واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > حدیث‌قدسی



حدیث‌قدسی حدیث‌قدسی


ابنِ آدم نے مجھے جھٹلایا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-05-08, 12:36 PM   #1
ابنِ آدم نے مجھے جھٹلایا
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 17-05-08, 12:36 PM



عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:
'' قَالَ اﷲُ تَعَالیٰ : کَذَّبَني ابْنُ آدَمَ ، وَلَمْ یَکُنْ لہ، ذٰلِکَ ، وَشَتَمَنِي وَلَمْ یَکُنْ لَہ، ذٰلِکَ۔ فَأمَّا تَکْذِیْبُہ، اِیَّایَ ، فَقَوْلُہ، : لَنْ یُّعِیْدُنِیْ کَمَابَدَأنِي ، وَلَیْسَ أوَّلُ الْخَلْقِ بِأھْوَنَ عَلَیَّ مِنْ اِعَادَتِہِ ۔ وَأمَّاشَتْمُہ، اِیَّایَ، فَقَوْلُہ، : اتَّخَذَاﷲُ وَلَداً ، وَأنَا الْأحَدُ الصَّمَدُ، لَمْ ألِدْ وَلَمْ أوْلَدْ ، وَلَمْ یَکُنْ لِي کُفُواً أحَدٌ ''۔
رواہ البخاری (وکذلک النسائي)

مفسر: مفتی عتیق الرحمٰن شہید

ترجمہ ـ: حضر ت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے رو ایت ہے کہ نبی کریم ؐنے ارشاد فرما یا :
''اﷲتعالیٰ ارشاد فر ما تے ہیں: ابن آدم نے مجھے جھٹلا یا حالا نکہ اسے اس با ت کا حق نہیں پہنچتا تھا اور اس نے مجھے گالی دی حالا نکہ اسے اس بات کا بھی حق نہیں پہنچتا تھا۔ اس کا مجھے جھٹلا نا تویہ ہے کہ یہ کہتا ہے کہ اﷲتعالیٰ مجھے دوبارہ پیدا نہیں کر سکیں گے !جیساکہ مجھے پہلے پیداکیا! حالانکہ پہلی مر تبہ پیدا کر لینا دوسر ی مرتبہ پیدا کرنے سے زیادہ آسان نہیں تھا! اور اس کا مجھے گالی دینا یہ ہے کہ یہ کہتا ہے کہ اﷲ تعا لیٰ کی اولاد ہے ۔حالا نکہ میں اکیلا اور بے نیا ز ہوں۔ نہ میں نے کسی کو جنا ہے اور نہ ہی میں کسی سے جنا گیا ہوں اور نہ ہی میراکو ـئی ہمسر ہے!''۔ (بخاری۔ نسائی)
تشر یح : شکا یت کا کیسا پیار بھرا انداز ہے۔آقااپنے بند ے سے، خالق اپنی مخلو ق سے اور مالک اپنے مملوک سے محبو با نہ شکوہ کررہا ہے۔ جس میں دلا ئل سے مطمئن کرنے کا اند از بھی ہے اور جذبا ت کو ابھا ر کر عا ر دلا نے اور شرم کااحساس پیدا کر نے کا اسلوب بھی ۔ابن آد م کے لفظ سے انسان کو اس کی اصلیت یا د دلا ئی گئی ہے کہ تمہا رے جد امجد کو میں نے مٹی سے پیدا کر کے شرف انسا نیت سے نوازا ۔ عدم سے وجود بخشا ۔ حسن و خوبصو رتی کا اعلیٰ نمو نہ بنا یا اور مسجو د ِملا ئکہ بنا کر رفعت وبلند ی کے بام عروج پر پہنچا دیا۔ گو یا یہ کچھ بھی نہیں تھا ،میں نے اسے سب کچھ بنا د یا ۔ تذکرہ کے قابل بھی نہیں تھا،میں نے صدر نشین محفل بنا دیا ۔ میرے اسی نمک خوار کا بیٹا میر ے بارے میں اس قسم کی گفتگو کررہا ہے!؟ اپنے اختیارات اور اپنی حیثیت سے تجاوز کر رہا ہے۔ حالانکہ اگر یہ اپنے اوپر اور اپنے جدا مجد پرمیرے احسانا ت ہی کو سوچ لے تو اسے ایسی حرکت سے بازرکھنے کے لئے یہی کافی ہے ! ۔''جھٹلانے '' کامطلب یہ ہے کہ میں اسے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کروں گااوریہ حیات بعدالموت کا انکار کرتاہے گویا میرے دعوے کو جھٹلارہا ہے۔انسان اپنی حیثیت میں غور کرے تواسے اس قسم کی بات کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے ۔ پھر یہ سوچے کہ جس اﷲ نے اسے پہلے بغیر کسی سابقہ نقشہ یانمونے کے پیداکرلیا بھلا اس کے لئے بنائی ہوئی چیز کو دوبارہ بنالینا کون سا مشکل ہے ؟ اگراسے یہ مشکل نظر آتاہے تو یہ غور کرے کہ پہلے پیداکرنا کون سا آسان کام تھا؟ اوریہ مشکل اورآسان تو انسانی نکتہ نگاہ سے ہے ،اﷲ تعالیٰ کے لئے تو سب برابر ہے۔فرمان باری تعالیٰ ہے : ماخلقکم ولابعثکم الا کنفس واحدۃ۔
''گالی دینے ''کامطلب یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ صمد اوربے نیاز ہے ،بے مثل اور بے مثال ہے۔نہ اس کا کوئی باپ ہے اورنہ ہی وہ کسی کاباپ ہے ۔نہ اس کی کوئی اولاد ہے اورنہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے ۔مگر انسان کی ناسمجھی دیکھئے کہ کوئی کہتاہے کہ عیسیٰ علیہ السلام اﷲ کے بیٹے ہیں ۔کوئی کہتاہے کہ عزیر علیہ السلام اﷲ کے بیٹے ہیں ۔ فرمان باری تعالیٰ ہے : وقالت الیہود عزیر ابن اﷲ وقالت النصاری المسیح ابن اﷲ ( یہودیوں نے کہا کہ عزیر اﷲ کے بیٹے اورنصرانیوں نے کہا کہ مسیح ا ﷲ کے بیٹے ) ۔عزیر علیہ السلام بھی انسان تھے اورمسیح علیہ السلام بھی انسان تھے اوراﷲ تعالیٰ غیر انسان ہیں۔بھلاغیر انسان کے ہاں انسان کا پیداہونا کیسے ممکن ہوسکتا ہے؟ پہلی بات تو یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ واجب الوجود ہیں ،ان کی جنس کاکوئی دوسرافرد ہوہی نہیں سکتالیکن اگر بالفرض والتقدیر ان کی اولاد ہوبھی تو وہ انہی کی جنس سے ہونی چاہیے تھی ۔ا ﷲ کے گھر میں انسان یعنی غیر جنس کا پیداہونا بہت بڑا عیب ہے۔ جس طرح انسان کے گھر میں غیر انسان یعنی ''بھیڑ ''یا ''بکری ''کا پیداہوجانا بہت بڑاعیب ہے بلکہ اگر کہیں اس قسم کاواقعہ پیش آجائے تو وہ منہ چھپاتاپھرے گااوراگر کسی انسان کو اس کے گھر میں کسی دوسرے جانور کابچہ پیدا ہونے کی خبر دی جائے تووہ اسے انتہائی معیوب اور اپنے لئے باعث ہتک اورباعث ننگ وعار سمجھے گا۔تو انسان نے اﷲ تعالیٰ کے ہاں انسان کی پیدائش کو کیسے ممکن سمجھ کر باور کرلیا؟؟یہ تو بہت بڑاعیب اوربہت بڑی گالی ہے۔قرآن کریم میں ہے : تکاد السموات یتفطرن منہ وتنشق الارض وتخر الجبال ھداo ان دعواللرحمن ولدا o وماینبغی للرحمن ان یتخذ ولدا o (آسمان اس سے پھٹنے لگا۔زمین میں شگاف پڑنے لگے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر گرنے لگے ان کے رحمن کے لئے اولاد کا دعویٰ کرنے کی وجہ سے ۔رحمن کی شان کے لائق ہی نہیں کہ وہ اولاد کو اپنے لئے بنائے )۔لہٰذا اﷲ تعالیٰ کے لئے اولاد کو ثابت کرنے کی کوشش دراصل اﷲ تعالیٰ کوگالی دینے کے مترادف ہے۔ اورکائنات کی ہر چیز اس کی ملکیت ہے اور اولاد ملکیت نہیں بن سکتی ۔اس طرح اس کی ملکیت میں بھی نقص لازم آئے گابلکہ اگر اولاد ہوگی تو اس کی شریک کار بھی سمجھی جائے گی جبکہ اس کا کوئی ساجھی اورشریک نہیں ،وہ صمد اوربے نیاز ہے،اس کا کوئی ہمسر نہیں۔
__________________

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 417
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
Wahid Mahmood (29-12-09), جاویداقبال (05-10-09)
پرانا 17-05-08, 02:44 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,786
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ابنِ آدم نے مجھے جھٹلایا

اچھا لکھاھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-05-08, 11:29 AM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,189
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ابنِ آدم نے مجھے جھٹلایا

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : The Great مراسلہ دیکھیں
اچھا لکھاھے اپ نے۔
پسند کرنے اور حوصلہ بڑھانے کا بے حد شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, great, green, نظر, ممکن, انسان, اعلیٰ, جواب, حسن, خبر, عیسیٰ, صمد, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہربیماری سے نپٹنے کی فوری انتہائی آسان ترکیب ۔ سر درد ، بے خوابی کا فوری علاج گوہر دلچسپ اور عجیب 5 24-08-11 07:44 PM
زلزلے کے جھٹکے مسافر خبریں 8 23-10-09 09:21 PM
کرایہ دار نے نصف شب کو مالک مکان کا دروازہ کھٹکٹایا The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-10-09 11:43 AM
ایک ٹرین چلتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:34 PM
بھٹکی ہوئی نیکی میاں شاہد جوش 0 05-07-08 12:38 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger