہے یا خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے لیکن طنزیہ انداز میں نصیحتیں یا قرآنی آیات وغیرہ پیش نہیں کی جا سکتیں

7: ان موضوعات پر پہلے سے کی گئی تحقیق کو بھی پیش کیا جا سکتا ہے لیکن اپنے الفاظ میں۔ کیونکہ کاپی پیسٹ کرنے سے وہ لوگ شدید متاثر ہوتے ہیں جو خود محنت کر رہے ہوتے ہیں

8:مکمل مراسلہ کا اقتباس کرنے کے بجائے محض اسی حصہ کا اقتباس کیا جائے جس کا جواب دینا ہو

9:اپنا جواب تفصیلی لکھیں۔ گول مول جوابات یا فضول جملہ جات ڈیلیٹ کر دئیے جائیں گے

10:محض اردو اور عربی کی اجازت ہے۔ کسی تیسری زبان میں اپنا موقف یا موقف کے اضافی حصے پیش مت کئیے جائیں۔ ورنہ ڈیلیٹ کر دئیے جائیں گے۔یا مکمل مراسلہ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس متنازعہ ترین موضوع کا تنازعہ ختم/کم کر کے ہم اسلام اور فورم کی تھوڑی سی خدمت کر جائیں؟ اگر ہاں تو اس موضوع کی تحقیق میں مصروف افراد کی عملی مدد کیجیے۔ خواہ آپ کسی بھی نقطہ نظر کے ہوں۔

شکریہ

Last edited by حیدر; 13-03-12 at 05:38 PM..

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3050
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
M A Ansari (12-09-11), rana ammar mazhar (14-05-12), shafresha (20-12-10), فیصل ناصر (20-12-10), فاروق سرورخان (07-09-11), کنعان (15-05-12), نورالدین (14-05-12), آبی ٹوکول (20-12-10)
پرانا 19-12-10, 10:47 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"احادیث کا ہماری زندگی میں مقام"

وضاحت: احادیث ہیں کیا؟ احادیث کی دو بڑی اقسام یعنی صحیح حدیث اور ضعیف حدیث میں عام فہم جامع فرق کیا ہے؟ اگر ضعیف حدیث کسی کام کی نہیں تو انکو بچا کر کیوں رکھا گیا ہے؟ اس پر جامع تنقید
اضافی
کتنی روایات صحیح، کتنی ضعیف،کس نسخے میں ان صحیح یا ضعیف روایات کی لسٹ دستیاب ہے،ضعیف روایات کو نکا لنے والا کون ہے؟، ضعیف روایات کو ڈالنے والا کون ہے؟کیا قرآن حکیم کی طرح ان کتب روایات پر ایمان رکھنا ضروری ہے؟؟؟،صحیح‌ بخاری کی روایات کی تعداد کیا ہےِ؟؟؟؟ اس میں صحیح کتنی ہیں اور غلط کتنی؟؟؟؟ جو غائب ہیں وہ کیوں‌ غائب ہیں اور جو زیادہ ہیں وہ کیوں زیادہ ہیں؟؟؟؟؟ کیا یاد کرنے والوں اور سننے والوں‌کی یادواشت قابل اعتبار بنتی ہے؟؟؟ وغیرہ

تاہم اس موضوع پر تب بات ہو گی جب ہم پہلے دو قدم اُٹھا چُکے ہوں گے۔ یعنی
پہلا قدم:"کتب احادیث کے مخطوطات سے متعلق تحقیق"


دوسرا قدم:"تاریخ حدیث و اصول حدیث پر جامع تنقید"
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-12-10), فیصل ناصر (20-12-10), کنعان (15-05-12), رضی (05-09-11)
پرانا 19-12-10, 10:50 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل بھائی یا متعلقہ ناظم سے درخواست ہے کہ اس تھریڈ کو چپکو کر کے کلوز کر دیں تاکہ اس میں مراسلات نہ کیے جا سکیں۔ شکریہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-12-10), فیصل ناصر (20-12-10), کنعان (15-05-12)
پرانا 16-05-11, 06:26 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,614
کمائي: 31,179
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جن نسخوں کا جناب نے حوالہ دیا ہے ان میں‌سے کوئی بھی نسخہ بخاری صاحب کا لکھا ہوا نہیں‌ہے۔ میں نے اپنے سوالات کو دہرانا مناسب نہیں‌سمجھا۔ لہذا کچھ دوستوں‌نے یہ خیال کیا کہ میں "راہ فرار"‌ اختیار کرچکا ہوں۔

کیا ضرورت تھی "صحیح البخاری"‌ لکھنے کی اور "غلط البخاری" کہاں‌ہے۔

جس شخص نے پہلی بار صحیح‌البخاری اپنی دانست سے لکھی - جی کہ اپنی دانست سے کہ وہ خود سمجھتے تھے کہ جناب کا یہ خیال تھا کہ نبی اکرم نے ضرور ایسا ہی کہا ہوگا۔۔۔ ان کا اسم شریف ہے۔ جناب الحافظ شہاب الدین ابو الفضل احمد ابن علی ابن محمد جو کہ ابن حجر السقلانی (‌ابن حجار العسقلینی) کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
Ibn Hajar al-Asqalani - Wikipedia, the free encyclopedia

ان کا انتقال 852 حجری میں ہوا

جناب عبداللہ حیدر کی پیش کردہ تمام تصنیفات ان کے بعد کی تصنیفات ہیں۔

دیکھئے کہ جناب محمد ابن اسماعیل البخاری کا انتقال 256 ہجری میں‌ہوا
Muhammad al-Bukhari - Wikipedia, the free encyclopedia

256 ہجری سے 852 ہجری تک کتنے سال بنتے ہیں ؟‌ مبلغ چھ سو سال، کیا یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ پیش کردہ نسخوں سے چھ سو سال پرانی "صحیح‌البخاری" کہاں موجود ہے

اب میں اپنے سوالات دہرانا چاہوں گا:

میرا سوال تو بہت ہی بنیادی نوعیت کا ہے؟

1۔ کیا ان کتب پر ایمان ہے یا یہ صرف اور صرف ایک طرح کا ختیار ی قسم کا ریفرنس ہیں؟
2۔ کیا ان میں سے کسی کتاب پر ایمان رکھنے کا حکم اللہ عالی یا اس کے رسول صلعم نے دیا تھا؟
3۔ کیا ایک فرقے کی کتب روایات پر دوسرے فرقے کا ایمان ہے ؟

اگر ان کتب کی کوئی اہمیت ہے تو پھر ان پر تحقیق کی جائے اور اگر یہ جانی مانی ہوئی انسانوں کا کارنامہ ہیں‌تو پھر ان کو ایک ریفرنس کی جگہ رکھئے جو آج ترمیمات کے باعث‌ ، آج قابل اعتبار بھی نہیں ؟؟
اب تک مھے ایک بھی بندہ نہیں‌ملا جو ان کتب پر کسی قسم کا ایمان رکھتا ہو۔ سنی حضرات ، "شیعہ کتب روایات" پر اور شیعہ حضرات "سنی کتب روایات" کو قابل قبول نہیں‌سمجھتے ۔ یہ دونوں منکر روایت ہوئے یا نہیں ؟؟؟


ساتھ میں‌اپنا بیان بھی کہ جو ان کتب میں بہت کچھ موجود ہے۔ ان میں سے بہت کچھ موافق القران ہے ۔ جو کہ اس لئے قابل قبول ہے کہ وہ موافق القران ہے۔ جیسے بنیادی عبادات کے احکامات۔

ان کتب میں پیش کردہ اصولوں کا کا قرآن حکیم کی اصولوں‌سے سے چار جگہ بہت بڑا اختلاف ہے۔ یہ چار شعبے ہیں ، حکومت، قوم کی دولت، عورتوں‌ کے حقوق اور غلامی ۔ ان چار شعبوں‌میں یہ کتب بری طرح خلاف قران ثابت ہوتی ہیں۔

اس وقت تک جب کہ کوئی صاحب بہتر قسم کی بخاری کی جلد پیش نہیں کرتے ۔ میں "راہ فرار "‌ اختیار کرتا ہوں
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 16-05-11 at 06:31 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (16-05-11), ارشد کمبوہ (16-05-11), بلال الراعی (04-09-11), حیدر (19-05-11), حیدر Rehan (15-05-12), رضی (05-09-11), شمشاد احمد (16-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 02:09 PM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اب تک مھے ایک بھی بندہ نہیں‌ملا جو ان کتب پر کسی قسم کا ایمان رکھتا ہو۔ سنی حضرات ، "شیعہ کتب روایات" پر اور شیعہ حضرات "سنی کتب روایات" کو قابل قبول نہیں‌سمجھتے ۔ یہ دونوں منکر روایت ہوئے یا نہیں ؟؟؟

باقي رام كہاني تو وہي ہے بس ہي ايك نيا پينترا تبديل كيا ہے معلوم نہيں آپ كے ہاں بندے كي تعريف كس پر صادق آتي ہے۔۔۔۔ اگر آپ بندے اور كھمبے ميں فرق جانتے ہوتے تو كم از كم يہ نہ كہہتے۔۔۔ بہر حال ۔۔۔۔۔۔۔ اگر فورم كي انتظاميہ ميں اتنا حوصلہ ہے كہ وہ يہ مباحث برداشت كر سكتي ہے تو ميں اپني تمام تر مصروفيات كو كم كر كےاس پينتريے كے تابوت ميں آخري كيل ٹھونكنے كے لئے تيار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگر انتظاميہ ان مباحث كو برداشت نہيں كر سكتي۔۔۔۔ تو انتظاميہ خود ہي موصوف كو ياد دلا دے كہ يہاں بحث كيا ہو رہي ہے اور سوال كيا چل رہا ہے۔۔۔۔اور موصوف كيا پوچھ رہے ہيں۔

باقي كسي كے كہنے سے راہ فرار يا برسر ميدان كا تمغہ نہيں‌مل جاتا۔۔۔۔ اس كا فيصلہ قوم ہي كرتي ہے اور قوم ديكھ رہي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ ميں‌پراني ہسٹري بيان كروں‌گا تو انتظاميہ كہے گي كہ دوسرے دھأگوں كے ريفرنس يہاں مت ديے جائيں۔۔۔۔

شكريہ۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (15-05-12), ابو احمد (14-05-12), حیدر (19-05-11), رضی (05-09-11), عبداللہ آدم (04-02-12), عبداللہ حیدر (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 02:42 PM   #6
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
صحیح البخاری کا قدیم ترین مخطوطہ جس کی مجھے خبر مل سکی ہے وہ بروایت المروزی عن الفربری 370 ھجری کا لکھا ہوا ہے۔ 1930ء‌کے لگ بھگ ایک مستشرق اسے مشرق وسطیٰ سے یورپ لے گیا تھا اور 1936 ء‌ میں‌کیمبرج سے شائع کیا۔ آجکل یہ مخطوطہ برمنگھم یونیورسٹی کے کتب خانے میں موجود ہے۔
اس کے بعد والی تقریبا تمام ہجری صدیوں میں لکھے ہوئے مخطوطے دنیا کی مختلف لائبریریوں میں‌ موجود ہیں‌جن کی کل تعداد 2327 ہے۔سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز لائبریری مدینہ منورہ میں صحیح البخاری کے 226 مخطوطے رکھے ہوئے ہیں جبکہ کنگ سعود یونیورسٹی ریاض کی لائبریری میں بھی اس کے سینکڑوں مخطوطے موجود ہیں۔
میں نے موجودہ دور کے ایک نسخے کا تقابل پچھلے نو سو سال کے دستیاب مخطوطوں سے کیا ہے جسے اگلی فرصت میں یہاں پیش کر دوں گا ان شاء اللہ۔
والسلام علیکم
جناب فاروق صاحب:: یہ اسی تھریڈ کا صفحہ 11 پر موجود مراسلہ ہے!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (16-05-11), حیدر (19-05-11), حیدر Rehan (15-05-12), رضی (05-09-11), شمشاد احمد (16-05-11), عبداللہ حیدر (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 06:46 PM   #7
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,431
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
جناب فاروق صاحب:: یہ اسی تھریڈ کا صفحہ 11 پر موجود مراسلہ ہے!!!
السلام علیکم،
برادرم عبداللہ آدم!
اس مراسلے میں‌ 852 ھ سے کئی دہائیاں‌پہلے کے لکھے ہوئے ایک نسخے کا عکس بھی موجود ہے لیکن فاروق صاحب کے تجاہل عارفانہ کا کیا کیجیے۔
اب تک کی بحث سے صحیح‌بات خوب واضح ہو چکی ہے۔ بھائیوں‌سے گزارش ہے کہ کٹ حجتیوں کے جواب میں‌وقت ضائع کرنے کی بجائے کوئی اور کام کر لیں۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (15-05-12), احمد نذیر (19-05-11), شمشاد احمد (16-05-11), عبداللہ آدم (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 07:07 PM   #8
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قدیم ترین مخطوطہ بخاری )(دریافت کردہ::مینگانا(( کی تحقیق

آج کی تحقیق مزید::

مستشرق کا اصل نام یہ معلوم ہوا ہے::Alphonse Mingana

برمنگھم لائبریری کی ویب سائٹ پر بھی اس کا ذکر موجود ہے اور ... شاید ابھی تک آن لائن نہیں ہوا ہے.

"An Important Manuscript of the Traditions of Bukhari."
کے نام سے اس مستشرق کی تحقیق کردہ مخطوطات کی لسٹ میں اس کا نام بھی موجود ہے.

یہ لنک بھی دیکھیں جس میں ایک کتاب اس مستشرق کے کام پر موجود ہے.

Alphonse Mingana and His Contribution to Muslim-Christian Studies

والسلام

فما ذا بعد الحق الا الضلال

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
رضی (31-08-11), شمشاد احمد (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 10:16 PM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
برادرم عبداللہ آدم!
بھائیوں‌سے گزارش ہے کہ کٹ حجتیوں کے جواب میں‌وقت ضائع کرنے کی بجائے کوئی اور کام کر لیں۔
والسلام علیکم

مفيد مشورہ ہے
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (17-05-11), احمد نذیر (19-05-11), رضی (05-09-11), عبداللہ آدم (17-05-11), عبداللہ حیدر (16-05-11)
کمائي نے شمشاد احمد کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
05-09-11 رضی مفيد مشورہ ہے 0
پرانا 19-05-11, 12:49 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگلے تھریڈ پر چلنے سے متعلق مشورہ درکار ہے

دوسرا قدم:"تاریخ حدیث و اصول حدیث پر جامع تنقید"
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 19-05-11, 01:10 PM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,181
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس تھریڈ کے نتائج تو واضح فرمادیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-05-11), رضی (05-09-11), عبداللہ آدم (20-05-11)
پرانا 19-05-11, 03:42 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نتائج کا اعلان نہیں کیا جا سکتا کئی وجوہات کی بنا پر
کیونکہ یہ تھریڈ ختم یا بند نہیں کیا جا رہا۔ بلکہ اگر ضرورت پڑے تو اس پر بحث جاری رکھی جا سکتی ہے۔کسی کے ذہن میں بھی کسی بھی وقت کوئی نقطہ آ سکتا ہے۔
کیونکہ نتائج ممکنہ طور پر سبھی کے لیے قابل قبول ہو نہیں سکتے
کیونکہ نتائج محض میری اپنی رائے پر منتج ہوں گے

اس لیے نتیجہ کے لیے میرا مشورہ ہے کہ ہر کوئی اس تھریڈ کو شروع سے لے کر آخر تک پڑھ ڈالے۔ اس کو ترقیم اور ترتیب ، تعدادکے اختلاف کا پتا چلا جائے گا کہ اسکی کتنی اہمیت ہے


تاہم اگر میری رائے پوچھتے ہیں تو بیان کئیے دیتا ہوں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (03-09-11), آبی ٹوکول (19-05-11), عبداللہ آدم (20-05-11)
پرانا 19-05-11, 04:05 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"میں ذاتی طور پر اس میں کنفیوز ہوا تھا کہ تعداد کا فرق کیوں ہے۔ کہیں یہ سُنی، بریلوی، وہابی ، دیوبندی وغیرہ کا چکر تو نہیں ہے۔ کہ ہر کسی کی اپنی صحیح بخاری ہو۔ اس کے ساتھ ہی اس خدشے کو ماضی کی ایک بات نے تقویت دی کہ امام بخاری اصل میں شافعی مسلک سے متاثر تھے اسی لیے انکی زیادہ تراحادیث اسی مسلک سے متاثر ہیں۔
میں نے نہ صرف اس تھریڈ کا مطالعہ کیا، بلکہ باہر چند افراد سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جن میں فقہی اختلافات شدید ہوا کرتے ہیں ۔ کہ اس طرح حقیقت کا ان کے اندر سے علم ہو گا
مزید برا ں میرے شہر میں کراچی سے ایک بہت بڑے عالم حدیث بھی آئے تھے۔ میرا ارادہ ان سے ملنے کا بھی تھا ۔ لیکن بد قسمتی سے والد صاحب کی بیماری اور پھر رحلت کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

:1
میں سمجھتا ہوں کہ (بہت قلیل مقدار میں) تعداد کا فرق ہونا عین ممکن ہے۔ اس فرق کی کئی وجوہات بیان کی جا سکتی ہیں ۔ لیکن "سُنی صحیح بخاری، بریلوی صحیح بخاری، دیوبندی صحیح بخاری ، وہابی صحیح بخاری" کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ہر مکتبہ فکر میں ایک ہی جیسی صحیح بخاری سے رجوع کیا جاتا ہے۔
اسکی ایک موٹی سی مثال ہے کہ ایک دوسرے پر شرک تک کے فتوے لگا دینے والے ایک دوسرے پر "جھوٹی صحیح بخاری" استعمال کرنے کا الزام نہیں دھرتے۔ سبھی ایک ہی کتاب سے اپنی دلیل لا رہے ہوتے ہیں۔

2:
تعداد کے فرق کی ایک وجہ ترقیم کا فرق بھی ہے۔ چونکہ صحیح بخاری قرآن کا متبادل نہیں ہے اس لیے اس میں نمبرنگ اپنی مرضی سے کی جا سکتی ہے۔ اور ویسے بھی نمبرنگ یا ترقیم کی کوئی اتنی اہمیت ہے بھی نہیں۔۔ کیونکہ میرے خیال میں قرآن کا آغاز بغیر کسی ترقیم کے ہوا تھا۔ آج بھی قرآن کی ترقیم کا اختلاف موجود ہے۔ کیونکہ سورۃ سے پہلے کی بسم اللہ کا اختلاف موجود ہے۔

3:
صحیح بخاری کی کئی اقسام کی کتب ہونا بھی عین ممکن ہے۔ کیونکہ اس کو "افضل الکتاب بعد القرآن" کہا جاتا ہے نہ کہ قرآن کے مساوی۔ "مختصر صحیح بخاری" کو "مختصر قرآن" سے منطبق کرنا زیادتی ہے۔ اگر ہم اس قسم کی کسوٹیوں پر پرکھنے لگے جو محض فتنہ جُو مولوی مخالف فریق کے مولوی کو نیچا دکھانے کے لیے گھڑا کرتے ہیں تو ہم کوئی کام کر ہٹے۔ صحیح بخاری کی ترتیب، ترقیم، ضخیم و مختصر ہونا اسکے صحیح ہونے کو رد نہیں کر سکتا۔

4:
ایسے چھوٹے چھوٹے اختلافات کی بنا پر کسی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ اگر ڈھونڈنے پر آئیں تو قرآن میں بھی بہت اختلاف ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔ مثلا اپنے نبی کا تحریر کردہ قرآن لاؤ، اُس قرآن میں موجود ترقیم لاؤ، اس قرآن کی ترتیب ویسی ہی لاؤ جیسی اللہ نے نازل کی۔ وغیرہ وغیرہ۔

5:
سادہ سی مثال سے ختم کروں گا۔ ہو سکتا ہے کہ کل کلاں کو پاکنیٹ خبروں کا ایک مستند ذریعہ بن جائے۔ اس کا مستند ہونا ایک مختلف فیہ معاملہ ہے جبکہ اس کا ڈیزائن، اس میں موجود مواد کی ترتیب، اس کے فورمز کی تعداد کا کم یا بڑھ جانا ، اس کے ماڈریٹرز کی تعداد کا تبدیل ہونا وغیرہ یہ ایک الگ معاملہ۔ ان چیزوں میں تبدیلی ہوتے رہنا ، اس کے مستند ہونے پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ بعینہ اسی طرح صحیح بخاری کا ڈیزائن ، احادیث کی ترتیب، ابواب یا تعداد کا کم ہونا یا بڑھنا، شاگردوں سے منقول کتب وغیرہ کا صحیح بخاری کے مستند ہونے پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتا۔
کیونکہ مواد کے مستند ہونے کے لیے "مواد کہاں سے لایا گیا، کس ذریعے سے لایا گیا، کس مقصد کے لیے لایا گیا اس کے ثبوتوں کی تعداد وغیرہ اہم ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (03-09-11), نورالدین (14-05-12), آبی ٹوکول (20-05-11), احمد نذیر (11-07-11), رضی (31-08-11), شمشاد احمد (20-05-11), عبداللہ آدم (20-05-11)
پرانا 19-05-11, 10:44 PM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,181
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تھریڈ کا تحقیقی انداز برقرار رکھنے کے لئے غیر متعلق پوسٹس کو بھی ختم کردینا چاہئے

Last edited by فیصل ناصر; 19-05-11 at 10:48 PM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (03-09-11), حیدر (20-05-11), شمشاد احمد (20-05-11), عبداللہ آدم (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 01:30 AM   #15
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
اگلے تھریڈ پر چلنے سے متعلق مشورہ درکار ہے

دوسرا قدم:"تاریخ حدیث و اصول حدیث پر جامع تنقید"
اپنے چچا جی اور ہمارے عبداللہ حیدر بھائی سے پوچھ لیں کہ ان کے پاس وقت ہو، شمشاد بھائی اور اسی طرح دوسرے مرکزی کردار...........

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو،
جزک اللہ خیرا احسن الجزاء
والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-05-11), شمشاد احمد (20-05-11)
جواب

Tags
color, quot, فورم, ہے۔, کوشش, گئی, پسند, یا, وقت, قدم, قرآنی, لوگ, نظر, مقصد, اللہ, الزام, انداز, اسلام, توجہ, ثبوت, خدمت, زندگی, شروع, ضوابط, صرف

« سلام کا حق | - »

Currently Active Users Viewing This Thread: 4 (3 members and 1 guests)
فاروق سرورخان, ھارون اعظم, مصطفوی
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
"ہرتیسری عورت اور پانچویں مرد کی ہڈیاں کھوکھلی" جاویداسد خبریں 0 14-11-10 12:48 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
وہ کاغذ کی کشتی! "تیسرا حصہ" shafresha گپ شپ 6 01-09-10 02:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger