واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سادہ زندگی جیے اور اسی سادگی میں مرگئے

اس موضوع کے 21 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 329 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-06-09, 12:37 PM  
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,468
کمائي: 37,314
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,090
3,829 مراسلہ میں 9,536 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سادہ زندگی جیے اور اسی سادگی میں مرگئے

بریلوی سنی مسلمانوں کے بڑے عالم دین ڈاکٹر سرفراز نعیمی اپنی سادگی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

کچھ عرصہ قبل کی بات ہے کہ میں ایک خبر پر ان کا موقف لینے کے لیے اسی دفتر میں ان کا منتظر بیٹھا تھا جہاں انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔

دورانِ انتظار ان کے ایک شاگرد نے لوہے کہ گلاس میں مجھے پانی پلایا اور تھوڑی دیر کے بعد میں یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی ستر سی سی کی ایک پرانی موٹر سائیکل پر تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے احتیاط سے موٹرسائیکل پارک کی اور چہرے پر مسکراہٹ سجا کر اپنے نرم چھوٹے ہاتھوں سے مصافحہ کیا۔

میں نے ایک بار پھر دفتر کے اندرونی دروازے سے جھانک کر پہلے جامعہ نعیمیہ کی اس وسیع و عریض عمارت کو دیکھا جہاں چودہ سو طلبہ کو تعلیم، رہائش اور کھانے پینے کی سہولت حاصل ہے اور پھر اہلسنت کی پچیس جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ، پانچ ہزار مدارس کے سرپرست اعلی کی جانب دیکھا۔ان کے مدرسے میں زیر تعلیم غریب یتیم اور مسکین بچوں کا جیسا حلیہ تھا بالکل ویسا ہی حلیہ ان کے مہتمم اعلی علامہ مفتی سرفراز نعیمی کا بھی تھا۔

عام سی شلوار قمیض جسے کلف تو دور کی بات استری کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔کپڑے صاف ستھرے لیکن ایسے کہ بار بار کی دھلائی کے بعد ان کے رنگ اجلے نہیں رہے تھے۔ ولیوں اور صوفیوں میں پائی جانے والی سادگی صدیوں کا سفر کرکے علامہ سرفراز نعیمی میں سرایت کرچکی تھی۔

یہی وجہ ہے وہ سکیورٹی کی آڑ میں پروٹوکول کے خلاف تھے۔ان کے رشتہ داروں نے بتایاکہ طالبان کی حمایت کرنے پر انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس کے باوجود ان کے جامعہ کے دروازے سب پر کھلے تھے۔حتی کہ اس پر بھی کھلے تھے جو انہیں مارنے کے لیے بارود کی جیکٹ پہن کر آیا تھا۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ دھماکے سے پہلے حملہ آور کافی دیر تک جامعہ اور مسجد میں پھرتا رہا تھا لیکن کسی نے اسے روکا ٹوکا نہیں کیونکہ ایسا کرنا مفتی سرفراز نعیمی کے عقیدے کے خلاف تھا۔

سرفراز نعیمی کی موت ایک طالبان کے ہاتھوں آئی اور ان کی ’غلطی‘ یہ تھی کہ انہوں نے اپنے قاتل کی اسی حرکت کو حرام قرار دیا تھا جس میں ان کی اوران کے قاتل کی جان ایک ساتھ جانا تھی۔

پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ علامہ صاحب کو اتنی دھمکیاں مل رہی ہیں اور لاہور پولیس کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ان کی سکیورٹی کا کوئی بندوبست تھا کیونکہ خود انہوں نے بھی ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔ وہ جتنے بڑے عالم اور مذہبی رہنما تھے ان کے لیے بڑی سے بڑی سکیورٹی حاصل کرلینا نہایت ہی آسان تھا لیکن ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ سکیورٹی کے ساتھ پروٹوکول اور غرور آتا ہے۔

انہوں نے موت قبول کرلی لیکن تکبر کا شائبہ اپنی شخصیت پر نہیں پڑنے دیا۔ وہ سادہ زندگی جیئے اور اسی سادگی میں مرگئے۔

بشکریہ بی بی سی
__________________
"یہ ضروری تو نہیں کہ ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ زندگی بھی بتا سکیں"
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 9 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
muhammad asif virani (16-06-09), shafresha (14-06-09), فیصل ناصر (16-06-09), ایس اے نقوی (13-06-09), ام غزل (13-06-09), خلیل (13-06-09), خرم شہزاد خرم (14-06-09), راجہ اکرام (13-06-09), رضی (13-06-09)
پرانا 16-06-09, 12:44 AM   #16
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 28
مراسلات: 11,244
کمائي: 22,484,405
ميرا موڈ:
شکریہ: 5,005
2,459 مراسلہ میں 5,544 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
مولانا کی شہادت واقعی ایک المناک سانحہ ہے۔جس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
تاہم اس سانحہ کے بارے میں سبھی کو کچھ باتیں ذہن میں رکھنی چاہیں۔ جو بی بی سی کا مندرجہ بالا بظاہر معصوم درحقیقت مذموم آرٹیکل پڑہ کر میرے ذہن میں آیا۔

دشمنان پاکستان اس بات سے مایوس ہو چکے کہ اب وہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد آسانی سے کروا سکیں گے۔ مساجد،امام بارگاہوں پر نہ ختم ہونے والے حملوں اور مخصوص مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ سے امت مسلمہ کے دشمنوں نے کوشش کی پچھلے کئی سالوں میں کہ وہ امت کے اتحاد کو شیرازہ پارہ پارہ کر دیں۔لیکن پاکستانی مسلمانوں نے انکی تمام مذموم خواہشات کو ناکام بنا دیا اور ملک میں مذہبی روا داوری قائم رہی اور کسی قسم کے شیعہ-سنی فسادات نے جنم نہیں لیا۔
تاہم
ااب
دشمنان اسلام نے ایک نئی چال کا آغاز کیا ہے
اب ان کی کوششوں کا مرکز شیعہ-سنی فسادات کروانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ بریلوی-دیوبندی منافرت پیدا کرنے کی طرف بھی ہو گئی ہے۔ مخصوص میڈیا اور بالخصوص مغربی میڈیا اس سلسلے میں اپنے خاص ٹیکنیک کو بروئے کار لا رہا ہے۔ اس نہ محسوس ہونے والے پروپیگنڈہ میں طالبان کو دیوبندی مکتبہ فکر کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ چونکہ دیوبندی طالبان ...مزارات اور عرس کے مخا لف ہوتے ہیں اسی لیے وہ بزرگان دین کے مزارات کو تباہ کر رہے ہیں۔چونکہ بریلوی مکتبہ فکر میں مزارات کو خاص اہمیت دی جاتی ہے تو اس طریقے سے طالبان-بریلوی منافرت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اور اس کے اشارے اس طرح بھی مل سکتے ہیں کہ طالبان کے جس شدت سے مخالف اور ان کے خلاف جس قدر مظاہرے بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے نکالے ہیں وہ کسی اور مکتبہ فکر سے اتنا رد عمل نہیں آیا۔

بات یہاں تک رہتی تو خیر تھی...سونے پر سہاگہ وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے آیا کہ جب انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام مدارس کو طالبان کی پناہ گاہ اور خود کش حملہ آوروں کے مدد گار قرار دیا۔اور ان مدارس پر حملہ کی بات بھی کی۔ اتفاق کہیے یا کچھ اور جنوبی پنجاب کے مدارس کی بہت بڑی غالب اکثریت دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔اور بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کی ان مدارس سے مخاصمت بہت پرانی تو ہے لیکن اس قدر شدید کبھی نہ تھی ک فوج کشی کا مشورہ آتا۔
بہرکیف یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ اگر طالبان کے خلاف شدید ترین فوجی کاروائی ہو رہی ہے ...طالبان ہر محاذ سے پسپا ہو رہے ہیں..وہ اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔۔۔روزانہ درجنوں طالبان کئ ہلاقت کی خبر آتی ہے۔ ۔ ۔ ایسے میں یہ منطقی رد عمل ہو سکتا ہے کہ وہ افواج اور ان کی حمایت کرنے والے عوام پر حملے کریں اور مزاحمت کریں لیکن یہ سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنی توانایاں بزرگان دین کے مزارات کو ہی تباہ کرنے میں کیوں خرچ کر رہے ہیں۔جبکہ یہی طالبان اور مزارات پچھلی 5 سال سے موجود ہیں اور کبھی ایسا نہیں ہوا۔
اسی منافرت کو پھیلانے کی مذموم کوشش کا اشارہ مندرجہ بالا آرٹیکل میں بھی موجود ہے جو کہ بی بی سی نے لکھا ہے۔ بی بی سی نے اپنے بظاہر معصوم نظر آنے والے آرٹیکل میں ایک جید اور غیر متنازعہ عالم دین کو جان بوجھ کر "دیوبندی مسلمانوں کے عالم" قرار دے کر جزباتی ذہنوں میں یہ بات ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ اب ایک ڈیوبندی کی موت ہوئی ہے۔
اس قسم کی بظاہر معصوم درحقیقت مزموم الفاظ آہستہ آہستہ جذباتی ذہنوں کو جتا رہے ہیں کہ تمہارے پر ظلم ہو رہا ہے۔وگرنہ مجھے اس بات پر تشویش ہےکہ آخر کیوں بزرگان دین کے مزارات کو بریلوی متبہ فکر کے بزرگان دین کے مذارات اور طالبان کو دیوبندی مکتبہ فکر کے قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ بیشک میری آبزرویشنز سے اتفاق کریں یا نہ کریں لیکن کم از کم ان معاملات میں محتاط ضرور رہیں اور اپنے ارد گرد نظر رکھیں کہ کون کیا کر رہا ہے اور کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ ہم سب اگر طالبان کو اچھا نہیں سمجھتے ۔ اگر طالبان کا مسلک دیوبندی نہیں ہے ۔ تو پھر جب بریلوی حضرات احتجاج کرتے ہیں تو اس وقت دیوبندی حضرات بھی احتجاج میں شامل ہو جائے تو پھر ایسا مسئلہ نہیں‌ہو سکتا میرے خیال سے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے خرم شہزاد خرم کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (17-06-09), ایس اے نقوی (16-06-09), رضی (18-06-09)
پرانا 16-06-09, 04:42 PM   #17
Senior Member
 
بدرالزمان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
عمر: 29
مراسلات: 4,459
کمائي: 18,445
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,888
1,799 مراسلہ میں 4,512 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت کے ساتھ۔ ۔ ۔ مراسلہ کس طرح پیش کیا جاتا ہے؟ مجھے علم نہیں۔ کیا اس کو علحدہ پوسٹ کی شکل دوں؟ اور پھر اپلائی کروں؟ یا محض اسی تھریڈ کا لنک پیش کر دوں؟ ایک بار پھر معزرت
__________________
زندگی کیا ہے؟ پہلی سانس سے آخری ہچکی تک مسلسل کوشش
. . . . . . ایک دوڑ . . . . . ایک ضد . . . .
سب سے آگے نکل جانے کی' سب کچھ حاصل کر لینے کی ' جو نہ ملے اُسے چھین لینے کی۔
بدرالزمان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بدرالزمان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-06-09, 04:53 PM   #18
Senior Member
 
بدرالزمان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
عمر: 29
مراسلات: 4,459
کمائي: 18,445
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,888
1,799 مراسلہ میں 4,512 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خرم شہزاد خرم مراسلہ دیکھیں
اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ ہم سب اگر طالبان کو اچھا نہیں سمجھتے ۔ اگر طالبان کا مسلک دیوبندی نہیں ہے ۔ تو پھر جب بریلوی حضرات احتجاج کرتے ہیں تو اس وقت دیوبندی حضرات بھی احتجاج میں شامل ہو جائے تو پھر ایسا مسئلہ نہیں‌ہو سکتا میرے خیال سے
درست کہا آپ نے۔ تاہم آپ خوب جانتے ہیں کہ بدقسمتی سے ہمارے دل اتنے وسیع نہیں۔

تاہم اس معاملہ میں اس بات کی تشیہر بھی کی جا سکتی ہے کہ طالبان خواہ کسی بھی طبقہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں(سوچنے کی بات ہے کہ طالبان کے مسلک کا سوال اب ہی کیوں اٹھنا شروع ہو رہا ہے کہ جب ہماری افواج انکے خلاف فتوحات حاصل کر رہی ہیں جبکہ طالبان تو پچھلے 5 سال سے ایک حقیقت رہے ہیں )، انہوں نے ظلم سبھی مکتبہ فکر سے تلعق رکھنے والوں پر ڈھایا ہے۔ لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سے لے کر گردنیں کاٹنے کی ویڈیوز تک سبھی یہی اشارہ کر ہی ہیں۔ اور اگر یہ بات بھی اتنا وزن نہ رکھتی ہو تو بھی یہ بات تو پورا پاکستان اور مغربی میڈیا بھی جانتا اور مانتا ہے کہ طالبان کے طریقہ کار اور انکے مظالم کی مذمت پورے پاکستان نے کی' خواہ ہر پاکستانی کا تعلق کسی بھی متبہ فکر سے رہا ہو۔ جب ہم اس قسم کے دلائل و دیگر کو بھی بار بار پیش کریں گے تو انشااللہ یہ فتنہ پیدا ہونے سے قبل ہی اپنی موت آپ مر جائے گا
بدرالزمان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے بدرالزمان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (17-06-09), فاروق سرورخان (16-06-09), ایس اے نقوی (17-06-09), رضی (18-06-09)
پرانا 16-06-09, 11:11 PM   #19
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 7,468
کمائي: 37,314
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,090
3,829 مراسلہ میں 9,536 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
معذرت کے ساتھ۔ ۔ ۔ مراسلہ کس طرح پیش کیا جاتا ہے؟ مجھے علم نہیں۔ کیا اس کو علحدہ پوسٹ کی شکل دوں؟ اور پھر اپلائی کروں؟ یا محض اسی تھریڈ کا لنک پیش کر دوں؟ ایک بار پھر معزرت
اگر موضوع کا کہا جائے تو پھر موضوع کا لنک / نہیں تو صرف مراسلے کا لنک۔ جیسا کہ اس صورت حال میں صرف اپکے مراسلے کا لنک۔ کیونکہ یہ موضوع تو پہلے ہی سرورق پر پیش کیا جا چکاہے۔
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (17-06-09), ایس اے نقوی (17-06-09)
پرانا 17-06-09, 12:01 AM   #20
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,242
کمائي: 139,757
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,506
5,858 مراسلہ میں 14,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی یہ شہادت بھی انہیں شہادتوں کا حصہ ہے جس میں ایک ایک کر کے بڑے عالم اور اور عالم اسلام کے بڑے ذہن کم کئے جارہے ہیں لدھیانوی اور شامزئی اور تّرابی اور جانے کتنے نام اور ان میں اب نعیمی صاحب کا بھی اضافہ
خلیل بھائی کی بات بہت مناسب اس وقت پاکستان کا جو حال ہے اور جسقدر سازشیں ہمارے پیارے ملک کے خلاف ہورہی ہیں ان کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہر واقعے کو سرسری کے بجائے مکمل حالات و واقعات کے تناظر میں دیکھنا بہت ضروری ہے

یہ وقت مسلکی اختلاف اور ایکدوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے کچھ سوچ سمجھ اور ایکا ایکی کا متقاضی ہے

اللہ ہم کو اس مشکل حالات میں ثابت قدم اور شیر و شکر ہوکر دشمنان اسلام سے نمٹنے کا حوصلہ عطا فرمائے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فاروق سرورخان (17-06-09), ایس اے نقوی (17-06-09), رضی (18-06-09)
پرانا 17-06-09, 12:08 AM   #21
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,242
کمائي: 139,757
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,506
5,858 مراسلہ میں 14,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خرم شہزاد خرم مراسلہ دیکھیں
اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ ہم سب اگر طالبان کو اچھا نہیں سمجھتے ۔ اگر طالبان کا مسلک دیوبندی نہیں ہے ۔ تو پھر جب بریلوی حضرات احتجاج کرتے ہیں تو اس وقت دیوبندی حضرات بھی احتجاج میں شامل ہو جائے تو پھر ایسا مسئلہ نہیں‌ہو سکتا میرے خیال سے
بھائی اس وقت تو ہوا چلی ہوئی ہے طالبان کے خلاف
طالبان اچھے ہیں یا برے
لیکن اگر کوئی بھی شخص محض مسلکی بنیاد پر ان کو برا کہے یا مسلکی بنیاد ان کو اچھا کہے دونوں صورتوں میں یہ زیادتی کہلائے گی

اور زیادتی کسی بھی فہم میں اچھی چیز نہیں ہے
اگر یہی بنیاد اچھائی یا برائی کی ہے تو فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کو آپ کس نظر سے دیکھیں گے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فاروق سرورخان (18-06-09), ایس اے نقوی (17-06-09), رضی (18-06-09)
پرانا 18-06-09, 06:33 PM   #22
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 52
مراسلات: 1,289
کمائي: 14,056
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,465
759 مراسلہ میں 1,620 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مسلکی بنیادوں پر اچھا یا برا کہنا بہت ہی برا ہے اور اس سے بھی برا ہے کہ ہم مسلکی بنیادوں پر اپنے معاشرہ کو استوار کریں۔

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ہم باہمی مشورہ سے اپنے مسائیل کا حل تلاش کریں اس لئے "اختلاف کی سزا موت" کسی طور پر بھی ایک درست فلسفہ نہیں ہے۔ جو لوگ سر عام قتل کررہے ہیں ان کو کیسے معاف کیا جاسکتا ہے؟ کیا یہ قاتل اور فساد فی الارض اللہ کے مجرم نہیں‌ہیں؟ اور اگر یہ طالبان نہیں‌تو پھر کون ہیں؟

فلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد کا کوئی تعلق ان تالی بانوں سے نہیں ہے اور یہ دونوں الگ الگ مسئلے ہیں۔ فلسطینی مسلمان اپنی آزادی کے لڑ رہے ہیں۔ طالبان کیا پاکستان کی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں؟‌ اگر ایسا ہے تو پھر کیا پاکستانی اپنی ہی قائم کردہ حکومت کی غلامی کررہے ہیں؟ یقیناً ایسا نہیں‌ہے، ہمارے قوانیں ہم خود بناتے ہیں، امن امان ہم خود قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ پاکستانی حکومت اور فوج کو برا بھلا کہنے کی ایک ہوا چلی ہوئی ہے، پاکستانی حکومت کتنی بھی بے کار سہی لیکن وہ ایسی نہیں ہے کہ اس سے آزادی حاصل کی جائے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 18-06-09 at 06:38 PM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے فاروق سرورخان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
منتظمین (18-06-09), ایس اے نقوی (18-06-09)
جواب

Bookmarks

Tags
پولیس, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نظر, موٹر سائیکل, موت, مسجد, معذرت, احتجاج, اسلام, بھائی, بچوں, حال, خلاف, خبر, زندگی, سفر, شاگرد, طالبان, عالم, غرور, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ کا ہر انداز ہو ایسا جو لگے پر وقار اور سادہ مسافر عمومی بحث 2 09-02-09 04:01 PM
ھواؤں سے پوچھتی ھوں میں احوال اسی کا Haya 786 شعر و شاعری 9 18-10-08 02:49 AM
جسٹس بھگوان داس کے باہر خواتین کی گرفتاری : سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کی حرکت شیخ ہمدان سیاست 1 16-01-08 05:01 PM
فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سیاست میں آئے تو زندگی کو خطرہ ہوگا، غنویٰ بھٹو ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:21 PM
سادہ پانی پیئے اور بیماریوں سے چھٹکارا پائیں عدنان شعبہ طب 0 11-08-07 12:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger