واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > خاندانی زندگی



خاندانی زندگی خاندانی زندگی


نکاح کے ساتھ مذاق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-11, 12:36 AM  
نکاح کے ساتھ مذاق
صائمہ اعجاز صائمہ اعجاز آف لائن ہے 09-09-11, 12:36 AM

نکاح ایک بہت ہی پاک رشتہ اور کائنات کا اہم ترین رشتہ ہے۔ جس کا مقصد روح انسانی کی تشکیل اور گناھوں سے بچنا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے نے اس پاک رشتے کو بھی مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ ہمارے ارد گرد رہنے والے لوگ، ہمارا معاشرہ اجتماعی طور پر اور بعض اوقات میڈیا بھی اس رشتے کو غلط انداز دیتا ہے۔ کچھ ماہ پہلے کی بات ہے ہمارے ہمسایوں میں ایک لڑکی کواسے کے خاوند نے طلاق دے دی۔ طلاق کے متعلق سن کر بہت دکھ ہوا۔ اس لڑکی کی شادی کو کچھ عرصہ بیت چکا تھا اور اس کے تین بچے بھی تھے۔طلاق دینے کے بعد اس لڑکی کے خاوند نے دوسری شادی کر لی۔خیر اس لڑکی نے عدالت سے نان نفقے کے لیے رجوع کیا اور عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا، یوں اسے نان نفقہ یعنی بچوں کا خرچ ملنے لگا۔ لیکن بعد میں ایک عجیب بات دیکھنے میں آئی ، اس لڑکی کے والدین نے اس کے سابقہ خاوند کے ساتھ بات چیت کر کے صلح کے لیے معاملات طے کر لیے، اور وہ کسی نام نہاد مولوی سے فتوی لے آئے کہ تین طلاقیں واقع ہو جانے کے ایک سال بعد اگر دوبارہ نکاح کر لیا جائے تو حلالہ کے بغیر ایسا نکاح ہو سکتا ہے۔ اور طلاق شدہ لڑکی ایک بار پھر اپنے خاوند کے ساتھ رہنے لگی۔


اس مسئلے کی وجہ سے ارد گرد کے لوگوں نے باتیں کرنی شروع کر دیں کہ یہ گناہ کر رہے ہیں۔ تین طلاقوں کے بعد اسی خاوند سے حلالہ کیے بغیر نکاح نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ یہ بات سب کو پتہ تھی کہ تین طلاق واقع ہو چکی ہیں اور وہ لڑکی دس ماہ سے خرچ بھی لے رہی تھی۔ اس معاملے کا دفاع کرنے والے کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ انہوں نے حلالہ کر کے ہی دوبارہ نکاح کیا ہے۔ جواب میں اکثر لوگ یہ کہہ رہے تھے اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو سب کے سامنے پیش کیوں نہیں کر رہے۔
اسی طرح کی ایک اور مثال بھی ہے۔ ایک لڑکی کے نکاح ایک ایسے لڑکے کے ساتھ طے پا گیا جو کسی دوسرے ملک میں قیام پزیر تھا اور اسکا فوری آنا ممکن نہیں تھا ۔ یوں ٹیلی فون پر نکاح ہونا قرار پایا۔

لیکن ہوا یوں کہ عین نکاح کے وقت ٹیلی فون لائنز اس قدر مصروف ہو گئیں کہ رابطہ ہی ممکن نہ ہو سکا۔ تو وہاں پر موجود مولوی صاحب نے لڑکی کا نکاح لڑکے کے چھوٹے بھائی سے کر دیا اور اسے کہا کہ تم یہ نکاح اپنے بڑے بھائی کو ملک کر دو۔(ملک سے مراد قرآن کا پڑھا ہوا ایسا حصہ ہوتا ہے جو ثواب کے لیے ایک انسان دوسرے کے حوالے کر دے)

اب اگر دیکھا جائے تو ایسی چیزوں کا قصور وار کون بنتا ہے۔اسلام کی روح سے نابلد مولوی حضرات یا ایسے مولوی حضرات کی تقلید کرنے والے معاشرے کے عام لوگ۔
ٹی وی پر اکثر ڈراموں میں بھی اس چیز کو غلط پیش کیا جاتا ہے۔ کہ طلاق کے بعد کسی دوسرے انسان سے نکاح کر لینے سے حلالہ ہو جاتا ہے اور بعد میں طلاق لے کر دوبارہ پہلے خاوند سے نکاح کیا جا سکتا ہے۔حالانکہ اسلامی قانون میں یہ بات بہت واضح ہے کہ حلالہ تب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک مابین زوجین ازدواجی تعلقات نہ قائم ہو جائیں۔اور فقط حلالہ کی نیت سے دوسرا نکاح بھی سنت کے مطابق پسند نہیں کیا گیا۔کہ نکاح کرنے سے پہلے یہ ارادہ ہو کہ بعد میں طلاق دے دینی ہے، بلکہ حلالہ تب ہوسکتا ہے جب مرد اور عورت دونوں نے نیک نیتی سے شادی کی ہو لیکن بعد میں ناموافق حالات کی وجہ سے انکی علیحدگی ہو جائے۔ تو پہلے جس خاوند نے تین طلاقیں دیں اس سے نکاح جائز ہو گا۔

سوال یہ ہے کہ نکاح جیسے پاک رشتے کو معاشرہ کیوں مذاق میں تبدیل کر رہا ہے۔ اور ناتجربہ کار، دین سے نابلد حضرات کو کیوں مولوی یا عالم کے درجے پر فائز کر دیا گیا ہے جو اپنی مرضی سے اسلامی شریعت میں تبدیلی کر لیتے ہیں۔براہ کرم اس چیز کو روکنےکے لیے اسکے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کیجیے۔
والسلام

صائمہ اعجاز
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 19
شکریہ: 18
16 مراسلہ میں 53 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 932
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے صائمہ اعجاز کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-09-11), نیلم خان (09-09-11), احمد نذیر (09-09-11), حیدر (09-09-11), رضی (09-09-11), شمشاد احمد (09-09-11), عروج (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 08:42 AM   #16
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,766
شکریہ: 52,505
11,167 مراسلہ میں 35,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیرافتحار مراسلہ دیکھیں
تین طلاقیں ایک ساتھ نہیں ہوتی .اس پر ذاکرنائک کی بھی ایک خطاب سن چکا ہوں
یہ مولوی کا شوق ہے.حلالہ .شادی کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں.
ایک مولوی جو ہمارے علاقے میں رہنے والا ہے .ایک لڑکی نے حلالہ میں کے طور پر شادی کی اس کو لوٹ کر چلتی بنی.
ایسے اس نے تین شادی یا اس سے زیادہ شادیاں کئی ہیں .یہ ایک سال پرانی بات ہے.اب اس سے دوگنی ہوگئ
زبیر بھائی اپ کے پاس کیا سٹیٹکس ہیں کہ کتنے مولویوں نے گزشتہ دس سالوں میں "حلالہ" سے فیوض حاصل کیے؟ ایک کا تو آپ نے بتا دیا۔۔۔۔ہر شہر میں ہزاروں مولوی ہوتے ہیں۔ اور پاکستان میں سیکڑوں شہر ہیں۔ چناچہ مجھے کوئی اسٹیٹکس بتائیں تاکہ میں آپ کی بات کی اہمیت سمجھ سکوں۔کیونکہ ہمارے محلے کی تیرہ چودہ مساجد کے کسی مولوی کے بارے میں ایسا نہیں سُنا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
گورنمنٹ کالج کے ایک پروفیسر صاحب نے تین شادیاں کیں اور تینوں کو چند ماہ کے اندر اندر طلاق دے دی۔ کیا میں اس ایک مثال یا ایسی چند مثالوں سے یہ نتیجہ اخذ کر سکتا ہوں کہ "یہ پروفیسر کا شوق ہے۔ ۔۔طلاق دینا۔۔۔۔پروفیسر حضرات ہر وقت طلاق دینے کو تیار رہتے ہیں"۔ یا پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر افتخار بلوچ صاحب تھے، اُن پر طالبات کے ساتھ زیادتی کا الزام لگا تھا۔ کیا میں یہ نتیجہ اخذ کر سکتا ہوں کہ پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر حضرات کا یہی شوق ہے۔
اس بارے میں بھی روشنی ڈالیے گا۔

شکریہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (09-09-11), ننھا بچہ (09-09-11), محمد یاسرعلی (10-09-11), ام احمد (09-09-11), احمد نذیر (09-09-11), احمد بلال (09-09-11), شمشاد احمد (09-09-11), عروج (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 09:18 AM   #17
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,033
کمائي: 22,563
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیرافتحار مراسلہ دیکھیں
تین طلاقیں ایک ساتھ نہیں ہوتی .اس پر ذاکرنائک کی بھی ایک خطاب سن چکا ہوں
یہ مولوی کا شوق ہے.حلالہ .شادی کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں.
ایک مولوی جو ہمارے علاقے میں رہنے والا ہے .ایک لڑکی نے حلالہ میں کے طور پر شادی کی اس کو لوٹ کر چلتی بنی.
ایسے اس نے تین شادی یا اس سے زیادہ شادیاں کئی ہیں .یہ ایک سال پرانی بات ہے.اب اس سے دوگنی ہوگئ
اگر کوئی بندہ کسی کے باپ کو بہت سی گالیاں دے تو کیا وہ ایک ہی گالی شمار ہو گی ؟؟؟
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مہتاب کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (09-09-11), مفتی (13-09-11), احمد بلال (09-09-11), حسن قادری (09-09-11), شمشاد احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 12:14 PM   #18
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
تيرا ككھ نہ روےےےےےےےےےےےےےے
کڑی دا یا،،۔،،،،،،،،،،،،،،،،، م،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،دا
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-11, 12:19 PM   #19
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
تین طلاقیں ایک ساتھ نہیں ہوتی .اس پر ذاکرنائک کی بھی ایک خطاب سن چکا ہوں
پوری امت مسلمہ اس بات پر متفق ھے تین طلاقین تین ھی ھوتی ھیں سواے چند لوگوں کے جن میں ڈاکڑ صاحب بھی شامل ھیں انھیں علما نے مشورہ دیا تھا آپ عیسائیت یہودیت ھندو ازم پر ھی بات کیا کرئین مگر ڈاکڑ صاحب مجتھد بنے کی کوشش میں ھیں
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), شمشاد احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 12:24 PM   #20
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
لیکن ہوا یوں کہ عین نکاح کے وقت ٹیلی فون لائنز اس قدر مصروف ہو گئیں کہ رابطہ ہی ممکن نہ ہو سکا۔ تو وہاں پر موجود مولوی صاحب نے لڑکی کا نکاح لڑکے کے چھوٹے بھائی سے کر دیا اور اسے کہا کہ تم یہ نکاح اپنے بڑے بھائی کو ملک کر دو۔(ملک سے مراد قرآن کا پڑھا ہوا ایسا حصہ ہوتا ہے جو ثواب کے لیے ایک انسان دوسرے کے حوالے کر دے)
وقعی یہ مذاق ھے رحمت عالم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیں چیزئیں مزاق میں بھی حقیقت ھیں نکاح طلاق اور غلام کو آذاد کرنا،،۔۔، ھمارا یہ بھی مسئلہ ھے ھم ہر داڑھی
والے کو مولوی سمھج کے مسئلہ پو چھنا شروع کر دیتےن ھیں،،۔،۔،پھر یہ ھی حال ھو گا
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (09-09-11), ام احمد (09-09-11), شمشاد احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 05:54 PM   #21
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
تو پھر مولوی کی حمایت کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
كيوں كہ بيچارا ايك لڑكي سے لٹ گيا۔۔۔۔ مظلوم كي حمايت كيا بري بات ہے۔

چليں زرا معاملا الٹا كر ليں۔۔۔۔۔ اگر مولوي نے لڑكي كو لوٹا ہوتا تو
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
ام احمد (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 05:57 PM   #22
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسن قادری مراسلہ دیکھیں
کڑی دا یا،،۔،،،،،،،،،،،،،،،،، م،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،دا
باقي تے دوواں دا كج نہيں رہا۔۔۔۔ رہي سہي كسر پاك نٹ پوري كر دے گا۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ام احمد (09-09-11), حسن قادری (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 06:07 PM   #23
Senior Member
مقبول
 
ام احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اگر مولوي نے لڑكي كو لوٹا ہوتا تو
__________________
پھر تو قیامت آجانی تھی اور پاک نیٹ پر بھی بے چارے ،،۔،،م،،،،،۔۔ دا اساں ککھ نھیں چھڈنا سی
ام احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام احمد کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (11-09-11), حسن قادری (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 06:13 PM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سب قرآن سے لاتعلقی کی بنا پر ھوتا ھے اسکو ترجمے سے پڑھنا فرض ِعین ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-09-11), یاسر عمران مرزا (11-09-11), محمد یاسرعلی (10-09-11), رضی (09-09-11), شمشاد احمد (09-09-11)
پرانا 11-09-11, 12:33 AM   #25
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
یہ سب قرآن سے لاتعلقی کی بنا پر ھوتا ھے اسکو ترجمے سے پڑھنا فرض ِعین ھے۔
مطبل
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کوشش, پاک, پسند, قرآن, لڑکی, مکمل, ممکن, معاشرہ, اسلامی, بھائی, بچوں, جواب, حضرات, خلاف, رشتے, سال, طلاق, عورت, علیحدگی, عالم, عجیب, عدالت, عرصہ, غلط, صلح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماں ساتھ ہے تو سایہ قدرت بھی ساتھ ہے راجہ اکرام شعر و شاعری 24 09-06-11 02:36 PM
سپریم کورٹ سے ڈبل گیم، ریلیف مانگنے کے ساتھ ساتھ ججوں پر حملے گلاب خان خبریں 0 02-04-11 06:26 AM
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 01:59 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 05:25 PM
میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ شیراز احمد شاعری اور مصوری 1 15-07-09 12:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger