واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > خاندانی زندگی



خاندانی زندگی خاندانی زندگی


مرد کی بہ نسبت عورت کی میراث آدھی کیوں ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-05-09, 01:20 PM   #1
مرد کی بہ نسبت عورت کی میراث آدھی کیوں ہے؟
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 10-05-09, 01:20 PM

خواتین بالخصوص علم حاصل کرنے والی لڑکیاں عام طور سے یہ سوال کرتی ہیں کہ مرد کی بہ نسبت عورت کی میراث آدھی کیوں ہے ؟ کیا یہ عدالت کے مطابق ہے اوریہ عورت کے حقوق پرظلم نہیں ہے؟

اول یہ کہ :ہمیشہ ایسانہیں ہے کہ مرد ، عورت کی میراث سے دو گنا میراث پائے، بلکہ بعض وقت مرد اور عورت دونوں برابر میراث پاتے ہیں منجملہ میت کے ماں باپ دونوں میراث کاچھٹاں حصہ بطورمساوی پاتے ہیں،اسی طرح ماں کے گھرانے والے خواہ عورتیں ہوں یامرددونوں بطور مساوی میراث پاتے ہیں اوربعض وقت عورت پوری میراث پاتی ہے ...

دوسرے یہ کہ: دشمن سے جہادکرنے کے اخراجات مرد پر واجب ہوتے ہیں جب کہ عورت پریہ اخراجات واجب نہیں ہیں ۔

تیسرے یہ کہ: عورت کے اخراجات مرد پر واجب ہیں اگرچہ عورت کی درآمد بہت اچھی اورزیادہ کیوں نہ ہو۔

چوتھے یہ کہ:اولاد کے اخراجات چاہے وہ خوراک ہویالباس وغیرہ ہوں، مرد کے ذمہ ہے ۔

پانچویں یہ کہ:اگر عورت مطالبہ کرے اورچاہے توبچوں کو جو دودھ پلاتی ہے وہ شیربہا (دودھ پلانے کاہدیہ)لے سکتی ہے ۔

چھٹے یہ کہ: ماں باپ اور دوسرے افرادکے اخراجات کہ جس کی وضاحت رسالہئ عملیہ میں کی گئی ہے،مرد کے ذمہ ہے۔

ساتویں یہ کہ:بعض وقت دیہ (شرعی جرمانہ) مرد پر واجب ہے جب کہ عورت پر واجب نہیں ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص سہواً جنایت کا مرتکب ہو، تو اس مقام پر مجرم کے قرابتداروں (بھائی، چچا اور ان کے بیٹوں) کو چاہئے کہ دیہ ادا کریں ۔

آٹھویں یہ کہ:شادی کے اخراجات کے علاوہ شادی کے وقت مرد کو چاہیئے کہ عورت کو مہر بھی ادا کرے ۔

اس بناء پرزیادہ تر مرحلوں میں مردخرچ کرنے والا اور عورت اخراجات لےنے والی ہوتی ہے،اسی وجہ سے اسلام نے مرد کے حصہ کو عورت کی بہ نسبت دو گناقرار دیاہے تاکہ تعادل برقرار رہے اوراگر عورت کی میراث مرد کی میراث سے آدھی ہو تو یہ عین عدالت ہے اور اس مقام پر مساوی ہونا مرد کے حقوق پر ظلم ہے ۔
اسی بناء پر حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا: ماں باپ اور اولاد کے اخراجات مرد پر واجب ہیں۔

آپ سے سے پوچھا گیا کہ عورت کی بہ نسبت مرد کی میراث دوگنا کیوں ہوتی ہے ؟ آپ نے فرمایا:اس لئے کہ عاقلہ کا دیہ، زندگی کے اخراجات، جہاد، مہر اور دوسری چیزیں عورت پر واجب نہیں ہیں جب کہ مرد پر واجب ہیں ۔

جب حضرت علی رضا سے پوچھا گیا کہ عورت کی میراث کے آدھی ہونے کی علت کیا ہے، تو آپ نے فرمایا: اس لئے کہ جب عورت شادی کرتی ہے تو اس کاشمار (مال) پانے والی میں ہوتا ہے جب کہ مرد کا شمار خرچ کرنے والوں میں ہوتا ہے، اس کے بعد آپ نے سورۃ نساء آیت نمبر۳۴/ کو دلیل کے طور پر پیش کیا۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 214
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-05-09), راجہ اکرام (26-08-09)
جواب

Tags
color, میراث, ماں, اسلام, خواتین, زندگی, شخص, عورت, علی, عدالت, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بوجھ عوام پر پڑے گا، حکومت نے اتنے مہنگے بجلی گھر کیوں حاصل کئے، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 29-10-10 05:35 AM
مشرف نے غلطیوں کا اعتراف نہیں،اقبال جرم کیا ہے:بابر اعوان جاویداسد خبریں 0 02-10-10 03:14 PM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
عورتوں / لڑکیوں کا دماغ محمدعدنان گپ شپ 28 06-10-09 06:54 PM
عورتوں کےلئے گرمیوں کے ملبوسات محمدعدنان فیشن اور بیوٹی ٹپس 9 23-08-07 10:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger