واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > حفظ قران

حفظ قران حفظ قران

حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 12:07 AM  
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 14-12-07, 12:07 AM

قرآن یاد کرنے اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل کرنے والے لوگوں کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ قرآن و حدیث میں اس بارے میں جو مذکور ہے اس پر ان شاء اللہ پھر بات ہو گی۔ اس وقت میں آپ کے سامنے ایک شخص کی سچی داستان بیان کرنا چاہتا ہوں جسے اللہ تعالیٰ‌نےقرآن کریم یاد کرنے کی سعادت کچھ یوں نصیب فرمائی تھی کہ اس نے گھر بیٹھے کتاب اللہ کو حفظ‌کر لیا۔

مضان المبارک کی پہلی رات امام صاحب نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ان کی بجائے فلاں شخص‌ کا بیٹا تروایح‌پڑھا رہا ہےجو کسی کو بتائے بغیر گھر میں‌ بیٹھ کر حفظ‌کرتا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی کوشش میں‌برکت دیتے ہوئے اسے مکمل‌ حفظ قرآن کی سعادت نصیب فرما دی ہے۔ اس اچانک خبر نے بہت سے لوگوں کو متعجب اور متردد کر دیا لیکن امام صاحب کے احترام میں سب خاموش رہے۔ رمضان المبارک کے اختتام پر ختم قرآن کے موقع پر امام صاحب کے قول کی سچائی وہ خود دیکھ چکے تھے، کئی لوگ فرط جذبات سے آبدیدہ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کی مدد کس طرح فرمائی اور بظاہر مشکل دکھائی دینے والا یہ کام اس نے کس طرح سرانجام دیا، اس کی کہانی اسی کی زبانی سنیے،

"رمضان المبارک کی آخری راتیں تھیں اور ہم مسجد میں معتکف تھے۔ نالہ نیم شب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے قرآن کریم زبانی یاد کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔ دعا کرتے ہوئے دل میں خیال آیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سکول چھوڑ‌کر مدرسے کا رخ کرنا پڑے گا جو بظاہر ممکن نظر نہیں‌آ رہا تھا۔

بہرحال اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اس کی رحمت سے امید رکھتے ہوئے ایک پاکٹ سائز قرآن خریدا۔ اور انتیسویں پارے میں سورۃ الحاقۃ یاد کرنے کا آغاز کیا۔ اس وقت میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جب پیریڈ ختم ہونے کی گھنٹی بجتی تو استاد صاحب کے آنے تک ایک دو آیت قرآن کریم سے دیکھ کر یاد کرنے کی کوشش کرتا۔ جو آیات دن بھر میں یاد ہو جاتیں انہیں سکول سے گھر جاتے ہوئے دہرا لیا جاتا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سورۃ الحاقۃ ختم ہو گئی اور سورۃ المعارج کا آغاز کیا اور چند ہی ماہ میں انتیسواں پارہ یاد ہو گیا۔ ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ میں اپنے چھوٹے ماموں کو یہ پارہ سنا رہا ہوں اور وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ کوشش کر کے کچھ مزید سورتیں یاد کر لو۔

محلے کی مسجد میں عشاء کی نماز کے بعد قرآن کریم کی دو یا تین آیات کا لفظی ترجمہ اور مختصر تفسیر سکھائی جاتی تھی۔ بڑوں کی دیکھا دیکھی ہم بچے بھی وہاں بیٹھ جاتے۔ اللہ کی توفیق سے کچھ عرصے بعد قرآن کریم کے معانی کی کچھ سمجھ آنے لگی۔ اسی دوران ایک قریبی رشتے دار نے امام حرم الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی تلاوت قرآن کا سیٹ ہدیہ کیا۔ الشیخ سدیس کی تلاوت سن کر یوں محسوس ہوتا گویا قرآن دل پر نازل ہو رہا ہے۔ ایک ایک سورت بار بار سننے کو جی کرتا۔الشیخ سدیس نے 1414 ھجری میں صلاۃ التراویح میں سورۃ الزمر کی تلاوت اتنے خوبصورت انداز سے کی تھی کہ سورت کا مضمون سیدھا دل پر اثر کرتا ہے، اس تلاوت کو میں دن میں کئ بار سننے کے بعد بھی سَیر نہیں‌ہوتا تھا۔ (یہ تلاوت یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے)

گانے سننے والوں کی زبان پر گانے جاری ہوتے ہیں لیکن اگر قرآن کریم سمجھ کر سنا جائے تو اس کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی کشش رکھی ہے کہ ایک مرتبہ اس لذت کو چکھ لیں پھر کسی گانے والے بدکار کی آواز آپ کے کانوں کو نہیں بھائے گی۔ سدیس صاحب کی کیسٹس کی بکثرت اور بتکرار سماعت کے ذریعےاللہ تعالیٰ نے 15 پارے یاد کرا دیے۔ تب کالج کے امتحانات کے بعد فراغت میسر تھی، کچھ اضافی وقت لگانے سے چند ہی ماہ میں بقیہ 15 پارے بھی مکمل ہو گئے۔ الحمدللہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔ و لا حول و لا قوۃ الا باللہ "

اس تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن کریم کو یاد کرنے والوں کےلیے میں چند تجاویز پیش کرتا ہوں۔
1۔ عربی زبان سے کم از کم اتنی واقفیت پیدا کریں کہ آیت کا مفہوم سمجھ میں آ جائے۔ صرف و نحو میں مہارت حاصل کرنا ضروری نہیں، بس اتنی استعداد کافی ہو گی کہ سادہ عربی عبارت کا مطلب سمجھ میں آ جائے ۔ اپنی آسانی کے مطابق تین یا چھے مہینے کا ٹارگٹ مقرر کیجیے۔اس مسئلے کا آسان حل یوں ہو سکتا ہے کہ قرآن کریم کے پہلے تین یا پانچ پاروں کو ترجمے اور تفسیر سے پڑھ لیجیے اور لفظی ترجمہ یاد کرنے کی کوشش کریں۔ پانچ پاروں کا لفظی ترجمہ یاد ہو جائے تو ان شاءاللہ باقی قرآن کریم کی کچھ نہ کچھ سمجھ آنے لگے گی۔

2۔ جس سورت کو یاد کرنے کا ارادہ ہو، اسے ترجمے اور تفسیر سے دوبارہ پڑھ لیں۔ اس میں بیان کی گئی باتوں پر تدبر کریں۔

3۔ کسی اچھے قاری کی آواز میں چند بار سورت کی تلاوت سنیں۔ (میں الشیخ سدیس کی تلاوت تجویز کرتا ہوں)۔

4۔ اس مرحلے پر سورت کا اجمالی خاکہ، اس کے مضامین اور الفاظ کے کچھ نقوش آپ کے ذہن نشین ہو چکے ہوں گے۔ ابتدائی آیات کو یاد کریں اور یاد کی ہوئی آیات کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرتے چلے جائیں۔

5۔ اٹھتے بیٹھے، چلتے پھرتے، سفر کے دوران اور جب بھی موقع ملے یاد کیے ہوئے حصے کو دہراتے رہیں۔

6۔ امکانی غلطی سے بچنے کے لیے یاد کیے ہوئے حصے کو سنانا مفید ہے۔ ایسا نہ ہو سکے تو ٹیپ ریکارڈر یا کمپیوٹر میں اپنی تلاوت ریکارڈ کر لیں اور پھر مصحف کھول کر اسے سن لیں۔

7۔ سب سے اہم کام اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ہے کہ وہ اس منزل کو آپ کے لیے آسان کر دے۔ اس سے صبر اور توفیق مانگتے رہیے۔اپنے اندر مستقل مزاجی اور ہمت جیسی صفات کو پروان چڑھائیے۔ مایوسی کو قریب نہ آنے دیجیے۔ گناہوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کیجیے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 14-03-12 at 10:22 PM.. وجہ: زبان و بیان کی اصلاح

عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 3346
Reply With Quote
43 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ali (30-03-08), arshad khan (21-12-08), arslansun (22-02-09), dxbgraphics (15-03-12), rana ammar mazhar (11-12-11), shafirajput (13-07-11), skjatala (15-03-12), فیصل ناصر (21-12-08), فاروق سرورخان (24-08-08), کنعان (13-07-11), گلاب خان (15-03-12), گلز (22-08-08), پیاسا (03-07-08), چیتا چالباز (21-12-08), میاں شاہد (22-08-08), موجو (15-03-12), محمد وسیم (22-01-09), مرزا عامر (13-07-11), مسافر (06-03-09), معظم (21-12-08), wajee (26-03-09), ابو عمار (10-01-08), ابوسعد (28-05-11), ابن آدم (03-12-11), ابن جلال (21-12-08), ابرارحسین (05-09-09), احمد نذیر (14-07-11), احمد بلال (05-09-09), احمدنواز (04-09-09), تفسیر حیدر (18-08-08), حسنین ایوب (04-09-09), خان پلس (10-05-09), رانا امر (06-03-09), رضی (26-05-09), سیفی خان (15-07-11), سیلانی (10-05-09), سحر (25-05-09), سعود (04-09-09), شمشاد احمد (13-07-11), طاھر (03-07-08), عُکاشہ (29-07-08), عمیر نعیم (04-07-08), عبیداللہ عبید (15-03-12)
پرانا 13-07-11, 09:58 PM   #31
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,504
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
قرآن یاد کرنے اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل کرنے والے لوگوں کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ قرآن و حدیث میں اس بارے میں جو مذکور ہے اس پر ان شاء اللہ پھر بات ہو گی۔ اس وقت میں آپ کے سامنے ایک شخص کی سچی داستان بیان کرنا چاہتا ہوں جسے اللہ تعالیٰ‌نےقرآن کریم یاد کرنے کی سعادت کچھ یوں نصیب فرمائی تھی کہ اس نے گھر بیٹھے کتاب اللہ کو حفظ‌کر لیا۔

مضان المبارک کی پہلی رات امام صاحب نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ان کی بجائے فلاں شخص‌ کا بیٹا تروایح‌پڑھا رہا ہےجو کسی کو بتائے بغیر گھر میں‌ بیٹھ کر حفظ‌کرتا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی کوشش میں‌برکت دیتے ہوئے اسے مکمل‌ حفظ قرآن کی سعادت نصیب فرما دی ہے۔ اس اچانک خبر نے بہت سے لوگوں کو متعجب اور متردد کر دیا لیکن امام صاحب کے احترام میں سب خاموش رہے۔ رمضان المبارک کے اختتام پر ختم قرآن کے موقع پر امام صاحب کے قول کی سچائی وہ خود دیکھ چکے تھے، کئی لوگ فرط جذبات سے آبدیدہ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کی مدد کس طرح فرمائی اور بظاہر مشکل دکھائی دینے والا یہ کام اس نے کس طرح سرانجام دیا، اس کی کہانی اسی کی زبانی سنیے،

"رمضان المبارک کی آخری راتیں تھیں اور ہم مسجد میں معتکف تھے۔ نالہ نیم شب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے قرآن کریم زبانی یاد کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔ دعا کرتے ہوئے دل میں خیال آیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سکول چھوڑ‌کر مدرسے کا رخ کرنا پڑے گا جو بظاہر ممکن نظر نہیں‌آ رہا تھا۔

بہرحال اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اس کی رحمت سے امید رکھتے ہوئے ایک پاکٹ سائز قرآن خریدا۔ اور انتیسویں پارے میں سورۃ الحاقۃ یاد کرنے کا آغاز کیا۔ اس وقت میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جب پیریڈ ختم ہونے کی گھنٹی بجتی تو استاد صاحب کے آنے تک ایک دو آیت قرآن کریم سے دیکھ کر یاد کرنے کی کوشش کرتا۔ جو آیات دن بھر میں یاد ہو جاتیں انہیں سکول سے گھر جاتے ہوئے دہرا لیا جاتا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سورۃ الحاقۃ ختم ہو گئی اور سورۃ المعارج کا آغاز کیا اور چند ہی ماہ میں انتیسواں پارہ یاد ہو گیا۔ ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ میں اپنے چھوٹے ماموں کو یہ پارہ سنا رہا ہوں اور وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ کوشش کر کے کچھ مزید سورتیں یاد کر لو۔

محلے کی مسجد میں عشاء کی نماز کے بعد قرآن کریم کی دو یا تین آیات کا لفظی ترجمہ اور مختصر تفسیر سکھائی جاتی تھی۔ بڑوں کی دیکھا دیکھی ہم بچے بھی وہاں بیٹھ جاتے۔ اللہ کی توفیق سے کچھ عرصے بعد قرآن کریم کے معانی کی کچھ سمجھ آنے لگی۔ اسی دوران ایک قریبی رشتے دار نے امام حرم الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی تلاوت قرآن کا سیٹ ہدیہ کیا۔ الشیخ سدیس کی تلاوت سن کر یوں محسوس ہوتا گویا قرآن دل پر نازل ہو رہا ہے۔ ایک ایک سورت بار بار سننے کو جی کرتا۔الشیخ سدیس نے 1414 ھجری میں صلاۃ التراویح میں سورۃ الزمر کی تلاوت اتنے خوبصورت انداز سے کی تھی کہ سورت کا مضمون سیدھا دل پر اثر کرتا ہے، اس تلاوت کو میں دن میں کئ بار سننے کے بعد بھی سَیر نہیں‌ہوتا تھا۔ (یہ تلاوت یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے)

گانے سننے والوں کی زبان پر گانے جاری ہوتے ہیں لیکن اگر قرآن کریم سمجھ کر سنا جائے تو اس کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی کشش رکھی ہے کہ ایک مرتبہ اس لذت کو چکھ لیں پھر کسی گانے والے بدکار کی آواز آپ کے کانوں کو نہیں بھائے گی۔ سدیس صاحب کی کیسٹس کی بکثرت اور بتکرار سماعت کے ذریعےاللہ تعالیٰ نے 15 پارے یاد کرا دیے۔ تب کالج کے امتحانات کے بعد فراغت میسر تھی، کچھ اضافی وقت لگانے سے چند ہی ماہ میں بقیہ 15 پارے بھی مکمل ہو گئے۔ الحمدللہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔ و لا حول و لا قوۃ الا باللہ "

اس تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن کریم کو یاد کرنے والوں کےلیے میں چند تجاویز پیش کرتا ہوں۔
1۔ عربی زبان سے کم از کم اتنی واقفیت پیدا کریں کہ آیت کا مفہوم سمجھ میں آ جائے۔ صرف و نحو میں مہارت حاصل کرنا ضروری نہیں، بس اتنی استعداد کافی ہو گی کہ سادہ عربی عبارت کا مطلب سمجھ میں آ جائے ۔ اپنی آسانی کے مطابق تین یا چھے مہینے کا ٹارگٹ مقرر کیجیے۔اس مسئلے کا آسان حل یوں ہو سکتا ہے کہ قرآن کریم کے پہلے تین یا پانچ پاروں کو ترجمے اور تفسیر سے پڑھ لیجیے اور لفظی ترجمہ یاد کرنے کی کوشش کریں۔ پانچ پاروں کا لفظی ترجمہ یاد ہو جائے تو ان شاءاللہ باقی قرآن کریم کی کچھ نہ کچھ سمجھ آنے لگے گی۔

2۔ جس سورت کو یاد کرنے کا ارادہ ہو، اسے ترجمے اور تفسیر سے دوبارہ پڑھ لیں۔ اس میں بیان کی گئی باتوں پر تدبر کریں۔

3۔ کسی اچھے قاری کی آواز میں چند بار سورت کی تلاوت سنیں۔ (میں الشیخ سدیس کی تلاوت تجویز کرتا ہوں)۔

4۔ اس مرحلے پر سورت کا اجمالی خاکہ، اس کے مضامین اور الفاظ کے کچھ نقوش آپ کے ذہن نشین ہو چکے ہوں گے۔ ابتدائی آیات کو یاد کریں اور یاد کی ہوئی آیات کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرتے چلے جائیں۔

5۔ اٹھتے بیٹھے، چلتے پھرتے، سفر کے دوران اور جب بھی موقع ملے یاد کیے ہوئے حصے کو دہراتے رہیں۔

6۔ امکانی غلطی سے بچنے کے لیے یاد کیے ہوئے حصے کو سنانا مفید ہے۔ ایسا نہ ہو سکے تو ٹیپ ریکارڈر یا کمپیوٹر میں اپنی تلاوت ریکارڈ کر لیں اور پھر مصحف کھول کر اسے سن لیں۔

7۔ سب سے اہم کام اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ہے کہ وہ اس منزل کو آپ کے لیے آسان کر دے۔ اس سے صبر اور توفیق مانگتے رہیے۔اپنے اندر مستقل مزاجی اور ہمت جیسی صفات کو پروان چڑھائیے۔ مایوسی کو قریب نہ آنے دیجیے۔ گناہوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کیجیے۔
سبحان اللہ۔۔۔

اللہ ھمارے دلوں کو قرآن پاک سے روشن کرے آمین۔۔۔

نیت صاف منزل آسان

جزاک اللہ خیراً
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafirajput کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (11-12-11), فاروق سرورخان (14-07-11), مرزا عامر (15-03-12)
پرانا 13-07-11, 10:17 PM   #32
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ۔ کیا مبارک ہیں وہ سینے جن میں اللہ کا کلام موجود ہے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-07-11, 09:31 AM   #33
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,616
کمائي: 31,191
شکریہ: 7,118
2,946 مراسلہ میں 8,726 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

القارئ الشيخ علي بن عبد الرحمن الحذيفي کی آواز میں‌تلاوت کا لنک اوپن برہان پر بھی موجود ہے۔ ہر آیت کے سامنے اس کی قرآت کا لنک ہے ۔ یہ بھی مدد کرسکتا ہے ۔ کہ درست ادائیگی کیسے کی جائے ؟

مزید لنک

الرئيسة - القرآن الكريم - موقع الإسلام

http://quran.al-islam.com/loader.asp...mAya=1&ToAya=1

شکریہ
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (11-12-11), shafirajput (15-07-11), فیصل ناصر (14-07-11), مرزا عامر (15-03-12), حیدر (14-07-11)
پرانا 15-03-12, 01:01 AM   #34
Senior Member

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,431
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
آج کچھ پرانی فائلیں دیکھتے ہوئے ان کی چند سال پرانی ایک تلاوت ملی ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 15-03-12 at 01:05 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (15-03-12), کنعان (15-03-12)
پرانا 15-03-12, 05:04 AM   #35
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,019
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رانا امر مراسلہ دیکھیں
مشاءاللہ جزاک اللہ کیا بات ہے
دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین ثم آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
فورم پر مراسلات کی نگرانی کے لئے موجود صاحبان سے نہایت ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ کسی مراسلے میں اگر کوئی لفظ غلط لکھا ہو تو براہ کرم اس کی تصحیح کردیں، اور دیگر ارکان سے بھی التماس ہے کہ براہ کرم اس کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت درست کیا جائے۔
جیسے کہ ذیل مراسلے میں ’’ماشاءاللہ‘‘ غلط لکھا ہوا ہے۔
سب کا بہت شکریہ
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-03-12, 08:55 AM   #36
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,638
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 938 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
میں نے تین سپارے حفظ کیے تھے لیکن میرے استاد مارتے بہت تھے اس لیے چھوڑ دیا۔۔جس کیا مجھے آج تک افسوس ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اکرام مراسلہ دیکھیں
ایک تو مجھ ان مولوں کی سمجھ نہیں آتی کے قرآن جیسی مقدس کتا ب کو پڑھتے ہوئے مارتے بہت ہیں ۔اور ان کی اس خوف ناک مارے کی وجہ سے بچے قرآن اور نماز سے دور ہوجاتے ہیں خود میرے ساتھ ایسا ہی ہوا کے ایسا خوف بیٹھ گیا کے وہاں چار سال میں پہلے پارے سے آگے نا جا سکا ۔
تشدد والا مزاج اب آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے
خلیل بھائی اور اکرام بھائی یقین مانیں میں نے حفظ کے دوران اتنی مار کھائی تھی کہ میرے کلاس فیلوز کے لئے یہی میری شناختی علامت ہے۔
میں اپنے اللہ جی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے قرآن سے کچھ نہ کچھ تعلق برقرار رکھوایا ورنہ جب میں نے مدرسہ چھوڑا اتنی نفرت تھی کہ اللہ کی پناہ

میں نے دورانیہ حفظ کے بارے میں تحریر لکھی اس کو کہیں پررکھ کر بھول گیا
میں گھر سے کافی عرصہ دور رہا جب واپس آیا تو مجھے خاندان والے بتاتے تھے کہ ہم اس تحریر کو پڑھ پڑھ کے رویا کرتے تھے۔
لیکن اس کے باوجود آج بھی قرآن حکیم کو مزید بہتر طریقے سے یاد کرنے کی خواہش رہتی ہے الحمد للہ

آپ دونوں بھائی دوبارہ یاد کرنے کی کوشش کریں چاہے ایک ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-03-12, 08:59 AM   #37
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,638
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 938 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد بلال مراسلہ دیکھیں
عبداللہ بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اتنا تفصیلی جواب دیا۔۔۔ اللہ آپ کو اجر دے ۔۔۔
میرا خیال ہے بھولا ہوا قرآن یاد کرنے میں بہت محنت درکار ہے ۔۔۔ اگر روزانہ وہ سپارے کی دہرائی (ایک بار پڑھنا ) بہی کرے تو شاید ہی کر پائے ۔اسے یاد کرنے کے لیئے ایک ایک رکوع کو یاد کرنا پڑے گا۔۔اسی محنت سے وہ بچتا ہے ۔۔۔
اللہ تعالی ہمیں دین پر چلنے کی ہمت اور استقامت دے ۔۔۔۔
محترم بھائی ان سے کہیں کہ 5 آیتیں یاد کریں اور انہیں ساری نمازوں میں پڑھنے کی کوشش کریں اگر یہ بھی زیادہ ہو تو مزید کم کرلیں لیکن کچھ نہ کچھ ضرور یاد کرنا شروع کریں اور ایک ایک آیت بڑھاتے جائیں اللہ رب العزت ان کی مدد کریں گے ان شاء اللہ
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-03-12, 09:18 AM   #38
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,554
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,393 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : موجو مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تشدد والا مزاج اب آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے
خلیل بھائی اور اکرام بھائی یقین مانیں میں نے حفظ کے دوران اتنی مار کھائی تھی کہ میرے کلاس فیلوز کے لئے یہی میری شناختی علامت ہے۔
میں اپنے اللہ جی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے قرآن سے کچھ نہ کچھ تعلق برقرار رکھوایا ورنہ جب میں نے مدرسہ چھوڑا اتنی نفرت تھی کہ اللہ کی پناہ

میں نے دورانیہ حفظ کے بارے میں تحریر لکھی اس کو کہیں پررکھ کر بھول گیا
میں گھر سے کافی عرصہ دور رہا جب واپس آیا تو مجھے خاندان والے بتاتے تھے کہ ہم اس تحریر کو پڑھ پڑھ کے رویا کرتے تھے۔
لیکن اس کے باوجود آج بھی قرآن حکیم کو مزید بہتر طریقے سے یاد کرنے کی خواہش رہتی ہے الحمد للہ

آپ دونوں بھائی دوبارہ یاد کرنے کی کوشش کریں چاہے ایک ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔
مار سے ذیادہ بچوں کو گھر سے دور رکھنے کا رویہ غلط ہے ۔
میرا بیٹا ماشاءاللہ سے قرآن حفظ کررہا ہے ۔ وہ ویسے بھی ڈانٹ اور مار سے بہت ڈرتا ہے ۔ اس کو سبق میں گھر میں خود یا میرے شوہر یاد کراتے ہیں اور مدرسہ میں وہ صرف سبق سنادیتا ہے۔ اورپچھلا دہراتا رہتا ہے اور نیا سبق مما یا بابا یاد کرادیں گے سوچ کر ٹینشن میں بھی رہتا ہے اور قاری صاحب بھی غصہ نہیں ہوتے ہیں ۔
ہمارے یہاں مسئلہ یہ ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو مدرسہ بھیجتے ہیں وہ خود بچوں کو نہیں دیکھتے ہیں کہ ان کو کہاں مسئلہ ہورہا ہے ۔ اور ان کی مدد نہیں کرتے ہیں ۔
اگر والدین خود محنت کریں تو بچے خوشی خوشی قرآن حفظ کریں ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (15-03-12)
پرانا 15-03-12, 03:15 PM   #39
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,638
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 938 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بہن جی بات آپ کی ٹھیک ہے کہ والدین کو بھی معاونت کرنی چاہیے لیکن والدین اس معاملے میں اپنی معاونت کی اہمیت سے آگاہ ہی نہیں ہوتے۔
میرے خاندان میں بڑا عرصہ تک لوگوں نے مدرسے کا نام لینا چھوڑ دیا تھا۔
اب آہستہ آہستہ یہ رجحان ختم ہورہا ہے۔
بہرحال قرآن حکیم کو شعور آجانے کے بعد حفظ کرنا چاہیے۔ بہت زیادہ بچپن میں کل وقتی مدرسہ سے منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, کالج, گانے, قرآن, نماز, مکمل, موقع, مسجد, معلوم, اللہ, المبارک, استاد, تلاوت قرآن, حدیث, دل, دعا, رات, رشتے, سفر, سال, شخص, صفات, صلاۃ, صبر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger