| حجت حدیث حجت حدیث |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 409
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 443
کمائي: 10,440
شکریہ: 342
437 مراسلہ میں 1,432 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حقیقت یہ ہے کہ جب انسان اپنی مرضی کے برعکس مسلم گھرانوں میںپیدا ہوا ہو، اور مغرب کی چکا چوند ترقی سے فکری طور پر مرعوب ہو کر غیر اسلامی عقائد و نظریات کو حرزجان بنا چکا ہو، اور کھلے عام اسلام کو خیر باد کہہ دینے کی اخلاقی جرات سے بھی محروم ہو، تو اسے اپنے مبنی بر وحی دین کی ہر شے دریابرد کرنے لائق نظر آتی ہے۔ اخلاقاً اور لفظاً تو وہ اسلام ہی کو مان رہے ہوتے ہیں، لیکن قلباً و معناً وہ ہمہ وقت اس کی تحریفات میںمشغول رہتے ہیں۔ عام بات ہے کہ کوئی شخصجب کسی دوسرے سے دلی طور پر کسی بھی وجہ سے نفرت کرنے لگ جائے۔ تو اس کی ہر اچھائی اور خوبی بھی کانٹے کی طرحچبھتی ہے۔ بلکہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ نفرت میں اور اضافہ کرتی چلی جاتی ہے۔ کچھ اسی قسم کی صورتحال ہمارے ان بھائیوں کو بھی درپیش ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے بغضاور نفرت و عناد میںاندھے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ علمائے کرام ان کے اعتراضات کے شافی جوابات دے کر فارغہو چکے، لیکن ان کے اندر کا حسد انہیںچین نہیںلینے دیتا۔ بار بار انہی گھسے پٹے اعتراضات کی تشہیر کئے جاتے ہیں۔ حدیث کے جن الفاظکو تختہ مشق کے لئے چنا گیا ہے، وہ دو طرح کے ہیں: الشؤم في ثلاث في الفرس والمرأة والدار نحوست تین چیزوں میں ہے۔ گھوڑے، عورت اور گھر میں۔ اور دوسری طرح کے الفاظ: إن کان ففي الفرس والمرأة والمسکن اگر نحوست ہوتی تو تین چیزوں میں ہوتی ایک گھوڑے میں دوسرے عورت میں تیسرے گھر میں۔ اور یہ بات معلوم ہے کہ جیسے قرآن کا بعض، بعض کی تفسیر کرتا ہے، ایسے ہی احادیث ایک دوسرے کی تفسیر کرتی ہیں۔ اس موضوع پر تمام احادیثکو یکجا کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ درست عقیدہ تو یہ ہے کہ نحوست کسی چیز میں ہوتی ہی نہیں ہے۔ اور بالفرض اگر نحوست کا کوئی وجود ہوتا تو یہ گھوڑے ، عورت اور گھر میںہوتی۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کہ یہ حدیث کہ: لوکان شی سابق القدر لسبقۃ العین یعنی اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت لاجانے والی ہو تو وہ نظر بد ہوتی ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تقدیر پر سبقت لانے والی کسی چیز کا حقیقی وجود ہے ہی نہیں، ہاں اگر کوئی ایسی چیز ہوتی تو وہ نظر بد ہوتی۔ دوسری بات یہ کہ اس مقصد کے لئے گھوڑے، عورت اور گھر ہی کا انتخاب کیوں کیا گیا؟ ان تینوںمیں ایسی کیا مشترک بات ہے؟ تو وہ یہ ہے کہ عموماً انسان کو سواری، عورت (بمعنی بیوی ) اور گھر (بمعنی گھر یا مال و دولت) سے محبت ہوتی ہے۔ یہ چیزیں اس دنیا میں انسان کی آزمائش کا سبب ہیں۔ نحوست کی نسبت ان کی جانب کرنے کی وجہ یہ نہیں کہ یہ چیزیں بجنسہٖ منحوس ہیں، کیونکہ یہ تو حدیث سے ثابت ہے کہ نحوست ہوتی ہی نہیں، بلکہ صحیح بخاری ہی کی ایک اور حدیث کے الفاظ ہیں: لاطیرۃ: کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں [صحیح بخاری : ۵۷۵۴] لہٰذا یہاں نحوست سے مراد ان چیزوں کا انسان کے لئے فتنہ ہونا ہے۔ اور اس بات میں کس کو اختلاف ہو سکتا ہے کہ عورت فتنہ ہے، سواری یا گھر (مال و دولت) فتنہ ہیں، اور ان کے فتنہ ہونے کا سبب یہ ہے کہ یہ دل لبھانے والی، زیب و زینت اور آرائش سے بھرپور چیزیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان میں انسانوں کے لئے خوب کشش رکھی ہے۔ اور یہی کشش ان کے فتنہ ہونے کا باعث ہے۔ جیسے گھر میں نحوست کا یہ مطلب نہیں کہ گھر بذات خود منحوس ہے، لہٰذا گھروں میں رہنے کی بجائے سنیاس لے لیا جائے اور کٹیاؤں، یا جنگلوں اور غاروں میں جا کر رہیں، بلکہ گھر میں نحوست کا مطلب یہ ہے کہ ہر شخص کو گھر کی خواہش ہوتی ہے۔جو دل میں فخر و غرور اور احساس برتری یا شرمندگی اور احساس کمتری پیدا کرتی ہے۔ اور یہی خواہش اسے بالآخر حرام کام کرنے پر بھی مجبور کرتی ہے، یا فرائض میں کوتاہی کا سبب بنتی ہے ۔ لہٰذا بالآخر گھر، سواری یا مال و دولت لوگوں کے لئے آزمائش اور فتنہ کا باعث بنتی ہیں، دنیا میں مگن رہنے اور آخرت کو بھول جانے کا باعث بنتی ہے اور گھر کی جانب نحوست کی نسبت کا یہی درست معنی ہے کہ گھر بذات خود دنیاوی آرام و آسائش کی چیز ہے، اور اسی وجہ سے لوگوں کے فتنہ کا سبب ہے۔ بعینہ اسی طرح عورت میں نحوست کا یہ مطلب نہیں کہ عورت بجنسہٖ منحوس ہے، لہٰذا شادیاں ہی نہ کرو اور بیٹی کی پیدائش پر غم مناؤ کہ منحوس شے پیدا ہو گئی ہے۔ ماں کے قدموں تلے جنت کو بھول کر اسے بھی منحوس گردانو۔ ایسے مطلب اخذ کرنے والے خود الٹی کھوپڑی کے لوگ ہیں۔ جو ہر سیدھی چیز کو بھی بغض و عناد کے سیاہ آئینے میں الٹا دیکھنے کے عادی ہیں۔ یہاں بھی نحوست کی نسبت فنتے ہی کے معنوں میں ہے اور یہی درست معنیٰ ہے کہ عورت بذات خود چونکہ آرائش کا سامان ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے کشش رکھی ہے، زیب و زینت کی شے بنایا ہے۔ لہٰذا اس کی وجہ سے انسان فتنہ میں مبتلا ہوتا ہے۔ لیکن ہمیں معلوم ہے کہ ہم لاکھ دلیل سے کسی حدیث کی ایسی درست تشریح پیش کرتے رہیں کہ جو اس پر چھا جانے والے شکوک کے بادلوں کو ہٹانے کے لئے کافی ہو، لیکن ہمارے یہ کینہ پرور حضرات حدیث دشمنی میں اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔ ورنہ تو ان کے مسلک کی بنیادیں ہی اکھڑ جائیں گی۔ کیونکہ منکرین حدیث بذات خود سو سالہ مختصر دور میں کثیر گروہوں میں ٹکڑے ٹکڑے ہو چکے ہیں، اور واحد شے جو ان سب گروہوں میں مشترک ہے وہ یہی ہے کہ احادیث کا استخفاف و استہزاء کیا جائے۔ عوامی سطح پر احادیث میں تشکیک کی مہم چلائی جائے تاکہ حدیث کے سادہ سے الفاظ کو اپنی سڑی ہوئی غلیظ ذہنیت سے ذومعنی اضافہ جات کی پرکاری کر کے معصوم ذہنوں میں شکوک کے کانٹے بوئے جائیں۔ اور پھر مگر مچھ کے آنسوؤں کے ساتھ جذباتی دہائیاں زور و شور سے دی جائیں کہ دیکھو جی حدیث میں تو نعوذباللہ یہ بھی ہے ، وہ بھی ہے۔ ۔۔۔ وغیرہ۔ورنہ اس انکار حدیث کے علاوہ ان کے ہر دو گروہوں کا آپس میں اسلام کے مبادیات تک میں کفر و اسلام جیسا اختلاف موجود ہے۔ خیر، یہ احادیث صحیح بخاری و مسلم کی ہیں جن کی اسنادی صحت کسی شک سے بالا تر ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بہرحال یہ الفاظ ضرور ثابت ہیں۔ اور جو لوگ ہماری پیش کردہ تشریح کے بعد بھی ان احادیث کا استہزاء اڑاتے رہنا چاہتے ہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ اخلاقی جراءت کا ثبوت دیتے ہوئے پھر قرآن کی درج ذیل آیت کا بھی انہی معنوں میں استہزاء کریں ( اور اپنے ایمان کی فکر بالکل نہ کریں، رسول کی بات پر غلیظ تبصرے کرنے سے ایمان نہیں جاتا تو قرآن کی ایک آدھ آیت کا مذاق اڑانے سے بھی کچھ نہیں ہوگا)۔۔۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ [التغابن : ۱۴] اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں، ان سے ہوشیار رہو۔ لیں جی، اب استغفراللہ، نعوذباللہ پڑھتے ہوئے خواتین کے سامنے جا کر دہائی دیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں صراحت کے ساتھ ایمان والوں کا دشمن قرار دیا ہے۔ ان منکرین حدیث حضرات کی حدیث کے بارے میں بعینہ وہی ٹیکنیک ہے جو غیر مسلم قرآن کے بارے میں اختیار کرتے ہیں۔ کہ رائی برابر کوئی چیز ملے تو اسے پہاڑ بنا کر پیش کر ڈالتے ہیں۔ خود ساختہ مفاہیم اپنے مخالفین کے گلے مڑھتے ہیں اور پھر اپنے ہی بنائے گئے خود ساختہ مفہوم کی تردید کر کے خوش ہو جاتے ہیں۔ جس طرح درج بالا آیت میں عداوت کا مطلب اپنے اصل معروف معنوں میں دشمنی مراد لینا پرلے درجے کی ناانصافی ہے۔ بلکہ یہاں بھی مراد یہی ہے کہ انسان کے لئے بیوی اور اولاد میں اللہ تعالیٰ نے بہت کشش اور محبت رکھی ہے۔ انسان ان کی محبت میں حلال و حرام کی تمیز کھو بیٹھتا ہے، یا اپنے دیگر فرائض و واجبات میں ان کی وجہ سے کوتاہی کر بیٹھتا ہے۔ لہٰذا دشمنی کی نسبت بیویوں اور اولاد کی جانب کرنا ، دراصل بیویوں اور اولاد کے فتنہ ہونے کی بنا پر ہے۔ بعینہ یہی تشریح حدیث کی بھی ہے فرق اتنا ہے کہ قرآن عورت کی جانب صراحت کے ساتھ دشمنی کی نسبت کرتا ہے اور حدیث میں نحوست کی نسبت کی گئی ہے وہ بھی شرطیہ (اگر نحوست ہوتی تو)۔ اور دونوں کا ماحصل ایک ہی ہے۔ فللہ الحمد۔ اب یا قرآن پر بھی اعتراض کیجئے یا حدیث پر سے اعتراض واپس لیجئے۔ یا پھر اپنی تحریفانہ صلاحیت کو کام میں لائیں اور قرآن کی تحریف پر جٹ جائیں۔
__________________
نہیں، اے محمدؐ، تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں،پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں۔ [النساء: 65] |
|
|
| 10 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (02-02-12), rana ammar mazhar (01-02-12), کنعان (02-02-12), گلاب خان (02-02-12), ملک اظہر (01-02-12), محمدثاقب (03-02-12), حیدر (02-02-12), راجہ اکرام (03-02-12), عبداللہ آدم (03-02-12), عبداللہ حیدر (02-02-12) |
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,495
شکریہ: 6,865
935 مراسلہ میں 1,540 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کیا عورتوں کو مردوں سے کوئی تکلیف نہیں ہے، کیا مرد عورت کی نظر میں منحوس نہیں ہے ؟؟؟ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ وَأَوْلَادِكُمْ عَدُوًّا لَّكُمْ فَاحْذَرُوهُمْ [التغابن : ۱۴] اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں، ان سے ہوشیار رہو۔ کیا عورتیں "اے لوگو جو ایمان لائے ہو،" میں شامل نہیں ؟؟؟ لہٰذا یہاں نحوست سے مراد ان چیزوں کا انسان کے لئے فتنہ ہونا ہے۔ اور اس بات میں کس کو اختلاف ہو سکتا ہے کہ عورت فتنہ ہے، سواری یا گھر (مال و دولت) فتنہ ہیں، اور ان کے فتنہ ہونے کا سبب یہ ہے کہ یہ دل لبھانے والی، زیب و زینت اور آرائش سے بھرپور چیزیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان میں انسانوں کے لئے خوب کشش رکھی ہے۔ اور یہی کشش ان کے فتنہ ہونے کا باعث ہے۔ کیا عورتیں انسان میں شامل نہیں ؟؟؟ مرد کیوں منحوس نہیں ہے ؟؟؟ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم،
جزاک اللہ خیرا شکاری بھائی۔ آپ نے بہترین وضاحت پیش کر دی ہے۔ اب "ذرھم فی خوضھم یلعبون"۔ |
|
|
| 7 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | dxbgraphics (02-02-12), rana ammar mazhar (02-02-12), کنعان (02-02-12), محمدثاقب (03-02-12), راجہ اکرام (03-02-12), شکاری (02-02-12), عبداللہ آدم (03-02-12) |
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,019
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ بہت شکریہ جناب ماشاء اللہ آپ نے بہترین طریقے سے بات واضح کردی۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (02-02-12), عبداللہ آدم (03-02-12) |
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,495
شکریہ: 6,865
935 مراسلہ میں 1,540 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,495
شکریہ: 6,865
935 مراسلہ میں 1,540 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
عورت گدھوں اور کتوں کی مثل 5 - نماز کا بیان : (322) نمازی کے سترہ کی مقدار کے بیان میں حدثنا أبو بکر بن أبي شيبة حدثنا إسمعيل ابن علية قال ح و حدثني زهير بن حرب حدثنا إسمعيل بن إبراهيم عن يونس عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم إذا قام أحدکم يصلي فإنه يستره إذا کان بين يديه مثل آخرة الرحل فإذا لم يکن بين يديه مثل آخرة الرحل فإنه يقطع صلاته الحمار والمرأة والکلب الأسود قلت يا أبا ذر ما بال الکلب الأسود من الکلب الأحمر من الکلب الأصفر قال يا ابن أخي سألت رسول الله صلی الله عليه وسلم کما سألتني فقال الکلب الأسود شيطان صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1132 حدیث مرفوع مکررات 7 متفق علیہ 2 بدون مکرر ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ، زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، یونس، حمید بن ہلال، عبداللہ بن صامت، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا اور اس کے سامنے بطور سترہ اونٹ کے کجاوہ کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز ہو تو وہ کافی ہے اور اس کی مثل نہ ہو تو اس کی نماز کو گدھا عورت اور سیاہ کتا منقطع کر دیتا ہے راوی کہتا ہے میں نے کہا اے ابوذر سیاہ کتے کی سرخ و زرد کتے سے تخصیص کی کیا وجہ ہے تو انہوں نے کہا اے بھیجتے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا ہی سوال کیا جیسا تو نے مجھ سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سیاہ کتا شیطان ہوتا ہے۔ Abu Dharr reported: The Messenger of 'Allah (may peace be upon him) said: When any one of you stands for prayer and there is a thing before him equal to the back of the saddle that covers him and in case there is not before him (a thing) equal to the back of the saddle, his prayer would be cut off by (passing of an) ass, woman, and black dog. I said: O Abu Dharr, what feature is there in a black dog which distinguish it from the red dog and the yellow dog? He said: O, son of my brother, I asked the Messenger of Allah (may peace be upon him) as you are asking me, and he said: The black dog is a devil. 5 - نماز کا بیان : (322) نمازی کے سترہ کی مقدار کے بیان میں حدثنا إسحق بن إبراهيم أخبرنا المخزومي حدثنا عبد الواحد وهو ابن زياد حدثنا عبيد الله بن عبد الله بن الأصم حدثنا يزيد بن الأصم عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم يقطع الصلاة المرأة والحمار والکلب ويقي ذلک مثل مؤخرة الرحل صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1134 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 1 بدون مکرر اسحاق بن ابراہیم، مخزومی، عبدالواحد، ابن زیاد، عبیداللہ بن عبداللہ بن اصم، یزید بن اصم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورت گدھا اور کتا نماز کو قطع کر دیتا ہے ہاں اگر کجاوہ کی پچھلی لکڑی کے برابر سترہ ہو تو نماز باقی رہتی ہے۔ Abu Huraira reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: A woman, an ass and a dog disrupt the prayer, but something like the back of a saddle guards against that. 2 - نماز کا بیان : (1086) کس چیز کے سامنے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ حدثنا حفص بن عمر حدثنا شعبة ح و حدثنا عبد السلام بن مطهر وابن کثير المعنی أن سليمان بن المغيرة أخبرهم عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال حفص قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم يقطع صلاة الرجل وقال عن سليمان قال أبو ذر يقطع صلاة الرجل إذا لم يکن بين يديه قيد آخرة الرحل الحمار والکلب الأسود والمرأة فقلت ما بال الأسود من الأحمر من الأصفر من الأبيض فقال يا ابن أخي سألت رسول الله صلی الله عليه وسلم کما سألتني فقال الکلب الأسود شيطان سنن ابوداؤد:جلد اول:حدیث نمبر 699 حدیث مرفوع مکررات 7 حفص بن عمر، شعبہ، عبدالسلام، بن مطہر، ابن کثیر، سلیمان بن مغیرہ، حضرت ابوذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی کی نماز ٹوٹ جاتی ہے جبکہ اس کے سامنے کوئی چیز پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر نہ ہو اور اس کے سامنے سے گدھا، کالا کتا اور عورت گزر جائے میں نے کہا کالے رنگ کی کیا خصوصیت ہے؟ اگر وہ سرخ زرد یا سفید ہو تو کیسا ہے؟ فرمایا اے بھتیجے جو بات تم نے مجھ سے پوچھی ہے وہی بات میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ 9 - قبلہ کے متعلق احادیث : (35) بحالت نماز کونسی شے کے سامنے سے گزرنے سے نماز فاسد ہوتی ہے اور کونسی شے سے نہیں أخبرنا عمرو بن علي قال أنبأنا يزيد قال حدثنا يونس عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال قال رسول الله صلی الله عليه وسلم إذا کان أحدکم قاما يصلي فإنه يستره إذا کان بين يديه مثل آخرة الرحل فإن لم يکن بين يديه مثل آخرة الرحل فإنه يقطع صلاته المرأة والحمار والکلب الأسود قلت ما بال الأسود من الأصفر من الأحمر فقال سألت رسول الله صلی الله عليه وسلم کما سألتني فقال الکلب الأسود شيطان سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 754 حدیث مرفوع مکررات 7 عمرو بن علی، یزید، یونس، حمید بن ہلال، عبداللہ بن صامت، ابوذر سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس وقت تمہارے میں سے کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرتا ہے تو اس کے واسطے کوئی شئی آڑ بن جائے گی۔ جو کہ پالان کی لکڑی کے برابر ہو لیکن اگر اس کے سامنے اتنی پڑی کوئی شئی نہ ہو تو اس کی نماز کو عورت اور گدھی اور کالا کتا فاسد کر دے گا (جب کہ یہ تین اشیاء نمازی کے سامنے سے گزریں) حضرت عبداللہ بن صامت نے فرمایا کہ میں نے ابوذر سے دریافت کیا سیاہ رنگ کے کتے کی کیا خصوصیت ہے؟ اگر زرد یا لال رنگ کا کتا ہو تو پھر کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم نے بھی حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ It was narrated that Qatadah said: “I said to Jabir bin Zaid: ‘What invalidates prayer?’ He said: ‘Ibn ‘Abbas used to say: A menstruating woman and a dog. (One of the narrators) Yahya said: “Shu’bah said it was a Marfa’ report.” (Sahih) 2 - نماز کا بیان : (297) نماز کتے گدھے اور عورت کے گزرنے کے علاوہ کسی چیز سے نہیں ٹوٹتی حدثنا أحمد بن منيع حدثنا هشيم أخبرنا يونس بن عبيد ومنصور بن زاذان عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت قال سمعت أبا ذر يقول قال رسول الله صلی الله عليه وسلم إذا صلی الرجل وليس بين يديه کآخرة الرحل أو کواسطة الرحل قطع صلاته الکلب الأسود والمرأة والحمار فقلت لأبي ذر ما بال الأسود من الأحمر من الأبيض فقال يا ابن أخي سألتني کما سألت رسول الله صلی الله عليه وسلم فقال الکلب الأسود شيطان قال وفي الباب عن أبي سعيد والحکم بن عمرو الغفاري وأبي هريرة وأنس قال أبو عيسی حديث أبي ذر حديث حسن صحيح وقد ذهب بعض أهل العلم إليه قالوا يقطع الصلاة الحمار والمرأة والکلب الأسود قال أحمد الذي لا أشک فيه أن الکلب الأسود يقطع الصلاة وفي نفسي من الحمار والمرأة شي قال إسحق لا يقطعها شي إلا الکلب الأسود جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 325 حدیث مرفوع مکررات 7 احمد بن منیع، ہشیم، یونس، منصور بن زاذان، حمید بن ہلال، عبداللہ بن صامت سے روایت ہے کہ میں نے ابوذر سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص نماز پڑھے اور اس کے سامنے کجاوے کی پچھلی لکڑی کے برابر یا فرمایا درمیانی لکڑی کے برابر کوئی چیز نہ ہو تو اس کی نماز کالے کتے گدھے یا عورت کے گزرنے سے ٹوٹ جائے گی عبداللہ بن صامت کہتے ہیں میں نے ابوذر سے پوچھا کالے اور سفید یا سرخ کی کیا قید ہے تو انہوں نے فرمایا اے بھیجتے تو نے مجھ سے ایسا ہی سوال کیا ہے جس طرح میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کالا کتا شیطان ہے اس باب میں ابوسعید حکم غفاری ابوہریرہ اور انس سے بھی روایات مروی ہیں امام ابوعیسی ترمذی فرماتے ہیں حدیث ابوذر حسن صحیح ہے اور بعض اہل علم کا یہی خیال ہے کہ گدھے عورت یا کالے کتے کے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے امام احمد فرماتے ہیں کہ سیاہ کتے کے گزرنے سے نماز ٹوٹنے میں تو مجھے شک نہیں البتہ گدھے اور عورت کے بارے میں مجھے شک ہے امام اسحاق فرماتے ہیں کہ سوائے کالے کتے کے کسی چیز سے نماز نہیں ٹوٹتی Abdullah ibn Samit (RA) reported having heard from Sayyidina Abu Dharr (RA) that Allah’s Messenger (SAW) said, “If anyone prays and there is nothing is nothing in front of him like the hack, or like the middle of a saddle then his salah is cut off by the passing ahead of a black dog, a donkey or a woman.” Abdullah asked Abu Dharr. “What is the difference between black and white or red?” He said, “Brother, you put the same question to me as I had put to Allah’s Messenger He had said that the black dog is a devil.” 7 - اقامت نماز اور اس کا طریقہ : (630) جس چیز کے سامنے سے گز رنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے حدثنا زيد بن أخزم أبو طالب حدثنا معاذ بن هشام حدثنا أبي عن قتادة عن زرارة بن أوفی عن سعد بن هشام عن أبي هريرة عن النبي صلی الله عليه وسلم قال يقطع الصلاة المرأة والکلب والحمار سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 950 حدیث مرفوع مکررات 3 زید بن احزم ابوطالب، معاذ بن ہشام، ہشام، قتادہ، زرارة بن اوفیٰ، سعد بن ہشام، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عورت کتا اور گدھا نماز کو توڑ دیتے ہیں ۔ It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H said: "The prayer is severed by a woman, a dog and a donkey.(Sahih) 7 - اقامت نماز اور اس کا طریقہ : (630) جس چیز کے سامنے سے گز رنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے حدثنا جميل بن الحسن حدثنا عبد الأعلی حدثنا سعيد عن قتادة عن الحسن عن عبد الله بن مغفل عن النبي صلی الله عليه وسلم قال يقطع الصلاة المرأة والکلب والحمار سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 951 حدیث مرفوع مکررات 3 جمیل بن حسن، عبدالاعلی، سعید، قتادة، حسن، حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورت ، کتا اور گدھا نماز کو توڑ دیتے ہیں ۔ It was narrated from ‘Abdullâh bin Mughaffal that the Prophet said P.B.U.H “The prayer is severed by a woman, a dog and a donkey.” (Sahih) 7 - اقامت نماز اور اس کا طریقہ : (630) جس چیز کے سامنے سے گز رنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے حدثنا محمد بن بشار حدثنا محمد بن جعفر حدثنا شعبة عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر عن النبي صلی الله عليه وسلم قال يقطع الصلاة إذا لم يکن بين يدي الرجل مثل مؤخرة الرحل المرأة والحمار والکلب الأسود قال قلت ما بال الأسود من الأحمر قال سألت رسول الله صلی الله عليه وسلم کما سألتني فقال الکلب الأسود شيطان سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 952 حدیث مرفوع مکررات 7 محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، حمید بن ہلال، عبداللہ بن صامت، حضرت اذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب مرد کے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز نہ ہو تو عورت ، گدھا اور سیاہ کتا نماز کو توڑ دیتے ہیں۔ روای کہتے ہیں میں نے حضرت ابوذر سے پوچھا کہ سیاہ کتے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے (کہ سیاہ کتے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے باقی سے نہیں) فرمایا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی سوال کیا تھا جو تم نے مجھ سے کیا تو آپ نے فرمایا سیاہ کتا شیطان ہے ۔ It was narrated from ‘Abdullâh bin Sâmit from Abu Dharr, that the prophet P.B.U.H said: “The prayer is severed by a woman, a donkey, and a black dog, if there is not something like the handle of a saddle in front of a man.” I (‘Abdullâh) said: “What is wrong with a black dog and not a red one?” He (Abu Dharr) said: ‘I asked the Messenger of Allah p.b.u.h the same questiofl and he said: “The black dog is a Shaithn (satan).” (Sahih) 7 - اقامت نماز اور اس کا طریقہ : (630) نمازی کے سامنے سے جو چیز گزرے اس کو کہاں تک ہو سکے رو کے ۔ حدثنا أحمد بن عبدة أنبأنا حماد بن زيد حدثنا يحيی أبو المعلی عن الحسن العرني قال ذکر عند ابن عباس ما يقطع الصلاة فذکروا الکلب والحمار والمرأة فقال ما تقولون في الجدي إن رسول الله صلی الله عليه وسلم کان يصلي يوما فذهب جدي يمر بين يديه فبادره رسول الله صلی الله عليه وسلم القبلة سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 953 حدیث مرفوع مکررات 3 احمد بن عبدة، حماد بن زید، یحییٰابومعلی، حضرت حسن عرنی فرماتے ہیں حضرت ابن عباس کے پاس نماز کو توڑنے والی چیزوں کا ذکر ہوا تو بعضوں نے کہا کتا ، گدھا ، عورت (بھی نماز کو توڑ دیتے ہیں) آپ نے فرمایا بکری کے بچہ کے بارے میں تم کیا کہتے ہو ؟ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک نماز ادا فرما رہے تھے کہ ایک بکری کا بچہ آپ کے سامنے سے گزرنے لگا تو آپ اس سے پہلے جلدی سے قبلہ کی طرف ہو گئے ۔ It was narrated that Hasan AI-'Urani said: "Mention was made in the presence of Ibn 'Abbas about what severs the prayer. They mentioned a dog, a donkey and a woman. He said: 'What do you say about kids (young goats)? The Messenger of Allah P.B.U.Hwas performing prayer one day, when a kid came and wanted to pass in front of him. The Messenger of Allah P.B.U.H preceded it toward the Qiblah. (to tighten the space and prevent it from passing in front of him).''' (Da'if) 11 - نماز کا بیان : (527) سترہ نماز کی محافظت کرتا ہے وَعَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم تَقْطَعُ الصَّلٰوۃَ الْمَرْاَۃُ وَالْحِمَارُ وَالْکَلْبُ وَےَقِیْ ذَالِکَ مِثْلُ مُؤَخِّرَۃِ الرَّحْلِ۔ (صحیح مسلم) مشکوۃ شریف:جلد اول:حدیث نمبر 741 " اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نا مدار صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، عورت، گدھا اور کتا ( نمازی کے آگے سے گزرنے کی صورت میں) نماز کو باطل کر دیتے ہیں اور کجاوہ کی پچھلی لکٹری کی مانند کسی چیز کو (نمازی کے آگے سترہ بنا کر) رکھ لینا (نماز کے) اس باطل کر دینے کو بچا لیتا ہے۔" (صحیح مسلم) 3 - نماز کا بیان : (392) آگے سے گزرنے والی کون سی چیز نماز کو توڑتی ہے اور کون سی نہیں توڑتی۔ أخبرنا أبو الوليد وحجاج قالا حدثنا شعبة أخبرني حميد بن هلال قال سمعت عبد الله بن الصامت عن أبي ذر أنه قال يقطع صلاة الرجل إذا لم يكن بين يديه كآخرة الرحل الحمار والكلب الأسود والمرأة قال قلت فما بال الأسود من الأحمر من الأصفر قال سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال الأسود شيطان سنن دارمی:جلد اول:حدیث نمبر 1378 حدیث مرفوع حضرت عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے بتایا اگر انسان کے نماز پڑھنے کے دوران اس کے آگے پالان کی پچھلی لکڑی جتنی کوئی رکاوٹ نہ ہو تو گدھا، کالا کتا، عورت کے آگے سے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ عبداللہ بن صامت کہتے ہیں میں نے دریافت کیا کالا کتا ہی کیوں۔ سرخ یا زرد کیوں نہیں؟ تو حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا جس طرح تم نے مجھ سے سوال کیا ہے اسی طرح میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ہی سوال کیا تھا تو آپ نے فرمایا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) عبداللہ بن عباس کی مرویات حدثنا يحيى عن شعبة قال حدثني قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال يحيى كان شعبة يرفعه يقطع الصلاة الكلب والمرأة الحاض مسند احمد:جلد دوم:حدیث نمبر 1331 حدیث مرفوع حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے غالبا مرفوعا مروی ہے کہ کتا اور ایام والی عورت کے نمازی کے آگے سے گذرنے پر نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مرویات حدثنا معاذ بن هشام حدثني أبي عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن سعد بن هشام عن أبي هريرة أن نبي الله صلى الله عليه وسلم قال يقطع الصلاة المرأة والكلب والحمار مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 821 حدیث مرفوع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت کتا اور گدھا نماز کے آگے سے گذرنے پر نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ حدثنا إسماعيل قال أخبرنا هشام الدستواي عن قتادة عن زرارة بن أوفى عن أبي هريرة قال يقطع الصلاة الكلب والحمار والمرأة قال هشام ولا أعلمه إلا عن النبي صلى الله عليه وسلم مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 2305 حدیث مرفوع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت، کتا اور گدھا نمازی کے آگے سے گذرنے پر نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ کی مرویات قال حدثنا محمد بن جعفر وعبد الأعلى قالا حدثنا سعيد عن قتادة عن الحسن عن عبد الله بن مغفل أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يقطع الصلاة المرأة والكلب والحمار مسند احمد:جلد ششم:حدیث نمبر 2600 حدیث مرفوع حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نمازی کے آگے سے عورت کتا یا گدھا گزر جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت عبداللہ بن مغفل کی مرویات۔ حدثنا عبد الأعلى حدثنا سعيد عن قتادة عن الحسن عن عبد الله بن مغفل عن النبي صلى الله عليه وسلم قال يقطع الصلاة المرأة والحمار والكلب مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 737 حدیث مرفوع حضرت ابن مغفل سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نمازی کے آگے سے عورت، کتا یا گدھا گذر جانے سے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات حدثنا عفان حدثنا شعبة أخبرني حميد بن هلال سمع عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يقطع صلاة الرجل إذا لم يكن بين يديه كآخرة الرحل المرأة والحمار والكلب الأسود قلت ما بال الأسود من الأحمر قال ابن أخي سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال الكلب الأسود شيطان مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 1434 حدیث مرفوع حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلا حصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات حدثنا إسماعيل عن يونس عن حميد بن هلال عن عبد الله بن صامت عن أبي ذر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قام أحدكم يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل فإذا لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل فإنه يقطع صلاته الحمار والمرأة والكلب الأسود قلت يا أبا ذر ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر من الكلب الأصفر قال يا ابن أخي سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال الكلب الأسود شيطان مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 1454 حدیث مرفوع حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلا حصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات حدثنا بهز حدثنا سليمان بن المغيرة حدثنا حميد عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال يقطع صلاة الرجل إذا لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل المرأة والحمار والكلب الأسود قال قلت لأبي ذر ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر قال يا ابن أخي سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال الكلب الأسود شيطان مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 1488 حدیث مرفوع حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلا حصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات حدثنا إسماعيل عن يونس عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أحدكم قام يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل فإن لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل فإنه يقطع صلاته الحمار والمرأة والكلب الأسود قال فقلت يا أبا ذر ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر من الكلب الأصفر فقال يا ابن أخي سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال الكلب الأسود شيطان مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 1528 حدیث مرفوع حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلا حصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات حدثنا محمد بن جعفر وحجاج قالا حدثنا شعبة عن حميد بن هلال عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال يقطع الصلاة إذا لم يكن بين يدي الرجل مثل آخرة الرحل المرأة والحمار والكلب الأسود فقلت ما بال الأسود في الأحمر فقال سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال إن الأسود شيطان مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 1534 حدیث مرفوع حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلاحصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ 1 - ا ب ج : (26407) حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کی مرویات حدثنا عبد الرزاق حدثنا معمر عن علي بن زيد بن جدعان عن عبد الله بن الصامت عن أبي ذر قال يقطع الصلاة الكلب الأسود أحسبه قال والمرأة الحاض قال قلت لأبي ذر ما بال الكلب الأسود قال أما إني قد سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذاك فقال إنه شيطان مسند احمد:جلد نہم:حدیث نمبر 1556 حدیث مرفوع حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر انسان کے سامنے کجاوے کا پچھلا حصہ بھی نہ ہو تو اس کی نماز عورت، گدھے یا کالے کتے کے اس کے آگے سے گذرنے پر ٹوٹ جائے گی، راوی نے پوچھا کہ کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بھیتجے! میں نے بھی اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال پوچھا تھا جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ |
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2011
مقام: PAKISTAN
مراسلات: 1,570
کمائي: 16,495
شکریہ: 6,865
935 مراسلہ میں 1,540 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ ہیں ہمارے ’’ اکابر علما ‘‘ کے دین میں اختیارات۔
اقتباس:
دوسرے یہ کہ یہ حدیث منسوخ ہے۔ دیکھئے ماہنامہ اہل حدیث ۲۴۔۲۵ منسوخ حدیث سے استدلال کرنا غلط ہوتا ہے۔ یعنی یہ علما اللہ اور رسول اللہ سے بھی زیادہ با اختیار ہیں کہ جن آیات کو چاہیں منسوخ التلاوت قرار دے دیں ۔اور جس حدیث کو چاہے منسوخ قرار دے دیں۔ یہ ہیں ہمارے ’’ اکابر علما ‘‘ کے دین میں اختیارات۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
کچھ لوگ گھوڑے بھی بیچتے رہے ہیں اور عورتیں بھی ۔۔۔ اس طرح کچھ لوگوں کے نزدیک دونوں ہی ایک طرحکی کموڈوٹی ہیں ۔۔۔ کہ صحرائی علاقوں میں اس کموڈوٹٰ کی کمیابی کے باعث، ان دونوں کموڈوٹی کی بلیک مارکیٹنگ بہت ہوتی ہے
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف |
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (02-02-12) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
فاروق صاحب پھر آپ شکایت کرتے ہیں کہ آپ کی کردار کشی کی جارہی ہے...........یہ بھی بتایا کریں کہ پہلے اپ کیا کیا کرتے ہیں
اپ ہی اپنی اداؤں پہ |
|
|
| عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (03-02-12) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,169
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہم عرض کریں گے تو پھر کہیں گے بولتا ہے
اپنی اپنی اوقات دیکھیں اور حدیث کا مقام دیکھیں ، اپنے آپ کو کسی قابل بنا لیں پھر بالترتیب اس موضوع پر بات کرنے کا ڈھنگ، حوصلہ اور انداز سیکھ لیں اس کے بعد بات کریں گے تو اچھے بھی لگیں گے کسی نہ کسی کو باقی کچھ میں لکھتا نہیں بس آپ خود ہی سمجھ جائیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (03-02-12), کنعان (03-02-12), مرزا عامر (25-02-12), شکاری (03-02-12), عبداللہ آدم (03-02-12) |
|
|
#12 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
| فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (03-02-12) |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
احادیث سے متعلقہ ہر تھریڈ """"عارضی طور پر"""" بند کیا جا رہا ہے۔ خواہ وہ اسلامی سیکشن میں ہو یا اس سے باہر۔ نئے قوانین اور لائحہ عمل مرتب کرنے کے بعد احادیث پر ڈسکشن کھول دی جائے گی۔
تب تک سبھی ممبرز سے التماس ہے کہ احادیث سے متعلق کسی بھی نئے یا پرانے تھریڈ میں گفتگو کرنے سے گُریز کریں۔ |
|
|
| 5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (03-02-12), پاکستانی (08-02-12), مرزا عامر (03-02-12), اجمل (03-02-12), شکاری (04-02-12) |
![]() |
| Tags |
| گھوڑا, گھر, نحوست, حدیث, عورت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف | گلاب خان | خبریں | 1 | 27-12-10 03:59 AM |
| امریکہ دوست ، عوام دشمن حکومت ۔۔! | ARHAM | پاکستان میں دہشت گردی | 4 | 22-04-10 09:29 PM |
| ہمارے عوام دوست سیاستدان | فیصل ناصر | سیاست | 21 | 27-05-09 02:35 PM |
| ہمارے عوام دوست سیاستدان | فیصل ناصر | سیاست | 0 | 15-05-09 03:38 AM |
| ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-11-07 03:32 PM |