واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > خاندانی زندگی



خاندانی زندگی خاندانی زندگی


والدین کا رُتبہ اور مقام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-08-08, 03:14 PM   #1
والدین کا رُتبہ اور مقام
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 04-08-08, 03:14 PM

والدین کا رُتبہ اورمقام
قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے فرمایا: اور تیرے رب نے حکم فرمادیا کہ اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو‘ اور ماں باپ سے حسن سلوک کرو اور ان میں سے ایک یا وہ دونوں تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں نہ کہو اف (بھی) اور نہ جھڑکو‘ اور ان دونوں سے ادب کے ساتھ بات کہو (کرو) اور ان کے لئے تواضع کے (ساتھ) بازو جھکادو مہربانی سے‘ اورکہو اے میرے رب !ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔
ماں باپ۔ قابل قدر و احترام واجب العزت و الاکرام اور لائق خدمت و احسان ہیں اگرچہ کافر ہی کیوں نہہوں۔ (سورة مریم “ سورة لقمان‘ بخاری و مسلم)
ماں باپ ۔ اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہیں کہ جس کا کوئی بدل نہیں۔ (بخاری ومسلم)
ماں باپ۔ رحمت و شفقت ‘ کرم و عنایت اور مہر و محبت کا پیکر ہیں۔ (سورہ یوسف ۔ بخاری)
ماں باپ۔ (موحد ہوں تو ان) کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے خصوصی حکم دیا ہے۔ (سورة بنی اسرائیل۔ ابوداﺅد)
ماں باپ۔ کی خدمت و اطاعت سے رزق اور عمر میں خیر و برکت ہوتی ہے۔ (مسند احمد)
ماں باپ۔ کو گالی دینا اس طرح کہ دوسرے کے والدین کو گالی دے کر اپنے والدین کو گالی دلوانا کبیرہ گناہ (مثل قتل و زنا کے) ہے۔ (بخاری و مسلم)
ماں باپ۔ کی رضا میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور ان کی ناراضی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی پنہاںہے۔ (ترمذی)
ماں باپ کی دعائیں اولاد کے حق میں جلد اثر پذیر ہوتی ہیں اگرچہ ماں باپ غیر مسلم ہی کیوں نہہوں۔ (بخاری)
ماں باپ کو ایک بار نظر شفقت سے دیکھنے پر حج مقبول کا ثواب ملتا ہے خواہ بار بار دیکھے تاہم حج کی فرضیت برقرار رہتی ہے۔ (شعب الایمان ‘ للبیہقی)
ماں باپ کا شکریہ ادا کرنا ویسا ہی فرض ہے جیساکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا فرض ہے۔ (سورة لقمان14)
ماں باپ کے حقوق بعد وفات یہہیں ان کے لئے بخشش کی دعا کرنا۔ ان کا نیک عہد پورا کرنا۔ ان کے لواحقین و احباب کی عزت کرنا۔ (ابوداﺅد‘ ابن ماجہ)
ماں باپ کے نافرمان کو موت سے پہلے بھی اس جہان میں سزا ضرور ملتی ہے۔ (شعب الایمان)
ماں باپ کے سامنے اظہار ذلت و کمتری کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ (سورة بنی اسرائیل)
ماں باپ کے نافرمان پر اللہ تعالیٰ نے جنت حرام کردی ہے۔ (دارمی‘ مسند احمد ‘ نسائی)
ماں باپ کی خدمت کے ذریعے حصول جنت کی کوشش نہ کرنے والے کے لئے رسول اللہ نے بددعا کی ہے۔ (مسلم)
ماں باپ کی خدمت نماز و جہاد جیسے افضل اعمال صالحات میں سےہے۔ (بخاری ومسلم)
باپ کے حکم پر بیوی کو طلاق دینا واجب ہے بشرطیکہ سبب شرعی ہو۔ (ترمذی)
باپ کے حق کو واضح کرتےہوئے رسول اللہ نے ایک صحابی سے فرمایا انت ومالک لابیک تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔ (ابن ماجہ)
باپ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہہے۔ (باپ کی خدمت کرکے) اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔ (ترمذی۔ ابن ماجہ)
ماں کے قدموں کے پاس (ایک روایت میں قدموں کے نیچے) اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ ترین نعمتوں کا مجموعہ جنت ہے۔ (نسائی)
ماں کو کاندھوں پر اٹھا کر حج کرانے سے پیدائش کے وقت کے لمحہ بھر کی تکلیف کا بھی حق ادا نہیںہوتا۔ (ادب المفرد امام بخاری)
ماں کی ناراضی کے سبب ایک شخص کئی دنوں تک سکرات (موت و حیات) کی اذیت میں مبتلا رہا جب ماں نے معاف کیا تب فوت ہوا۔ ( موت کے سائے)
اللہ تعالیٰہم سب کو والدین کی خدمت اور اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
__________________

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 543
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
پیاسا (04-08-08)
پرانا 04-08-08, 06:39 PM   #2
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,857
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: والدین کا رُتبہ اور مقام

ماشااللہ
بہت خوب
پیاسا آف لائن ہے   Reply With Quote
پیاسا کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (05-08-08)
پرانا 26-08-08, 11:13 AM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,189
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: والدین کا رُتبہ اور مقام


السلام و علیکم
اس تحریر کو پڑہنے، پسند کرنے اور حوصلہ بڑہانے کا بے حد شکریہ

والسلام
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-11-09, 12:32 PM   #4
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشااللہ بہت ہی پیاری تحریر ہے
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, green, کرن, پاک, پسند, قرآن, نماز, نظر, موت, محبت, بچپن, تحریر, جواب, جلد, حکم, حسن, خوش, خصوصی, دعا, شخص, طلاق, عبادت, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:05 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger