واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث



حجت حدیث حجت حدیث


حدیث کے بارے میں کچھ گزارشات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-10, 03:57 AM   #1
حدیث کے بارے میں کچھ گزارشات
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 16-09-10, 03:57 AM

حدیث جمع کرنا اور اس کی درجہ بندی کرنا ایک فن ہے۔ ہر دوسرے فن کی طرح اس کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں۔ جن میں ایک اہم قاعدہ ہےکہ جس طرح قرآن مجید کی آیات ایک دوسرے کی تفسیر کرتی ہیں اسی طرح ایک حدیث دوسری حدیث کی تشریح اور وضاحت کرتی ہے۔ امام ابن حجر نے فتح الباری کے مقدمے میں مختلف مقامات پر سو کے قریب ایسے قواعد بیان کیے ہیں جن سے دو بظاہر متعارض صحیح حدیثوں کے درست مفہوم تک رسائی ہو سکتی ہے۔ آجکل ایسے مفکرین عام ملتے ہیں جنہیں علم حدیث کی کوئی شدبد نہیں ہوتی لیکن یہی حضرات حدیث پر اعتراضات کرنے اور قرون اولیٰ سے لے کر دور حاضر تک تمام مفسرین، محدثین، فقہاء اور علماء کے کام کو ناکارہ قرار دینے میں اتنی تیزی دکھاتے ہیں گویا قرآن کا درست مفہوم صرف انہی پر نازل ہوا ہے۔ احادیث کے ذخیرے میں سے چھانٹ چھانٹ کر ایسی چیزیں سامنے لانا جن پر بے سروپا اعتراضات کر کے مسلمانوں کے ذہن سے سنت کی اہمیت کم کی جا سکے اس طبقے کا عام وطیرہ ہے۔یہ لوگ اپنے مذموم مقاصد اور یہود و صلیب سے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئےصحیح احادیث پر مستشرقین کے سکھائے ہوئے اعتراضات دہرا کر مسلمانوں‌کے ذہن کو مسموم کرنا چاہتے ہیں حالانکہ اعتراضات کے مدلل جواب بارہا دیے جا چکے ہیں‌اورعلمی میدان میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا ایک کارگر ہتھیار یہ ہے کہ حدیث کی کسی معروف کتاب سے ایک حدیث پیش کر کے اس کا من چاہا مطلب بیان کیا،محدثین کی تحقیق کو پس پشت ڈالا، شارحین کے کام کو دریا برد کیا، فقہاء کے استنباط نذر آتش کیے، پھر آنکھوں میں آنسو لا کر فریاد رس ہوئے کہ مسلمانو! دیکھو تمہارے نبی سے کیا منسوب کیا جا رہا ہے، پس تم یہ حدیث کی کتابیں جلا دو، ان کی طرف التفات نہ کرو، قرآن کی آیات کا جو بھی مطلب تم کو سمجھ میں آ جائے بس وہی معتبر ہے، قرآن سمجھنے کے لیے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی چھوڑی ہوئی کوئی چیز معتبر نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔اس صورتحال کی افسوسناکی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ معترضین قرآن فہمی کے دعویدار ہیں۔سچی بات ہے کہ اگر ان کی قرآن فہمی درست ہوتی تو حدیث پر بے سروپا اعتراض کرنے کی جرات انہیں کبھی نہ ہوتی، کیونکہ جو لغو اعتراضات وہ صحیح حدیث پر کرتے ہیں اسی جیسے سوالات الٹے دماغ کا کوئی شخص قرآن مجید پر بھی اٹھا سکتا ہے۔ یہ کوئی مفروضہ نہیں بلکہ فی الواقع ایسے اعتراض ہوئے ہیں۔مثال کے طور پر ایک ہندو مصنف نے "لیغفر لک اللہ ما تقدم من ذنبک و ما تاخر" سے یہ ثابت کرنے کی ناپاک کوشش کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی حیات مبارکہ نعوذ باللہ گناہوں سے آلودہ تھی۔ایک اور شخص نے سورۃ یوسف کی آیت بیان کر کے کہتا ہے کہ قرآن مجید میں عورتوں کو چالباز کہا گیا ہے جو "مہذب معاشرے" میں قابل قبول نہیں اس لیے توہین نسواں پر مبنی اس آیت کو قرآن سے نکال باہر کیا جائے۔نام نہاد مفکرین قرآن ان اعتراضات کے جواب میں آیات قرآنی کی ایک فہرست تھما کر آپ کو بتائیں گے کہ نہیں نہیں، قرآن کی ایک آیت دوسری آیت کی تفسیر کرتی ہے، درست مفہوم پانے کے لیے آپ اس موضوع پر تمام آیات کو پیش نظر رکھیں، آیت کا سیاق و سباق دیکھیں وغیرہ، لیکن افسوس! حدیث رسول کی باری آئے تو انہیں کوئی کلیہ کوئی اصول یاد نہیں رہتا، بلکہ پراپیگنڈے کا ایک طوفان کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ بہرحال اعتراض کرنے والوں کا منہ کبھی بند نہیں ہو سکا۔ ہمارا کام یہ ہے کہ جو چیز قرآن و حدیث میں آئی ہے اسے درست تشریح اور صحابہ کرام کے فہم کے مطابق سمجھنے کی کوشش کریں۔ سمجھ نہ آئے تو علماء سے اس کے بارے میں دریافت کیا جائے۔ کسی حدیث پر اعتراض کرنے سے قبل دیکھ لیا جائے کہ محدثین نے اس کے بارے میں کیا فیصلہ دیا ہے، وہ صحیح، حسن، ضعیف، موضوع وغیرہ میں کس درجے میں آتی ہے۔ شارحین حدیث اس کی کیا تشریح کرتے ہیں۔ کوئی اعتراض کرے تو اسے صحیح بات بتا دی جائے، پھر اس کی اپنی مرضی ہے کہ وہ قبول کرتا ہے یا اسے اپنی کج فکری کی نذر کر دیتا ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 16-09-10 at 06:06 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 625
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (16-09-10), کنعان (16-09-10), ھارون اعظم (17-09-10), منتظمین (16-09-10), محمد عاصم (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), آبی ٹوکول (16-09-10), آصف وسیم (17-09-10), احمد بلال (18-09-10), ارشد کمبوہ (03-12-10), راجہ اکرام (16-09-10), سحر (16-09-10), طلحہ (17-09-10), عادل سہیل (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 09:45 AM   #2
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,431
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چودھویں‌صدی کی پیداوار یہ متجددین عوام الناس کو باور کرانے کی سعی کرتے ہیں کہ قرآن و حدیث کو ان سے پہلے کسی نے سمجھا ہے نہ اس پر کوئی تحقیق ہوئی ہے۔ میزان عدل میں‌تولا جائے تو ان کے مبہم فلسفے، عقلی تاویلات، لغت اور ڈکشنری سے قرآن سمجھنے کی کوشش وغیرہ اس علمی کام کے مقابل ذرہ برابر حیثیت کی حامل نہیں ہیں جو امت کے ائمہ اور محدثین نے سرانجام دیا ہے۔ آجکل ایسے "محدثین"‌پیدا ہو گئے ہیں جو کسی حدیث کےسامنے آتے ہی فرما دیتے ہیں کہ یہ "خلاف قرآن"‌ اور ناقابل قبول ہے، جبکہ ائمہ کا حال یہ تھا کہ صحیح حدیث کی سمجھ نہ آتی تو سالہا سال اس پر غور کیا کرتے تھے۔ محدثین کی محنتوں کا ہلکا سا اندازہ نیچے دی گئی فہرست سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ہم نے حدیث‌کی صرف ایک کتاب یعنی صحیح‌البخاری کی اہم شروح کے نام ذکر کیے ہیں۔ ان میں بعض‌ شرحیں‌ دسیوں مجلدات پر مشتمل ہیں جن کے لکھنے والوں‌ کے ہاں دین سمجھنا سمجھانا پارٹ‌ٹائم شغل نہیں‌بلکہ مقصد حیات تھا اور جنہوں‌نے اپنی زندگیاں‌یہود و نصاریٰ کی چاکری کرتے ہوئے نہیں بلکہ حدیث‌رسول کو پرکھنے اور اس کے مسائل بیان کرتے ہوئے گزاریں۔

1.شرح صحيح البخاري، تأليف: ابن بطال القرطبي المالكي،
2.شرح مشكل البخاري، تأليف: محمد بن سعيد بن يحيى بن الدبيثي الواسطي،
3.شرح البخاري، تأليف: يحيى بن شرف النووي
4.البدر المنير السَّاري في الكَلام على البخاري، تأليف: عبد الكريم بن عبد النور بن منير الحلبي،
5.شواهد التوضيح والتصحيح لمشكلات الجامع الصحيح، لمحمد بن عبد الله بن مالك،
6.لعقد الجلي في حل إشكال الجامع الصحيح للبخاري، تأليف: أحمد بن أحمد الكردي،
7.التنقيح في شرح الجامع الصجيح، تأليف: محمد بن بهادر الزركشي،
8.الراموز على صحيح البخاري، تأليف: علي بن محمد اليونيني،
9.التوضيح شرح الجامع الصحيح، تأليف: عمر بن علي بن الملقن
10.الإفهام شرح صحيح البخاري، تأليف: جلال الدين البلقيني،
11.الكوكب الساري في شرح صحيح البخاري، تأليف: محمد بن أحمد بن موسى الكفيري،
12.مصابيح الجامع الصحيح، تأليف: محمد بن أبي بكر الدماميني،
13.تيسير منهل القاري في تفسير مشكل البخاري، تأليف: محمد بن محمد بن محمد بن موسى الشافعي الحنبلي،
14.للامع الصبيح على الجامع الصحيح، تأليف: محمد بن عبد الدائم بن موسى البرماوي،
15.الكوكب الساري، تأليف: علي بن الحسين بن عروة المشرفي الموصلي الحنبلي،
16.التلقيح لفهم قاريء الصحيح، تأليف: برهان الدين بن محمد بن خليل الحلبي سبط ابن العجمي،
17.المتجر الربيح على الجامع الصحيح، تأليف: محمد بن أحمد بن محمد مرزوق الحفيد،
18.فتح الباري بشرح صحيح البخاري، تأليف: ابن حجر العسقلاني،
19.عمدة القاري، تأليف: محمود بن أحمد بن موسى العيني،
20.تعليق على البخاري، تأليف: محمد بن محمد بن علي النويري،
21.شرح القاضي أبو بكر بن العربي،
22.الكوثر الجاري إلى رياض البخاري، تأليف: أحمد بن إسماعيل بن عثمان الكوراني،
23.النجاح في شرح كتاب أخبار الصحاح، تأليف: نجم الدين أبي حفص عمر بن محمد النسفي الحنفي،
24.شرح الحافظ مغلطاي بن فليج التركي المصري الحنفي،
25.شرح الإمام ناصر الدين علي بن محمد بن المنير الإسكندراني،
26.شرح القاضي مجد الدين إسماعيل بن إبراهيم البلبيسي،
27.شرح الشيخ شهاب الدين أحمد بن رسلان المقدسي الرملي الشافعي،
28.شرح الشيخ أبي البقاء محمد بن علي بن خلف الأحمدي المصري الشافعي،
29.التوشيح شرح الجامع الصحيح، تأليف: جلال الدين السيوطي،
30.شرح الشيخ زين الدين عبد الرحيم بن عبد الرحمن بن أحمد العباسي،
31.ترجمان التراجم، تأليف: أبي عبد الله عمر بن رشيد الفهري،
32.إرشاد الساري شرح صحيح البخاري، تأليف: شهاب الدين أحمد بن محمد الخطيب القسطلاني،
33.شرح غريبَهُ، تأليف: أبي الحسن محمد بن أحمد الجياني النحوي،
34.شرح قوام السنة، تأليف: أبي القاسم إسماعيل بن محمد الأصبهاني،
35.الفيض الجاري لشرح صحيح البخاري، تأليف: إسماعيل بن محمد بن عبد الهادي،
36.النور الساري من فيض البخاري، تأليف: حسن العدوي الحمزاوي المالكي،
37.فيض الباري على صحيح البخاري، تأليف: محمد أنور شاه الكشميري .
38.لكواكب الدراري، تأليف: شمس الدين محمد بن علي بن محمد بن سعيد الكِرماني.
39.منح الباري بالسيح الفسيح المجاري في شرح البخاري، تأليف: المجد الشيرازي اللغوي، مؤلف "القاموس".
40.أعلام السنن، تأليف: أبو سليمان الخطابي،

یہ 40شروح‌صرف صحیح البخاری کی ہیں جنہیں پڑھنے اور سمجھنے کے لیے اک عمر درکار ہے۔ چاہیے تو تھا کہ معترضین ان شروح‌کا مطالعہ کرکے علم حدیث‌سے کچھ واقفیت پیدا کرتے لیکن نہ جانے کیوں انہیں غلط فہمی ہے کہ اپنی محدود عقل اور ترجموں کی محتاج قرآن فہمی کے بل بوتے پر وہ اس قابل ہو گئے ہیں کہ تمام ائمہ اور محدثین کے کام کو بیک جنبش قلم غلط قرار دے سکیں۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 17-09-10 at 05:53 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (16-09-10), کنعان (17-09-10), ھارون اعظم (17-09-10), محمد عاصم (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), آبی ٹوکول (16-09-10), احمد بلال (18-09-10), ارشد کمبوہ (03-12-10), راجہ اکرام (16-09-10), طلحہ (17-09-10), عادل سہیل (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 01:55 PM   #3
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاء اللہ...........................دریا کو وکزے میں بند فرما دیا آپ نے.اللہ کرے زور قلم اور زیادہ.

بہرحال اعتراض کرنے والوں کا منہ کبھی بند نہیں ہو سکا۔ ہمارا کام یہ ہے کہ جو چیز قرآن و حدیث میں آئی ہے اسے درست تشریح اور صحابہ کرام کے فہم کے مطابق سمجھنے کی کوشش کریں۔ جو چیز سمجھ میں نہ آئے علماء سے اس کے بارے میں دریافت کیا جائے۔ کسی حدیث پر اعتراض کرنے سے قبل دیکھ لیا جائے کہ محدثین نے اس کے بارے میں کیا فیصلہ دیا ہے، وہ صحیح، حسن، ضعیف، موضوع وغیرہ میں کس درجے میں آتی ہے۔ شارحین حدیث اس کی کیا تشریح کرتے ہیں۔ کوئی اعتراض کرے تو اسے صحیح بات بتا دی جائے، آگے اس کی اپنی مرضی ہے کہ وہ قبول کرتا ہے یا اسے اپنی کج فکری کی نذر کر دیتا ہے۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), محمد عاصم (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), احمد بلال (18-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), طلحہ (17-09-10), عبداللہ حیدر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 02:58 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
کسی حدیث پر اعتراض کرنے سے قبل دیکھ لیا جائے کہ محدثین نے اس کے بارے میں کیا فیصلہ دیا ہے، وہ صحیح، حسن، ضعیف، موضوع وغیرہ میں کس درجے میں آتی ہے۔ شارحین حدیث اس کی کیا تشریح کرتے ہیں۔
میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے۔ کہ کیا وہ تمام احادیث جو قابل قبول نہیں ہیں انہیں ان کتا بوں سے نکال کر صرف صحیح احادیث کو جمع کر کے نئی کتاب میں مرتب کیا جائے ۔اس کے لئے دنیا بھر کے تمام بڑے علماء کو جمع کیا جائے اور اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہو اس پر عمل کیا جائے۔ تاکہ ایسی حدیث جو قابل قبول نہیں ہے اسے استعمال نہ کیا جائے ۔ اس سے تفرقہ بازی کے خاتمے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (16-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), محمد عاصم (16-09-10), احمد بلال (18-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), عبداللہ حیدر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 05:15 PM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,584
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے۔ کہ کیا وہ تمام احادیث جو قابل قبول نہیں ہیں انہیں ان کتا بوں سے نکال کر صرف صحیح احادیث کو جمع کر کے نئی کتاب میں مرتب کیا جائے ۔اس کے لئے دنیا بھر کے تمام بڑے علماء کو جمع کیا جائے اور اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہو اس پر عمل کیا جائے۔ تاکہ ایسی حدیث جو قابل قبول نہیں ہے اسے استعمال نہ کیا جائے ۔ اس سے تفرقہ بازی کے خاتمے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔
جی بلکل ایسا ہونا چاہیے مگر ایسا ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے کیونکہ جن باطل گروہوں کے عقائد ہے ہی ضعیف اور موضوع روایات پر وہ ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
اللہ امتِ مسلمہ کو متحد کرئے یہی دعا کرتے رہنا چاہیے اور ساتھ اس بارے میں سنجیدگی سے ایسے عوامل سامنے لائے جائیں کہ جس سے لوگوں میں اس کا شعور لایا جاسکے۔
ہم اس وقت تک کوئی فلاح نہیں حاصل کرسکتے جب تک آپس میں متحد نہیں ہوجاتے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), فیصل ناصر (16-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), مرزا عامر (16-09-10), احمد بلال (18-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), عبداللہ حیدر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 07:38 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نبوت کے جو 23 سال گزارے اور اس زمین والوں کے لیئے رہتی دنیا تک ایک منشور فراہم کیا تو یہ نا ممکن ہے کہ آپ نے اپنی زبان مبارک سے کوئی لفظ نہ نکالا ہو اور صرف قران پہنچایا ہو۔ تاہم بعد میں یہودیوں کی شر انگیزی کے باعث معاشرے میں طرح طرح کی روایات گھڑیں جس کے لئے ہمارے آئمہ کرام کی محنت قابل تحسین ہے۔ ہم پر ان کا بہت بڑا احسان ہے اور اس احسان کا صلہ صرف اللہ ہی انہیں دے سکتا ہے۔ تاہم احادیث کی چھانٹ کانٹ کا کام ان کے بعد رک گیا ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کام کو مزید جاری رہنا چاہیے تھا اور ایسی کتب سامنے لانی چاہیے تھیں کہ جو صرف اور صرف صحیح ہوں ۔
آج بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ احادیث پر بحث کر رہے ہوتے ہیں ۔ اور ہر شخص اپنے دلائل سے دوسرے کی بات کاٹ رہا ہوتا ہے۔ یہ جانے بغیر کہ آیا حدیث صحیح ہے یا موضوع۔
ایک بخاری شریف کی حدیث میں نے سنی کہ اماں عائشہ سے روایت ہے کہ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا ہے تو وہ جھوٹا ہے ۔(الفاظ کی کمی بیشی کی معذرت) قران حکیم میں بھی ارشاد ہے کہ کوئی آنکھ اللہ کا ادراک نہیں کرسکتی۔ تاہم ایک مسلک میں یہ بات مشہور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھ لیا۔
بہت سے لوگ اس فورم میں مجھے منکر حدیث سمجھتے ہیں ۔ ایسا ہر گز نہیں ہے ۔ لیکن فاروق سرور خان صاحب کی بات بھی غلط نہیں ہے کہ ایسی کوئی حدیث جو غیر موافق القران ہو اسے قبول نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر کوئی شخص یہ حدیث پیش کرتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کو دیکھا ہے تو اس حدیث کا انکار آپ کو منکر حدیث نہیں بناتا ۔ یہ صرف ایک چھوٹی سی مثال ہے۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), shafresha (04-12-10), فیصل ناصر (17-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10)
پرانا 17-09-10, 12:43 AM   #7
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شیخ البانی رحمہ اللہ کے سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ تازہ ترین کوشش تھی..................
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), فاروق سرورخان (17-09-10), مرزا عامر (17-09-10)
پرانا 17-09-10, 02:57 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، بھتیجے عبداللہ حیدر ،
اللہ تعالیٰ مزید خیر کی توفیق عطا فرمائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
بھإئی مرزا عامر ، آپ کی خواہش بہت اچھی ہے ، اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ سے منسوب باتوں کو الگ کرنے اور ان کی حقیقت واضح کرنے کے لیے ہمیشہ ہی عُلما کرام کو برقرار رکھا ، صدیوں سے یہ کام ہوتا چلا آرہا ہے ، حدیث پاک کی حفاظت اور درستگی کے لیے محدثین نے کتنا کام کیا ہے یقین مانیے اس کا اندازہ کرتے ہوئے دانتوں پسینہ آ جاتا ہے ، آپ کو قدیم سے حال تک ایسی کٕئی کتابیں مل جإئیں گی جن میں ضعیف روایات کو جمع کیا گیا ہے ،
رہا معاملہ """ خلاف قران """ والے فلسفے کا تو میرے محترم بھإئی ، یہ فلسفہ بذات خود """ خلاف قران """ ہے ،
اس کی تفصیل کے لیے آپ میری اور فاروق خان صاحب کی سابقہ گفتگو کا مطالعہ فرمایے ، ان شاء اللہ تعالیٰ کافی وضاحت میسر ہو گی، اس فسلفے کے حامل و ناشر آج تک اس فلسفے کی کوئی ایسی تعریف ہی پیش نہیں کر سکے جس سے وہ خود عملی اور قولی انحراف نہ کرتے ہوں ،
سنت مبارکہ کی حفاظت اور اس کی خبر کی صفإئی کا کام چلتا آ رہا ہے میرے بھائی اور ان شاء اللہ چلتا رہا گا ،
ہمیں صرف یہ کرنا ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے جن نیک بندوں سے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت کی حفاظت کا کام لیا ہے ، اس کی خبر میں شامل ضعیف روایات کی حقیقت آشکار کرنے کا کام لیا ہے ، ہم ان عُلما کی جان ریزی کے نتائج کا مطالعہ کریں ،
حیرت کی بات ہے ناں میرے بھإئی کہ ہم ایسے لوگوں کے فلسفوں سے متاثر ہو جاتے ہیں جو خود اُس فلسفے کو اُسی فلسفے کے اصولوں کے مطابق ثابت نہیں کر سکتے ، اور جو فلسفے کسی علمی بنیاد پر قإئم نہیں ہوتے بلکہ محض فلسفہ ہی ہوتے ہیں ، ان فلسفوں کو نشر کرنے والے قران کے چند الفاظ کے معانی جان کر اللہ کے کلام کا مفہوم جاننے کے زعم کا شکار ہوتے ہیں ، جب ان سے علمی دلإئل کی روشنی میں بات کی جاتی ہے تو سوإئے چکر در چکر فرار کے انہیں اور کچھ نہیں سوجھتا ،
مرزا بھإئی ، کیا ہی اچھا ہو کہ ہم ایسے فلسفوں کی حقیقت جاننے کے لیے محدثین رحمہم اللہ کے کام کو دیکھیں ، کہ ان شاء اللہ سنت مبارکہ سے دور کرنے کی مذموم کوششوں سے محفوظ رہنے میں کافی مدد گار ہو سکتا ہے، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-12-10), فیصل ناصر (17-09-10), محمد عاصم (17-09-10), مرزا عامر (17-09-10), احمد بلال (18-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (17-09-10), عبداللہ حیدر (17-09-10)
پرانا 17-09-10, 05:51 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے پاس بھی اس بارے میں کچھ مواد موجود ہے۔ بھیجنا شروع کرتا ہوں۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), محمد عاصم (17-09-10), مرزا عامر (17-09-10), احمد بلال (18-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (17-09-10)
پرانا 17-09-10, 12:07 PM   #10
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چشم ما روشن دل ما شاد.............................
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), مرزا عامر (17-09-10), احمد بلال (18-09-10)
پرانا 17-09-10, 01:11 PM   #11
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتظار رہے گا دوستو ۔ ۔ ۔

اقتباس:
میرے پاس بھی اس بارے میں کچھ مواد موجود ہے۔ بھیجنا شروع کرتا ہوں۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), احمد بلال (18-09-10)
پرانا 17-09-10, 08:08 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
میرے پاس بھی اس بارے میں کچھ مواد موجود ہے۔ بھیجنا شروع کرتا ہوں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اھلا و سھلا و مرحبا ، خوش آمدید ، طلحہ بھائی ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (17-09-10), احمد بلال (18-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (17-09-10)
پرانا 17-09-10, 10:05 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
شیخ البانی رحمہ اللہ کے سلسلہ احادیث الضعیفہ والموضوعہ تازہ ترین کوشش تھی..................
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھتیجے ، خوب نام لیا ،
امام الالبانی رحمہ اللہ سے تو اللہ نے اس دور میں بہت عظیم کام لیا ہے ، ایک "السلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ و الموضوعۃ " ہی کیا ، انہوں نے مندرجہ ذیل کتب میں سے صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کر دیا ،
سنن النسائی ،
سنن الترمذی،
سنن ابن ماجہ،
سنن ابو داود،
الترغیب و الترھیب،
الجامع الصغیر و زیادتہ،
مشکوۃ المصابیح ، جسے عام طور پر مشکوۃ شریف کہا اور لکھا جاتا ہے ،
الادب المفرد ،
ان کے علاوہ اور کئی معروف کتابوں میں مذکور احادیث کی تخریج اور ان پر صحت کا حال بیان کیا ہے ،
اور ایک بڑی کتاب """ السلسۃ الاحادیث الصحیحۃ """ ہے ،
اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے پناہ رحمتیں نازل فرمائے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ کی ایسی خدمت کی ہے جس کی نظیر سابقہ کئی صدیوں تک کسی ایک شخصیت کی طرف سے نہیں ملتی ،
احادیث کی صحت کے بارے میں جاننے کے متمنی حضرات ان کی کتابوں سے مستغنی نہیں ہو سکتے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (17-09-10), مرزا عامر (17-09-10), ابرارحسین (18-09-10), احمد بلال (18-09-10), ارشد کمبوہ (03-12-10), شمشاد احمد (17-09-10), طلحہ (03-12-10), عبداللہ آدم (17-09-10)
پرانا 03-12-10, 06:49 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ان کا ایک کارگر ہتھیار یہ ہے کہ حدیث کی کسی معروف کتاب سے ایک حدیث پیش کر کے اس کا من چاہا مطلب بیان کیا،محدثین کی تحقیق کو پس پشت ڈالا، شارحین کے کام کو دریا برد کیا، فقہاء کے استنباط نذر آتش کیے، پھر آنکھوں میں آنسو لا کر فریاد رس ہوئے کہ مسلمانو! دیکھو تمہارے نبی سے کیا منسوب کیا جا رہا ہے، پس تم یہ حدیث کی کتابیں جلا دو، ان کی طرف التفات نہ کرو، قرآن کی آیات کا جو بھی مطلب تم کو سمجھ میں آ جائے بس وہی معتبر ہے، قرآن سمجھنے کے لیے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی چھوڑی ہوئی کوئی چیز معتبر نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔اس صورتحال کی افسوسناکی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ معترضین قرآن فہمی کے دعویدار ہیں۔سچی بات ہے کہ اگر ان کی قرآن فہمی درست ہوتی تو حدیث پر بے سروپا اعتراض کرنے کی جرات انہیں کبھی نہ ہوتی، کیونکہ جو لغو اعتراضات وہ صحیح حدیث پر کرتے ہیں اسی جیسے سوالات الٹے دماغ کا کوئی شخص قرآن مجید پر بھی اٹھا سکتا ہے
سچ کہا ۔
اب منکرین حدیث کے حملوں‌ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہو۔ آتے ہی ہوں گے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (14-01-12), ارشد کمبوہ (03-12-10)
پرانا 03-12-10, 07:32 PM   #15
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,791
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
سچ کہا ۔
اب منکرین حدیث کے حملوں‌ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہو۔ آتے ہی ہوں گے۔
Mortein سپرے کریں بہت طاقتور ہے۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (14-01-12)
جواب

Tags
فن, ہندو, کوشش, کلیہ, قواعد, قرآن, قرآنی, لوگ, نظر, مجید, اللہ, جواب, حدیث, حضرات, دیکھو, دریافت, شخص, ضوابط, علم, علماء, صورتحال, صلیب, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger