واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > خاص آفرز اور اعلانات



خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاں‌پر پائیں‌گے۔


پاک نیٹ محفلِ میلاد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 06:33 PM   #1
پاک نیٹ محفلِ میلاد
سیپ سیپ آف لائن ہے 14-02-11, 06:33 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

عید میلادالنبی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام
ہم غریبوں کی خوشی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

جو منت ہے خوشی سے عید میلادالنبی
یاخدا اس امتی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

ہر برس جس نے سجایا کوچہ و بازار کو
اس کی پوری زندگی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

جس کے صدقے رب نے بخشی عید میلادالنبی
اس رسول ہاشمی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

جس گھڑی پیدا ہوئے رحمۃ للعٰلمین
یاخدا ہوں اس گھڑی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

بعث تسکین جں ہے بعث چین و سکوں
محفل ذکر نبی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

کاش اگلے سال بھی یونہی سبھی مل کر کہیں
جن و دل کی روشنی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

انشاءاللہ ایک دن چل کر مدینے بھی عطار
ہم پڑھیں گے اس خوشی پر ہر گھڑی لاکھوں سلام

عید میلادالنبی کے مبارک موقع پر پاک نیٹ پر ’’محفل میلاد‘‘ کا تھریڈ بنایا گیا ہے
آپ سب بھی یہاں پر اپنی اپنی پسند کی نعتیں، اسوائے حسنہ،اور احادیث مبارکہ شئیر کیجئے

جزاک اللہ
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1066
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), محمدخلیل (14-02-11), ابن جمال (15-02-11), اعجازلاثانی (12-02-12), بزم خیال (16-02-11), رضی (14-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 14-02-11, 06:38 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,853
کمائي: 278,074
شکریہ: 1,154
6,266 مراسلہ میں 14,143 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 05:49 PM   #3
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,343
کمائي: 52,163
شکریہ: 4,384
1,831 مراسلہ میں 6,829 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم میری طرفسے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی کا بابرکت دن مبارک ہو اسی مناسبت سے اپنے پسندیدہ نعت خواہ جناب حافظ زبید رسول مرحوم کی پڑھی ہوئی مشھور زمانہ نعت وچھوڑے دے میں صدمے روز چلاں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شئر کرنے کا شرف حاصل کررہا ہوں امید کرتا ہوں یہ نعت پاک آپ سب کے ایمانی ذوق کی تسکین کا یقینا باعث بنے گی والسلام
۔۔
Attached Images
 
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (07-09-11), کنعان (16-02-11), بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 08:53 PM   #4
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

بارہویں تاریخ میں حق کا جمال آیا نظر
بارہویں تاریخ میں حق کا جمال آیا نظر

آمنہ کی گود میں اِک بے مثال آیا نظر
مسکرائی ہیں بہاریں انبساط و کیف کی
جب بنو ہاشم میں عبداللہ کا لعل آیا نظر

رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد آمد پر نثار
درد و دُکھ میں ہر جگہ رحمتِ آیا نظر

چاند اُس کے اِک اِشارے پر کِھلونا بن گیا
محد میں جب آمنہ بی بی کا لعل آیا نظر

آپ کے نقشِ قدم میں سارے فتنوں سے نجات
آپ ہی کے رستے میں اعتدال آیا نظر

کہتے تھے حضرت عمرؓ سردار اُس کو شوق سے
جب کبھی طیبہ کی گلیوں میں بلالؓ آیا نظر

مردہ قوموں میں اُجاگرؔ زندگی کی لہر دی
آپﷺ کی باتوں میں وہ اوجِ کمال آیا نظر
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 08:55 PM   #5
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا
صَدقہ لینے نور کا آیا ہے تارا نور کا

باغِ طیبہ میں سُہانا پھول پھولا نور کا
مست بو ہیں بلبلیں پڑھتی ہیں کلمہ نور کا

بارہویں کے چاند کا مجرا ہے سجدہ نور کا
بارہ برجوں سے جھکا ایک اک ستارہ نور کا

عرش بھی فردوس بھی اس شاہ والا نور کا
یہ مثمّن بُرج وہ مشکوئے اعلیٰ نور کا

تیرے ہی ماتھے رہا اسے جان سہرا نور کا
بخت جاگا نور کا چمکا سِتارا نور کا

میں گدا تو بادشاہ بھردے پیالہ نور کا
نور دن دو نا تِرا دے ڈال صدقہ نور کا

تیری ہی جانب ہے پانچوں وقت سجدہ نور کا
رُخ ہے قبلہ نور کا ابرو ہے کعبہ نور کا

پشت پر ڈھلکا سرِ انور سے شملہ نور کا
دیکھیں موسیٰ طور سے اُترا صحیفہ نور کا

تاج والے دیکھ کر تیرا عمامہ نور کا
سر جھکاتے ہیں الٰہی بول بالا نور کا

پیچ کرتا ہے فدا ہونے کو لمعہ نور کا
گردِسر پھرنے کو بنتا ہے عمامہ نور کا

شمع دِل مشکوٰۃ تن سینہ زجاجہ نور کا
تیری صورت کے لیے آیا ہے سُورہ نور کا

مَیل سے کس درجہ ستھرا ہے وہ پتلا نور کا
ہے گلے میں آج تک کو راہی کرتا نور کا

تیرے آگے خاک پر جھکتا ہے ماتھا نور کا
نور نے پایا ترے سجدے سے سیما نور کا

تو ہے سایہ نورکا ہر عضو ٹکڑا نور کا
سایہ کا سایہ نہ ہوتا ہے نہ سایہ نور کا

کیا بنا نامِ خدا اسرا کا دُولھا نور کا
سر پہ سہرا نور کابر میں شہانہ نور کا

بزمِ وحدت میں مزا ہوگا دوبالا نور کا
ملنے شمعِ طور سے جاتا ہے اِکّا نور کا

وصفِ رخ میں گاتی ہیں حوریں ترا نہ نور کا
دیکھنے والوں نے کچھ دیکھا نہ بھالا نور کا

صبح کردی کفر کی سچّا تھا مژدہ نور کا
شام ہی سے تھا شبِ تیرہ کو دھڑکا نور کا

پڑتی ہے نوری بھرن امڈا ہے دریا نور کا
سر جھکا اے کشتِ کفر آتا ہے ابلا نور کا

ناریوں کا دَور تھا دل جل رہا تھا نور کا
تم کو دیکھا ہوگیا ٹھنڈا کلیجا نور کا

جو گدا دیکھو لیے جاتا ہے توڑا نور کا
نور کی سرکار ہے کیا اس میں توڑا نور کا

بھیک لے سرکار سے لا جَلد کاسہ نور کا
ماہِ نو طیبہ میں بٹتا ہے مہینہ نور کا

شمع ساں ایک ایک پَروانہ ہے اس بانور کا
نورِ حق سے لو لگائے دل میں رشتہ نور کا

تیری نسلِ پاک میں ہے بچّہ بچّہ نور کا
تو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانا نور کا

نور کی سرکار سے پایا دو شالہ نور کا
مانگتا پھرتا ہے آنکھیں ہر نگینہ نور کا

اب کہاں وہ تابشیں کیسا وہ تڑکا نور کا
مہر نے چھپ کر کیا خاصا دھند لکا نور کا

تم مقابل تھے تو پہروں چاند بڑھتا نور کا
تم سے چھٹ کر منھ نکل آیا ذرا سا نور کا

آنکھ مِل سکتی نہیں دَر پر ہے پہرا نور کا
تاب ہے بے حکم پَر مارے پرندہ نور کا

نزع میں لوٹے گا خاکِ در پہ شیدا نور کا
مَر کے اوڑھے گی عروسِ جاں دوپٹا نور کا

تابِ مہرِ حشر سے چَونکے نہ کشتہ نورکا
بوندیاں رحمت کی دینے آئیں چھینٹا نور کا

وضع واضع میں تِری صورت ہے معنی نور کا
یوں مجازاً چاہیں جس کو کہہ دیں کلمہ نور کا

انبیا اجزا ہیں تُو بالکل ہے جملہ نور کا
اس علاقے سے ہے اُن پر نام سچّا نور کا

یہ جو مہرو مَہ پہ ہے اطلاق آتا نور کا
بھیک تیرے نام کی ہے استعارہ نور کا

تاب ہم سے چَوندھیا کر چاند انھیں قدموں پھرا
ہنس کے بجلی نے کہا دیکھا چھلاوا نور کا

چاند جھک جاتا جدھر انگلی اٹھاتے مہد میں
کیا ہی چلتا تھا اشاروں پر کھِلونا نور کا

کٓ گیسوہٰ دہن یٰ ابرو آنکھیں عٓ صٓ
کٓھٰیٰعٓصٓ اُن کا ہے چہرہ نور کا

اے رضا یہ احمدِ نوری کا فیض نور ہے
ہوگئی میری غزل بڑھ کر قصیدہ نور کا
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 08:57 PM   #6
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام وعلیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

تمام عاشقان بنی و غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو میری جانب سے ربیع النور شریف مبارک ہو
ماہ ربیع النور شریف تو کیا آتا ہے ہر طرف موسم بہار کا سماں ہو جاتا ہے ۔ میٹھے میٹھے مکی مدنی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ ہر سچا مسلمان گویا دل کی زبان سے بول اٹھتا ہے

نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے کہ عرش کے چاند آرہے ہیں
جھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمسی تشریف لارہے ہیں
نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 08:58 PM   #7
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

بارھویں کا چاند آیا !!

بچہ بچہ مسکرایا بارھویں کا چاند آیا
خوشیوں کا طوفان لایا بارھویں کا چاند آیا !!

شادمانی کے ترانے گونجتے ہیں دہر میں
وجد میں ہر شخص آیا بارھویں کا چاند آیا !!

روشنی ہی روشنی ہے چاندنی ہی چاندنی
ذرہ ذرہ جگمگایا بارھویں کا چاند آیا !!

ہو گئے ہیں بند سارے ظلمتوں کے باب آج
دہر میں وہ نور آیا بارھویں کا چاند آیا !!

کھل اٹھیں کلیاں محبت کی گلوں پر ہے نکھار
باغ الفت لہلہایا بارھویں کا چاند آیا !!

ساز جاں پر بج رہا ہے ایک نغمہ بار بار
آمنہ کا لعل آیا بارھویں کا چاند آیا !!

شکر کرتے ہی رہو رب کا اجاگر صبح و شام
رب کا کیسا فضل پایا بارھویں کا چاند آیا !!
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 08:59 PM   #8
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

شاہ کونین جلوہ نما ہوگیا

شاہ کونین جلوہ نما ہوگیا
رنگ عالم کا بالکل نیا ہوگیا

منتخب آپکی ذات والا ہوئی
نام پاک آپکا مصطفٰی ہوگیا

مل گیا تجھ سے اللہ کا راستہ
حق سے ملنے کا تو واسطہ ہوگیا

آپ وہ نور ہیں کہ قرآن میں
وصف رخ آپکا والضحٰے ہوگیا

ایسا اعزاز کس کو خدا نے دیا
جیسا بالا تیرا مرتبہ ہوگیا

ایسی نافذ تمہاری حکومت ہوئی
تم نے جس وقت جو کچھ کہا ہوگیا

مہ پارہ ہوا سورج الٹا پھرا !
جب اشارہ تمہارا ذرا ہوگیا

کن کی کنجی نہ کیونکر ہو تیری زباں
حکم رحمٰن تیرا کہا ہو گیا

جس نے نظارہء سبز گنبد کیا
اُس کا پورا ہر اک مدعا ہوگیا

ہم بھی طیبہ کو اڑ جائیں گے ایک دن
ناز تجھ کو کیوں بادِ صبا ہوگیا

تیرے ہی نور سے دونوں عالم بنے
تو ہی تو ابتداء انتہا ہوگیا

اُس نے واللہ اللہ کو پالیا!
جو کوئی تجھ پہ دل سے فدا ہو گیا

نام تیرا دم نزع جس نے لیا!
اُس کا ایمان پر خاتمہ ہوگیا

علمِ غیب نبی کا جو منکر ہوا
قہر قہار میں مبتلا ہوگیا

دیکھ آئینہ نجدی کہ توہین سے
تیرا چہرہ تو الٹا توا ہو گیا!

ناز کر اے جمیل اپنی قسمت پہ تو
خاکِ نعلین احمد رضا ہوگیا
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11), عروج (15-02-11)
پرانا 15-02-11, 09:06 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ۔ ثوبیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-02-11, 09:27 PM   #10
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ہو مبارک اہل ایماں عید میلاد النبی
ہو گئی قسمت درخشاں عید میلاد النبی

خوب خوش ہیں حور و غلماں عید میلاد النبی
اور فرشتے بھی ہیں شاداں عید میلاد النبی

چار سُو ہیں کیا چھما چھم رحمتوں کی بارشیں
جھومتے ہیں ابرِ باراں عید میلاد النبی

نور کی پھوہار برسی چار سو ہے روشنی
ہو گیا گھر گھر چراغاں عید میلاد النبی

چار جانب دھوم سرکار کی میلاد کی
جھومتا ہے ہر مسلماں عید میلاد النبی

عرش پر چاروں طرف صل علٰی کی دھوم ہے
آ گئے ہیں نور یزداں عید میلاد النبی

غنچے چٹکے پھول مہکے ہر طرف آئی بہار
ہو گئی صبح بہاراں عید میلاد النبی

جانتے ہو کیوں ہے روشن آسماں پر کہکشاں
ہے کیا حق نے چراغاں عید میلاد النبی

ہم نہ کیوں روشن کریں گھر گھر دئیے میلاد کے
خود کرے جب حق چراغاں عید میلاد النبی

عید میلاد النبی تو عید کی بھی عید ہے
بالیقیں ہے عید عیداں عید میلاد النبی

عید میلاد النبی پر جو بھی کرتا ہے خوشی
اس پہ غراتا ہے شیطاں عید میلاد النبی

آمنہ کے گھر محمد کی ولادت ہو گئی
خوب جھومو اہل ایماں عید میلاد النبی

آؤ دیوانو چلو سب آمنہ کے گھر چلیں
نور سے بھر لائیں داماں عید میلاد النبی

خوب جھومو اے گنہگارو ! تمہاری عید ہے
ہو گیا بخشش کا ساماں عید میلاد النبی

غم کے مارو ! بے سہارو ! بس تمہاری عید ہے
ہو گیا راحت کا ساماں عید میلاد النبی

بیقرارو ! دلفگارو ! بس تمہاری عید ہے
کیوں ہو حیران و پریشاں عید میلاد النبی

غم نصیبو ! بس غموں کا دور اندھیرا ہو گیا
تم مناؤ خوب خوشیاں عید میلاد النبی

کھول اٹھے مرجھائے دل اور جان میں جان آ گئی
آ گئے ہیں جان جاناں عید میلاد النبی

بے کسوں کے دن پھرے اور غم کے مارے ہنس پڑے
ہو گیا خوشیوں کا ساماں عید میلاد النبی

انشاءاللہ آج عیدی میں ملے گی مغفرت
ہے جبھی شیطاں پریشاں عید میلاد النبی

یانبی ! اپنی ولادت کی خوشی میں اپنا غم
دیجئے طیبہ کے سلطاں عید میلاد النبی

عید میلاد النبی کا واسطہ عطار کو
بخش دے مولائے رحماں عید میلاد النبی
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11)
پرانا 15-02-11, 09:28 PM   #11
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے
آداب و طرب ہے آمد شاہ عرب ہے

غنچے چٹکے پھول مہکے شاخ گل پر مرغ چہکے
روتا ہے شیطان یہ کہہ کر آمد شاہ عرب ہے

خواہش زلف نبی میں مست ہیں گل کی شمیمیں
جھوم کر آئیں تسنیمیں آمد شاہ عرب ہے !

بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں
اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے

بج رہے ہیں شادیانے بت لگے کلمہ سنانے
ہر زباں پہ ہیں ترانے آمد شاہ عرب ہے !

ابر رحمت چھا گیا ہے کعبہ پہ جھنڈا گڑا ہے
باب رحمت آج وا ہے آمد شاہ عرب ہے !

آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا
کعبے کا چمکا ستارہ آمد شاہ عرب ہے

آتا ہے شاہ حکومت فرض ہے جس کی اطاعت
ہر نبی نے دی بشارت آمد شاہ عرب ہے !

اٹھو آیا تاج والا عرش کی آنکھوں کا تارا !
سب کہو اے ماہ طیبہ صلوٰات اللہ علیک

یانبی سلام علیک یارسول سلام علیک
یاحبیب سلام علیک صلوٰات اللہ علیک

آمنہ بی بی کا جایا بارہویں تاریخ آیا !
صبح صادق نے سنایا صلوٰات اللہ علیک

السلام اے جان عالم السلام ایمان عالم !
شاہ دیں سلطان عالم صلوٰات اللہ علیک

السلام اے شاہ عالی السلام امت کے والی !
عرض کرتے ہیں سوالی صلوٰات اللہ علیک

ناؤ کے تم ناخدا ہو خلق کے مشکل کشا ہو !
سب کے تم حاجت روا ہو صلوٰات اللہ علیک

بخش دو میری خطائیں دور ہوں غم کی گھٹائیں
بھیج دو اپنی عطائیں صلوٰات اللہ علیک

کفر کو تم نے مٹایا خاک میں اس کو ملایا !
دین کا ڈنکا بجایا صلوٰات اللہ علیک

اب تو طیبہ میں بلا لو حسرتیں دل کی نکالو !
اپنے بد کو بھی نبھا لو صلوٰات اللہ علیک

دل میں رنگ اپنا جما دو پردہء غفلت ہٹا دو
بخت خوابیدہ جگا دو صلوٰات اللہ علیک

جان نکلے اس طرح سے آپ کا در ہو میرا سر
سامنے ہو قبر انور صلوٰات اللہ علیک

جانکنی کے وقت آنا کلمہ طیب سکھانا
چہرہء انور دکھانا صلوٰات اللہ علیک

اے شفیع روز محشر ہیں سیاہ عصیاں سے دفتر
غوث کا صدقہ کرم کر صلوٰات اللہ علیک

کچھ نہ کی ہم نے کمائی عمر سب یوں ہی گنوائی
اے عرب والے دہائی صلوٰات اللہ علیک

حشر میں تم بخشوانا اپنے دامن میں چھپانا
ہر مصیبت سے بچانا صلوٰات اللہ علیک

اے شہنشاہ رسالت ہیں یہاں جو اہلسنت
تا ابد سب پر ہو رحمت صلوٰات اللہ علیک

دین کا ہو بول بالا سنیوں کا رخ اجالا !
دشمنوں کا منہ ہو کالا صلوٰات اللہ علیک

اس جمیل قادری پر ہو کرم محبوب داور
چشم و دل کر دو منور صلوٰات اللہ علیک
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12), بزم خیال (16-02-11)
پرانا 15-02-11, 09:29 PM   #12
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,213
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,253 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


دونوں عالم کا نغمہ ہے صلی علٰی!
دونوں عالم کی رحمت کا میلاد ہے!!
روشنی میں زمین و زماں ڈھل گئے!
آفتابِ رسالت کا میلاد ہے!!

باغ ہستی بنایا سنوارا گیا!
حسن عالم کو پیہم نکھارا گیا!!
نور خالق زمیں پر اتارا گیا!
اعتبار حقیقت کا میلاد ہے!!

حکم خالق نے تھا قدسیوں کو دیا!
جاکے دیکھو تو رخ میرے محبوب کا!!
اُس کو دیکھو مجھے ہے اگر دیکھنا!
میرے صورت کی صورت کا میلاد ہے!!

آگیا جس سے عالم کی تشکیل ہے!
آج تخلیق کا یوم تکمیل ہے!!
وجد میں زمیں، رقص میں آسماں!
مظہر حسن قدرت کا میلاد ہے!!

سب سے اعلٰی ترین سب سے بڑھ کر حسیں!
مثل جس کی خدا نے بنائی نہیں!!
آمنہ کو بنایا تھا جس کا امیں!
اُس خدا کی امانت کا میلاد ہے!!

جس نے انوار صائم جہاں کو دئیے!
جس کے آنسو بہے عاصیوں کیلئے!!
دشمنوں پر بھی احسان جس نے کئے!
اُس سراپا محبت کا میلاد ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), مون (16-01-12)
پرانا 15-02-11, 11:58 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,845
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام ُ علیکم ۔۔۔۔۔
عیدِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد
عمومی طور پر تمام مخلوقاتِ عالم اور خصوصی طور پر عالم انسانیت کو ۔۔۔۔۔
کہ ہمارے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لٕئے رحمت بن کر تشریف لائے ۔۔۔۔۔

اس پُر آشوب دور میں آج کے مبارک دن کے حوالے سے غافل کرنالی کی ایک خوبصورت نظم سب کی نذر


خدا کے بندو !
خدا کے سچے نبی نے جو ضابطہ تمہیں مرحمت کیا ہے
ہر ایک موسم ، ہر اک زمانے ہر ایک انساں کے واسطے ہے
یہ نکہت و رنگ کا صحیفہ ہر اک گلستاں کے واسطے ہے
یہ روشنی ہے ، یہ راستہ ہے یہ لاکھوں صدیوں کا راہنما ہے
اسی نے تم کو شعور سے آشنا کیا ہے

جو اس کو چھوڑا تو کوئی نام و نشاں تمہارا نہیں ملے گا
فلک کی بے رحم گردشوں میں کوئی کنارا نہیں ملے گا
کہیں سہارا نہیں ملے گا

یہی ہے قانون زندگی کا ، یہی ہے آئین روشنی کا
یہی ہے تہذیب کا اُجالا یہی تو ہے دین روشنی کا
جمالِ فکر و نظر، جلالِ سحر، متاعِ سفر یہی ہے
ہمارا مرنا ، ہمارا جینا ، ہمارا سوزِ جگر یہی ہے

خدا کے بندو !

منافقت اور گمرہی کی سیاہ سوچوں کو ترک کر کے
تمام جذبوں ، تمام حرفوں کے ساتھ اس کو قبول کر لو
کہ زندگی کی سلامتی کا فقط یہی ایک راستہ ہے

خدا کے سچے نبی نے جو ضابطہ تمہیں مرحمت کیا ہے
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), بزم خیال (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 12:04 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 525
کمائي: 32,845
شکریہ: 321
427 مراسلہ میں 1,230 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نقشِ اولیں ۔۔۔۔۔
Attached Thumbnails
abu-talib.jpg  
Ajmal Anjum آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Ajmal Anjum کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-02-11), بزم خیال (16-02-11)
پرانا 16-02-11, 07:58 AM   #15
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل ہی میں نے یہ نعت رسول مقبول ﷺ لکھی

شان مصطفےﷺ میں بہتے آنسو کیوں نہ ابر ہوں
مدینہ کی گلیوں میں در در کیوں نہ ثمر ہوں

عشق نبیﷺ میں آسمان ِ براق کیوں نہ ہمسفر ہوں
سدرۃ المنتہی پہ فرشتے بھی کیوں نہ منتظر ہوں

محبت میں فراخ دل منظور کیوں نہ نظر ہوں
عید میلاد النبیﷺ ہے خوشیاں کیوں نہ امر ہوں

توبہ میں ہی زندگیاں ہماری کیوں نہ بسر ہوں
قبر میں شبنمی پھول بھی کیوں نہ کوثر ہوں

اللہ اللہ پڑھتے ثناء مصطفےﷺ کے کیوں نہ ذکر ہوں
فرشتے جہاں جھکتے ہمارے کیوں نہ دلبر ہوں

عبادتِ بدن میں روح محمدﷺ کے کیوں نہ اثر ہوں
مجھ گناہگار کے لب ثناء محمدﷺ سے کیوں نہ تر ہوں

نام محمدﷺ سینوں میں تاریک رات کیوں نہ سحر ہوں
سہارا محمود تمھیں اُلفت کا ختم کیوں نہ فکر ہوں
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہاشمی, گھڑی, گے, پیدا, پوری, پاک, پسند, نیٹ, چین, چل, موقع, مل, مبارک, اپنی, اللہ, السلام, خوشی, دل, ذکر, رسول, زندگی, سال, عید, غریبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں پیاسا خبریں 7 02-07-08 03:43 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger