واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حجت حدیث

حجت حدیث حجت حدیث

کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-08, 01:52 PM   #1
کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟
فاروق سرورخان فاروق سرورخان آن لائن ہے 18-08-08, 01:52 PM

Moderated Message:
گفتگو کو منتشرہونے سے بچانے کے لیے اس تھریڈ میں جناب عادل سہیل اور جناب فاروق سرور خان کے سوا دوسرے ممبران کے لکھنے پر پابندی ہے۔

1۔ آپ مجھے یقیناً غیر القرآن یعنی غیر قرآنی روایات کا منکر کہہ سکتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں ان تمام روایات کا جو قرآن کے موافق نہیں اور قرآن کے خلاف یا غیر القرآن ہیں منکر ہوں۔

2۔ میرا ایمان سورۃ‌ البقرۃ، آیت 177 کے مطابق ہے۔ نہ اس سے زیادہ اور نہ ہی اس سے کم۔

2:177 لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَـكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّآئِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُواْ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَـئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ
نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اﷲ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور اﷲ کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت (جہاد) کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں

آپ کا ایمان اللہ کے کس حکم کے مطابق ہے؟

آپ سے سوال:
3۔ کیاکوئی سنت (قول و فعل)‌ رسول "خلاف قرآن " ہو سکتی ہے؟
میرا جواب:
نہیں۔ سنت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ہمیشہ موافق القرآن ہوتی ہے۔ خلاف قرآن سنت رسول اکرم نہیں ہوسکتی۔ میں صرف اور صرف اس سنت رسول کا قائل ہوں جو موافق قرآن ہو۔ اگر آپ خلاف قرآن ، غیر قرآن سنت کے قائیل ہیں تو اس کی وجہ عطا فرمائیے۔

4۔ اگر آپ کا جواب "ہاں"‌ ہے تو سنت رسول کے قرآن کے خلاف ہونے کی وجوہات بتائیے ؟
5. کیا آپ کسی حدیث یا کتب روایات کے منکر ہیں؟
6. اپ کس کس کتاب روایت پر ایمان رکھتے ہیں۔ نام فراہم کریں۔

ان سوالات کے جوابات ہی میری طرف سے کسی مزید سوال کے جواب کا باعث بن سکتے ہیں۔

والسلام۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 06-12-10 at 01:50 AM..

فاروق سرورخان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,615
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 8285
Reply With Quote
22 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
arslansun (22-02-09), Real_Light (23-10-08), فیصل ناصر (26-11-08), کاشف اکرم وارثی (26-09-11), چیتا چالباز (10-01-09), میاں شاہد (18-08-08), مون لائیٹ آفریدی (23-08-08), منتظمین (18-08-08), محمد کاشف حبیب (05-09-08), مرزا عامر (22-07-10), مسٹر شیف (07-12-10), الطاف ذکی (22-05-09), جمال عتیق (19-08-08), حیدر (30-12-09), حیدر Rehan (22-05-09), رضی (22-05-09), شاہد جمیل حفیظ (08-12-08), عمیر نعیم (19-08-08), عادل سہیل (19-08-08), عبداللہ آدم (29-08-10), عبداللہ حیدر (19-08-08), عرفان حیدر (23-10-08)
پرانا 18-08-08, 03:21 PM   #2
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,189
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں کو شاہد کا سلام

میں بغیر کسی تمہید کے براہ راست فاروق صاحب کے سوالات کے جوابات دے کر اس گفتگو میں شامل ہو رہا ہوں

1٫ میرا تعلق سواد اعظم اہلسنت والجماعت سے ہے، نہ میں قرآن کی کسی ادنیٰ سے ادنیٰ آیت کا منکر ہوں اور نہ ہی نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کی کسی حدیث کا منکر ہوں ۔ الحمد اللہ۔

2۔ میرا ایمان قرآن پاک کی ہر ہر آیت کے ہر ہر حرف کے ہر ہر نقطہ پر ہے، الحمد اللہ۔

3، کوئی حدیث نہ تو قرآن کے کسی حکم کے خلاف ہے اور نہ ہی ہوسکتی ہے ۔

سوال نمبر 4 کا جواب بھی 3 میں شامل ہے۔

5۔ میں ہر جھوٹی حدیث کا انکار کرتا ہوں۔

6۔ ایمان صرف اُس پر ہے جسکا اللہ پاک نے حکم دیا چاہے وہ کتاب ہو ، یا نبی ہو یا فرشتہ ہو یا روز قیامت ہو یا تقدیر ہو یا مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا معاملہ ہو۔

والسلام
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
arslansun (22-02-09), فاروق سرورخان (18-08-08), کنعان (29-12-09), کاشف اکرم وارثی (26-09-11), پیاسا (18-08-08), مرزا عامر (22-07-10), ابن آدم (01-06-09), حیدر (30-12-09), عُکاشہ (19-08-08), عمیر نعیم (19-08-08), عادل سہیل (19-08-08), عبداللہ آدم (29-08-10), عبداللہ حیدر (18-08-08)
پرانا 19-08-08, 02:12 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں کو شاہد کا سلام

میں بغیر کسی تمہید کے براہ راست فاروق صاحب کے سوالات کے جوابات دے کر اس گفتگو میں شامل ہو رہا ہوں

1٫ میرا تعلق سواد اعظم اہلسنت والجماعت سے ہے، نہ میں قرآن کی کسی ادنیٰ سے ادنیٰ آیت کا منکر ہوں اور نہ ہی نبی پاک علیہ الصلاۃ والسلام کی کسی حدیث کا منکر ہوں ۔ الحمد اللہ۔

2۔ میرا ایمان قرآن پاک کی ہر ہر آیت کے ہر ہر حرف کے ہر ہر نقطہ پر ہے، الحمد اللہ۔

3، کوئی حدیث نہ تو قرآن کے کسی حکم کے خلاف ہے اور نہ ہی ہوسکتی ہے ۔

سوال نمبر 4 کا جواب بھی 3 میں شامل ہے۔

5۔ میں ہر جھوٹی حدیث کا انکار کرتا ہوں۔

6۔ ایمان صرف اُس پر ہے جسکا اللہ پاک نے حکم دیا چاہے وہ کتاب ہو ، یا نبی ہو یا فرشتہ ہو یا روز قیامت ہو یا تقدیر ہو یا مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کا معاملہ ہو۔

والسلام
پڑہتی آنکھوں ، معتدل سانسوں ، بٹن دباتی ہوئی پوروں کے ساتھ شاہد بھائی کو و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، اور فاروق بھائی کو عرصہ دارزکے بعد قدم رنجائی پر خوش آمدید اور السلام علیکم ،
شاہد بھائی کے دیے ہوئے جوابات میرے بھی سمجھیے اور اپنے بارے میں ان میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ :::
(1) کوئی صحیح ثابت شدہ حدیث قران کے خلاف نہیں ،
(2) اور یہ کہ """ غیر القران یعنی قران کے علاوہ """ ہونا """ اور """ غیر الوحی یعنی وحی کے علاوہ """ ہونا دو الگ الگ کیفیات ہیں ، اور ہر صحیح ثابت شدہ حدیث اللہ کی طرف سے کی گئی وحی کی بنا پر ہے ،
(3) پس """ غیر القران """ ہر وہ بات ہے جو اللہ کا کلام نہیں ، اس میں سے صحیح بھی ہے اور غیر صحیح بھی ، ان میں سے قبول صرف وہ بات ہے جو ثابت ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ہی ہے ، اور اگر کسی اور کی ہے تو """ حدود وحی یعنی قران اور صحیح ثابت شدہ حدیث """ سے خآرج نہیں ،
(4) ایمان صرف اس پر ہے جسے """ وحی الہی """ یعنی اللہ کے کلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے صحیح ثابت شدہ اقوال و افعال کی موافقت میسر ہو ،
ان میں وہ سب باتیں اور چیزیں ہیں جن کا ذکر بھائی شاہد نے اپنے آخری نکتہ میں ذکر کیا ہے ، اور اضافہ ان میں عذاب قبر اور احوال قبر کا کرتا ہوں ،
اور کسی ایک کتاب حدیث پر ایمان نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ثابت شدہ ہر حدیث قولی فعلی تقریری پر ایمان رکھتا ہوں ،
و السلام علیکم،
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (05-12-10), فاروق سرورخان (19-08-08), کاشف اکرم وارثی (26-09-11), میاں شاہد (19-08-08), مون لائیٹ آفریدی (19-08-08), مرزا عامر (22-07-10), مسلم (29-05-09), ابن آدم (01-06-09), ضِرار Derar (22-06-10), عُکاشہ (19-08-08), عبداللہ آدم (29-08-10), عبداللہ حیدر (19-08-08)
پرانا 19-08-08, 11:37 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,615
کمائي: 31,180
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

سلام احباب و اصحاب:
بھائی عادل سہیل اور میرے عقائد میں نمایاں فرق ہے۔ میں اس فرق کو اپنے سوالات سے نمایاں کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

(1) کوئی صحیح ثابت شدہ حدیث قران کے خلاف نہیں ،
سوال: کیا اس کی وضاحت یہ درست ہے کہ ہر روایت جو اسناد سے صحیح ثابت ہوجائے وہ اگر واضح‌طور پر بھی "غیر موافق القرآن " ہو تو بھی کیا درست تسلیم کی جائے گی؟
دوسرے الفاظ‌میں صحابہ کی اسنادی گواہی ، اللہ کے حکم سے بالا تر سمجھی جائے گی؟ کیا مسلمان انسان پرست ہیں یا اللہ پرست؟

(2) اور یہ کہ """ غیر القران یعنی قران کے علاوہ """ ہونا """ اور """ غیر الوحی یعنی وحی کے علاوہ """ ہونا دو الگ الگ کیفیات ہیں ، اور ہر صحیح ثابت شدہ حدیث اللہ کی طرف سے کی گئی وحی کی بنا پر ہے ،
سوال:‌ کیا یہ بذریعہ وحی " صحیح ثابت شدہ حدیث" کے اصول "غیر موافق القرآن " ہوسکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا وجہ ہے کہ یہ بذریعہ وحی " صحیح ثابت شدہ حدیث" کے اصول قرآن میں نہیں‌ہیں؟

(3) پس """ غیر القران """ ہر وہ بات ہے جو اللہ کا کلام نہیں ، اس میں سے صحیح بھی ہے اور غیر صحیح بھی ، ان میں سے قبول صرف وہ بات ہے جو ثابت ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ہی ہے ، اور اگر کسی اور کی ہے تو """ حدود وحی یعنی قران اور صحیح ثابت شدہ حدیث """ سے خآرج نہیں ،

سوال : "وہ بات ہے جو ثابت ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ہی ہے " کیا غیر موافق القرآن بھی ہو سکتی ہے؟ اگر ہاں تو کیا مصلحت ہے کہ اس کو قرآن میں نہیں شامل کیا گیا؟

(4) ایمان صرف اس پر ہے جسے """ وحی الہی """ یعنی اللہ کے کلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے صحیح ثابت شدہ اقوال و افعال کی موافقت میسر ہو ،
سوال : اپنے ایمان کے لئے حکم الہی یعنی قرآن کی آیت کا حوالہ عطا فرمائیے۔

سوال نمبر 5 اور 6 مساوی طور پر اہم ہیں۔ ان کے جوابات آسانی کے لئے الگ الگ عطا فرمائیے۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 19-08-08 at 11:42 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (23-10-08), کاشف اکرم وارثی (26-09-11), مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 20-08-08, 10:21 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,615
کمائي: 31,180
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

سوال: کیا اس کی وضاحت یہ درست ہے کہ ہر روایت جو اسناد سے صحیح ثابت ہوجائے وہ اگر واضح‌طور پر بھی "غیر موافق القرآن " ہو تو بھی کیا درست تسلیم کی جائے گی؟

کیا اصحابہ سے ایسا ممکن ہے کہ وہ جانتے بوجھتے ہوءے رسول اکرم سے ایسی روایت منسوب کریں جو غیر موافق القران ہو؟

کیا آپ ایسی روایات کو موضوع قرار دیں گے جن کے بارے میں آپ کے سامنے واضح ثبوت موجود ہو کہ ان میں قرآن کے اصولوں کے خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کوئی بہت ہی صاف صاف قانون جو قرآن میں موجود ہو توڑ دیا گیا ہو؟

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-05-09 at 04:40 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 21-08-08, 02:28 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: عادل سہیل سے کیے گئے سوالات کے جوابات ؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سلام احباب و اصحاب:
بھائی عادل سہیل اور میرے عقائد میں نمایاں فرق ہے۔ میں اس فرق کو اپنے سوالات سے نمایاں کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

(1) کوئی صحیح ثابت شدہ حدیث قران کے خلاف نہیں ،
سوال: کیا اس کی وضاحت یہ درست ہے کہ ہر روایت جو اسناد سے صحیح ثابت ہوجائے وہ اگر واضح‌طور پر بھی "غیر موافق القرآن " ہو تو بھی کیا درست تسلیم کی جائے گی؟
دوسرے الفاظ‌میں صحابہ کی اسنادی گواہی ، اللہ کے حکم سے بالا تر سمجھی جائے گی؟ کیا مسلمان انسان پرست ہیں یا اللہ پرست؟

(2) اور یہ کہ """ غیر القران یعنی قران کے علاوہ """ ہونا """ اور """ غیر الوحی یعنی وحی کے علاوہ """ ہونا دو الگ الگ کیفیات ہیں ، اور ہر صحیح ثابت شدہ حدیث اللہ کی طرف سے کی گئی وحی کی بنا پر ہے ،
سوال:‌ کیا یہ بذریعہ وحی " صحیح ثابت شدہ حدیث" کے اصول "غیر موافق القرآن " ہوسکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا وجہ ہے کہ یہ بذریعہ وحی " صحیح ثابت شدہ حدیث" کے اصول قرآن میں نہیں‌ہیں؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی ، مندرجہ بالا دونوں سوالات کا ایک مشترکہ جواب تو یہ ہے کہ کوئی """ غیر موافق القران """ صحیح ثابت شدہ حدیث لایے پھر اس پر بات ہو گی ، ان شا اللہ ،
رہا معاملہ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کا تو بھائی ان کی اسنادی گواہی نہیں ہوتی بلکہ کوئی صحابہ رضی اللہ عنہ کسی مرفوع الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم حدیث کی سند کا آخری راوی ہوتا ،
میں نے ابھی اسناد و اصول صحت کے بارے میں بات شروع نہیں کی ، ان شا اللہ اپنے وقت پر کی جائے گی ،
رہا معاملہ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کے مطابق قران و حدیث کو سمجھنے کا تو جی ہاں یہ لازم ہے ، اور اس کی کچھ تفصیل میں نے آپ کی اردو محفل میں موسیقی والے تھریڈ میں آپ سے گفتگو کے درمیان پیش کی تھی ، اور یہاں بھی دیگر بھائیوں کی سہولت کے لیے ایک الگ دھاگے میں عقیدے والے فورمز میں ارسال کر دیا ہے ،

"""" صحابہ رضی اللہ عنہم اجعین کے فہم کی حجیت """
جی فاروق بھائی سچا مسلمان تو وہی ہے جو اللہ کی عبادت کرے ، مخلوق میں سے کسی کی بھی نہیں ، لیکن اللہ نے ہمارے لیے اللہ کے احکامات ، و فرامین سمجھنے کے لیے کسوٹیاں مقرر فرمائی ہیں اور ان کے مطابق ہی ہم سمجھتے ہیں ، و للہ الحمد ،
میری طرف سے وضاحت کردی ایک مضمون میں ان کسوٹیوں کو بھی آپ غالبا پڑھ چکے ہیں ،

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
(3) پس """ غیر القران """ ہر وہ بات ہے جو اللہ کا کلام نہیں ، اس میں سے صحیح بھی ہے اور غیر صحیح بھی ، ان میں سے قبول صرف وہ بات ہے جو ثابت ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ہی ہے ، اور اگر کسی اور کی ہے تو """ حدود وحی یعنی قران اور صحیح ثابت شدہ حدیث """ سے خآرج نہیں ،

سوال : "وہ بات ہے جو ثابت ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ہی ہے " کیا غیر موافق القرآن بھی ہو سکتی ہے؟ اگر ہاں تو کیا مصلحت ہے کہ اس کو قرآن میں نہیں شامل کیا گیا؟
محترم بھائی ، آپ کے سوال کے پہلے حصے کا جواب وہی ہے جو ابھی اوپر دو سوالات کے مشترکہ جواب کے طور پر عرض کیا ہے ، اور میرے بھائی کسی بھی بات کو اگر قران میں شامل کیا گیا ہوتا تو وہ قران ہوتی نہ کہ حدیث یا کوئی اور بات ، اور ہماری یہ گفتگو بھی نہ ہوتی ،
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
(4) ایمان صرف اس پر ہے جسے """ وحی الہی """ یعنی اللہ کے کلام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے صحیح ثابت شدہ اقوال و افعال کی موافقت میسر ہو ،
سوال : اپنے ایمان کے لئے حکم الہی یعنی قرآن کی آیت کا حوالہ عطا فرمائیے۔
فاروق بھائی اللہ تعالی کئی فرامین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر ایمان لانے کا حکم ہے اور ان صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر ایمان کا حصہ ہے کہ ان کا ہر حکم مانا جائے اور جس سے انہوں نے منع فرمایا اس سے باز رہا ہی جائے ، ایک آیت ذکر کرتا ہوں ان شا اللہ ،
((( إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُواْ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُواْ وَجَاهَدُواْ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُوْلَـئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ ::: بے شک ایمان لانے والے وہ ہیں جو اللہ پر اور اسکے رسول (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ) پر ایمان لائے اور پھر اس میں کوئی شک نہ کیا اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں(اپنے ایمان میں ) وہی ہیں سچے ))) سورت الحجرات ، آٓیت ۱۵ ،
پس جو اللہ کے کلام """ قران """ سے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے قول ، فعل تقریر کی موافقت رکھتا ہے ، اس کے درست ہونے پر ایمان ہے ،

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سوال نمبر 5 اور 6 مساوی طور پر اہم ہیں۔ ان کے جوابات آسانی کے لئے الگ الگ عطا فرمائیے۔
فاروق بھائی آپ کے سوال ۵ اور چھ کا جواب ان ہی باتوں میں ہے ، اور شاہد بھائی کے جوابات کو میرے جوابات کہنے میں بھی ہے ، پھر بھی آپ کی خواہش کے احترام میں عرض کرتا ہوں کہ آپ نے سوال کیے :::
5. کیا آپ کسی حدیث یا کتب روایات کے منکر ہیں؟
6. اپ کس کس کتاب روایت پر ایمان رکھتے ہیں۔ نام فراہم کریں۔
اس کا جواب میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں ، بھائی جان ، جو حدیث قولی ہو یا فعلی یا تقریری رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے بارے میں ثابت نہیں ہوتی میں اس کا روایت کو حدیث نہیں مانتا ، ایسی روایت کو حدیث کہا جانا اصطلاحی طور ہر ہوتا ہے ،
میں اللہ کی نازل کردہ کتابوں پر ایمان رکھتا ہوں اور قران اللہ کی آخری کتاب کے ایک ایک حرف کے اسی طرح محفوظ ہونے پر ایمان رکھتا ہوں جس طرح اللہ نے نازل فرمایا ، اور اس کے بعد بالترتیب صحیح البخاری ، صحیح مسلم ، میں نقل کردہ روایات کی درستگی پر مکمل اعتماد رکھتا ہوں ، ان کے بعد الاحادیث المختارۃ ، المنتقی لابن الجارود ، صحیح ابن خزیمہ ، موطا مالک ، المستدرک الحاکم ، صحیح ابن حبان ، سنن الترمذی ، سنن ابن ماجہ ، سنن ابو داود ، سنن النسائی ، مسند احمد ، میں نقل کردہ روایات احادیث ، و آثار کی بڑی تعداد کی صحت اور درستگی پر اعتماد رکھتا ہوں ،
اردو محفل میں ہونے والے ہماری گفتگو میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ """ الایمان شیء و الاعتماد شیء و شتان بینھما ::: ایمان ایک چیز ہے اور اعتماد ایک اور دونوں میں بہت فرق ہے :::
امید ہے یہ وضاحتیں آپ کو آپ کے سول نامے کے جواب کے طور پر کفایت کریں گی ، باذن اللہ ، و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 21-08-08 at 03:03 AM. وجہ: کتابت کی تصحیح
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (23-08-08), کاشف اکرم وارثی (26-09-11), مون لائیٹ آفریدی (21-08-08), مرزا عامر (22-07-10), حیدر (30-12-09), سائیں (21-08-08), ضِرار Derar (22-06-10), عبداللہ آدم (29-08-10), عبداللہ حیدر (21-08-08)
پرانا 21-08-08, 02:58 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سوال: کیا اس کی وضاحت یہ درست ہے کہ ہر روایت جو اسناد سے صحیح ثابت ہوجائے وہ اگر واضح‌طور پر بھی "غیر موافق القرآن " ہو تو بھی کیا درست تسلیم کی جائے گی؟

کیا اصحابہ سے ایسا ممکن ہے کہ وہ جانتے بوجھتے ہوءے رسول اکرم سے ایسی روایت منسوب کریں جو غیر موافق القران ہو؟

کیا آپ ایسی روایات کو موضوع قرار دیں گے جن کے بارے میں آپ کے سامنے واضح ثبوت موجود ہو کہ ان میں قرآن کے اصولوں کے خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کوئی بہت ہی صاف صاف قانون جو قرآن میں موجود ہو توڑ دیا گیا ہو؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
پہلے سوال کا جواب ::: وہی ہے جو کئی دفعہ اور یہاں اور وہاں عرض کر چکا ہوں کہ کچھ سامنے لایے تو اس کا جواب دیا جائے ان شا اللہ ،
دوسرے سوال کا جواب ::: کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے یہ توقع رکھنا عبث ہے کہ وہ کسی معاملے میں جھوٹ بولے چہ جائیکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے بارے میں ،
تیسرے سوال کا جواب ::: مصطلح الحدیث میں موضوع کسے کہتے فاروق بھائی ؟؟؟ وہاں قوانین ہیں ، جانچ پڑتال ہے اور اس کے مطابق کسی روایت حدیث و اثر کو موضوع ، باطل ، منکر ، معضل یا دیگر درجات کا حکم دیا جاتا ہے ، صرف آپ کی """ رائے ""' کے مطابق کسی روایت حدیث کو موافق یا مخالف قران کو نہ جانا جائے گا ،
یہاں ایک دفعہ پھر پہلے سوال کا جواب متکرر خیال فرمایے ، و السلام علیکم۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-05-09 at 04:41 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کاشف اکرم وارثی (26-09-11), مون لائیٹ آفریدی (21-08-08), مرزا عامر (22-07-10), ابن آدم (01-06-09), حیدر (30-12-09), زندہ دل (21-08-08), سائیں (21-08-08), ضِرار Derar (22-06-10), عبداللہ آدم (29-08-10), عبداللہ حیدر (21-08-08)
پرانا 23-08-08, 10:32 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,615
کمائي: 31,180
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

1۔ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول وعمل ثابت ہوگا ہم اُس کی اطاعت کریں گے

2۔ اگر وہ قول وعمل ہم کو قران کے موافق نہ لگے تو بھی ہم اُس کی اطاعت کریں گے

میرے نظریہ کا فرق یہاں‌ہے۔ کہ میں نمبر 2 پر عمل نہیں کرتا۔ غیر موافق القرآن روایت پر مناسب آیت کا حوالہ فراہم کرتا ہوں‌ اور باقی پیش کرنے والے کے لئے چھوڑ دیتا ہوں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب شدہ اقوال و عمال اگر آپ کو خلاف قران نظر آئیں تو کیا آپ منسوب کرنے والے کا بیان مانیں‌گے یا آپ قرآن کو ترجیح دیں گے؟
1۔ آپ کو ایک روایت مکمل اسناد کے ساتھ ملتی ہے ، ایک سے زاید بار طبع ہو چکی ہے لیکن قران سے متصادم ہے۔ کیا آپ ایس روایت کرنے والوں پر یقین کریں گے یا یہ کہیں گے کہ یہ روایت کسی نے اس طرح اسناد سے بنا کر ان اصحابہ کرام کے نام سے رسول اکرم سے منسوب کی ہے؟
عموماً بھائی اور بہن جب نکات لاتے ہیں تو یہ لاتے ہیں کہ یہ ترمذی کی روایت ہے، یہ بخاری کی روایت ہے ۔ انتہائی خلوص سے عرض‌ہے کہ ان ہزاروں روایات میں سے جن کو لوگوں نے پیش کیا، میں نے بہت تھوڑی پر اعتراض کیا۔ اور اعتراض‌میں‌ ہمیشہ قران سے دلیل پیش کی۔
مثال:
روایت: (‌جس کی میں نے مخالفت کی اور منکر لحدیث قرار پایا)
لڑکیوں کو لکھنا نہ سکھایا جائے۔ فراہم کرنے والے کا اصرار تھا کہ یہ درست روایت ہے۔
قرآنی تصادم
تخلیق انسانی کا واقعہ دیکھئے۔ اللہ تعالی انسان کی تخلیق کا مقصد بیان فرماتے ہیں ، زمیں میں نیابت۔ جی؟ اور نیابت کا واحد ہتھیار ؟ تمام اشیا کا نام یعنی علم؟ اللہ تعالی قرام میں کہیں بھی خواتین کے ساتھ کسی -- لکھنا نہ سکھاؤ --- کے امتیازی سلو ک کا حکم نہیں عطا فرماتے تو پھر ایسی روایت رسول اکرم سے کیوں۔
مزید حوالے جو میں نے فراہم کئے وہ آپ کو قران اور تعلیم کے نام کے دھاگے میں مل سکتے ہیں ، جو کہ بہت تھوڑے سے ہیں۔ اس دھاگہ کو یہاں بھی فراہم کرکے خوشی ہوگی۔
کیا اس لئے کہ قوم کی ماؤں کو ان پڑھ رکھا جائے؟ تاکہ پوری قوم جاہل ہو جائے؟
یہ ایک مثال ہے کہ یہ کچھ پیش کیا گیا اور اس کو میں نے مخالفت کی۔ آپ میں سے کوئی صاحب اردو محفل سے ایک مثال لے آئیے کہ جہاں میں نے --- رسول اکرم کی ایک بھی مستند سنت رسول کی مخالفت کی؟ ---- میری طرف سے قرانی حوالہ جات صرف اور صرف ان غیر موافق القران روایات و نظریات پر آئے جو لوگوں نے پیش کئے اور میں نے ان کے خلاف باقاعدہ قرآنی حوالے دئے۔
باقی مثالیں انشاء اللہ وقت ملے پر۔
یہ عرض‌کرتا چلوں کے اس دھاگہ کا عنوان میری مرضی کا نہیں ہے ۔ یہ بھائی میاں شاہد نے چنا تھا۔
عنوان یہ ہونا چاہئیے تھا ------------- کیا غیر موافق القرآن روایات قابل قبول ہیں ----- ؟
اس وقت میرا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ :

آپ کا نظریہ کیا ہے اور وہ نظریہ میرے نظریہ سے کس طرح مختلف ہے؟

اب تک میں نے یہ اختلاف دیکھا ہے۔
1۔ اگر وہ قول وعمل ہم کو قران کے موافق نہ لگے تو بھی ہم اُس کی اطاعت کریں گے --
2۔ جو روایت خلاف قران ہے وہ کسی نہ کسی قسم کی وحی پر مبنی ہے ---
والسلام

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-05-09 at 04:50 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (22-07-10)
پرانا 23-08-08, 11:50 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں

میرے نظریہ کا فرق یہاں‌ہے۔ کہ میں نمبر 2 پر عمل نہیں کرتا۔ غیر موافق القرآن روایت پر مناسب آیت کا حوالہ فراہم کرتا ہوں‌ اور باقی پیش کرنے والے کے لئے چھوڑ دیتا ہوں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب شدہ اقوال و عمال اگر آپ کو خلاف قران نظر آئیں تو کیا آپ منسوب کرنے والے کا بیان مانیں‌گے یا آپ قرآن کو ترجیح دیں گے؟

میں اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آپ سب کا موقف ایک ہے؟ یا الگ الگ ہے اور اگر وہ موقف ایک ہے تو کیا ہے۔ ایسا کیجئے کہ بھائی میاں شاہد اپنا موقف لکھ دیجئے اور اس میں یہ نکتہ ضرور شامل کیجئے کہ (‌پھر دہرا رہا ہوں)

1۔ آپ کو ایک روایت مکمل اسناد کے ساتھ ملتی ہے ، ایک سے زاید بار طبع ہو چکی ہے لیکن قران سے متصادم ہے۔ کیا آپ ایس روایت کرنے والوں پر یقین کریں گے یا یہ کہیں گے کہ یہ روایت کسی نے اس طرح اسناد سے بنا کر ان اصحابہ کرام کے نام سے رسول اکرم سے منسوب کی ہے؟

عموماً بھائی اور بہن جب نکات لاتے ہیں تو یہ لاتے ہیں کہ یہ ترمذی کی روایت ہے، یہ بخاری کی روایت ہے ۔ انتہائی خلوص سے عرض‌ہے کہ ان ہزاروں روایات میں سے جن کو لوگوں نے پیش کیا، میں نے بہت تھوڑی پر اعتراض کیا۔ اور اعتراض‌میں‌ ہمیشہ قران سے دلیل پیش کی۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی کیا ہی اچھا ہو کہ میری بار بار کی ہوئی گذارش آپ کو قبول ہو جائے اور کوئی صحیح حدیث عربی متن اور مکمل حوالہ کے ساتھ اپنے اعتراض یا اعتراضات کے ساتھ سامنے تو لایے ، اور یہ جو لڑکیوں کی تعلیم سے ممانعت والی حدیث کا آپ چرچا فرماتے ہیں اس کے بارے میں بھی پہلے یہ مندرجہ بالا گذراش کر چکا ہوں اور مزید ابھی کچھ آگے کرتا ہوں ان شا اللہ ، والسلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (06-12-10), مرزا عامر (22-07-10), حیدر (30-12-09), ضِرار Derar (22-06-10), عبداللہ آدم (29-08-10)
پرانا 24-08-08, 12:16 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
مثال:
روایت: (‌جس کی میں نے مخالفت کی اور منکر لحدیث قرار پایا)
لڑکیوں کو لکھنا نہ سکھایا جائے۔ فراہم کرنے والے کا اصرار تھا کہ یہ درست روایت ہے۔

قرآنی تصادم
تخلیق انسانی کا واقعہ دیکھئے۔ اللہ تعالی انسان کی تخلیق کا مقصد بیان فرماتے ہیں ، زمیں میں نیابت۔ جی؟ اور نیابت کا واحد ہتھیار ؟ تمام اشیا کا نام یعنی علم؟ اللہ تعالی قرام میں کہیں بھی خواتین کے ساتھ کسی -- لکھنا نہ سکھاؤ --- کے امتیازی سلو ک کا حکم نہیں عطا فرماتے تو پھر ایسی روایت رسول اکرم سے کیوں۔

مزید حوالے جو میں نے فراہم کئے وہ آپ کو قران اور تعلیم کے نام کے دھاگے میں مل سکتے ہیں ، جو کہ بہت تھوڑے سے ہیں۔ اس دھاگہ کو یہاں بھی فراہم کرکے خوشی ہوگی۔

کیا اس لئے کہ قوم کی ماؤں کو ان پڑھ رکھا جائے؟ تاکہ پوری قوم جاہل ہو جائے؟

یہ ایک مثال ہے کہ یہ کچھ پیش کیا گیا اور اس کو میں نے مخالفت کی۔ آپ میں سے کوئی صاحب اردو محفل سے ایک مثال لے آئیے کہ جہاں میں نے --- رسول اکرم کی ایک بھی مستند سنت رسول کی مخالفت کی؟ ---- میری طرف سے قرانی حوالہ جات صرف اور صرف ان غیر موافق القران روایات و نظریات پر آئے جو لوگوں نے پیش کئے اور میں نے ان کے خلاف باقاعدہ قرآنی حوالے دئے۔

باقی مثالیں انشاء اللہ وقت ملے پر۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فاروق بھائی ، یہ حدیث آپ کے سامنے رضا صاحب کے بھیجے ہوئے ایک تصویری مراسلے میں سامنے آئی ، جس میں لکھا ہوا تھا کہ یہ صحیح ہے ، اور آپ اس کا بطور مثال پہلے بھی ذکر کر چکے ، اور میں عرض کر چکا کہ اس کا مکمل عربی متن اور حوالہ فراہم فرمایئے ، رضا صاحب بھی اردو ترجمہ اور بلا حوالہ لائے اور آپ بھی اسی طرح اس پر بحث کرتے گئے جبکہ تحقیق کا پہلا اصول یہ ہوتا ہے کہ اصل اساسی مراجع کی طرف رجوع کیا جائے ،
اور یہ کیا فاروق بھائی ، اللہ تعالی نے انسان کی تخلیق کے واقعہ میں انسان کی تخلیق کا مقصد """ نیابت بتایا """ ، یہ شاید کوئی نئی تحقیق ہو گی ، اللہ تعالی نے تو فرمایا ((( و اذ ربک للملائکۃ انی جاعل فی الارض خلیفہ ::: اور جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک نائب بنا رہا ہوں ))) ، اور پھر فرشتوں کے اس خوف کے اظہار میں کہ یہ تو زمین میں فساد بپا کرے گا اور خون بہائے گا ، فرمایا ((( قال انی اعلم ما لا تعلمون ::: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ))) اور آدم علیہ السلام کو تمام چیزوں کے نام سکھائے ، جو پوچھنے پر فرشتے نہ بتا سکے ، سورت البقرۃ ،
جی ہاں ، علم کی فضیلت کے لیے تو اس کو دلیل بنایا جا سکتا ہے لیکن انسان کی تخلیق کے مقصد کی نہیں ، وہ اکیلا مقصد اللہ تعالی نے بڑی وضاحت سے بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا ((( و ما خلقت الجن و الانس الا لیعبدون ::: اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف میری عبادت کرنے کے لیے بنایا ))) سورت الذاریات آیت 56 ،
اب اسے اگر کوئی ذاتیات کے بارے میں بات نہ سمجھے تو عرض کروں کہ ایسی قران فہمی ہو گی تو کسی بھی چیز پر اعتراض کیا جا سکتا ہے ،
آپ کی دوسری عجیب بات ، فاروق بھائی ، """ مستند حدیث """ فرمانا ہے ، بھائی باذوق بھی آپ سے """مستند """ کے بارے میں کچھ گفتگو کر چکے ہیں ، اور میں یہ عرض کرتا ہوں کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں """ مستند """ کسے کہا جاتا ہے ؟؟؟
اور آپ جن بھی احادیث پر اعتراض کرتے ہیں وہ کیا بغیر سند کے ہیں ؟؟؟
جی ہاں یہ آپ کا منہج ہے کہ آپ کے ہاں سند کی کوئی وقعت نہیں اور ہمارے ہاں سند دین کے ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہے جسے پوری طرح پرکھ کر ہم کوئی بات قبول کرتے ہیں ،
اور اگر """ مستند """ سے آپ کی مراد اردو کا مستند یعنی با اعتماد ہے تو براہ مہربانی با اعتماد لکھیے نہ کہ مستند ، تا کہ اس کے مطابق کچھ کہا سنا جائے ،
اور اگر """ مستند """ سے مراد """ با سند """ ہے تو آپ جس حدیث پر بھی اعتراض کریں گے وہ کوئی نہ کوئی سند رکھتی ہی ہو گی ، پس آپ کا ہر اعتراض کسی """ مستند حدیث """ پر ہی ہو گا ،
اور اگر آپ کسی """ بے سند """ حدیث پر اعتراض کریں گے تو آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کریں گے ،
پس وضاحت فرمایے کہ """ مستند """ آپ کے ہاں کیا ہے ؟؟؟
ایک مثال کو پوری طرح عربی متن اور مکمل حوالہ کے ساتھ سامنے لایے بھائی جان اس پر بات کرنے کے بعد ان شا اللہ اگلی مثالوں کو دیکھا جائے گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (06-12-10), کاشف اکرم وارثی (26-09-11), مون لائیٹ آفریدی (25-08-08), محمد یاسرعلی (24-08-08), مرزا عامر (22-07-10), مسلم (29-05-09), حیدر (30-12-09), ضِرار Derar (22-06-10)
پرانا 24-08-08, 01:38 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اس وقت میرا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ :

آپ کا نظریہ کیا ہے اور وہ نظریہ میرے نظریہ سے کس طرح مختلف ہے؟

اب تک میں نے یہ اختلاف دیکھا ہے۔
1۔ اگر وہ قول وعمل ہم کو قران کے موافق نہ لگے تو بھی ہم اُس کی اطاعت کریں گے --
2۔ جو روایت خلاف قران ہے وہ کسی نہ کسی قسم کی وحی پر مبنی ہے ---
فاروق بھائی ،میں اپنا موقف بارہا وضاحت کے ساتھ بیان کر چکا ہوں اور حدیث کے صحیح ہونے کی شرط بہت وضاحت سے لکھ چکا ہوں ، نہ کہ کسی بھی ""' روایت حدیث """ کے بارے میں وہ کچھ کہیں لکھا ہے جو آپ نے ابھی مجھ سے منسوب کر کے لکھا ہے ، آپ کا یہ تقریبا وہی اسلوب ہے جو آپ کے ساتھ اردو محفل میں گفتگو کے دوران نظر آیا ،
میں ایک دفعہ پھر کہتا ہوں کہ کوئی بھی صحیح ثابت شدہ حدیث قولی فعلی تقریری خلاف قران نہیں ، اور کیسے نہیں اس کی بات ان شا اللہ آپ کی طرف اعتراض شدہ ، عربی متن کے ساتھ اور مکمل حوالہ جات کے ساتھ لائی جانے والی احادیث کے ظہور کے بعد ہو گی ، ان شا اللہ تعالی و بتوفیقہ ،
اور اس وقت تک کے لیے میری گذارش ہے کہ اب مزید وہی سوالات انداز بدل بدل کر کرنے سے بات کو خوامخواہ طول مت دیا جائے ، بھائی جی اور مطلب کی بات پر آیا جائے ،
[/SIZE]

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-05-09 at 04:56 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (06-12-10), مون لائیٹ آفریدی (24-08-08), مرزا عامر (22-07-10), باذوق (24-08-08), حیدر (30-12-09), ضِرار Derar (22-06-10)
پرانا 24-08-08, 05:10 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,615
کمائي: 31,180
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

احبابو و صاحبو۔ میں اب تک ایک مخمصہ کا شکار ہوں‌ کہ آپ لوگوں‌ کا موقف کیا ہے اور وہ میرے مموقف و نظریہ سے کس طرح مختلف ہے؟‌ دیکھئے میں یہ بہت بار واضح کرچکا ہوں کہ میرا موقف و نظریہ صرف اور صرف ان روایات کے بارے میں ہے جو غیر موافق القرآن ہیں۔ آپ جاکر دیکھئے اردو محفل پر اور پچھلے ایک سال کے عرصے میں‌ہونی والی کسی بھھ بحث میں‌کسی بھی صحیح‌اور موافق القرآن سنت رسول پر آپ میرا کوئی اعتراض‌ نہیں‌ملے گا۔

اس اصول سے کوئی چالاکی مقصود نہیں۔۔ عقیقہ، ختنہ اور بہت سے ایسے رواج جو مسلم معاشرہ میں موجود ہیں وہ بالکل اس اصول کی زد میں‌نہیں‌آتے اس کی وجوہات بعد میں بات آگے بڑھنے پر عرض‌کروں‌گا۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-07-10), حیدر (30-12-09)
پرانا 24-08-08, 03:03 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
احبابو و صاحبو۔ میں اب تک ایک مخمصہ کا شکار ہوں‌ کہ آپ لوگوں‌ کا موقف کیا ہے اور وہ میرے مموقف و نظریہ سے کس طرح مختلف ہے؟‌ دیکھئے میں یہ بہت بار واضح کرچکا ہوں کہ میرا موقف و نظریہ صرف اور صرف ان روایات کے بارے میں ہے جو غیر موافق القرآن ہیں۔ آپ جاکر دیکھئے اردو محفل پر اور پچھلے ایک سال کے عرصے میں‌ہونی والی کسی بھھ بحث میں‌کسی بھی صحیح‌اور موافق القرآن سنت رسول پر آپ میرا کوئی اعتراض‌ نہیں‌ملے گا۔

اس اصول سے کوئی چالاکی مقصود نہیں۔۔ عقیقہ، ختنہ اور بہت سے ایسے رواج جو مسلم معاشرہ میں موجود ہیں وہ بالکل اس اصول کی زد میں‌نہیں‌آتے اس کی وجوہات بعد میں بات آگے بڑھنے پر عرض‌کروں‌گا۔
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، فاروق بھائی ، سب کے واضح جوابات کے بعد بھی آپ مخمصے کا شکار ہیں !!! ، اللہ آپ کی مشکل آسان فرمائے ،
اب آپ نے یہ واضح کیا ہے کہ """ آپ کسی صحیح سنت رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر معترض نہیں ہیں """ تو بھائی میرے ، اس کا صاف مطلب یہ ہوا کہ """ آپ غیر صحیح یونی غیر ثابت شدہ سنت پر معترض ہیں """ پس ہمارا آپ کے اس اعتراض پر کوئی اعتراض نہیں ، کیونکہ جو سنت صحیح ہی نہیں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ذات مبارک کے بارے میں ثابت ہی نہیں ہو پاتی ، اس کے لیے مخالفت یا موافقت قران کی تلاش میں وقت ضائع کرنے کا کا معنی ؟؟؟ اور یہ سب لمبی چوڑے سوالات و جوابات کا کیا مقصد ؟؟؟
محترم بھائی ، عقیقہ ، ختنہ ، کوئی رواج نہیں ہیں حکم رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ہیں ، اور حکم رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم واجب العمل ہے ، اطاعت رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکام قران میں بہت ہیں اور آپ بھی جانتے ہیں ، کچھ مزید تفصیل یہاں ملاحظہ فرما سکتے ہیں ،
آپ چونکہ دینی معاملات بلکہ اساسیات دین میں گفتگو فرماتے ہیں پس یقینا جانتے ہوں گے کہ """ الامر یقتضی الوجوب الا یصرفہ صارف """ و السلام علیکم ۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (06-12-10), مون لائیٹ آفریدی (25-08-08), مرزا عامر (22-07-10), حیدر (30-12-09), ضِرار Derar (22-06-10), عبداللہ آدم (29-08-10)
پرانا 24-08-08, 03:23 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
سب بھائیوں کے لیے ایک گذارش ،
دیکھیے بھائی فاروق مخمصے کا شکار ہو رہے ہیں ، کیا ہی اچھا ہو کہ ہم لوگ بالکل مختصر طور پر ایک بات کر کے ان کی تحیقیق سے بہرور ہونے کی سعادت حاصل کرنے کی کوشش کر لیں ،
کیا آپ صاحبان کو محسوس نہیں ہو پا رہا کہ فاروق بھائی ہمارے اکثر سوالات کا جواب دینے کی بجائے انہیں گول کرتے ہوئے خود سے سوال کر کے ہمیں کسی اور طرف مشغول کر دیتے ہیں اور اپنی تحقیق پیش کرنے کی طرف نہیں آ تے ، ان کا یہ اسلوب میرے لیے تو کافی معروف ہو چکا ، آپ لوگ بھی جان لیجیے اور میری مندرجہ ذیل بات جو میں نے مراسلہ رقم 65 میں لکھی اس کا مختصر جواب عنایت فرما دیجیے جیسا کہ بھائی عبداللہ حیدر نے دیا اور بھائی یا سر نے ، اور اپنے مراسلہ رقم 69 میں بہن حنا نے ،
اور وہ بات کچھ یوں ہے کہ """ کیا آپ صاحبان میری اس بات سے کوئی مختلف رائے رکھتے ہیں جو ابھی ابھی میں نے لکھی ہے ، یعنی کوئی صحیح ثابت شدہ حدیث قولی فعلی یا تقریری ، قران کے خلاف نہیں ہوتی """ اگر ہاں تو مختصر طور پر بھائی فاروق کو بیان فرما دیجیے ، اور اگر نہیں تو بھی ، تا کہ مزید متکرر سوالات بند ہوں اور ہم وہ صحیح احادیث جان سکیں جو بھائی فاروق کی """ رائے ""' کے مطابق """ مخالف قران """ ہیں ، اللہ تعالی ہمیں اپنے دین کا ہر معاملہ اس طرح ہی سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے جس طرح سمجھنے کا حکم اس نے اپنے کلام قران میں دیا ہے ، اور اپنی وحی کے مطابق اپنے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرمان کے ذریعے دیا ہے ، """
اگر آپ صاحبان میری گذارش قبول فرما لیں تو ہم فاروق بھائی کی تحقیق ملاحظہ کرسکیں ، اور مزید گذارش یہ ہے کہ آپ صاحبان نئے نئے یا متکرر سوالات کے جوابات دینے میں خود کو گم مت کیجیے ، ہمیں اصل بات کی طرف آنا چاہیے ، معاملہ اسی طرح چلتا رہا تو زلف کبھی سر نہ ہو گی ، و السلام علیکم ۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-05-09 at 05:10 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کارتوس خان (25-08-08), مون لائیٹ آفریدی (25-08-08), مرزا عامر (22-07-10), حیدر (30-12-09), ضِرار Derar (22-06-10), عبداللہ آدم (29-08-10), عبداللہ حیدر (25-08-08)
پرانا 26-08-08, 06:45 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,615
کمائي: 31,180
شکریہ: 7,118
2,944 مراسلہ میں 8,724 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: کیا قرآن اور حدیث لازم و ملزوم ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
سب بھائیوں ، کے لیے ایک گذارش ،
کیا آپ صاحبان کو محسوس نہیں ہو پا رہا کہ فاروق بھائی ہمارے اکثر سوالات کا جواب دینے کی بجائے انہیں گول کرتے ہوئے خود سے سوال کر کے ہمیں کسی اور طرف مشغول کر دیتے ہیں اور اپنی تحقیق پیش کرنے کی طرف نہیں آ تے ، ان کا یہ اسلوب میرے لیے تو کافی معروف ہو چکا ، آپ لوگ بھی جان لیجیے
جو سوالات میں نے سب سے پہلے کئے تھے آپ نے ان کے ہی جواب سے محروم رکھا، اور گول مول جوابات دئے۔ اور اب آپ الزام تراشی پر اتر آئے ہین۔ میں اپنے سب سے پہلے پیغام میں کہہ چکا ہوں کہ ان سوالات کے واضح‌ جواب کے بغیر آگے بڑھنے کی امید نہ رکھئے۔

اپنے پیغامات رول بیک کیجئے اور ایمانداری سے ان سوالات کے جواب دیجئے جن سے یہ دھاگہ شروع ہوا ہے۔ اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھیں گے۔ ان ہی سوالات کو میں بار بار مختلف الفاظ میں دہرا رہا ہوں۔
والسلام

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-05-09 at 05:13 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (22-07-10), حیدر (30-12-09)
جواب

Tags
color, php, فورمز, کتابوں, پاک, قدم, قران, مکمل, ایمان, اللہ, انسان, اردو, بھائی, جواب, حکم, حال, حدیث, خوش, خلاف, درخواست, عبادت, صحیح, صحابہ, صحت, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہواکے دوش پرازوقار مسعودخان زارا سفر نامے 0 19-01-11 06:43 PM
تیر ے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب ! فاروق سرورخان متفرقات 3 11-09-10 11:39 PM
حیات و نزول مسیح علیہ السلام گوندل کتاب گھر 2 10-09-10 01:52 PM
فوٹو زوم پرو محمدعمر سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 14 16-11-09 10:27 PM
عالم آن موبائیل زونگ Real_Light موبائل ہی موبائل 0 04-09-08 12:29 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger