واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > خاندانی زندگی



خاندانی زندگی خاندانی زندگی


::::::: بچوں کے نام رکھنے کا حکم اور ادب :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-04-10, 11:38 PM   #1
::::::: بچوں کے نام رکھنے کا حکم اور ادب :::::::
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 15-04-10, 11:38 PM

::::::: بچوں کے نام رکھنے کا حکم اور ادب :::::::


بسم اللہ و الصلاۃ و السلام علی رسول اللہ الذی لا ینطق عن الھویٰ ان ھو اِلّا وحیٌ یوحیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
ہمارے ہاں واقع ہونے والے معاشرتی بگاڑ میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم عموماً اپنی اولاد کے نام چنتے ہوئے صرف الفاظ کی ظاہری خوبصورتی کی طرف توجہ کرتے ہیں ، یا ماں یا باپ یا نئے بچے بچی کے بھائی بہنوں کے ناموں کے ساتھ قافیہ ملانے کی طرف توجہ کرتے ہیں ، اور اگر کچھ توجہ دین داری کی طرف ہو تو ایسے الفاظ ناموں کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ہمیں قران پاک میں ملتے ہوں یا کسی مقدس مقام کا نام ہو ،
نام اختیار کرتے ہوئے ہمیں مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا چاہیے :::
::::::: (1) کسی انسان کا نام اختیار کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں اس بات کا خیال کرنا ہی چاہیے کہ جو لفظ بطور نام اختیار کیا جا رہا ہے وہ انسان کے لیے نام ہو سکتا ہے کہ نہیں ،
::::::: (2) اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ نام کا معنیٰ اور مفہوم اچھا اور خوش کن ہو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ایسے نام تبدیل فرما دیتے تھے جن کا معنی اور مفہوم اچھا یا خوش کن نہیں ،
::::::: (3) اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ دینی طور پر اس نام کا استعمال درست ہے یا نہیں ، یعنی کہیں ایسا نام ہو جسے رکھنے سے منع کیا گیا ہو ، یا ایسے الفاظ میں نہ ہو جنہیں بطور نام رکھنے سے منع کیا گیا ہو ،
اور ایسے نام نہ ہوں جن میں تزکیہءِ نفس یعنی نام والے کی ذات کی بڑائی اور صفائی کا اظہار پایا جاتا ہو ، مثلاً ، مومن ، مسلم ،عظیم ، ایمن، ایمان، پاکیزہ ، اذکیٰ، ذکی ،ذکیہ ، ازکیٰ ، زکی ، زکیہ، وغیر،کیونکہ ایسا کرنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کی نشانیاں بیان فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا ((((( الَّذِينَ يَجتَنِبُونَ كَبَائِرَ الإِثمِ وَالفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ المَغفِرَةِ هُوَ أَعلَمُ بِكُم إِذ أَنشَأَكُم مِّنَ الأَرضِ وَإِذ أَنتُم أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُم فَلَا تُزَكُّوا أَنفُسَكُم هُوَ أَعلَمُ بِمَنِ اتَّقَى ::: وہ لوگ جو بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے دور رہتے ہیں سوائے (کبھی ) کسی چھوٹی برائی ( کا شکار ہو جانے) کے (تو ایسی صورت میں ان کے یہ خوشخبری ہے کہ ) بے شک آپ کا رب بڑی وسیع بخشش والا ہے اور وہ تُم لوگوں کو جانتا ہے اس وقت سے جب اس نے تُم لوگوں کو زمین سے نکالا اور اسوقت سے (بھی) جب تُم لگو اپنی ماؤں کے پیٹوں میں اندھیر تھے لہذا تُم لوگ اپنی جانوں کی صفائی (والی باتیں) مت کیا کرو اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے کہ کون تقویٰ والا ہے )))))) سورت النجم / آیت 32 ،
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی اس پر عمل فرمایا ہے ، جیسا کہ محمد بن عَمرو بن عطاء رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کا نام """ برّہ """ رکھا تو مجھے زینب بنت ابی سَلمیٰ رضی اللہ عنھا نے کہا کہ ((((( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہ نام رکھنے سے منع فرمایا ہے ))))) میرا نام بھی """ برّہ """ رکھا گیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ((((( لَا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ الله أَعْلَمُ بِأَهْلِ الْبِرِّ مِنْكُمْ ::: اپنے طور پر اپنی جانوں کی صفائی کا دعویٰ مت کرو اللہ سب سے زیادہ علم رکھتا ہے کہ تُم لوگوں میں کون نیکو کار ہے ))))) عرض کیا گیا """ تو ہم کیا نام رکھیں ؟ """ اِرشاد فرمایا ((((( سَمُّوهَا زَيْنَبَ ::: اس لڑکی کا نام زینب رکھو ))))) صحیح مُسلم / حدیث 2142/ کتاب الآداب / باب 3 ،
::::::: (4) یہ خیال رکھنا چاہیے کہ ہم نام اختیار کرتے ہوئے سب سے پہلے ایسے نام اختیار کریں جن میں اللہ کی بندگی کی نسبت نمایاں ہو ، مثلا عبداللہ ، عبدالرحمان ، عبدالباری ، عبدالکریم ، عبدالرحیم وغیرہ ، مؤنث کے نام کے لیے """ عبد یعنی بندہ """ کی جگہ """ أمۃ یعنی بندی """ استعمال ہو گا ، مثلاً أمۃُ اللہ یعنی اللہ کی بندی ، أمۃُ الرحمان یعنی اللہ کی بندی وغیرہ ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فرمان ہے ((((( إِنَّ أَحَبَّ أَسمَائِكُم إلى اللَّهِ عبدُ اللَّهِ وَعَبدُ الرحمن ::: بے شک تم لوگوں کے ناموں میں سے اللہ کو سب سے زیادہ پسند نام عبداللہ اور عبدالرحمان ہیں ))))) صحیح مُسلم / حدیث 2132/ کتاب الآداب / باب اول ،
::::::: (5) انبیاء علیھم السلام کے ناموں میں سے نام چنا جائے ،
::::::: (6) صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں سے چنا جائے ،کہ وہ انبیاء اور رسولوں علیہم السلام کے بعد اللہ کے محبوب ترین بندے ہیں ، اور ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بعد بہترین نمونہ ہیں ،
لہذا ہمیں صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں کو اپنے معاشرے میں رائج کرنا چاہیے تا کہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنے ان عظیم المرتبہ ، اللہ کے محبوب بندوں اور اللہ کے حقیقی ولیوں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے سچے عملی محبان کی پہچان رہیں ،
اور وہ یعنی صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم ہمارے آئیڈیلز ہوں ،
ہمارے دلوں میں ان کی طرح اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے مُحبت ہو اور ہمیں ان کی طرح اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے محبت حاصل کرنے کا شوق ہو ،

نام کے معاملے میں منفرد نام اختیار کرنے کے معاشرے میں انفرادیت کا شوق پورا کرنے والوں کے لیے بھی اس باغ نبوت میں بہت ہی خوبصورت خوبصورت سے پھول ہیں ،
صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم کے ناموں کو اختیار کرنے میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ہمیں ان ناموں کے معنوں کے بارے میں کچھ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ اگر یہ نام مناسب نہ ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم انہیں تبدیل فرما دیتے ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے نام رکھنے کے آداب سیکھنے والے صحابہ رضی اللہ عنہم ایسے ناموں کو تبدیل کر دیتے یا تبدیل کرنے کا حکم دیتے ،
میں بات کو زیادہ طویل نہیں کرنا چاہتا ، ایک بہن اور ایک بھائی کی طرف سے نام رکھنے کے بارے میں کچھ پوچھا گیا تھا ، اس کے جواب میں یہ معلومات لکھنا ضروری سمجھا ، ان دونوں کا سوال بچیوں کے نام کے بارے میں تھا ، لہذا ان کے سوال کے پیش نظر ذیل میں صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں کچھ خوبصورت ناموں کی فہرست پیش خدمت ہے ،
اور اس کا آغاز صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے سب سے افضل اور بلند مقام والی خواتین ہماری ماؤں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی پاکیزہ بیگمات رضی اللہ عنہن ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بیٹیوںرضی اللہ عنہن کے ناموں سے کرتا ہوں :::
خدیجہ
عائشہ
حفصہ
زینب
ماریہ
جویریہ
میمونہ
زینب
سودہ
صفیہ
فاطمہ
رُقیہ
سَلمیٰ
لیلیٰ
نسیبہ
جمیلہ
فکیھہ
الربیع
أسماء
عاتکہ
خولہ
اُمیمہ
سفانہ
النّوار
ارویٰ
خنساء
سُمیہ
حُمنہ
حسانہ
حسنہ
برکہ
کبشہ
سُفانہ
شفاء
شیماء
خلیدہ
سھلہ
خُمیصاء
لُبابہ
تماضر
رملہ
سلافہ
رفیدہ
ز ُنیرہ
حوّا
کُبیشہ
سارہ
رُباب
مُعاذہ
فریعہ
دُرّہ
اُمامہ
حَرمَلہ
ریطہ

امید ہے یہ نام کفایت کریں گے ، ان شاء اللہ ، و السلام علیکم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
مضمون کا برقی نسخہ بصورت پی ڈی ایف """ یہاں""" سے نازل کیا جا سکتا ہے ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عادل سہیل; 15-04-10 at 11:59 PM..

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1285
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-05-10), فیصل ناصر (18-04-10), نورالدین (14-05-10), آصف وسیم (21-09-10), حیدر Rehan (10-05-10), راجہ اکرام (16-04-10), ضِرار Derar (18-04-10), عارف اقبال (17-04-10), عبداللہ آدم (16-04-10), عبداللہ حیدر (16-04-10)
پرانا 16-04-10, 09:50 AM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,660
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت تحریر ہے عادل بھائی!!
کیا ہی اچھا ہو اگر ان ناموں کے مفاہیم بھی ساتھ لکھ دئیے جائیں اگر ممکن ہو تو۔ نام کا مفہوم بھی معلوم ہو تو اچھا ہوتا ہے۔ میں نے بیٹے کا نام صحابی رسول حضرت طلحہ کے نام پر رکھا ہے۔ مجھے اس کا مفہوم معلوم نہیں ہو سکا۔ اگر آپ اس میں میری مدد کر سکیں تو میں ممنون ہونگی۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), حیدر Rehan (10-05-10), راجہ اکرام (16-04-10), عادل سہیل (16-04-10), عبداللہ آدم (16-04-10), عبداللہ حیدر (16-04-10)
پرانا 16-04-10, 11:37 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
بہت خوبصورت تحریر ہے عادل بھائی!!
کیا ہی اچھا ہو اگر ان ناموں کے مفاہیم بھی ساتھ لکھ دئیے جائیں اگر ممکن ہو تو۔ نام کا مفہوم بھی معلوم ہو تو اچھا ہوتا ہے۔ میں نے بیٹے کا نام صحابی رسول حضرت طلحہ کے نام پر رکھا ہے۔ مجھے اس کا مفہوم معلوم نہیں ہو سکا۔ اگر آپ اس میں میری مدد کر سکیں تو میں ممنون ہونگی۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بہن ام طلحہ ، پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمایے ،
آپ کی تجویز بہت مناسب ہے ، اپنے عادل بھائی کے لیے بھی دُعا کیا کیجیے ، وقت کی کمی کی شدید شکایت رہتی ہے ، اللہ نے توفیق دی تو آپ کی اس تجویز پر ضرور عمل کروں گا ،
اللہ تعالیٰ آپ کو اس عمل پر بہترین اجر سے نوازے کہ آپ نے اپنے بیٹے کا نام ایک عظیم المرتبہ صحابی طلحہ رضی اللہ عنہ‌ُ کے نام پر رکھا ، اللہ تعالیٰ آپ کے بیٹے کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اسے قدم قدم صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے نقش قدم پر چلنے والا بنائے ،
بہن جی ، لغت کے اعتبار سے تو """ طلحہ """ ایک پودے کا نام ہے جو عرب لوگ اگایا کرتے تھے اور اسے بہت بھلا جانتے تھے ، کیونکہ وہ اس خشک اور گرم ترین علاقے میں بھی خوب سر سبز پتوں سے بھرا ہوتا تھا ،
بہن ام طلحہ جی ، """ طلحہ """ کا لغوی معنی ٰ جاننے کے ساتھ ساتھ میری یہ گذارش بھی ضرور ذہن میں رکھیے گا کہ :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
نام کے معاملے میں منفرد نام اختیار کرنے کے معاشرے میں انفرادیت کا شوق پورا کرنے والوں کے لیے بھی اس باغ نبوت میں بہت ہی خوبصورت خوبصورت سے پھول ہیں ،
صحابہ اور صحابیات رضی اللہ عنہم کے ناموں کو اختیار کرنے میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ہمیں ان ناموں کے معنوں کے بارے میں کچھ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ اگر یہ نام مناسب نہ ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم انہیں تبدیل فرما دیتے ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے نام رکھنے کے آداب سیکھنے والے صحابہ رضی اللہ عنہم ایسے ناموں کو تبدیل کر دیتے یا تبدیل کرنے کا حکم دیتے ،
و السلام علیکم و رحمۃ اللہ ۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ام طلحہ (16-04-10), ضِرار Derar (18-04-10)
پرانا 16-04-10, 12:13 PM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,660
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بیشک آپ نے درست فرمایا۔ اسی لئے میں نے مفہوم کی پرواہ کئے بغیر بیٹے کا نام محمد طلحہ رکھا۔ جن ہستیوں کے نام اسے نصیب ہوئے انکا پرتو نصیب ہونا تو بہت ہی بڑی بات ہے۔ نام کا اثر انشاللہ مبارک ہی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسکے حق میں آپکی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین۔ یہ تو ویسے ہی خواہش ہوئی کہ آپ کے علم سے شاید کچھ سیکھ سکوں۔اللہ آپ کے علم میں برکت دے۔ آمین۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ضِرار Derar (18-04-10), عادل سہیل (16-04-10)
پرانا 16-04-10, 08:24 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
بیشک آپ نے درست فرمایا۔ اسی لئے میں نے مفہوم کی پرواہ کئے بغیر بیٹے کا نام محمد طلحہ رکھا۔ جن ہستیوں کے نام اسے نصیب ہوئے انکا پرتو نصیب ہونا تو بہت ہی بڑی بات ہے۔ نام کا اثر انشاللہ مبارک ہی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسکے حق میں آپکی دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین۔ یہ تو ویسے ہی خواہش ہوئی کہ آپ کے علم سے شاید کچھ سیکھ سکوں۔اللہ آپ کے علم میں برکت دے۔ آمین۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بہن ام طلحہ ، اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کے طلحہ کو اور مسلمانوں کے ساری ہی اولاد کو ایمان اور عمل میں‌ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کا سچا مقلد بنا دے ،
میری بہن ،نہ کوئی عِلم میرا عِلم ہے اور نہ ہی کچھ اور میرا ہے ، میرے پاس جو کچھ ہے سب اللہ کا ہے ، اللہ ہی اس کا مالک ہے ، یہ جو کچھ معلومات میں لکھتا ہوں یہ سب اللہ کی عطاء کردہ توفیق ہے ، اگر اللہ مجھے کسی خیر کا سبب بنا لیتا ہے تو یہ اُس کی مہربانی ہے ، و لہُ الحمد و المنۃ ،
بہن جی ، وقت نکال کر میرے سارے مضامین کا مطالعہ کر لیا کیجیے ، اِن شاء اللہ خیر ہی ہو گی اور اللہ تعالیٰ حق میں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم فرمائے گا ، بھائی کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا۔ و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ام طلحہ (21-04-10), ضِرار Derar (18-04-10)
پرانا 17-04-10, 12:59 AM   #6
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,197
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
خوبصورت تحریر ہے عادل بھائی
جزاک اللہ
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ضِرار Derar (10-05-10)
پرانا 18-04-10, 09:38 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سحر آپی اور عادل ساھب
میں نے بھی ایک صحابہ کے نام پر اپنا لقب رکھا ہے ضِرار
آپ لوگ میرے لیے بھی دعا کرو خدا مجھے بھی صحابہ جیسا بنا دے
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ام طلحہ (21-04-10), حیدر Rehan (10-05-10)
پرانا 18-04-10, 09:28 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یونس عارف مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
خوبصورت تحریر ہے عادل بھائی
جزاک اللہ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ،
عارف بھائی اگر میری طرف سے کوئی اچھائی والا کام ہوتا ہے تو یہ اللہ کی مہربانی ہے اور اگر کوئی غلطی ، خطاء یا برإئی ظاہر ہوتی ہے تو وہ میرے نفس کا کام ہے ، اللہ ہم سب کو ہر شر سے محفوظ رکھے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ضِرار Derar (10-05-10), عبداللہ حیدر (18-04-10)
پرانا 18-04-10, 09:54 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
سحر آپی اور عادل ساھب
میں نے بھی ایک صحابہ کے نام پر اپنا لقب رکھا ہے ضِرار
آپ لوگ میرے لیے بھی دعا کرو خدا مجھے بھی صحابہ جیسا بنا دے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ آپ کو صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے نقش قدم پر چلنے کی مکممل توفیق عطاء فرمائے،
خاص طور پر ضِرار بن ازور رضی اللہ عنہ ُ کے نقش قدم پر ، کہ ایسے بے مثال مجاہدوں کی ہمیں شدید ضرورت ہے جنہیں دیکھ کر ہی دشمن ڈر کے بھاگ جائے کہ جب وہ پوہے کی زرہوں میں پوشیدہ دشمنوں کے سامنے آتے تھے تو اپنا بالائی لباس اتاردیتے تھے اور دُشمن حیرت زدہ خوف کا شکار ہو کر بھاگ جاتے تھے کہ یہ کیا چیز ہے جسے کچھ بھی خوف نہیں اور ہمارے کشتے کے پشتے لگا دیتا ہے ،
اور ان کی بہن خولہ بنت ازور رضی اللہ عنہا بھی اسی طرح کی مجاہدہ تھیں ، میری زیر تیاری کتاب """ دی آئیڈیلز ، مثالی شخصیات """ میں اَن دونوں بھائی بہن رضی اللہ عنہما کا تفصیلی ذَکر موجود ہے ، اللہ نے توفیق دی تو کبھی یہاں بھی پوسٹ کروں گا ،
ضِرار بھائی ، دو باتیں آپ کے گوش گذار کرنا ضروری سمجھتا ہوں اور اِن شاء اللہ باعثء خیر ہی ہوں گی ،
::::::: (1) ::::::: صحابہ ، جمع کا لفظ ہے اس کا واحد صحابی کہلاتا ہے ، اور واحد مؤنث کو صحابیہ کہا جاتا ہے ، اور صحابیہ کی جمع صحابیات ہوتی ہے ، اور ان سب کا ادب اور احترام اور ان سے محبت کے تقاضوں میں سے یہ بھی ہے کہ ہم ان کے ذکر کے ساتھ واحد جمع ، مذکر مؤنث کے مطابق """ رضی اللہ عنہُ """ کہا اور لکھا کریں ، اور ہمیں پتہ ہو کہ ہم یہ کیوں کہتے اور لکھتے ہیں ،
تفصیل یوں ہوئی کہ :::
ایک صحابی (مذکر) رضی اللہ عنہ ُ ، یعنی ، اللہ تعالیٰ اُس (ایک مَرد )سے راضی ہوا،
ایک صحابیہ (مؤنث) رضی اللہ عنہا ، یعنی ، اللہ تعالیٰ اُس(ایک عورت) سے راضی ہوا،
جمع مذکر ، صحابہ ، رضی اللہ عنہم ، یعنی ، اللہ تعالیٰ اُن سب(مَردوں) سے راضی ہوا،
جمع مؤنث ، صحابیات ، رضی اللہ عنھن ، یعنی ، اللہ تعالیٰ اُن سب(عورتوں) سے راضی ہوا،
:::::: (2) ::::::: کسی کے جیسا بننا مقصود ہو تو میرے پیارے بھائی اس کے بارے میں ہر قسم کی مکمل معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور پھر اس کے ہر کام کا عکس اپنی شخصیت میں پیدا کیا جاتا ہے ، اور اجر و ثواب اور برکت صرف اُسی کام میں ہوتے ہیں جو اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (14-05-10), نورالدین (14-05-10), ام طلحہ (21-04-10), حیدر Rehan (10-05-10), ضِرار Derar (21-04-10), عبداللہ حیدر (18-04-10)
پرانا 21-04-10, 08:51 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل صاحب
میری زیر تیاری کتاب """ دی آئیڈیلز ، مثالی شخصیات """ کیا ہے
کیا یہ کتاب پڑھنے کو مل سکتی ہے
یا آپ اسے یہاں بھیج سکتے ہو
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (14-05-10)
پرانا 21-04-10, 08:56 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل صاھب
اور ہمیں پتہ ہو کہ ہم یہ کیوں کہتے اور لکھتے ہیں ،
اگر آپ یہ بتا بھی دو تو بڑی مہربانی ہو گی
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (14-05-10)
پرانا 10-05-10, 09:14 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
عادل صاحب میں یہاں بھی انتظار کر رہا ہون
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (14-05-10)
پرانا 10-05-10, 10:36 AM   #13
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,229
شکریہ: 7,933
2,141 مراسلہ میں 4,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
سحر آپی اور عادل ساھب
میں نے بھی ایک صحابہ کے نام پر اپنا لقب رکھا ہے ضِرار
آپ لوگ میرے لیے بھی دعا کرو خدا مجھے بھی صحابہ جیسا بنا دے
بٹن غلطی سے دب گیا ۔ ۔ ۔ کیونکہ میں ضرار نام کے بارے میں شک/ کشمکش میں ہوں

کیا ؟؟ مسجد ضرار کو اللہ اور اس کے رسول صلی علیہ والہ وسلم نے ڈھانے کا حکم نہی دیا تھا ؟؟

کیونکہ یہ نام مسجد ضرار کی نسبت سے زیادہ مشہور ہے اور اسی وقت سے یعنی اسلام کے ابتدائی دنوں سے ۔۔۔ اس لیے کیا اس میں شک نہی کہ جو باتیں مسجد ضرار کے لیے لکھیں گئی ہیں وہ اس نام کے رکھنے والے پر بھی ائے

کیا اس پر کچھ کمنٹس دیں گئے ؟؟
__________________
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), اویسی (10-05-10)
پرانا 12-05-10, 09:55 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,749
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 974 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ریحان صاحب
آپ کے کافی تھریڈ میں نے پڑھے ہین
پر کہین جواب نہین ڈالا کیونکہ
افسوس کے آپ کی معلومات آپ کے فرقے تک بند ہین
ویسے بھی آپ تو صحابہ کو منافق کہتے ہو
وہ جو آپ نے اپنی طرف سے قران کی تفیسر کی ہے اور تھریڈ لگایا ہے منافق چہرے والا
آپ کو صحابہ کی عزت کا کیا پتہ
چلو اتنا بتا دون کہ ضرار بن ازور اور ان کی بہن خولہ بن ازور دو بہت سپر فإیٹر تھے اور سپر ہیروز میں سے تھے
پر تم لوگوں کو کیا پتہ آپ لوگ تو بس گنتی کے تھوڑے سے صحابہ کو صھابہ مانتے ہو
باقی تو آپ لوگوں کے لیے منافق ہین
اور واہ جی واہ آپ لوگ خود کو مومن کہتے ہو
ریحان صاھب جا کر قران کا ترجمہ دھیان سے پرھو شاید آپ کو سمجھ آجائے کہ مسجد ضرار کسی مسجد کا نام نہین تھا
آپ لوگ اسی طرح اپنے مطلب کی کہانیان بناتے ہو
لاحول ولا قوۃ
ضِرار Derar آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-05-10, 01:57 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,853
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
بٹن غلطی سے دب گیا ۔ ۔ ۔ کیونکہ میں ضرار نام کے بارے میں شک/ کشمکش میں ہوں

کیا ؟؟ مسجد ضرار کو اللہ اور اس کے رسول صلی علیہ والہ وسلم نے ڈھانے کا حکم نہی دیا تھا ؟؟

کیونکہ یہ نام مسجد ضرار کی نسبت سے زیادہ مشہور ہے اور اسی وقت سے یعنی اسلام کے ابتدائی دنوں سے ۔۔۔ اس لیے کیا اس میں شک نہی کہ جو باتیں مسجد ضرار کے لیے لکھیں گئی ہیں وہ اس نام کے رکھنے والے پر بھی ائے

کیا اس پر کچھ کمنٹس دیں گئے ؟؟
ریحان بھائی ،
""" اس """ مضمون کا مطالعہ فرمایے ،
عادل سہیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-05-10), ضِرار Derar (13-05-10)
جواب

Tags
پہچان, پھول, پاک, پسند, قران, لوگ, لڑکی, نظر, ماں, محبت, اللہ, انسان, بہترین, بھائی, بچوں, بندگی, جواب, حکم, حدیث, خواتین, خوش, علی, عادل سہیل،نام،بچے, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 11:05 AM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 06:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger