واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

اس موضوع کے 192 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 2922 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-09, 11:24 PM  
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,213
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

صوبہ سرحد کے ضلع سوات سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حلیے سے طالبان معلوم ہونے والے افراد ایک لڑکی کو سرعام کوڑوں کی سزا دے رہے ہیں۔تاہم حکومت اور طالبان نے اس خاص واقعہ کی تردید کی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں خواتین کو کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

موبائل فون سے بنائی گئی یہ دو منٹ کی ویڈیو اب سرعام دستیاب ہے۔ ویڈیو میں سرخ جوڑے میں ملبوس ایک جوان سال لڑکی کو دکھایا گیا ہے جسے زمین پر الٹا لِٹاکر کوڑے مارے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ طالبان کے حُلیے میں ایک شخص لڑکی کو پشت پر کوڑے برسارہا ہے جبکہ ایک شخص اس کے پیروں اور دوسرے نے جسم کے اوپر کے حصے کو دبوچا ہوا ہے۔ اس موقع پر درجنوں افراد دائرے میں کھڑے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔

سزا دینے والے افراد آپس میں پشتو زبان میں بات کرتے ہیں اور لڑکی چیختی چلاتی پشتو میں فریاد کرتی ہے کہ ’میرے باپ کا توبہ ، میرے دادا کا توبہ آئندہ ایسا نہیں کرونگی۔‘ وہ شدت درد سے بار بار التجا کرتی ہے کہ ’خدا کے لیے کچھ صبر کرو‘ مگر مارنے والا شخص کہتا ہے کہ ’تم نے کہا تھا مجھے ماردو مگر اب تو میرے پاس چھری بھی نہیں ہے۔‘

پندرہ سے زائد کوڑے مارنے کے بعد وہ لوگ لڑکی کو چھوڑ دیتے ہیں اور اٹھتے ہی لڑکی شٹل کاک برقعہ میں ملبوس نظر آتی ہے۔ اس وقت ان میں سے بڑی داڑھی والا ایک شخص اس سے قریب واقع ایک کمرے میں لے جاتا ہے۔ چیخ و پکار اور باتوں سے وہ تقریباً بارہ سے سترہ سال کے درمیان کی عمر کی معلوم ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں دس کے قریب مقامی لوگوں سے رابطہ کیا گیا تو کافی مشکلات کے بعد انہوں نے صرف واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے کالا کلی میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگ بظاہر خوف کی وجہ سے مزید معلومات دینے سے انکار کررہے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکی کون ہے اور انہیں کس بات پر سزا دی جارہی ہے۔

طالبان ترجمان مسلم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خواتین کو کوڑے مارنے کی سزا کا واقعہ حالیہ دنوں میں پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے اس خاص واقعہ سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا البتہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امن معاہدے سے قبل مولانا فضل اللہ کے حکم پر خواتین کو سزائیں دی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو سرعام سزائیں نہیں دی گئیں بلکہ مولانا فضل اللہ نے حکم دیا تھا کہ خواتین کو جب بھی سزا دینی ہو تو انہیں کمرے کے اندر کوڑے مارے جائیں۔ مسلم خان کے بقول انہوں نے ماضی میں ایسی خواتین کو سزائیں دی ہے جو بقول ان کے گھر سے بھاگ گئی تھیں یا پھر انہیں مبینہ طور پر ' غیر اخلاقی حرکات' میں ملوث پایا گیا تھا۔

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر سید محمد جاوید سے بھی جب اس بابت رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس طالبان ترجمان مسلم خان کے مؤقف کی تائید کی اور کہا ممکن ہےماضی میں خواتین کو ایسی سزائیں دی گئی ہوں۔ان کے بقول امن معاہدے کے بعد طالبان نے اپنی نجی عدالتیں ختم کردی ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ واقعہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے پہلے یا بعد میں پیش آیا ہے لیکن یہ اس لحاظ بہت ہی سنگین واقعہ ہے کہ سوات میں ایک خاتون کو سرعام کوڑوں کی سزادی جارہی ہے۔اس سے قبل طالبان نے کئی دفعہ ان مرد حضرات کو لوگوں کے سامنے کوڑوں کی سزائیں دی تھیں جن پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔


اگر کسی کے پاس اصل ویڈیو ہو تو لگائیں۔۔۔۔ ویسے تالی بانوں کے حمائتی اس کے حق میں بھی کچھ نہی کچھ نکال لائیں گے۔۔۔

Last edited by منتظمین; 03-04-09 at 12:23 PM. وجہ: غیر مہذب الفاظ کی گنجائش ہمارے فورمز پر نہیں ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 8 صارفین نے چاچا کمال کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فاروق سرورخان (03-04-09), فرحان دانش (04-04-09), وسیم (04-04-09), Wahid Mahmood (15-11-09), yashaka (05-04-09), ام غزل (05-04-09), اسد لطیف (05-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 03-04-09, 01:56 PM   #16
ناظم اعلی
 
خلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
مراسلات: 5,877
کمائي: 72,433
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,248
2,080 مراسلہ میں 4,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
خلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے میرے خیال سے پھر امریکہ ٹھیک ہی کر رہا ہے طالبان کو مار کر
خلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 02:29 PM   #17
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,238
کمائي: 139,515
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,463
5,855 مراسلہ میں 14,083 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس ویڈیو پر جیو اور دوسرے میڈیا میں بحث چل رہی ہے

صوفی محمد نے اس واقعے پر طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کردی ہے
اور اس قسم کے لوگوں سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے

اب کیا کہیں گے آپ ہے ؟؟

باقی لوگ بھی اس پر رائے دے رہے ہیں ذرا غور سے دیکھ لیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (06-04-09)
پرانا 03-04-09, 02:35 PM   #18
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,238
کمائي: 139,515
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,463
5,855 مراسلہ میں 14,083 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
ویسے میرے خیال سے پھر امریکہ ٹھیک ہی کر رہا ہے طالبان کو مار کر
اس بات کے جواب میں کوئی یہ کہدے کے غزہ میں اسرائیل بھی ٹھیک کررہا ہے تو ۔۔۔۔

ذاتی عناد میں اتنا آگے نا بڑھیں کے دوست اور دشمن کی تمیز بھی کھو دیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 8 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مون لائیٹ آفریدی (27-04-09), waseemsv (06-04-09), ایکسٹو (03-04-09), ام غزل (04-04-09), خلیل (03-04-09), رضی (06-04-09), سعود (17-04-09), عبدالقدوس (04-04-09)
پرانا 03-04-09, 02:43 PM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,262
کمائي: 35,007
ميرا موڈ:
شکریہ: 193
991 مراسلہ میں 2,824 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طالبان ھیں یا نہیں مگر مجھے ایک بات بتائیں کیا یہ لوگ مسلمان ھیں یا نہیں ؟؟؟
کیا یہ جو کر رھے ھیں ٹھیک کر رھے ھیں ؟؟
مجھے ویڈیو دیکھ کر دکھ کے ساتھ غصہ بھی آرھا ھے کیا مسلم ملک میں مردوں کے جھمگٹے میں مرد کسی عورت کو ایسے سزا دے سکتے ھیں ؟
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے Haya 786 کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
منتظمین (03-04-09), ام غزل (04-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 03-04-09, 03:04 PM   #20
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,238
کمائي: 139,515
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,463
5,855 مراسلہ میں 14,083 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بی بی آپ کی بالکل ٹھیک
ایسی کسی بھی حرکت کی حمائت نہیں کی جاسکتی
لیکن یہاں ایک بات کو مختلف زاوئے سے بیان کیا جا رہا ہے

ایک مخصوص طبقے کو لعن طعن کیا جارہا ہے

چوری کرنا بری بات ہے
اگر کوئی مسلمان چوری کرے تو کیا سارے مسلمان خراب ہو جائیں گے ؟؟
اور کیا اس کا مطلب یہ ہوجائے گا کے اسلام میں چوری کرنا جائز ہے ؟؟
انفرادی عمل کے عوض اجتماع پر قدزن لگانا چہ معنی
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 03:12 PM   #21
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,238
کمائي: 139,515
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,463
5,855 مراسلہ میں 14,083 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بی بی آپ کی بالکل ٹھیک
ایسی کسی بھی حرکت کی حمائت نہیں کی جاسکتی
لیکن یہاں ایک بات کو مختلف زاوئے سے بیان کیا جا رہا ہے

ایک مخصوص طبقے کو لعن طعن کیا جارہا ہے

چوری کرنا بری بات ہے
اگر کوئی مسلمان چوری کرے تو کیا سارے مسلمان خراب ہو جائیں گے ؟؟
اور کیا اس کا مطلب یہ ہوجائے گا کے اسلام میں چوری کرنا جائز ہے ؟؟
انفرادی عمل کے عوض اجتماع پر قدزن لگانا چہ معنی
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مسافر (04-04-09), تفسیر حیدر (03-04-09)
پرانا 03-04-09, 03:15 PM   #22
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 641
کمائي: 9,345
شکریہ: 733
300 مراسلہ میں 559 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ کا عذاب ہے اسے لوگوں کے لیے کہ خود تو ۔ ۔ قوم لوط والی حرکات کریں اور جو زرہ برابر بھی کوی جرم سرزد وہ تو سرے عام اس پر ظلم کیا جاے ۔ ۔ ۔

سود کا کاروبار ساری دنیا جانتی ہے کہ یہی لوگ کرتے ہیں ، ، ، لیکن جو خود کریں وہ کچھ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ستر ستر سال کی عمر میں اٹھ اٹھ شادیاں کرنے والے کم عمر لڑکیوں سے اج اسلام کی باتیں کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ عورتوں کو غلام سمجھنے والے ، ، سودہ کرتے ہیں انسانیت کا۔ ۔ ۔ ۔

ایسی ویڈو افغانستان کی بھی کتنی ہی موجود ہیں ، ، ،
اور اگر کوی کارو کاری ، ، جیسے عمل کہ اچھا سمجھتا ہے وہ بھی انہی میں شامل یے ۔ ۔ ۔
فرعون جسا ظالم جب دریا میں ڈوبنے لگا تو اس نے حضرت موسی سے کہا کہ میں ایمان لایا تیرے رب پر اے موسی مجھے بچا لے، ، مجھے بچا لے ، مجھے بچالے ۔ ۔
تو اللہ نے پکار کر کہا اے فرعون اگر تو مجھے ایک بار بھی مدد کے لیے پکارتا تو مجھے قسم ہے اپنی ربوبیت کی میں تجھے بچا لیتا ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ کیا خیال ہے کہ اس بچی کا کون سا ایسا عمل تھا جو اللہ معاف نہ کرتا ۔ ۔ ۔ ۔اور یہ اسلام کے ٹھیکیدار بن گیے ۔

حضرت نوع علیہ سلام طوفان کے بعد ، ، روزگار کے لیے مٹی کے برتن بنانے اور بیجنے کا حکم دیا۔ ۔ ۔
ایک روز ایک فرشتہ ایا اور حضرت نوح سے کچھ کھلونے / برتن خریدے اور حضرت نوح کے سامنے توڑ دیے ۔ ۔ ۔ حضرت نوح نے کہا اے شخص تجھے اگر پسند نہ آے تھے تو تو میرے سامنے تو نہ اسے توڑتا ، ، کہیں اور جاکر توڑدیتا ۔ ۔ مجھے بہت دکھ ہوا تیری اس حرکت پر۔ ۔
تو آواز قدرت ائی اے نوح ، ، تجھ سے یہ مٹی کہ بے جان کھلونے اور برتن کے ٹوٹنے کا دکھ برداشت نہیں ہوتا ، ، اور تو نے مجھ سے میرے بناے ہوے لوگوں پر عذاب کی بددعا کی، ، اور تو جانتا ہے تھا کہ نبی کی دعاییں میں رد نہ کرسکوں گا
وہ میرا انکار کرتے تھے ، ، تو میں جانو یا وہ جانے ، تیرا کام تو صرف پیغام دینا تھا ،مجھے بہت افسوس ہے کہ تو نے ایسی بددعا بھی کی ۔ ۔ ۔ ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-04-09, 03:50 PM   #23
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 504
کمائي: 6,940
شکریہ: 154
268 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک بات طے ہے کہ عورت کو کسی کے فیصلے کے مطابق کسی جُرم کی سزا ملی ہے۔ اسلامی لحاظ سے یہ لوگ محرم ہونے چاہئیں جنہوں نے اسکو پکڑا ہے۔ یہ مجمع کھڑا تماشہ دیکھ رہا ہے جو اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ یا تو یہ لڑکی کسی سنگین جُرم کا ارتکاب کئے ہے یا یہ تماشہ کرنے والے لوگ بے غیرت ہیں۔ اس بارے میں سردست کُچھ نہیں‌کہا جا سکتا کیونکہ ہم کو مکمّل واقعے اور وجوہات کا علم نہیں ہے۔ جیسا کہ عام زمانے کا دستور ہے ظلم ہوتے دیکھ کر بھی لوگ صرف تماشہ ہی کرتے ہیں۔ اب نشریاتی اداروں نے اس تماشے کو ایک باقاعدہ حیثیّت دی ہے کہ لوگ آپس میں گتّھم گُتھّا ہوں تو یہ لوگ مختلف زاویوں سے تصویریں کھینچتے رہتے ہیں۔
اس واقعے سے زیادہ شدید یہ واقعات ہیں کہ پاکستانی حکمران کافر ملکوں میں جا کر کھلّم کھلّا شراب پیتے ہیں اور ان کے چہیتے مرد اور عورتیں مختلف لوگوں‌ کے سامنے فحش حرکات کرتے اور ناچتے بھی ہیں۔ کیا کبھی اُن پر بنی عکسبندیوں پر اس طرح نشریاتی اداروں نے کبھی توجہ نہیں دی ہے۔ فی الحال امریکہ کا زور طالبان کے خلاف صرف ہو رہا ہے تو یہ بھی گلے پھاڑ رہے ہیں طالبان کے خلاف۔ امریکہ میں تقریبا" چالیس فیصد بچّوں کے والد کے نام درج نہیں ہوتے ہیں۔ یورپ کے بعض ملکوں‌میں یہ تناسب اور زیادہ ہے۔ کیا اس سے بڑا انسانیّت پر ظلم کوئی اور ہو سکتا ہے بچّہ اور عورت کے حقوق کی اس سے بڑی خلاف ورزی کیا ہو سکتی ہے۔ وہاں بچّیوں کو اس عمر سے ناچ کے لئے عادی کرایا جاتا ہے جبکہ اسکو معلوم نہیں ہوتا کہ کمر کس طرح لچکایا جاتا ہے جسکا آپ لوگ عام تماشا کر سکتے ہیں اور پاکستان پر آوازیں کستے ہیں کہ یہاں بچّوں کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ عیّاش گھوڑے دوڑانے والے عربیوں کو بچّے بیچتے ہیں‌ اس حد تک تو ٹھیک ہے مگر ان حقوق کا بہانہ کر کے ایک زمانے میں سیالکوٹ کی گیندوں پر بین الاقوامی طور پر پابندی کی کوشش بھی کی گئی تھی کہ ان کو بچّے سیتے ہیں جو دس سال کی عمر کے ہوتے ہیں۔
اس واقعے پر اسی وقت اپنی رائے دی جاسکے گی جب یہ معلوم ہو کہ؛
1- یہ عورت/لڑکی کون ہے؟
2- اس نے کیا جُرم کیا تھا، اور کیا اس سے پہلے بھی اس کو ایسا نہ کرنے کی تنبیہہ کی گئی تھی؟
3- جو لوگ اس کو سزا دے رہے ہیں وہ کون ہیں اور اس عورت سے انکا کیا رشتہ ہے؟
یہ بات یاد رکھئے کہ عام بے پردہ عورتیں اسکو اپنا حق تصوّر کرتی ہیں اور کسی چاردیواری کو قید خانہ۔ اسلئے ایسی عورتیں اکثر شادی کر کے بھی مرد اگر ان کی طبیعت کے مطابق ہو تو انکے ساتھ رہ لیتی ہیں ورنہ طلاق لے کر اپنی پہلی زندگی گُزارتی ہیں۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے محمد الیاس کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (03-04-09), مون لائیٹ آفریدی (27-04-09), مسافر (04-04-09)
پرانا 03-04-09, 04:08 PM   #24
ذیلی ناظم
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,797
کمائي: 43,300
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,818 مراسلہ میں 5,975 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے یہ چھے مہینے پہلے کا واقعہ ہے لیکن جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے wajee کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (03-04-09), مسافر (04-04-09)
پرانا 03-04-09, 04:47 PM   #25
Senior Member
مقبول
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 164
کمائي: 1,277
ميرا موڈ:
شکریہ: 157
69 مراسلہ میں 155 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابھی ابھی جیوپر طالبان کے نمائندے ًمسلم خان سے اسی موضوع پر بات کی گئی اور انہوں‌نے بتایا کہ یہ وڈیو دراصل طالبان کے جنگ کے زمانے کی ہے اور تقریباً ایک سال پرانی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سزا تو بہرحال ملنا ہی تھی، مگر یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔
اور یہ بھی کہ جن مردوں نے اس لڑکی کو پکڑ رکھا تھا، وہ اسکے اپنے گھر کے محرم لوگ تھے۔
انکا کہنا تھا کہ گو کہ طریقہء کار غلط تھا، مگر یہ اسوقت کے طالبان نے تحقیق کر کے سزا دی۔ اگر یہی کام موجودہ وقت کے قاضی عدالتوں کے ذریعے ہوا ہوتا تو شائید اس لڑکی کو سنسار کر دیا جاتا۔
اسکے ساتھ ساتھ انہوں‌نے یہ بھی بتایا کہ یہ لڑکی اپنے سسر کے ساتھ باہر پھرتی رہی جو کہ اسکے لئے نامحرم ہے۔ اور اس کے سُسسر کو بھی سزا دی گئی جس کی وڈیو نہیں‌دکھائی گئ اور چھُپا لی گئی۔
یہ یاد رہے کہ یہ وڈیو موبائیل کیمرہ کے ذریعے بنائی گئی ہے اور خود طالبان نے نہیں‌بنائی۔

اب امن معاہدے اور قاضی عدالتوں کے قیام کے بعد، طالبان ان عدالتوں کے فیصلوں‌کے پابند ہیں اور خود سے ایسی حرکت نہیں‌کرتے۔
ایکسٹو آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے ایکسٹو کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (03-04-09), ام غزل (04-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 03-04-09, 04:56 PM   #26
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 3,194
کمائي: 34,992
شکریہ: 4,273
1,964 مراسلہ میں 5,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر Rehan مراسلہ دیکھیں
اللہ کا عذاب ہے اسے لوگوں کے لیے کہ خود تو ۔ ۔ قوم لوط والی حرکات کریں اور جو زرہ برابر بھی کوی جرم سرزد وہ تو سرے عام اس پر ظلم کیا جاے ۔ ۔ا
اس قسم کی گھٹیا الزام تراشی اور اسلام کے ٹھیکیدار ہونے کا دعوٰی بھی۔ بہت خوب۔ کاش سورۃ النور کی ابتدائی آیات ہی پڑھ لی ہوتیں، اس طرح کا الزام لگانے والے کو بھی کوڑوں کی سزا دی جا سکتی ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 6 صارفین نے عبداللہ حیدر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (07-04-09), مون لائیٹ آفریدی (27-04-09), مسافر (04-04-09), ایکسٹو (03-04-09), احمد غزنوی (04-04-09), تفسیر حیدر (03-04-09)
پرانا 03-04-09, 05:21 PM   #27
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,282
ميرا موڈ:
شکریہ: 59
148 مراسلہ میں 335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام میں زانی یا زانیہ کی سزا مقرر ہے اور ہم اس میں کوئی ردوبدل نہیں‌کرسکتے
اور اسے ظالمانہ کہنا بھی گناہ کے زمرے میں آتا ہے
مگر سوال یہ ہے کہ ہم میں سے کون اس گناہ سے پاک ہے ہر جگہ فحاشی کا دور دورہ ہے کون کہہ سکتا ہے کہ میں اگر موقع ملا تو گناہ میں شامل نہیں ہو ں گا،
کاش اس کے ساتھ مرد کو بھی ایسے ہی حالات سے گزارا جاتا،
ہم جانتے ہیں کہ تھانوں میں کسی عورت کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا جاتا یہ تو اس کے عشر عشیر بھی نہیں مگر سوال یہ بھی کہ کبھی کسی نے اس کے خلاف اس قدر طاقتور آواز اٹھائی؟
کاش اس واقعے کو پردے میں کیا جاتا اور کچھ اور بھی اہتمام کیا جاتا،سرعام اس عورت کی بے عزتی نہ کی جاتی، اس واقعے کو اسلام سے نتھی کرنا قطعی غلط ہے بلکہ یہ اسلام سے برگشتہ کردینے والی بات ہے، اور اس کے لئے وہ لوگ جو ایسا کررہے ہیں قابل تعزیر ہیں،خدا ان سے نمٹے تو نمٹے ورنہ یہ کسی انسان کے بس کی بات تو نہیں۔
شازل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے شازل کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (03-04-09), مسافر (04-04-09), ام غزل (04-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 03-04-09, 06:18 PM   #28
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,238
کمائي: 139,515
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,463
5,855 مراسلہ میں 14,083 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
ویسے یہ چھے مہینے پہلے کا واقعہ ہے لیکن جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا
لیکن ڈالر تو اب ملے ہیں اس کی تشہیر کے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 7 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مسافر (04-04-09), waseemsv (06-04-09), ام غزل (04-04-09), احمد غزنوی (04-04-09), رضی (06-04-09), طاھر (04-04-09), عبداللہ حیدر (03-04-09)
پرانا 03-04-09, 07:06 PM   #29
ناظم اعلی
 
خلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
مراسلات: 5,877
کمائي: 72,433
ميرا موڈ:
شکریہ: 3,248
2,080 مراسلہ میں 4,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
خلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اس بات کے جواب میں کوئی یہ کہدے کے غزہ میں اسرائیل بھی ٹھیک کررہا ہے تو ۔۔۔۔

ذاتی عناد میں اتنا آگے نا بڑھیں کے دوست اور دشمن کی تمیز بھی کھو دیں
ان کے اور بھی بہت سارے کارنامے ہیں جن میں عورتوں کی چھاتی کو کاٹا جا رہا ہے۔۔۔خیر میری طرف سے ....

Last edited by منتظمین; 03-04-09 at 07:27 PM. وجہ: غیر مناسب الفاظ
خلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-04-09, 07:19 PM   #30
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 504
کمائي: 6,940
شکریہ: 154
268 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شیری رحمن اس معاملے پر کافی بولی ہے اور شائد اسکو پچھتاوا بھی ہو کہ حکومت میں اب نہیں ہے ورنہ اس کو خوب اُچھالتی اور اسکا طوطا سر چڑھ کر بولتا۔ یہ تو ایک جھلک ہے ابھی زنا کی سزا کسی نے عکسبندی میں نہیں بھری ہے۔ اس تماشے میں کیا بُرائی ہے وہ الگ بات ہے مگر پشتو عکس میں کام کرنے والی غیر معمولی جُثّے والی عورتوں اور لفنگوں کو جان کے لالے پڑیں گے۔ شیری رحمٰن اور متعلقہ لوگوں کو صرف یہ شعر پڑھنا چاہئے؛
تھا زندگی میں‌موت کا کھٹکا لگا ہوا
مرنے سے پیشتر بھی میرا رنگ زرد تھا
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
girl, images, واقعات, لوگ, لڑکی, موقع, ممکن, معلوم, ایٹم بم, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, حکم, حضرات, خواتین, خان, داڑھی, سال, شخص, طالبان, عورت, صوبہ, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلال مشرف. . . تمہارے باپ . . مشرف کے کارنامے پیاسا عمومی بحث 5 29-08-08 04:17 PM
رشدی لعنتی کے لیے ’بیسٹ آف بُکر‘ Real_Light خبریں 6 01-08-08 08:34 PM
ھوتا ھے شب و روز تماشہ لوگوں کے آگے Real_Light خبریں 0 27-07-08 02:36 PM
منتخب نمائندوں کے کارنامے منتظمین سیاست 1 11-03-08 06:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger