واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > خاص آفرز اور اعلانات



خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاں‌پر پائیں‌گے۔


پاک نیٹ ہنگامہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 23-10-11, 07:23 PM   #1
پاک نیٹ ہنگامہ
حیدر حیدر آن لائن ہے 23-10-11, 07:23 PM
درجہ بندی: (1 votes - 4.00 average)

پاک نیٹ : پاکستان کی آواز ، پاکستان کے فورمز کی انتظامیہ کی طرف سے مندرجہ ذیل کیٹیگریز میں مقابلہ جات کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

1:مہم جُو
2:باکمال
3:ذہین
4:مشہور

ہر کیٹیگری اور انعامات کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

1: مہم جُو
اس کیٹیگری کا مقصد فورم پر زیادہ سے زیادہ نئے پاکستانی/ممبرز لانا ہے۔ اس کیٹیگری میں حصہ لینے والوں کی پہلی دو پوزیشنز کے لیے انعامات ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ممبرز فورم پر لائیں اور انعام حاصل کریں۔

انعامات:
پہلا انعام : 300 روپے نقداور خوبصورت سے پاک نیٹ وزیٹنگ کارڈز جن پر آپ کا نام اور رابطہ نمبر لکھا ہو گا اور فورم پر آپ کی انفارمیشن بار پر خوبصورت سا ٹیگ (یا موبائل کارڈز)
دوسرا انعام:200 روپے نقداور خوبصورت سے پاک نیٹ وزیٹنگ کارڈز جن پر آپ کا نام ،مقابلے کا نام اور رابطہ نمبر لکھا ہو گا (یا موبائل کارڈز)
اور فورم پر آپ کی انفارمیشن بار پر خوبصورت سا ٹیگ

شرائط و ضوابط:
1:اس مقابلہ کا فاتح ہونے کے لیےکم از کم 5 ممبرز کو متعارف کروانا ہو گا۔ جو کوئی بھی سب سے زیادہ ممبر متعارف کروائے گا وہ فاتح ہو گا
2:ہر متعارف شُدہ ممبر فورم پر مقابلے کی مُدت کے دوران تک ایکٹو رہے اور کم از کم 200 قانونی مراسلہ جات کا ہدف بھی پورا کرے۔
3: چِیٹنگ سے گُریز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری کیٹیگری: باکمال
اس کیٹیگری کا مقصد پاکستانیوں کو اپنے خیالات کے اظہار کو مضمون یا کالم کے پیرائے میں کرنے کے لیے اُبھارنا ہے۔ زیادہ سے زیادہ نئے تھریڈز کھولیں اور انعام جیتیں۔

اس کیٹیگری کی مزید مندرجہ ذیل کیٹیگریز ہیں:
اسلام اور ہم:
اس سب کیٹیگری کے تحت مضمون نگار اپنے خیالات کا اظہار مضمون کی صورت میں کریں گے کہ کیوں کر اسلام ہی ہمارے لیے اصل راہ نجات ہے۔ اسلام کس طرح ہم کو دنیاوی اور اخروی مسائل سے نبٹنے کے لیے ہتھیار فراہم کرتا ہے ۔اسلام کا حقیقی چہرہ اور مقصد سامنے لانے کی کوشش کرنی ہے۔
پاکستانیات:
ہر بات پاکستان: پاکستان کی معیشت، پاکستان کی معدنیات، پاکستان کی سیاست، جمہوریت، مارشل لا، فوجی آپریشن، سرحدوں پر منڈلاتے جنگ کے خطرات، اندرونی انتشار، پاکستان کے حسین علاقے، سیر و سیاحت الغرض پاکستان کی ہر چیز۔ پاکستان پر کسی بھی موضوع پر لکھیے۔ اپنے شہر کا تعارف کروائیں یا سکول و کالج کا، کہیں سیر و سیاحت کے لیے گئے تو اس کا احوال لکھیں یا حالات حاضرہ پر قلم اُٹھائیں۔ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اُردو نثر:
طنز و مزاح ہو یا جاسوسی دنیا، رومانوی ادب ہو یا کہ آپ کی ڈائری کا صفحہ، ہمارے ساتھ شئیر کیجیے اور بہترین تحریر پر حاصل کیجیے انعام۔
اُردو شاعری:
اپنی ذاتی نظمیں، غزلیں، یا تخلیقات ہمارے ساتھ شئیر کیجیے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی:
کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اپنی معلومات شئیر کیجیے اور جیتے شاندار انعام


ہر کیٹیگری کے لیے انعام
فاتح : ایک کتاب اور خوبصورت سے پاک نیٹ وزیٹنگ کارڈز جن پر آپ کا نام ،مقابلے کا نام اور رابطہ نمبر لکھا ہو گا اور فورم پر آپ کی انفارمیشن بار پر خوبصورت سا ٹیگ ( یا مساوی قیمت کے موبائل کارڈز)


شرائط و ضوابط:
1: کسی بھی کیٹیگری میں بلامقابلہ کوئی بھی فاتح نہیں ہو گا۔ ہر کیٹیگری میں حصہ لینے والوں کی تعداد کم از کم پانچ ہونی چاہیے۔
2:کوئی بھی ممبر ایک سے زائد مضامین ایک سے زائد کیٹیگری میں بھیج سکتا ہے۔ جتنے زیادہ مضامین اُتنے زیادہ جیتنے کے امکانات۔ تاہم حصہ لینے والے ہر ممبر کو کم از کم 5 مضامین مقابلے کے لیے جمع کروانے ہوں گے۔
3: مضمون کی کم از کم دس سطریں ضرور ہونی چاہیں۔ہر سطر میں اوسطاً 20 الفاظ ہوتے ہیں
4:مضمون کا آئیڈیا ماخوذ تو ہو سکتا ہے ، لیکن وہ مضمون انٹرنیٹ پرکہیں موجود نہیں ہونا چاہیے۔ انٹرنیٹ پر پایا جانے والا مضمون مقابلے سے باہر تصور کیا جائے گا۔
5:اسلام اور پاکستان کی کیٹیگریز کے لیے ترجمہ شُدہ مضامین بھی قابل قبول ہوں گے۔ تاہم وہ ترجمہ انٹرنیٹ پر پہلے دستیاب نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم ہمارے لیے زیادہ پسندیدہ خود اپ کی اپنی محنت اور آپ کے اپنے خیالات ہوں گے۔
6:انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکشن کے لیے حصہ لینے والوں کی تعداد اگر پانچ سے کم ہو گی تو ان کے لیے متبادل آپشن یہ ہو گا کہ حصہ لینے والوں کے کم از کم تھریڈز کی تعداد 10 ہو۔
7: مضامین براہ راست فورم پر شئیر کر دئیے جائیں ۔ ان کا لنک یہاں پیسٹ کر دیں بشمول ان کی کیٹیگری۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیسری کیٹگری: ذہین
اس کیٹیگری کے تحت مختلف مقابلہ جات تیزی سے کروائے جائیں گے۔ جو ممبر اُن تمام مقابلہ جات میں سب سے زیادہ پوائینٹس حاصل کرے گا ، وہ اس کیٹیگری کا فاتح ہو گا۔

فاتح : ایک کتاب اور خوبصورت سے پاک نیٹ وزیٹنگ کارڈز جن پر آپ کا نام ،مقابلے کا نام اور رابطہ نمبر لکھا ہو گا اور فورم پر آپ کی انفارمیشن بار پر خوبصورت سا ٹیگ۔( یا مساوی قیمت کے موبائل کارڈز)

شرائط و ضوابط:
ہر مقابلے کی اپنی شرائط و ضوابط ہوں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوتھی کیٹیگری: مشہور
اس کیٹیگری کے تحت فورم پر پسندیدہ ترین ممبر کو انعام سے نوازا جائے گا۔ ظاہر سی بات ہے کسی بھی ممبر کے پسندیدہ ہونے میں چند ہی عوامل ہوتے ہیں یعنی زیادہ سے زیادہ عام فہم مضامین پیش کرنا ، زیادہ سے زیادہ با مقصد مراسلہ جات کرنا، دوسروں کی مدد کرنا، اُنکے ساتھ اخلاق سے پیش آنا وغیرہ۔ اس مقصد کے لیے مقابلے کے آخر میں ایک پول/سروے کروایا جائے گا۔ جس کے تحت فورم پر سب سے زیادہ پسندیدہ یا مشہور ممبر کو چُنا جائے گا

فاتح : ایک کتاب اور خوبصورت سے پاک نیٹ وزیٹنگ کارڈز جن پر آپ کا نام ، مقابلے کا نام اور رابطہ نمبر لکھا ہو گا اور فورم پر آپ کی انفارمیشن بار پر خوبصورت سا ٹیگ ( یا مساوی قیمت کے موبائل کارڈز)



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ انتظامیہ ضرورت پڑنے پر اصول و ضوابط میں تبدیلی کر سکتی ہے ۔ تاہم اس کی وجہ فورم پر بیان کر دی جائے گی۔

اس مقابلے کے بارے مزید کوئی سوالات یا معلومات کے لیے اپ اسی تھریڈ میں یا انتظامیہ کے کسی ممبر سے پی ایم کر کے معلومات لے سکتے ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں یا ممبرز کے لیے انعامات دینے کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا جائے گا جو وقت انے پر ممبر کے ساتھ ڈسکس کر لیا جائے گا۔

یہ مقابلہ کل 24 اکتوبر 2011 سے شروع ہو گا اور اس کی آخری تاریخ 30 نومبر 2011 رات 12 بجے تک ہے۔




Attached Images
  


Last edited by حیدر; 24-10-11 at 08:31 PM..

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
شکریہ: 52,505
11,166 مراسلہ میں 35,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1220
Reply With Quote
29 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Ajmal Anjum (24-10-11), Miss Khan (24-10-11), rana ammar mazhar (24-10-11), shafresha (23-10-11), skjatala (25-10-11), فائزہ (24-10-11), پاکستانی (24-10-11), ھارون اعظم (23-10-11), ونودراتھور (24-10-11), نیلم خان (03-11-11), ننھا بچہ (23-10-11), منتظمین (23-10-11), محمد یاسرعلی (23-10-11), محمد عاصم (23-10-11), محمدعدنان (25-10-11), wajee (24-10-11), آبی ٹوکول (24-10-11), ابن آدم (24-10-11), احمد نذیر (24-10-11), جاویداسد (24-10-11), حسن قادری (24-10-11), راجہ اکرام (23-10-11), رضی (24-10-11), سیفی خان (23-10-11), سیپ (24-10-11), عبدالقدوس (23-10-11), عبداللہ آدم (23-10-11), عدنان دانی (24-10-11), عروج (23-10-11)
پرانا 23-10-11, 07:27 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,537
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسا کریں آُ ایک عدد لیپ ٹاپ مجھے بھیجیں اس والے سیکشن کو میں دیکھتا ہوں

اقتباس:
کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق اپنی معلومات شئیر کیجیے اور جیتے شاندار انعام
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-10-11), فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), محمدعدنان (25-10-11), حیدر (23-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 08:17 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,175
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,300 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), ننھا بچہ (23-10-11), حیدر (23-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 08:41 PM   #4
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امید ہے یہ مقابلہ جات فورم پر نئی راہیں کھولیں گے. ان شاء اللہ
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), حیدر (23-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 08:42 PM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,883
شکریہ: 7,287
5,956 مراسلہ میں 15,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں کسی بھی بندے کو یہاں انوائیٹ نہیں کرونگا۔ پاک نیٹ اب وہ نہیں رہا۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), پاکستانی (24-10-11), نیلم خان (07-11-11), حیدر (23-10-11)
پرانا 23-10-11, 09:11 PM   #6
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,441
شکریہ: 5,865
3,223 مراسلہ میں 6,935 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں تو سب میں حصہ لینے والا ہوں
بچ کہ رہنا بھئی سب کے سب
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 09:13 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,761
شکریہ: 52,505
11,166 مراسلہ میں 35,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
میں کسی بھی بندے کو یہاں انوائیٹ نہیں کرونگا۔ پاک نیٹ اب وہ نہیں رہا۔
تو آپ پاک نیٹ کو پرانے جیسا بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کر لیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (25-10-11), فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), محمدعدنان (25-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 09:28 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,883
شکریہ: 7,287
5,956 مراسلہ میں 15,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
تو آپ پاک نیٹ کو پرانے جیسا بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کر لیں۔
کچھ نام نہاد سرخوں کو نکال دیں تو ساتھ دے سکتا ہوں
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), حیدر (23-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 09:37 PM   #9
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,441
شکریہ: 5,865
3,223 مراسلہ میں 6,935 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
کچھ نام نہاد سرخوں کو نکال دیں تو ساتھ دے سکتا ہوں
ای شاوا شے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), حیدر (23-10-11)
پرانا 23-10-11, 10:05 PM   #10
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیں جی ہم تو خیر کسی مقابلے میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہیں
البتہ ہماری نیک خواہشات پاک نیٹ اور ان مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں کے ساتھ ہیں
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
skjatala (25-10-11), فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 10:17 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوسری کیٹیگری میں اگر پانچ موضوعات پر تحاریر لکھوں تو کیا پانچ والی شرط پوری ھوتی ھے؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
skjatala (25-10-11), فیصل ناصر (24-10-11), فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), حیدر (23-10-11), حسن قادری (24-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 10:18 PM   #12
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,341
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
کچھ نام نہاد سرخوں کو نکال دیں تو ساتھ دے سکتا ہوں
یعنی کہ آپ کو بھی عینک لگ چکی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
skjatala (25-10-11), فائزہ (02-11-11), پاکستانی (24-10-11), نیلم خان (07-11-11), محمدخلیل (23-10-11), حیدر (23-10-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 10:22 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,761
شکریہ: 52,505
11,166 مراسلہ میں 35,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
دوسری کیٹیگری میں اگر پانچ موضوعات پر تحاریر لکھوں تو کیا پانچ والی شرط پوری ھوتی ھے؟
جی ہاں ۔کم از کم 5 موضوعات۔ زیادہ کی کوئی حد نہیں
چاہے ایک ہی کیتیگری میں ، یا پھر مختلف مختلف میں۔ جیسا آپ کی مرضی ہو
ظاہر سی بات ہے جتنے زیادہ موضوعات ہوں گے، اتنا ہی زیادہ چانس ہو گا کسی نہ کسی تھریڈٍ کے سلیکٹ ہو جانے کے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-10-11), فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), سیپ (24-10-11)
پرانا 23-10-11, 10:24 PM   #14
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,883
شکریہ: 7,287
5,956 مراسلہ میں 15,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
یعنی کہ آپ کو بھی عینک لگ چکی
ہاہاہااہاہاہاہہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں تو۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), عبدالقدوس (23-10-11)
پرانا 23-10-11, 10:30 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,761
شکریہ: 52,505
11,166 مراسلہ میں 35,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نوٹ: ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ "مساوی مالیت کے موبائل کارڈز" کا آپشن محض ایسی خواتین ممبرز کے لیے ہے جو انعام بھیجنے کے لیے اپنا کوئی ایڈریس دینے سے قاصر ہوں۔ چناچہ ایسی خاتون ممبر جو اپنا ایڈریس نہ دینا چاہیں، انکو منتخب ہونے پر موبائل کارڈز نمبر انکے ای میل یا پی ایم ان باکس میں بھیج دئیے جائیں گے۔ تاہم اگر وہ انعام لینا چاہیں تو انکو انعام ہی دیا جائے گا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (24-10-11), فائزہ (02-11-11), نیلم خان (07-11-11), wajee (24-10-11), سیپ (24-10-11), عبدالقدوس (23-10-11)
جواب

Tags
color, فورمز, ہنگامہ, کالج, پاک, پاکستان, پاکستانی, پسندیدہ, موبائل, مقابلہ, متعارف, مزاح, مسائل, انفارمیشن ٹیکنالوجی, انٹرنیٹ, انتظامیہ, اسلام, بہترین, تحریر, خوش, سیر, شہر, شاندار, شاعری, ضوابط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں محسن بٹ Ask Experts ماہرین کی رائے 21 02-03-10 03:53 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger