واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > حقوق انسان



حقوق انسان حقوق انسان


آئے اپنے معاشرے كا آئنيہ بنائيں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-11-10, 10:48 PM   #1
آئے اپنے معاشرے كا آئنيہ بنائيں
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 03-11-10, 10:48 PM

وعن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم " المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه " هذا لفظ البخاري ولمسلم قال : " إن رجلا سأل النبي صلى الله عليه و سلم : أي المسلمين خير ؟ قال : من سلم المسلمون من لسانه ويده "
ترجمہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " کامل مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان )کی ایذا( سے مسلمان محفوظ رہیں اور اصل مہاجر وہ ہے جس نے ان تمام چیزوں کو چھوڑ دیا جن سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے" ۔ یہ الفاظ صحیح البخاری کے ہیں اور مسلم نے اس روایت کو ان الفاظ میں نقل کیا ہے۔ ایک آدمی نے رسول اللہ سے دریافت کیا کہ مسلمانوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کی زبان اور ہاتھ ) کے ضرر( سے مسلمان محفوظ رہیں۔"


تشریح

حدیث کے پہلے جزء میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ " مومن اور مسلمان" محض اس چیز کا نام نہیں ہے کہ کوئی آدمی صرف کلمہ پڑھ لے اور کچھ متعین اعمال و ارکان ادا کرلے بلکہ اسلامی شریعت اپنے پیروؤں سے ایک ایسی بھر پور زندگی کا تقاضا کرتی ہے جس کا حامل ایک طرف عقائد و اعمال کے لحاظ سے اللہ کا " حقیقی بندہ" کہلانے کا مستحق ہو تو دوسری طرف وہ انسانیت کے تعلق سے پوری طرح امن و آشتی کا نمونہ اور محبت و مروت کا مظہر ہو، امن و امانت، اخلاق و رواداری، ہمدردی و خیر سگالی کا اپنی عملی زندگی میں اس طرح اظہار کرے کہ دنیا کا ہر انسان اس سے خوف زدہ رہنے کے بجائے اس کو اپنا ہمددر ، بہی خواہ اور مشفق سمجھے، اور کیا مال کیا جان و آبرو، ہر معاملہ میں اس پر پورا اعتماد اور اطمینان رکھے۔

اس حدیث میں ہاتھ اور زبان کی تخصیص اس لیے ہے کہ عام طور پر ایذار سانی کے یہی دو ذریعے ہیں ورنہ یہاں ہر وہ چیز مراد ہے جس سے تکلیف پہنچ سکتی ہے خواہ وہ ہاتھ ہوں یا زبان یا کوئی دوسری چیز۔

حدیث کے دوسرے جزء میں " حقیقی مہاجر" کی تعریف کی گئی ہے یوں تو مہاجر ہر اس آدمی کو کہیں گے جس نے اللہ کی راہ میں اپنا وطن، اپنا گھر اور اپنا ملک چھوڑ کر دارالاسلام کو اپنا وطن بنا لیا ہو، اس قربانی کو اسلام عزت و قعت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس مہاجر کو بے شمار جزاء و انعام کا حقدار مانتا ہے لیکن اس حدیث سے معلوم ہوا اس ہجرت کے علاوہ ایک ہجرت اور ہے جس کا زندگی کے ساتھ دوامی تعلق رہتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اللہ نے جن چیزوں سے منع فرمایا ہے مومن ان سے پرہیز کرتا رہے اور اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے نفسانی خواہشات کو بالکل ترک کرکے پاکیزہ نفسی اختیار کرے ، پس ایسا آدمی حقیقی مہاجر کہلانے کا مستحق ہے۔

اس حديث ميں ايك مثالي معاشرے كي تين اہم باتوں كي طرف توجہ دلائي گئي ہے۔۔۔۔ آئيے ہم ديكھتے ہيں كہ كيا ہمارا معاشرہ حضور صلي اللہ عليہ والہ وسلم كي بيان كردہ ا ن اہم معاشرتي نقاط پر عمل پيرا ہے يا نہيں۔۔۔۔اس حديث ميں بتايا گيا ہے‌كہ كامل مسلمان وہ ہےجس كي زبان اور ہاتھ سے كسي دوسرے كو تكليف نہ پہنچے۔۔۔
تو آئيے زبان اور ہاتھ كے ان افعال كيايك فہرست بناتے ہيں جن سے كسي دوسرے شخص كو تكليف ہو سكتي ہے۔۔۔اور پھر ہم فہرست كے مطابق اپنا اور اپنے معاشرے كا جائزہ ليتے ہيں‌كہ كيا ہم ايك مثالي معاشرہ ہيں يا نہيں۔۔۔۔
زبان كے وہ افعال جن سے كسي دوسرے كو تكليف ہوتي ہے
(1)۔۔۔ جھوٹ بولنا
(2)۔۔۔غيبت كرنا
(3)۔۔۔ چغلي كرنا
(4)۔۔۔طعنہ دينا
(5)۔۔۔ عيب نكالنا
(6)۔۔۔ مذاق اڑانا
(7)۔۔۔نقل اتارنا
(۔۔۔ طنز كرنا
(9)۔۔۔تہمت لگانا
(10)۔۔۔جھوٹي گواہي دينا۔
ہاتھ كے وہ افعال جن سے كسي دوسرے كو تكليف پہنچتي ہے
(1)۔۔۔مارنا
(2)۔۔۔دھكا دينا
(3)۔۔۔رشوت دينا
(4)۔۔۔رشوت لينا
(5)۔۔۔چوري كرنا
(6)۔۔۔ڈكيتي كرنا
(7)۔۔۔قتل كرنا
(۔۔۔كام نہ كرنا



باقي فہرست ميں اضافے كے لئے تمام احباب ذہن لگائيں۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 472
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-11-10), کنعان (07-11-10), ھارون اعظم (04-11-10), قاسم شاہ (03-11-10), مرزا عامر (04-11-10)
پرانا 04-11-10, 12:26 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‏آئیں غور کریں اس فہرست میں کون سے وہ امور باقی رہ گئے ہیں جو ہمارے ہاں ہو رہے ہیں مگر ان کی طرف توجہ نہیں ہے۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (04-11-10)
پرانا 09-02-11, 10:53 PM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

‌چلیں فہرست میں اضافہ ممکن نہیں تو ارادہ کریں کہ ان میں سے کون کون سے افعال پہلی فرصت میں ترک کرنے کا ہم مصصم ارادہ کرسکتے ہیں۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کلمہ, گھر, محبت, مسلمان, معلوم, معاشرہ, آدمی, اللہ, انعام, اسلامی, بے, تقاضا, ترک, جھوٹ, حدیث, دنیا, دریافت, زندگی, شخص, عقائد, عمرو, عزت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ايسے لوگ اب پھرکبھي لوٹ کرنہيں آئيں گے ALI-OAD اپکے کالم 4 14-06-11 02:06 PM
پاکستان ميں سيلاب کے متاثرين بے يارومددگار نہیں ہيں یو اس سنٹرل کمانڈ خبریں 14 01-09-10 03:20 PM
پاکستان ميں سيلاب کے متاثرين بے يارومددگار نہیں ہيں Fawad خبریں 17 25-08-10 11:33 PM
تم مجھے بھول جاو، ميں تمہارے قابل نہيں ہوں wajee شعر و شاعری 3 21-11-09 05:28 PM
تم مجھے بھول جاو، ميں تمہارے قابل نہيں ہوں نورین خان شعر و شاعری 81 12-09-09 10:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger