واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > آغاز > خاص آفرز اور اعلانات



خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاں‌پر پائیں‌گے۔


فورمز کا منشور اور قواعد و ضوابط

اس موضوع کے 0 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 998 مرتبہ دیکھا گیا ہے
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 30-05-07, 01:29 PM   #1
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مراسلات: 1
کمائي: 182
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 24 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فورمز کا منشور اور قواعد و ضوابط

فورمز کا منشور اور قواعد و ضوابط

آداب
فورمز کی انتظامیہ کی طرف سے تمام ارکان کو خوش آمدید! پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

فورمز کا منشور

کب اور کیوں ؛
میرا اس فورم کوشروع کرنے کا بنیادی خیال ایک مشہور اردو کے اخبار کے “آپ کی آواز“ نامی پروگرام سے شروع ہوا - میں نے ان کے اکثر لغو اور بےہودہ قسم کے فورمز دیکھے ہیں جس میں وہ ایک خاص قسم کی کلاس کو پاکستان کا نمائیندہ قرار دینے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
تو بھایئوں نیٹ پر کچھ ہمارا اپنا بھی تو ہونا چاہیے۔۔ مانگے تانگے سے کب تک گزارہ ہو گا۔۔۔۔ تانگے کی سواری کو آخرکار اترنا ہی پڑتا ہے۔

فورمز کےمقاصد ؛

ہمارا اس فورم کا مقصد پاکستانی معاشرے کو ایک بنیاد فراہم کرنا ہے ۔ جہاں پر تمام پاکستانی خواہ ہو کسی بھی گروہ، علاقے اور زبان سے تعلق رکھتے ہوں، اپنا مدعا بیان کر سکیں۔ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور ایک دوسرے کی مدد کر سکیں۔ پاکستانیوں میں بدقسمتی سے جو خلیج پیدا کی گئی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

اردو میں فورمز کو شروع کرنے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ پاکستان میں اردو ہی واحد رابطے کی زبان ہے۔ لیکن یہ ہمیں دوسری زبانوں جیسا کہ علاقائی زبانیں اور انگریزی زبان اور رومن اردو کو استعمال کرنے سے نہیں روکتی۔

ہمار مقصد فورمز کو اس حد تک لے کر جانا ہے کہ یہ پاکستانی آبادی کے ایک واضح حصے کا ہر روز کے استعمال اور زندگی کا حصہ بن جائے۔ ان پاکستانیوں کی زندگی کا حصہ جن سے پاکستان بنتا ہے۔ نہ کہ صرف ایک خاص طبقہ جو کہ ٩٩۔٩٩٪ پاکستانیوں کو زندگی کے دوسرے تمام شعبوں میں کچل چکے ہیں۔
ہماری ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے کہ ہم زندگی کے زیادہ سے زیادہ حصوں کو ان فورمز پر اجاگر کریں ۔ ہو سکتا ہے کہ اس عمل میں وقت لگے مگر ہمارا پہلے دن سے ذہن اور نیت اس کے بارے میں بلکل صاف ہونی چاہئے۔

ان فورمز کا مقصد معاشرے میں رواداری، تحمل اور برداشت کو پیدا کرنا ہے۔ ہر قسم کے تعصب اور فرقہ واریت کو اپنی ہر ممکن حد تک روکنا ہے۔ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور معاشرے میں ہر قسم کی تبدیلیوں کو جمہوری طریقہ سے رو پذہر ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم تشدد کی سیاست اور تشدد کے پرچار نظریات کی مذمت کرتے ہیں اور اسلام ہمارا مذہب ہے۔

فورمز کے قوانین ؛

١- ہم جہموریت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور جمہوریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ جس پر عمل کرتے ہوئے ہمارے تمام قارئین کو ایک جیسے اور مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ کسی ممبر کو کسی دوسرے ممبر پر اہمیت حاصل نہیں ہو گی۔ فیصلے مساوات کی بنیاد پر ہوں گے اور اگر کسی موقع پر تصفیہ میں ملوث تمام افراد کا پلڑہ ایک جیسا ہے تو پھر ہم ناظم کو فوقیت دیں گے ناظم کے بعد سنیر ترین ممبر کو اہمیت دی جائے گی۔
٢- فورمز پرفحش اور لچرگفتگو کی اجازت نہیں ہو گی۔ ماسوائے کہ اگر فورمز پر کوئی ایسا ذیلی فورم بنایا جائے جو کہ بعض اوقات معاشرے میں ممنوع سمجھے جانے والے مضامین پر بحث کرے۔
٢- فورمز پر ہونے والے مسائل پر ناظمین کی رائے آخری تصور کی جائے گی۔ اور ناظمین صرف دوسرے ناظمین اور منتظم اعلی کو ہی جوابدہ ہوں گے۔
٤- فورمز کے ممبران کی ذاتی معلومات کا کسی بھی قسم کے حالات میں ان کا اظہار نہیں کیا جائے گا۔ اور کوئی ناظم کسی بھی ممبر (عام رکن) سے اس کی ذاتی معلومات کے بارے میں دباونہیں ڈالے گا۔ اور جن ذاتی معلومات تک ناظم کی رسائی ہو گی وہ ان کو صرف اپنے تک محدود رکھے گا اور کسی دوسرے شخص یاں ادارے تک ان کی رسائی نہ ہونے دے گا۔
٥- فورمز کی انتظامیہ اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی کے فورمز کے ممبران کی ذاتی معلومات کو مخفوظ رکھے - مگر گورنمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خاص حالات میں یہ معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ فورمز پر ہونے والی ہر قسم کی خط و کتابت اور ذاتی پیغامات تک فورمز کی انتظامیہ کی رسائی حاصل ہوتی ہے۔
٦- فورمز کی انتظامیہ کسی قسم کے نظام کے ہیک ہو جانے کی صورت میں اس معلومات کے افشاء ہو جانے کی ذمہ دار نہ ہو گی۔
٧- فورمز پر ہونے والے تمام تبادلہ خیالات اس ممبر کے تصور کئے جائیں گے جس نے ان کو اشائع کیا ہو گا۔ فورمز کا ان خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ فورمز کی انتظامیہ صرف ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے جس پر اشخاص اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
٨- فورمز پر اشائع ہونے والے تمام مواد کے حقوق فورمز کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کا کوئی بھی حصہ بغیر پیشگی تحریری اجازت کے کہیں پر بھی دوبارہ اشائع کرنا یاں پھر اس سے اخذ کردہ مواد کو اشائع کرنا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔
٨- فورمز کی انتظامیہ کسی بھی ممبر کو وقتی طور پر یاں پھر مکمل طور پر ہماری سروسز کے استعمال سے کسی بھی وقت روک سکتی ہے۔ اور اس معاملے کو کسی بھی قسم کے ادارے (فورمز کی انتظامیہ کے علاوہ) نہیں اٹھایا جا سکتا۔ ممبر جب فورمز کو استعمال کرتا ہے یاں پھر فورمز کے ساتھ اشتراک کرتا ہو تو وہ ان قوانین پر عمل کرنے کا پابند ہو جاتا ہے۔
٩- فورمز کے کسی بھی عمل کو کسی بھی طرح سے چیلنج نہیں کیا جا سکتاہے۔ فورمز کی انتظامیہ کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔

ناظمین اور ان کا کردار

اس موجودہ حالات میں، فورمز کو رضاکارانہ طور پر ناظمین چلا رہے ہیں ۔ جن کی خدمات بلامعاوضہ اور بلا کسی ذاتی مفاد کے صرف اور صرف پاکستانی معاشرے کو ایک اچھی خدمات مہیا کرنے کے لیے ہیں۔ ہم موجودہ حالات میں کسی بھی ناظم کو کسی قسم کی مالی امداد فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ ہم تمام ناظمین کے تعاون اور ان کی خدمات کا تمام کمیونٹی کی طرف سے شکرگزار ہیں۔

ہمارے فورمز پر ناظم ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ جو ہم کسی بھی ممبر کی خدمات اور تجربہ دیکھتے ہوئے اس کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ ہر ممبر اس اعزاز کو وصول کرنے میں خود محتار ہے۔ ممبر ناظم ہونے کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوے، ناظم بننے سے انکار بھی کر سکتا ہے۔
ناظم ہونا ایک حق نہیں ہے۔ بلکہ ایک اعزاز ہے۔ جو کہ ممبر کی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔ ناظمیت کا اعزاز تاحیات نہیں ہے۔ بلکہ کارگردگی دیکھتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو کم یاں زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ کارگردگی کے کم ہونے پر ناظم کو وارننگ دی جائے گی۔ اگر ان انتبہات کے بعد بھی ناظم اپنی کارگردگی کو ٹھیک نہیں کر پاتا تو اس کی ناظمیت کے اعزاز کو واپس لے لیے جائے گا۔

جب بھی کوئی ممبر ناظم بنتا ہے تو وہ اس بات کا قرار کرتا ہے کہ وہ فورمز کی انتظامیہ کے انتظاماتی راز اور استراتیجٹیک معلومات کا افشاء نہیں کرے گا۔ وہ انتظامی فورمز کی معلومات انتظامیہ کے باہر کسی کے ساتھ اشتراک نہیں کرے گا۔ اور فورمز کے رکنیت کو چھوڑ دینے یا پھر معطل کر دئے جانے کے بعد بھی ان قوانین پر عمل کرئے گا۔ ان کی حلاف ورزی پر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکے گی۔

ناظمین فورمز پر ہونے والے کسی بھی ایسے معاملے میں شرکت نہیں کر سکتے جس سے ان کو فورمز سے مالی یا پھر کسی بھی قسم کا کوئی دوسرا فائدہ پہنچ سکے۔ اس سے فورمز میں عام ممبران کے اعتماد کو تقویت ملے گی۔

عام ممبران کے لیے شراکت کیے راہنما اصول (گائیڈ لائینز)

١- ارکان ایسا کوئی مواد ارسال کرنے سے گریز کریں جس سے دوسروں کی دل آزاری کا خدشہ ہو۔
٢- کسی بھی قسم کی لغو گفتگو، دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کی قطعی اجازت نہیں۔
٣- اگر آپ کسی کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر حملہ مت کریں۔ تمام دیگر ارکان کی عزت کا خیال ہر وقت دھیان میں رکھیں۔
٤- ایسا کوئی مواد جو کاپی رائٹ کے تحت آتا ہو، کو فورمز میں ارسال مت کریں۔
٥- ایسا کوئی مواد جس سے کسی گروہ، مذہب ، فرقے ، قوم یا ملک کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو، کو ارسال مت کریں۔
٦- یہاں مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب welcome ہیں۔ تمیز اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔ لیکن اہم اپنے منشور میں پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور اسلام ہمارا مذہب ہے۔ اسلامی سیکشن کے قوانین کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تشریف لائیں۔
٧- ہم کسی بھی قسم کے پرتششدد واقعات کے پھیلاو اور ان پر بحث کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ ایسے کسی بھی مواد کی تشہر سے پہلے ناظم یا پھر ناظم اعلی سے پیشگی اجازت لے لیں۔
٨- چونکہ فورمز پر عموماً اظہارِ رائے کی آزادی ہے اس لئے یہاں پوسٹ ہونے والے نظریات کو فورمز کے نظریات نہ سمجھیں بلکہ صرف اس رکن کے جس نے وہ پوسٹ کی ہو۔
٩- کسی جاری گفتگو کے دوران ایسے روابط ارسال کرنے سے پرہیز کریں جن کا گفتگو سے تعلق نہ ہو۔
١٠- بحث برائے بحث سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس سے ناراضگی پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
١١ -ایسا کوئی پیغام یا مضمون جسے آپ اس محفل کے شایانِِ شان نہ پائیں، بجائے اس پر خود سرزنش کے، انتظامیہ کو اس سے آگاہ کریں۔
١٢-فورمز کی انتظامیہ اپ کو ہدائت کرتی ہے کہ براہ کرم کسی قسم کی ذاتی معلومات جیسے کہ اپنا پتا یا فون نمبر ارسال مت کریں جس سے تمام لوگوں کی اس تک رسائی ممکن ہو سکے۔ان معلومات کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہر ممکن طور پر ، اگر آپ اپنی معلومات کا تبادلہ کسی دوسرے رکن کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو ذاتی پیغامات کا استعمال کریں۔ اگر کوئی اپ پر ذاتی معلومات کے لیے دباو ڈالے تو فورا ناظم یا پھر اعلی ناظم کے ساتھ رابط کریں۔
١٣-فورمز کی انتظامیہ (ناظمین اور منتظمین) کو کسی پیغام میں ردوبدل اور اسے حذف کرنے کا پورا پورا اختیار ہے۔ اور اس بارے میں وہ کسی کو جوابدہ نہیں سوائے انتظامیہ کے۔ اگر آپ محسوس کریں کہ کسی ناظم نے آپ سے زیادتی کی ہے تو آپ ناظم اعلی کو اس سے آگاہ کریں۔
١٤- اگر کوئی رکن قوائد کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو اس کو انتظامیہ کا کوئی رکن تنبیہ کر سکتا ہے، اس کے باوجود اگر متعلقہ رکن باز نہیں آیا تو اس پر جزوقتی پابندی جو کہ دو ہفتہ کی میعاد پر محیط ہو سکتی ہے یا مکمل پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

فورمز کے منشور اور اصول و قواعد کو فورمز کی انتظامیہ کبھی بھی بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیل کرنے کا پورا پورا حق رکھتی ہے اور اس کو کسی بھی دوسرے ادارے پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے۔

لفظ "فورمز" اور "فورم" سے مراد پاکستان کی آواز – پاکستان کے فورمز ہے۔
لفظ "انتظامیہ" سے مراد پاکستان کی آواز – پاکستان کے فورمز کی انتظامیہ ہے۔
لفظ غیر اخلاقی سے مراد "اخلاقیات سے عاری تصاویر"، "اخلاقیات سے عاری موضوع"، "اخلاقیات سے عاری مراسلہ" ہے۔

منجانب فورمز کی انتظامیہ


1.51 v

Last edited by منتظمین; 24-07-09 at 11:35 AM.
admins آف لائن ہے  
مندرجہ ذیل 24 صارفین نے admins کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
ALIA (24-10-08), champion_pakistani (29-08-08), Real_Light (17-05-08), shafresha (12-11-09), فیصل ناصر (21-12-08), پاکستانی (15-05-09), لاسلکی (04-06-08), نورالدین (27-02-10), مہر (07-11-09), میاں شاہد (15-05-08), محمدخلیل (26-04-09), yashaka (09-07-08), ام طلحہ (03-12-08), ابرارحسین (30-05-09), اسد لطیف (30-04-09), جلالپوری (29-08-08), خرد اعوان (11-08-08), رانا امر (01-07-09), رضی (18-04-09), زین خان (26-09-08), سیپ (21-02-09), شاھین (23-09-07), عبدالقدوس (16-08-09), عدنان دانی (08-01-10)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Bookmarks

Tags
فورمز, فارم, فرقہ واریت, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, واقعات, قواعد, مکمل, موجودہ, منتقل, منشور, ممکن, مسائل, آبادی, انگریزی زبان, انتظامیہ, اردو, اسلام, اسلامی, تصاویر, خوش, خلاف, سیاست, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ن لیگ کے منشور کا اعلان ،تمام جج بحال،خصوصی عدالتیں اور صوابدیدی اختیارات ختم ، مہنگائی کنڑول اور میڈیا کو آزاد کیا جائیگا،نواز شر یف عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger