واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


Why America Slept - پراسرار اموات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-01-12, 03:42 AM  
Why America Slept - پراسرار اموات
طاھر طاھر آف لائن ہے 19-01-12, 03:42 AM

السلام علیکم،

آج ایک امریکی تحقیقاتی صحافی جیرالڈ پوزنر کی ایک کتاب Why America Slept کے کچھہ مندرجات پڑھنےکا اتفاق ہوا۔ اس کتاب میں انہوں نے ستمبر 11 کے وقوع پذیر ہونے کی وجوہات اور اس کے بعد کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔ مختصرا یہ کہ ان کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری ناقص انٹیلیجنس پر عائد ہوتی ہے۔

اس کتاب کے خلاصہ میں جس چیز نے مجھے چونکایا وہ القاعدہ کے ایک ذمہ دارابو زبیدہ کی گرفتاری اوراس سے حاصل ہونےوالی معلومات تھی۔

کہا جاتا ہے کہ ابوزبیدہ نامی شخص جو کہ ایک سعودی باشندہ تھا کو پاکستان کے علاقے فیصل آباد سے مارچ سن 2002 میں گرفتار کیا گیا۔ یہ ابھی گوانتانامو بے کی جیل میں ہے اور اسے سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ ابوزبیدہ سے معلومات کا حصول سی آئی اے کا سب سے بڑا مسئلہ تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ شخص القاعدہ کی اعلی قیادت اور آپریشنل ٹیم کے درمیان رابطہ کار کا فریضہ انجام دیتا تھا۔

معلومات کے حصول کے لیئے اسے شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کہا جاتا ہے کہ تقریبا 82 دفعہ واٹر بورڈنگ کے عمل سےگذارا گیا۔ جب سی آئی اے اس سے معلومات حاصل کرنےمیں ناکام ہوگئی تو ایک اور طریقہ آزمایا گیا جسے فالس فلیگ کہا گیا۔ اسے ایک ایسے ماحول میں رکھاگیا جو سعودی طرز کا تھا اور سی آئی اے کے عربی افسران نے سعودی بن کر اس سے باز پرس کی اور اسے انتہائی سخت سعودی تشدد کی دھمکی دی۔ خوفزدہ ہونے کے بجائے ابوزبیدہ بہت خوش ہوا اور اس نے ایک سعودی نمبر اپنے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ اس پر بات کرنا چاہتا ہے۔ یہ نمبر سعودی شاہی خاندان کے ایک فرد کا تھا اور وہ اس کی رہائی کے احکامات جاری کردے گا۔یہ نمبر شہزادہ احمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تھا۔ اس کے علاوہ تین اور سعودی شہزادوں کے نام بھی اس نے لیئے جن میں شہزادہ سلطان بن فیصل بن ترکی، شہزادہ فہد بن ترکی بن سعود الکبیر اور شہزادہ ترکی جو کہ سعودی انٹیلیجنس چیف تھے۔ چونکا دینے والے ناموں میں ایک نام ایئر چیف مارشل مصحف علی میر کا بھی تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 1996 میں ابوزبیدہ نے مصحف علی میر کے ذریعے آئی ایس آئی کو القاعدہ کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسامہ کے تحفظ کی بات کی تھی۔


سی آئی اے کے تحقیق کاروں کی امیدوں کے برعکس یہ نمبر بالکل درست ثابت ہوا اور اس طرح انہیں سعودی - پاکستانی اور القاعدہ کے مثلث کا ایک بڑا سراغ مل گیا۔

ابوزبیدہ کے مطابق اسامہ بن لادن نے اسے خود بتایا کہ شہزادہ ترکی اور اسامہ کا یہ معاہدہ 1991 میں طے ہوا تھا کہ اسامہ سعودیہ چھوڑ کر کہیں اورچلاجائے تو اسے سعودی حکومت خاموشی سے امداد فراہم کرتی رہے گی شرط صرف یہ ہو گی کہ وہ سعودی عرب میں اپنے جہادی ایجنڈے کو فروغ نہیں دے گا۔ 1998 میں قندھار میں شہزادہ ترکی، پاکستانی آئی ایس آئی ، طالبان اور اسامہ کے درمیان ایک ملاقات میں یہ بات پھر طے پائی گئی کہ سعودی امداد طالبان کوملتی رہے گی اور اسامہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی نہی کیا جائے گا جب تک اسامہ اورطالبان اس جہادی ایجنڈے کو سعودی عرب سے دور رکھتے ہیں۔

چونکا دینے والے حصےمیں مصنف کہتاہےکہ 2002 جولائی کوشہزادہ احمد دل کے دورے کے باّعث انتقال کر گئے ان کی عمر صرف 43 سال تھی۔ دوسرے ہی دن شہزادہ سلطان بن فیصل بن ترکی تیز رفتار کار کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ایک ہفتے ہی بعد شہزادہ فہد بن ترکی بن سعود الکبیر ریاض کے قریب ایک ریگستان میں سفر کرتے ہوئے پیاس کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے۔ سات مہینے بعد فروری 2003 ائیرچیف مصحف علی میر ایک ناگہانی فضائی حادثے میں اپنی بیوی اور دوسرے ہائی کمان افسران کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ اس تمام لسٹ میں صرف شہزادہ ترکی الفیصل زندہ بچے کیونکہ مصنف کے بقول وہ اتنا کچھہ جانتے تھے کہ انہیں مارنا سعودیوں کے لیئے خطرناک تھا۔ انٹیلیجنس سے ہٹا کرانہیں برطانیہ میں سعودی سفیر کی حیثیت سے تعینات کردیا گیا، ساتھہ ہی انہیں کسی بھی مجرمانہ پراسیکیوشن سے خصوصی سفارتی استشناّ دیا گیا ہے۔

ان تمام اموات کی وجوہات کو نہ تو سعودی حکومت اورنہ ہی پاکستانی حکومت نے جانچنے کی کوشش کی۔ مصحف علی میرکے فضائی حادثے میں موسم اور پائلٹ کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔

اسی سلسلے میں نیشنل جیوگرافی کی ایک ڈاکومینٹری بھی دیکھی جو کہ ان مندرجات سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔



خداجانے کیا سچ ہے اور کیا فکشن -- لیکن یہ کچھہ حقائق میرے لیئے خاصے چونکا دینے والے تھے۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

 
طاھر's Avatar
طاھر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 458
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-01-12), ہادی (19-01-12), کنعان (19-01-12), پاکستانی (19-01-12), ھارون اعظم (21-01-12), محمد یاسرعلی (20-01-12), مرزا عامر (21-01-12), احمد نذیر (19-01-12), حیدر (19-01-12), راجہ اکرام (20-01-12), زارا (19-01-12), شمشاد احمد (21-01-12), عبدالقدوس (19-01-12), عبداللہ آدم (20-01-12)
پرانا 21-01-12, 08:26 AM   #16
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,682
کمائي: 52,664
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کتنی افسوس ناک بات ہے کہ ہم لوگ کفار کی باتوں پر جو وہ مسلمانوں کے ہی خلاف لکھتے ہیں آنکھیں بند کرکے یقین کر لیتے ہیں
اس کتاب میں جھوٹ زیادہ اور سچ کم ہی ہوگا کیونکہ اس میں طالبان، پاکستان اور سعودیہ حکومت کو ایک ہی مشن پر دیکھایا گیا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے یہ میں نہیں کہتا ساری دنیا جانتی ہے کہ پاک آرمی اور طالبان میں شدید ترین جانی دشمنی ہے ان دونوں کو ایک ثابت کرکے کفار پاکستان کا مورال کم کرنا چاہتے ہیں۔
ویکیلکس کا شوشہ کیا کم تھا جو اب اس پاگل مصنف کی ضرورت پیش آ گئی ہے؟؟؟؟خان صاحب
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-12, 08:36 AM   #17
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,682
کمائي: 52,664
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
امريکہ مسلمانوں اور عالم اسلام کے مدمقابل نہيں ہے۔
فواد صاب کسی پاگل کو جاکر بیوقوف بناؤ سب تمہاری طرح نہیں ہیں۔
امریکی دہشتگردوں کی موجودہ سبھی جنگیں مسلمانوں کے خلاف ہیں یہ امریکی دہشت کے ذریعے اپنا گندہ، بیہودہ نظام جمہوریت دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں مگر جو صحیح مسلم ہیں وہ ہمیشہ اس کے خلاف لکھتے، لڑتے رہیں گے ان شاءاللہ، کیونکہ کفار نے اپنے نظام کے قیام کی کوشش کرنی ہے اور ایک مسلم نے اللہ کے نازل کردہ نظام کے قیام کی کوشش کرنی ہے۔
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-01-12), ایکسٹو (21-01-12), سحر (21-01-12)
پرانا 21-01-12, 08:38 AM   #18
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس قسم کی دستاویزی فلمیں اور کتابیں ان کے پروپیگنڈے کا حصہ رہیں ہیں اور اب بھی استعمال ہوتی ہیں یہ کوئی اچنبھے والی بات نہیں۔ اور آپ اس کتاب میں‌جن باتوں‌پر چونک رہے ہیں اس قسم کے حالات اور کہانیاں سی آئی آے کے پروپیگنڈے کا حصہ ہوتی ہیں۔

میں‌اسکے علاوہ وہ تحقیقاتی فلمیں‌بھی دیکھ چُکا ہوں، جن میں یہودیوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔۔۔۔۔

یہ جو کچھ عراق میں کرچکے ہیں، اور جو کچھ فلسطین اور دیگر عرب ممالک میں‌9/11 سے پہلے کرتے ہیں وہ کوئی ڈھکی چُھپی بات نہیں اور ان سب میں‌لاکھوں‌مسلمان اور عیسائی عورتیں، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جنہیں‌موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا اور بموں اور آگ کے قالین بچھا دئے گئے۔
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
skjatala (21-01-12), محمد عاصم (21-01-12), مرزا عامر (21-01-12)
پرانا 21-01-12, 08:53 AM   #19
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 144
کمائي: 5,118
شکریہ: 156
98 مراسلہ میں 375 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور جہاں‌ تک اس بات کا تعلق ہے کہ امریکہ مسلمانوں‌کے مد مقابل نہیں، تو یہ بذات خود ایک امریکی پروپیگینڈا کرنے والے صاحب کے الفاظ ہیں‌اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
9/11 سے پہلے کے حالات اُٹھا کر دیکھ لئجئے، عرب سرزمین پر امریکی اور برطانوی مداخلتیں اور پھر ایک غیر قانونی ملک یعنی اسرائیل کو وہاں‌بنانے میں‌مدد فراہم کرنا اور عربوں اور دیگر مسلمانوں‌کا قتل عام جو آج تک جاری ہے جس میں‌عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کی کوئی پرواہ نہیں،

اور آج بھی اسرائیل کی دھشت گردیوں پر اسکی اندھی حمائیت اور اسکے ایٹمی قوت اور ایٹمی بموں سے پردہ پوشی وغیرہ۔۔۔۔۔

اور پھر ہماری سرحدوں‌پر ہندوستان کو فوجی سپورٹ اور افغانستان میں بھارتی فوج کو جگہ دینا اور ان کو وہاں‌دھشت گردی کے کیمپ قائم کرنے میں‌سپورٹ دینا اور بذات خود پاکستانی طالبان کی پشت پناہی اور پاکستان کے قبائلی علاقوں‌میں اندھا دھند بمباریاں۔۔۔

اور پاکستان میں جس طریقے سے سی آئی اے کی کاروائیاں جاری ہیں اور ریمنڈ ڈیوس سے متعلق واقعات میں جن افراد کے قتل ہوئے وہ سب کوئی ڈھکے چھُپے نہیں‌ہیں۔۔۔۔

اور پھر ایران سے خوامخواہ کی دشمنیاں اور آئے روز اُسے دھمکیاں‌دینا اور اسکے خلاف پروپیگنڈا اور نئی نئی پابندیاں عائید کرنا۔۔۔۔۔

عراق کی جنگ کے دوران تو بش صاحب خود یہ جملہ کہہ چکے تھے کہ یہ صلیبی جنگیں ہی ہیں۔۔۔۔۔

میں‌سوچتا ہوں‌ کہ ہمارے دشمنوں کے دوست، ہمارے دوست کیسے ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اللہ سبحان و تعالٰی نے قرآن پاک میں‌واضح‌طور پر بتا رکھا ہے کہ "یہود و نصارٰ کبھی تمہارے دوست نہیں‌ہوسکتے"

فواد صاحب یہاں‌تو بہت بڑے بڑے ثبوت موجود ہیں کہ امریکہ واقعی مسلمانوں‌کے خلاف ہی ہے، لوگوں‌ کو بے وقوف بنانا بند کر دیں اب
کیونکہ آپ لوگوں‌کے جوابات سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی اپنی کتنی عزت رہ گئی ہے ایسے پروپیگنڈے کر کرکے۔

ںام مسلمانوں‌والے رکھ لینے سے لوگ مسلمان نہیں ہوا کرتے۔ اور ان کے کرتوت انکی اصلیت واضح کر رہے ہوتے ہیں۔
Farrukh آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Farrukh کا شکریہ ادا کیا
skjatala (21-01-12), محمد عاصم (21-01-12), مرزا عامر (21-01-12), احمد نذیر (23-01-12)
پرانا 21-01-12, 02:48 PM   #20
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
قتل کرنے والے ، سعودی ہی ہو سکتے ہیں‌۔ اس لئے کہ پاکستان کے خلاف سعودی مہم بہت ہی ایڈونچرس ہے ۔
نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور امریکہ کے لیئے بھی ۔ کیونکہ لیڈی ڈیانا اور جون ایف کینڈی کے قتل میں بھی کسی سعودی کا ہی ہاتھ لگتا ہے۔
بھولے بادشاہو : یہ تعداد میں مختصر مگر طاقت میں طاقت ور ترین گروہ کے کام ہیں جو اسرائیل کو سپر پاور بنانے کے چکر میں ہیں ۔
کوئی بھی ان کے راستے میں رکاوٹ بننے کی زرا بھی کوشش کرے مار دیا جائے گا۔
یہ محض مسلمانوں کو بد نام کرنے کا چکر ہے ۔ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس واقعہ میں پاکستان کا ہاتھ ہے ۔
عمارتوں میں ڈائنامائیٹ فٹ کر کے جہازوں کو کنٹرول کے ذریعے بلڈنگیں گرا دی گئیں ۔ اور شاید پلانگ میں کوئی غلطی تھی کہ تیسری بلڈنگ خود بخود گر گئی ۔
دنیا کے وسائل پر قبضہ جمانے کے لیئے یہ گروہ کچھ بھی کر سکتا ہے چاہے انہیں اپنا صدر مارنا پڑے یا پھر امریکی عوام ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-01-12), محمد عاصم (21-01-12), ایکسٹو (21-01-12), احمد نذیر (23-01-12), طاھر (30-01-12), عبدالقدوس (21-01-12), عبداللہ آدم (22-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
To America State Department راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 4 06-08-11 01:29 AM
America at a Crossroads ایک دلچسپ ڈاکومنٹری shafresha فلمی دنیا 18 28-06-10 03:35 AM
FBI Report: Violence Against Women in America وجدان English Literature and Books 3 17-05-08 02:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger