| حقوق انسان حقوق انسان |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
|
قرآنِ مجید
ولاتقتلوا انفسکم ان اللہ کان لکم رحیما۔ (نساء/۲۹) ترجمہ۔ اور اپنی جانوں کو قتل نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ یقیناً تمہارے حال پر مہربان ہے۔ حدیث شریف ۱۶۳۲۳۔ جو شخص اپنا گلا گھونٹتا ہے وہ جہنم میں بھی اپنا گلا گھونٹے گا، اور جو اپنے آپ کو نیزہ مارتا ہے وہ بھی جہنمی ہے۔ (حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۳۹۹۶۱ ۱۶۳۲۴۔ جو شخص دنیا میں کسی چیز سے خودکشی کرتا ہے قیامت کے دن اسی چیز کے ساتھ اسے عذاب ملے گا۔ (حضرت رسول اکرم) کنزالعمال حدیث ۳۹۹۶۵ ۱۶۳۲۵۔ جو شخص جان بوجھ کر خودکشی کرے گا وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔ (امام جعفر صادق علیہ السلام) وسائل الشیعہ جلد ۱۹ ص ۱۳ ۱۶۳۲۶۔ تم سے پہلے ایک شخص تھا جو زخموں سے چور ہو گیا تو اس نے گھبرا کر چھڑی پکڑی اور اس سے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا جس کی وجہ سے خون تھمنے میں نہ آیا اور آخرکار وہ مر گیا، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "میرے بندے نے اپنے بارے میں مجھ سے پہل کی ہے۔ لہٰذا میں نے اس پر جہنم حرام قرار دے دیا ہے۔" (حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) الترغیب و الترہیب جلد ۳ ص ۳۰۱ کنز العمال جلد حدیث ۳۹۹۶۰ ۱۶۳۲۷۔ یقیناً موٴمن کو آزمائش سے آزمایا جا سکتا ہے۔ وہ ہر موت مر سکتا ہے لیکن خودکشی ہرگز نہیں کر سکتا۔ (امام محمد باقر علیہ السلام) فروع کافی جلد ۳ ص ۱۱۲ ۱۶۳۲۸۔ روایت میں ہے کہ ابوسعید خدری فرماتے ہیں کہ ہم غزوات (جنگوں) میں نو، نو اور دس، دس کے ٹولے بن کر جایا کرتے تھے، اور اپنے درمیان کام کو تقسیم کر لیا کرتے تھے۔ ہم میں سے کچھ لوگ بیٹھ رہتے اور کچھ لوگ اپنے ساتھیوں کے لئے کام کرتے تھے، پانی پلاتے تھے، کھانا تیار کرتے تھے اور کچھ لوگ پیغمبر کی خدمت میں رہتے۔ ایک مرتبہ اتفاق سے ہمارے ساتھیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جو اکیلاتین لوگوں کا کام کر رہا تھا یعنی کپڑے بھی سی رہا تھا، پانی بھی پلا رہا تھا اور کھانا بھی پکا رہا تھا۔ جب اس شخص کا ذکر آنحضرت سے کیا گیا تو آنجناب نے فرمایا: "یہ شخص تو جہنمی ہے!" چنانچہ جب جنگ شروع ہوئی اور دشمن سے ہمارا آمنا سامنا ہوا تو وہ شخص بھی زخمی ہو گیا اور اس نے تیر اٹھایا اور اپنے آپ کو اس سے ختم کر لیا۔ یہ دیکھ کر پیغمبر نے فرمایا: "میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول اور اس کا بندہ ہوں" بحار الانوار جلد ۱۸ ص ۱۱۱ (قولِ موٴلف: ملاحظہ ہو ! وسائل الشیعہ جلد ۱۹ ص ۱۳ باب اور خودکشی حرام ہے" مستدرک الوسائل جلد ۳ ص ۳۵۳ باب ۵۔ صحیح مسلم جلد اول ص ۱۰۳ باب ۷ ۳۲۷۹۔ (۷)اسقاطِ حمل ۱۶۳۲۹۔ اسحاق بن عمار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے پوچھا: "ایک عورت کو حمل کا خوف ہوتا ہے، لہٰذا وہ دوا پی کر اسے گرا دیتی ہے۔ اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں، آپ نے فرمایا: "نہیں! یہ تو نطفہ ہوتا ہے" پھر فرمایا: "سب سے پہلے نطفہ ہی خلق ہوتا ہے" وسائل الشیعہ جلد ۱۹ ص ۱۵ ۳۲۸۰۔ (۸)صبر کے ساتھ قتل کرنا ۱۶۳۳۰۔ ابوغرہ حجمی کو جنگ بدر میں قیدی بنا لیا گیا۔ اس نے حضور اکرم کی خدمت میں عرض کیا؟ "اے محمد! میں ایک عیالدار شخص ہوں۔ آپ مجھ پر احسان کریں!" آنحضرت نے اس پر احسان کرکے اس شرط پر اسے چھوڑ دیا کہ دوبارہ جنگ کرنے نہیں آئے گا۔ پس وہ مکہ چلا گیا اور وہاں جا کر کہنے لگا: "میں نے تو محمد کے ساتھ مذاق کیا تھا اور انہوں نے مجھے چھوڑ دیا۔" پھر وہ جنگ احد میں بھی لڑنے کے لئے آن پہنچا۔ اسے دیکھ کر آنحضرت نے بددعا کی کہ بچ کر نہ جائے۔ چنانچہ وہ اسی جنگ میں قیدی بنا لیا گیا، جب آنحضرت کے سامنے پیش ہوا تو وہی سابقہ بات کی: "میں عیالدار ہوں لہٰذا آپ مجھ پر احسان فرمائیں!" آپ نے فرمایا میں تم پر احسان کروں گا اور تو مکہ جا کر قریش کی محفلوں میں کہتا پھرے گا کہ میں نے محمد کے ساتھ مذاق کیا تھا! موٴمن ایک بل سے دو بار نہیں ڈسا جاتا" پھر آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے ہی قتل کر دیا۔ مستدرک الوسائل جلد ۲ ص ۲۶۷ ۱۶۳۳۱۔ حضرت علی علیہ السلام جب شامیوں میں سے کسی کو جنگ میں قیدی بناتے تو اسے چھوڑ دیتے لیکن اگر کسی نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی کوقتل کیا ہوتا تو اسے اس کے بدلہ میں قتل کر دیتے۔ اسی طرح جسے چھوڑ دیتے تھے اگر وہ دوبارہ آتا تو اسے نہ چھوڑتے اور قتل کر دیتے… مستدرک الوسائل جلد ۲ ص ۲۵۱ ۱۶۳۳۲۔ یزید بن بلال کہتے ہیں کہ میں جنگ صفین میں مولا علی علیہ السلام کے ساتھ تھا، جب کبھی آپ کے پا س کوئی جنگی قیدی لایا جاتا تو اس سے فرماتے: "میں صبر کرتا ہوں اور تجھے قتل نہیں کروں گا کیونکہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں" البتہ اس کے ہتھیار لے لیتے اور اس سے اس بات کا حلف لیتے کہ دوبارہ لڑنے کے لئے نہیں آئے گا، نیز اسے چار درہم بھی دیتے۔ کنزالعمال حدیث ۳۱۷۰۳ ۱۶۳۳۳۔ حضرت رسول خدا نے صبر کی وجہ سے سوائے ایک شخص "عقبہ بن ابی معیط" کے کسی اور کو قتل نہیں کیا، اور ابی بن ابی خلف کو نیزہ مارا جس سے وہ بعد میں ہلاک ہو گیا، (امام جعفر صادق علیہ السلام) وسائل الشیعہ جلد ۱۱ ص ۱۱۳ ۱۶۳۳۴۔ 9; عبداللہ بن مطیع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح مکہ کے دن فرماتے ہوئے سنا: "صبر کے باعث آج کے بعد قیامت تک کوئی قریشی کسی کو قتل نہیں کرے گا۔" صحیح مسلم جلد ۳ ص ۱۴۰۹ (قولِ موٴلف: ملاحظہ ہو "جواہرالکلام" جلد ۲۱ ص ۱۳۲ "صبر سے قتل کرنا" کے معنی۔ نیز: سنن ابوداؤد جلد ۳ ص ۶۰ باب "قیدی کو قتل کرنے میں صبر سے کام لینا")
__________________
بابِی اَنتَ وَ اُمی یَا رَسُول اللہ (ص) |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| لوگ, چور, مکہ, مولا علی, موت, آج, اللہ, جلد, حال, خون, خودکشی, خدا, شخص, عورت, صادق, صبر, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نبوت کا دعوی کرنے والا جھوٹا ہے | غازی اسلام | عقیدہ رسالت | 1 | 21-03-09 10:51 AM |
| memory card ر پیر کرنے والا soft ware | نوبل1976 | موبائلز سیٹنگز اور سوفٹ ویر | 21 | 07-03-09 05:14 PM |
| شمارندہ (اردو و فارسی: شمار کرنے والا. انگریزی: Computer) | طارق راحیل | شعبہ طب | 12 | 27-12-08 05:20 PM |
| فوجیوں کیلئے ترجمہ کرنے والا آلہ | عبدالقدوس | دلچسپ اور عجیب | 2 | 06-11-08 03:10 PM |
| پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک | شیخ ہمدان | سیاست | 0 | 05-08-08 09:55 PM |