واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث



حجت حدیث حجت حدیث


حدیث پر اعتراضات سے متعلق ایک سوال

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 08:50 AM   #1
حدیث پر اعتراضات سے متعلق ایک سوال
حیدر حیدر آن لائن ہے 15-12-10, 08:50 AM

اس فورم پر میں نے اکثر دیکھا ہے کہ احادیث پر اعتراضات کیے جا رہے ہوتے ہیں کہ یہ درست نہیں ہیں، اس سلسلے میں بارہا میں نے ایسا بھی مراسلہ جات میں پڑھا ہے جس سے یہ معانی سمجھ میں آتے ہیں جیسے احادیث خود سے گھڑی گئی ہیں۔ اور ان پر اعتبار کرنا مشکل ہے ۔ اور یہ کہ ہر دوسری پرنٹ میں انکا متن تبدیل ہوتا ہے۔ یعنی ایک ہی امام کی کتاب مختلف ممالک میں مختلف احادیث کے ساتھ ملتی ہے۔ اس کے بر عکس دوسرا فریق اس کو قرآن کے بعد صحیح ترین کتاب مانتا ہے (بخاری شریف و مسلم کو)

چناچہ میرا دونوں فریقین سے ایک سوال ہے

وہ فریق جو بخاری و مسلم کو قرآن کے بعد صحیح ترین کتاب مانتا ہے اُس سے سوال ہے کہ ان کتابوں کا پرانا ترین نسخہ کتنا پرانا میسر ہے؟کیا وہ کسی لائبریری میں ہے؟ کیونکہ قرآن شریف کا مصحف عثمانی کے بارے میں سُنا تھا کہ کسی لائبریری میں محفوظ ہے اس لیے ہم تو وہاں سے دیکھ کر قرآن کے محفوظ ہونے کا اعتبار کر سکتے ہیں



خاص کر ایسے احباب سے سوال ہے۔ جو ان پر ادھار ہے۔
وہ فریق جو احادیث پر شک کا اظہار کرتا رہتا ہے ۔ تو اس سلسلے میں یہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی کتاب محفوظ نہ کی گئی ہو تو ہر چند سال یا چند پرنٹس بعد اسکے متن میں فرق پڑ جاتا ہے۔مثلاً بائیبل کے بارے میں ۔ ۔ ۔ ۔ کہیں پڑھا تھا کہ ہر اشاعت میں اُس میں فرق پڑ جاتا ہے۔ چناچہ اگر چند مختلف سال کی بائیبل اُٹھا کر غور سے پڑھ لی جائے تو ان مین اکثر تضادات پائے جاتے ہیں۔
اس لیے کیا وہ لوگ ایسے ثبوت مہیا کر سکتے ہیں جس سے معلوم ہو کہ بخاری اور مسلم کے عربی متن میں فرق پڑ گیا ہو؟ کہ ایک ملک کی بخاری میں کُچھ اور عربی ہو جبکہ کسی اور ملک کی بخاری میں کوئی اور عربی متن۔ یا چند سال قبل بخاری میں فلانی حدیث تھی اب اسکو تبدیل کر کے یہ کر دیا گیا ہے ۔ میں عربی متن کی بات کر رہا ہوں۔ ترجمہ شُدہ کی نہیں۔ کیونکہ معذرت کے ساتھ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ قرآن کے نام پر ایسی بھی آیات منسوب کی جاتی ہیں اردو میں جن کا یا جنکے مفہوم سے ملتی جُلتے آیات کا اُس سورت تو کُجا ۔ ۔ ۔ پورے قرآن میں وجود نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ جو اتنے تیقن سے احادیث پر اعتراضات کرتے ہیں ، مجھے ایسئے ثبوت مہیا کیجیے جس سے آپکے دلائل کی مضبوطی کا اندازہ کیا جا سکے۔(ثبوت پیش کرنا الزام لگانے والے ہی کی ذمہ داری ہوتی ہے)



مجھے اپنا پوائینٹ آف ویو کلیئر کرنے کے لیے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
شکریہ

Last edited by عبداللہ حیدر; 19-12-10 at 11:49 PM.. وجہ: عنوان کی تبدیلی

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1270
17 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (15-12-10), rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (15-12-10), فیصل ناصر (15-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), کنعان (19-12-10), ھارون اعظم (16-12-10), یاسر عمران مرزا (15-12-10), آبی ٹوکول (16-12-10), احمد بلال (16-12-10), رضی (18-12-10), سحر (15-12-10), شمشاد احمد (18-12-10), عبدالقدوس (15-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (15-12-10)
پرانا 15-12-10, 12:27 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,181
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پوائنٹ آف ویو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے ڈر ہے کچھ عرصہ بعد آپ خود کو" کلیئر "کرنے کے تعاون کی درخواست نا کرنے لگیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (15-12-10), کنعان (16-12-10), ھارون اعظم (16-12-10), احمد بلال (16-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (18-12-10), عبدالقدوس (15-12-10), عبداللہ حیدر (16-12-10)
پرانا 15-12-10, 10:24 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تب اپ سمجھ لیجیے گا کہ میں لوگوں کو اور انکی رائے کو اہمیت دینے لگ پڑا ہوں۔ ابھی تک ایسا نہیں ہے۔ ابھی تک میرے دل میں لوگوں کی نظروں میں اچھا بننے کی کوئی طلب نہیں ہوئی۔
میرا ان سوالات سے جو مقصد تھا۔ ۔ ۔وہ پورا ہو جائے گا۔ ۔ ۔ اگر میرے سوالات کے جوابات نہ بھی آئے تو۔

اُمید ہے اگر آپ تھوڑا سا غور کریں گے تو میرے مقصد تک بخوبی پہنچ جائیں گے۔ its not that difficult, I assure
حیدر آن لائن ہے  
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (15-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), آبی ٹوکول (16-12-10), احمد بلال (16-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ حیدر (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 12:05 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، بدر بھإئی ، آپ کی سوالات بہت منطقی ہیں ، اور مجھے امید ہے کہ ان شاء اللہ ان کے جوابات ، جوابات کی حد تک ہی دیے جإئیں گے ،
بدر بھإئی میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کہ آپ کے پہلے سوال کا جواب صرف سوال کے الفاظ کے مطابق دیا جإئے ، یا کتب حدیث اور ان کے ذریعے احادیث کے بارے میں پاک نیٹ پر نشر ہونے والے شکوک و شبہات کے پس منظر میں تفصیلی جواب دیا جإئے،
پہلے سوال کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ دوسرے سوال کا جواب اس پہلے سوال میں ہی میسر ہو جإئے ، ان شاء اللہ،
میری خواہش ہے کہ اس سوال کا جواب بھتیجا عبداللہ حیدر پیش کرے ، اس کا مطالعہ اس معاملے میں کافی اچھا ہے ، و السلام علیکم
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے  
13 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (16-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), کنعان (16-12-10), آبی ٹوکول (16-12-10), احمد بلال (16-12-10), حیدر (16-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (16-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 06:58 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,903
شکریہ: 10,606
1,222 مراسلہ میں 3,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی میں آپکے سوالات کا مقصد کافی حد تک سمجھ گیا ہوں۔اللہ آپکے خلوص‌کا اجر دے۔
شک شیطان کا بہت بڑا ہتھیار ہے۔چاہے دنیاوی ہو یا دینوی معاملہ۔ یہ بالکل ایمان کا الٹ ہے۔ اس ذات پہ ویسا ایمان جیسا وہ چاہتی ہے۔ دیکھے بغیر غیب پہ۔
ورنہ ذیادہ عقل رکھنے والے کے لئے توکوئی مذہب کوئی مسلک بھی موزوں نہیں۔
اللہ نے جتنا علم دیا ہے میں اس پہ کتنا عمل کر رہا ہوں؟ جب سے تقوی،اچھا اخلاق،عمل جاتا رہا تب سے واعظ‌ کی تقریر میں اثر نہیں رہا۔ علم کو وسعت ملی،مباحث اور لاجک نے جنم لیا۔اور مزے کی بات لاجک اور بحث اس بیک گراونڈ پہ ڈیپنڈ کرتے ہیں‌جس میں‌آپ نےعلم حاصل کیا۔
مجھے تو صرف یہ سمجھ آئی ہے جب تک مجھ میں میرے علم کےمطابق عمل نہیں اور اچھا اخلاق نہیں تو کچھ بھی کسی کام کا نہیں چاہے میں جتنوں کو بھی لا جواب کر دوں بحث سے۔

نوٹ: اہل علم بدر بھائی کے سوالات کے جواب دیں۔ اور میرے مراسلہ کو موضوع سے ہٹانے کی جسارت نہ قرار دیا جائے اور نہ ہی مخالف مفہوم مراد لیا جائے ۔جسے ایسا لگے وہ بٹن دبا کے آگے نکل جائے۔
احمد بلال آف لائن ہے  
11 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (16-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), ھارون اعظم (16-12-10), آبی ٹوکول (16-12-10), حیدر (16-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 09:57 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ عادل بھائی میرے اس تھریڈ میں تشریف لانے کا۔

مجھے آپ سے محض جو سوال کیا ہے اُس کے مطابق کا جواب ہی چاہیے۔ یعنی دیگر لوازمات سے ہٹ کر۔ یعنی

کتابوں کا پرانا ترین نسخہ کتنا پرانا میسر ہے؟ یعنی کتنے سو سال پرانا وغیرہ ( تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ آیا کہ اُس نسخے میں اور آجکل کے موجود نسخوں کے عربی متن میں کیا فرق پڑا ہے یہ جزوی سوال دوسرے فریق سے ہے یعنی اُسکو ثابت کرنا ہوگا کہ یہ فرق ہے)

کیا وہ کسی لائبریری میں ہے؟ تو کس لائبریری میں یا کس فرد کے پاس ہے۔

؂
اُمید ہے کسی نے میرے سوالات کا مقصد سمجھنا ہے تو وہ پھر سے میرے سوالات کے ساتھ ساتھ ۔ ۔ ۔ ان میں پنہاں مقصد پر بھی غور کرے گا کہ ان سوالات کے اگر مثبت جواب دئیے کسی نے تو کیا نتجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ HINT:الفاظ نہیں ۔ ۔ ۔مقصد
حیدر آن لائن ہے  
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (16-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10)
پرانا 16-12-10, 10:30 PM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،

میری خواہش ہے کہ اس سوال کا جواب بھتیجا عبداللہ حیدر پیش کرے ، اس کا مطالعہ اس معاملے میں کافی اچھا ہے ، و السلام علیکم
شمشاد احمد آف لائن ہے  
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (16-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (17-12-10)
پرانا 17-12-10, 02:24 AM   #8
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,431
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
میری خواہش ہے کہ اس سوال کا جواب بھتیجا عبداللہ حیدر پیش کرے ، اس کا مطالعہ اس معاملے میں کافی اچھا ہے ، و السلام علیکم
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
چچا جی!حسب حکم اس موضوع پر لکھنا شروع کر دیا ہے۔ کل یا پرسوں تک ابتدائی مراسلہ بھیج دوں گا ان شاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حق بات صحیح انداز میں‌کہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
12 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (17-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), کنعان (17-12-10), ھارون اعظم (17-12-10), آبی ٹوکول (17-12-10), حیدر (17-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (17-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10)
پرانا 17-12-10, 07:00 PM   #9
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,431
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم و رحمۃ‌اللہ و برکاتہ!
بدر بھائی نے اس تھریڈ میں کتب احادیث کی تاریخی حیثیت سے متعلق سوال اٹھائے ہیں اس لیے میں دوسرے مباحث میں الجھے بغیر اپنی بات کو اسی موضوع تک محدود رکھنا پسند کروں گا۔
اس سلسلے میں جو بات سب سے پہلے سمجھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ کتب احادیث اپنی صحت کےثبوت کے لیے کسی مخطوطے کی قطعًا محتاج نہیں ہیں کیونکہ محدثین کرام نے ایک طرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے منسوب کسی بھی ایسی بات کو صحیح تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے جس کے راوی ناقابل اعتبار اور سندنا مکمل ہو تو دوسری جانب کتب احادیث مثلا صحیح البخاری وغیرہ کی حفاظت اور اشاعت کے لیے بھی ایسا طریقہ اختیار کیاگیا جو نہ صرف اپنی مثال آپ تھا بلکہ اس سے بڑھ کر اچھا اور fool proof طریقہ اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

اس کی تفصیل یہ ہے کہ امام بخاری اوربعد میں ان کے تلامذہ کے پاس ہزاروں کی تعداد میں لوگ حدیث سننے کے لیے آیا کرتے تھے۔ ہر شخص اپنی استعداد کے مطابق اس چشمہ صافی سے سیراب ہوتا تھا لیکن ان میں سے کچھ لوگ دوسروں کی نسبت بہترین ضبط، دیانت، عدالت اور ثقاہت کے حامل ہوتے تھے۔ محدثین کرام اپنے بہت سے شاگردوں میں سے ایسے افراد کو منتخب کر کے ان کی خصوصی تربیت کیا کرتے تھے تا کہ وہ اشاعت حدیث کے اس سلسلے کو مکمل با اعتماد صداقت ، اور دیانت کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔ یوں سمجھیں کہ ایک کلاس عام لوگوں کے لیے ہوتی تھی جس میں ہر خاص و عام بقدر استطاعت استفادے کے لیے شریک ہو سکتا تھا جبکہ دوسری کلاس ان افراد کے لیے ہوتی تھی جو اس محدث کی کتاب کی اشاعت کے خواہش مند ہوتے تھے۔ اس دوسرے گروہ کے افراد کا انتخاب ان کی سچائی، دیانت، قوتِ حافظہ کی مضبوطی اور استنباطِ مسائل سے متعلق فقاہت وغیرہ کو دیکھ کر کیا جاتا تھا۔ یہی وہ لوگ ہوتے تھے جو اس محدث سے کتاب کو سن کر اور لکھ کر یاد کیا کرتے تھے۔ پھر وہ ساری کتاب بار بار پڑھ کر اسے سناتے۔ سالہا سال کے تجربے کے بعد جب اچھی طرح یقین ہو جاتا کہ اس شخص نے تمام ضروری مباحث کو اچھی طرح یاد کر لیا ہے اور سمجھ لیا ہے اور اب یہ اس قابل ہے کہ دوسروں کو حدیث سُنا پڑھا اور سمجھا سکے تو اسے اجازت دی جاتی کہ وہ اس محدث کی کتاب اس کے نام کے ساتھ منسوب کر کے روایت کر سکتا ہے۔ یہ سلسلہ نسلا بعد نسل جاری رہا ہے اور ایسی بہت سی اسناد موجود ہیں جن کا سلسلہ براہ راست امام بخاری کے کسی شاگرد تک پہنچتا ہے۔ چنانچہ جس طرح امام بخاری کوئی بھی حدیث بیان کرتے وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور اپنے درمیان تمام راویوں کی تفصیل بتاتے ہیں بالکل اسی طرح جب کوئی شخص صحیح البخاری کی تعلیم اور اشاعت کرنا چاہتا تو سب سے پہلا سوال اس سے یہ پوچھا جاتا تھا کہ اپنے اور امام بخاری کے درمیان ان تمام افراد کے نام بتاؤ جن کے ذریعے یہ کتاب تم تک پہنچی ہے۔

اس طریقے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوا کہ کتب احادیث میں کوئی بڑی تبدیلی کرنا قریب قریب ناممکن ہو گیا کیونکہ اس طرح ہر محدث کا علم دسیوں یا سینکڑوں بااعتماد شاگردوں کے پاس محفوظ ہوتا تھا جو آگے اپنے حلقے قائم کر کے اس کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھتے تھے۔ بیک وقت اتنے لوگوں کے نسخے بدلنا کسی کے لیے ممکن نہ تھا خصوصًا جبکہ ان کا علم محض کتابی نہ ہوتا تھا بلکہ وہ ہر ایک حدیث یاد بھی کیا کرتے تھے۔ چنانچہ جس کسی نے کتب احادیث میں تحریف کی کوشش کی وہ ناکام و نامراد اور رسوا ہو کر رہا۔

امام بخاری تک باقاعدہ سند رکھنے والے علماء آج بھی بکثرت موجود ہیں اگرچہ پرنٹنگ پریس کی ایجاد اور معتبر ذرائع سے کتب احادیث کی چھپائی کے بعد حفظ و ضبط کی ان شرائط کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی جو سابقہ ادوار میں تھی۔ مثال کے طور پر ہمارے قریب کے زمانے میں احمد شاکر ایک محدث گزرے ہیں۔ اس مراسلے کے آخر میں ان کا سلسلہ سند منسلک ہے جس میں احمد شاکر اور امام بخاری رحمہا اللہ کے زمانوں کے درمیان صحیح البخاری کی تعلیم دینے والے تمام افراد کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

یہ ان ہزاروں اور سینکڑوں لڑیوں میں سے ایک لڑی ہے جن کا سلسلہ امام بخاری تک پہنچتا ہے اور جن میں مذکور ایک ایک فرد کے بارے میں معلوم ہے کہ اس نے کس زمانے میں اور کس علاقے میں صحیح البخاری کی تعلیم دی اور اس کی اشاعت کے لیے اعلیٰ پائے کے کتنے شاگرد تیار کیے۔

اس تفصیل کو سامنے رکھ کر بتائیے کہ منکرین حدیث کا دیا ہوا یہ تاثر کس حد تک درست ہو سکتا ہے کہ کتب احادیث گمنام کتب خانوں میں پڑی رہتی تھیں اور سازشی عناصر جب جب چاہتے ان میں تبدیلی کر دیتے تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ محدثین کرام اگر مخطوطے جمع کرنے میں لگ جاتے تو کتب احادیث لائبریریوں تک محدود ہو جاتیں اور سازشی لوگ کسی بھی وقت ان میں تبدیلی کر سکتے تھے لیکن سند کے ساتھ کتاب کی اشاعت کے اس طریقے میں یہ تو ممکن ہے کہ کسی کاتب سے سہوًا کوئی حدیث یا صفحات چھوٹ جائیں یا گم ہو جائیں لیکن اس بات کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے کہ ساری کی ساری کتاب ہی تبدیل کر دی جائے یا اس میں کوئی ایسا اضافہ کر دیا جائے جو اسلام کی بنیادیں ہی ڈھا دینے والا ہو یا اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی توہین پر مبنی مواد شامل کر دیا جائے اور صدیوں تک کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہو سکے کیونکہ کتب احادیث کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ ہر دور میں سینکڑوں ہزاروں تربیت یافتہ اور قابل اعتماد افراد کے ہاتھوں میں رہا ہے۔ ہر زمانے میں اتنے لوگوں کا کسی غلط چیز پر اکٹھے ہو جانا عقلًا  اور عملا ً  محال ہے۔ اگر کوئی شخص ایسی قطعی الثبوت چیزوں میں بھی شک کرتا ہے تو وہ بلاشبہ شک کا مریض ہے اور اس کے مرض کا علاج اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔ ایسے شبہات ظاہر کرنا علم نہیں بلکہ تعصب اور جہالت کی علامت ہے۔ مودودی صاحب رحمہ اللہ نے کیا خوب بات کی ہے:

“(ان میں سے) ایک شخص بلاتکلف کہہ سکتا ہے کہ عباسیوں کا وجود دنیا میں کہیں نہ تھا۔ اموی سلطنت کبھی قائم نہ ہوئی تھی۔ سکندر کا وجود محض ایک افسانہ ہے۔ دنیا میں نپولین اور ہٹلر کبھی ہو کر نہیں گزرے۔غرض تاریخ کے ہر واقعہ کو اس دلیل سے بدرجہا زیادہ قوی دلیل کی بنا پر جھٹلایا جا سکتا ہے جس کی بنا پر آپ کتب احادیث کی صحت کو جھٹلاتے ہیں۔ کیونکہ دنیا میں زمانہ گزشتہ کے حالات کا کوئی ذخیرہ اتنا مستند نہیں ہے جتنا حدیث کا ذخیرہ ہے، اور جب وہ بھی ناقابل اعتبار ہے تو قدیم زمانہ کے متعلق جتنی روایات ہم تک پہنچی ہیں وہ سب دریابرد کر دینے کے قابل ہیں"

مخطوطے طلب کرنے کا رواج اصل میں مستشرقین نے ڈالا ہے۔ ان بیچاروں کو تو معذور سمجھنا چاہیے کیونکہ سند نام کی کسی شئے کا ان کے ہاں تصور ہی نہیں ہے بلکہ ہر وہ چیز ان کے معیار کے مطابق تحقیق قرار پاتی ہے جو کسی مجہول نسخے میں لکھی ہوئی مل جائے۔ چاہے اس کے لکھنے والے کا نام، حالات، زمانہ، عقیدہ کچھ بھی معلوم نہ ہو اور چاہے وہ نسخہ کسی کھدائی کے دوران اتفاقًا برآمد ہو گیا ہو۔ اصل افسوس تو ان پر ہے جن کے نام مسلمانوں جیسے ہیں، جنہوں نے کلمہ گو گھرانوں میں پرورش پائی ہے لیکن مستشرقین کی خوشہ چینی میں وہ کسی یہودی اور صلیبی سے پیچھے نہیں رہے۔ چاہیے تھا کہ وہ اپنے علمی ورثے سے واقفیت پیدا کرتے اور دلیل کی پوری قوت کے ساتھ دنیا کو بتاتے کہ مخطوطے وغیرہ تلاش کر کے الٹے سیدھے نتائج نکالنےکے جو پیمانے تم نے وضع کر رکھے ہیں وہ فرسودہ ہیں۔ ہمارے پاس آ کر دیکھو کہ پوری حفاظت کے ساتھ اور سازشیوں سے بچا کر کسی کتاب کی حفاظت کیسے کی جاتی ہے لیکن یہ لوگ ان کی مادی ترقی سے اتنے مرعوب ہوئے کہ ان کی کسی چیز پر تنقید کرنا گناہ کبیرہ کے مترادف سمجھنے لگے اور نامکمل معلومات کی وجہ سے بالآخر پورے ذخیرہ حدیث ہی کو مشتبہ ٹھہرا بیٹھے۔ اور  اپنی اس لاعلمی میں اس قدر دور جا پہنچے کہ علمی حقائق کو محض  نظریات کی بنا پر رد کرنا شروع کر دیا اور اپنی تاریخ اور مذھبی روایات کی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کرنے والے کفار اور منافقین کے  فلسفوں کی  آندھی میں تنکوں کی طرح اڑنے لگے اور اپنے ائمہ اور علما کے علوم کی طرف کچھ  دھیان نہ کیا۔

یہ تمیدی گزارشات اگر چہ بدر بھائی کے سوال سے براہ راست متعلق نہیں ہیں لیکن موضوع زیربحث کو سمجھنے کے لیے ان کا تذکرہ ضروری تھا جو کسی قدر طوالت اختیار کر گیا ہے۔ بدر بھائی! مجھے امید ہے آپ اس پر برا نہیں مانیں گے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ طویل مراسلے آپ پر گراں گزرتے ہیں۔ اگلے مراسلات میں یہ تفصیل بیان کروں گا کہ صحیح البخاری کے مخطوطے کہاں کہاں موجود ہیں، ان کی تعداد کیا ہے اور ان میں سے قدیم ترین نسخہ کون سا ہے۔ کچھ مخطوطوں کے سکین کیے ہوئے صفحات بھی مل گئے ہیں، چند ایک کا انتظار ہے۔ اللہ نے چاہا تو اسی ہفتے کے اندر یہ ساری معلومات پیش کر دی جائیں گی۔
والسلام علیکم
(ٰاحمد شاکر رحمہ اللہ کا امام بخاری تک پہنچنے والا سلسلہ سند نیچے ملاحظہ کیجیے‌)
Attached Thumbnails
02.jpg   03.jpg   04.jpg  

Last edited by عبداللہ حیدر; 17-12-10 at 07:07 PM. وجہ: آخری جملے کا اضافہ
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
11 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), sahj (17-12-10), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (17-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), کنعان (18-12-10), ھارون اعظم (17-12-10), احمد بلال (18-12-10), حیدر (17-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10)
کمائي نے عبداللہ حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
17-12-10 ھارون اعظم اللٰہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین 0
17-12-10 sahj دستیاب نہیں 0
پرانا 17-12-10, 08:45 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپکا شکریہ عبد اللہ بھائی کہ آپ نے تفصیلی جواب دیا۔
مجھے صرف وہ تفصیلی مراسلات گراں گزرتے ہیں جن کو پڑھنے پر میں "مجبور" ہوں۔ کئی طویل ترین مراسلات ایسے ہوتے ہیں جن کی طوالت کا قطعاً احساس نہیں ہوتا۔
میں نے آپکا مراسلہ حرف بہ حرف پڑھا ہے۔ چاہیں تو کوئی ٹیسٹ لے لیں

اُمید ہے آپکو مطلوبہ میٹریل یا مواد جلد ہی مل جائے گا۔ میں ہمہ تن انتطار ہوں۔

تاہم حیرانگی ہے کہ دوسرے فریق کی آمد ابھی تک اس تھریڈ میں نہیں ہوئی۔ شاید انکو اطلاع کرنی پڑے گی۔
حیدر آن لائن ہے  
11 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (17-12-10), فاروق سرورخان (19-12-10), کنعان (18-12-10), ھارون اعظم (17-12-10), احمد بلال (18-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (17-12-10)
پرانا 17-12-10, 09:24 PM   #11
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,250
کمائي: 121,440
شکریہ: 15,089
4,230 مراسلہ میں 12,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
آپکا شکریہ عبد اللہ بھائی کہ آپ نے تفصیلی جواب دیا۔
مجھے صرف وہ تفصیلی مراسلات گراں گزرتے ہیں جن کو پڑھنے پر میں "مجبور" ہوں۔ کئی طویل ترین مراسلات ایسے ہوتے ہیں جن کی طوالت کا قطعاً احساس نہیں ہوتا۔
میں نے آپکا مراسلہ حرف بہ حرف پڑھا ہے۔ چاہیں تو کوئی ٹیسٹ لے لیں

اُمید ہے آپکو مطلوبہ میٹریل یا مواد جلد ہی مل جائے گا۔ میں ہمہ تن انتطار ہوں۔

تاہم حیرانگی ہے کہ دوسرے فریق کی آمد ابھی تک اس تھریڈ میں نہیں ہوئی۔ شاید انکو اطلاع کرنی پڑے گی۔
میں نے بھی بہت غور سے پڑھا ہے۔ اور پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ کہ کوئی تو ہے جو ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کا توڑ جانتا ہے۔

عبد اللٰہ حیدر بھائی، آپ براہ کرم باقی مراسلات بھی تھوڑا جلدی لکھ دیں۔ ہم انتظار میں ہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
8 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-12-10), فیصل ناصر (17-12-10), احمد بلال (18-12-10), حیدر (18-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (17-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (17-12-10)
پرانا 18-12-10, 12:00 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، بھتیجے ،
اللہ تعالیٰ علمء نافع اور ہمت میں اضافہ اور برکت عطا فرمائے ، اور میرے جیسے دو چار چچا بھی بونس میں دے دے ، اور مجھے تمہارے جیسے دو چار سو بھتیجے عطاء فرمائے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
بدر بھائی ، میری آمد پر شکریہ ادا کرنے پر جزاک اللہ خیرا ، اللہ تعالیٰ آپ کو دین دنیا اور آخرت کی خوشیوں سے مالا مال فرمائے ،
بدر بھائی میں نے اس تھریڈ میں معلومات مہیا کرنے کی درخواست حضرت بھتیجا شریف رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پیش کی اور انہیں نے اس کو شرفء قبولیت بخش کر سلسلہ ارشادات آغاز فرما دیا ہے ، ان شاء اللہ آپ کے مجھ سے پوچھے گئے مراسلہ رقم ۶ والے سوال کا جواب بھی حضرت بھتیجا جی عنایت فرمائیں گے ،
میں ان کے سلسلہ فرمودات میں مخل ہو کر جلالء شیخ میں بھسم نہیں ہونا چاہتا
امید ہے آپ میرا یہ عذر قبول فرمائیں گے ،
اگر حضرت حضرت بھتیجا جی نے پیش نہ کیے تو مجھے چچائیت کے دوسرے انداز دکھانے پڑیں گے و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (18-12-10), فیصل ناصر (18-12-10), کنعان (18-12-10), ھارون اعظم (18-12-10), احمد بلال (18-12-10), حیدر (18-12-10), شمشاد احمد (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 12:13 AM   #13
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,250
کمائي: 121,440
شکریہ: 15,089
4,230 مراسلہ میں 12,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، بھتیجے ،
اللہ تعالیٰ علمء نافع اور ہمت میں اضافہ اور برکت عطا فرمائے ، اور میرے جیسے دو چار چچا بھی بونس میں دے دے ، اور مجھے تمہارے جیسے دو چار سو بھتیجے عطاء فرمائے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
بدر بھائی ، میری آمد پر شکریہ ادا کرنے پر جزاک اللہ خیرا ، اللہ تعالیٰ آپ کو دین دنیا اور آخرت کی خوشیوں سے مالا مال فرمائے ،
بدر بھائی میں نے اس تھریڈ میں معلومات مہیا کرنے کی درخواست حضرت بھتیجا شریف رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں پیش کی اور انہیں نے اس کو شرفء قبولیت بخش کر سلسلہ ارشادات آغاز فرما دیا ہے ، ان شاء اللہ آپ کے مجھ سے پوچھے گئے مراسلہ رقم ۶ والے سوال کا جواب بھی حضرت بھتیجا جی عنایت فرمائیں گے ،
میں ان کے سلسلہ فرمودات میں مخل ہو کر جلالء شیخ میں بھسم نہیں ہونا چاہتا
امید ہے آپ میرا یہ عذر قبول فرمائیں گے ،
اگر حضرت حضرت بھتیجا جی نے پیش نہ کیے تو مجھے چچائیت کے دوسرے انداز دکھانے پڑیں گے و السلام علیکم۔
یہ باتیں تو سر کے اوپر سے گزر گئیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
8 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (18-12-10), فیصل ناصر (18-12-10), احمد بلال (18-12-10), حیدر (18-12-10), رضی (18-12-10), شمشاد احمد (18-12-10), عبداللہ حیدر (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 12:21 AM   #14
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,181
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معرفت کی باتیں ہیں ہارون بھائی
چچاؤں کی خدمت کئے بغیر سمجھ نہیں آنے والیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
9 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (18-12-10), کنعان (18-12-10), ھارون اعظم (18-12-10), احمد بلال (18-12-10), حیدر (18-12-10), رضی (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (18-12-10)
پرانا 18-12-10, 12:26 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
یہ باتیں تو سر کے اوپر سے گزر گئیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ کا شکر ادا کیجیے ھارون بھائی ، اگر بھتیجے کے بھی سر کے اوپر سے گزر گئیں تو
فیصل بھائی نے درست پہچانا ، یہ خصوصی رازو نیاز اور معرفت کی باتیں ہیں ، انہیں جاننے کے عرصہ دراز تک سلوک طریقت کا سالک بننا پڑتا ہے ، اگر آپ سلسلہ بھتیجیہ میں بیعت کر لیں تو شاید جلدی سمجھنے لگیں، والسلام علیکم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: خصوصی اشارہ ::: یہ باتیں بھتیجے کی دل جمعی کے لیے ہیں ، معاذ اللہ کسی پر کوئی اعتراض یا طنز نہیں ، کوئی بھی قاری ان کی بنا پر کچھ منفی تاثر نہ لے ، ان میں مستعمل الفاظ و اصطلاحات کا سبب یہ ہے کہ کئی سالوں کے بعد ابھی کچھ دیر پہلے ایک نادر کتاب کا پھر سے مطالعہ کیا ہے بس اس کی رموز قلم پر ، معاف کیجے گا کی بورڈ پر طاری ہو گئیں ۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
9 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (01-02-12), shafresha (18-12-10), فیصل ناصر (18-12-10), ھارون اعظم (18-12-10), احمد بلال (18-12-10), حیدر (18-12-10), شمشاد احمد (18-12-10), عبداللہ آدم (18-12-10), عبداللہ حیدر (18-12-10)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, ہوتا, فورم, ہے۔, کلیئر, کتابوں, گئی, پورے, قرآن, لوگ, نام, ملک, معلوم, معذرت, الزام, اردو, ثبوت, حدیث, خود, دیکھا, سال, عثمانی, عربی, غور, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جہاد سے متعلق پچاس سوالات اور ان کے جوابات sahj جہاد 48 25-04-10 12:05 AM
زکوٰۃ کے متعلق سوال ؟ فیصل ناصر زکوٰۃ 23 13-09-09 04:38 AM
سوات معاہدہ پر اعتراضات کے جواب میں فیصل ناصر سیاست 8 18-04-09 05:33 AM
ججوں کی بحالی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اعتراض نہیں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
بحالی جمہوریت سے متعلق صدرمشرف کے وعدوں پر اعتبار ہے،بش خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger