واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

اس موضوع کے 192 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 2918 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-09, 11:24 PM  
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,210
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

صوبہ سرحد کے ضلع سوات سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حلیے سے طالبان معلوم ہونے والے افراد ایک لڑکی کو سرعام کوڑوں کی سزا دے رہے ہیں۔تاہم حکومت اور طالبان نے اس خاص واقعہ کی تردید کی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں خواتین کو کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

موبائل فون سے بنائی گئی یہ دو منٹ کی ویڈیو اب سرعام دستیاب ہے۔ ویڈیو میں سرخ جوڑے میں ملبوس ایک جوان سال لڑکی کو دکھایا گیا ہے جسے زمین پر الٹا لِٹاکر کوڑے مارے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ طالبان کے حُلیے میں ایک شخص لڑکی کو پشت پر کوڑے برسارہا ہے جبکہ ایک شخص اس کے پیروں اور دوسرے نے جسم کے اوپر کے حصے کو دبوچا ہوا ہے۔ اس موقع پر درجنوں افراد دائرے میں کھڑے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔

سزا دینے والے افراد آپس میں پشتو زبان میں بات کرتے ہیں اور لڑکی چیختی چلاتی پشتو میں فریاد کرتی ہے کہ ’میرے باپ کا توبہ ، میرے دادا کا توبہ آئندہ ایسا نہیں کرونگی۔‘ وہ شدت درد سے بار بار التجا کرتی ہے کہ ’خدا کے لیے کچھ صبر کرو‘ مگر مارنے والا شخص کہتا ہے کہ ’تم نے کہا تھا مجھے ماردو مگر اب تو میرے پاس چھری بھی نہیں ہے۔‘

پندرہ سے زائد کوڑے مارنے کے بعد وہ لوگ لڑکی کو چھوڑ دیتے ہیں اور اٹھتے ہی لڑکی شٹل کاک برقعہ میں ملبوس نظر آتی ہے۔ اس وقت ان میں سے بڑی داڑھی والا ایک شخص اس سے قریب واقع ایک کمرے میں لے جاتا ہے۔ چیخ و پکار اور باتوں سے وہ تقریباً بارہ سے سترہ سال کے درمیان کی عمر کی معلوم ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں دس کے قریب مقامی لوگوں سے رابطہ کیا گیا تو کافی مشکلات کے بعد انہوں نے صرف واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے کالا کلی میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگ بظاہر خوف کی وجہ سے مزید معلومات دینے سے انکار کررہے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکی کون ہے اور انہیں کس بات پر سزا دی جارہی ہے۔

طالبان ترجمان مسلم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خواتین کو کوڑے مارنے کی سزا کا واقعہ حالیہ دنوں میں پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے اس خاص واقعہ سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا البتہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امن معاہدے سے قبل مولانا فضل اللہ کے حکم پر خواتین کو سزائیں دی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو سرعام سزائیں نہیں دی گئیں بلکہ مولانا فضل اللہ نے حکم دیا تھا کہ خواتین کو جب بھی سزا دینی ہو تو انہیں کمرے کے اندر کوڑے مارے جائیں۔ مسلم خان کے بقول انہوں نے ماضی میں ایسی خواتین کو سزائیں دی ہے جو بقول ان کے گھر سے بھاگ گئی تھیں یا پھر انہیں مبینہ طور پر ' غیر اخلاقی حرکات' میں ملوث پایا گیا تھا۔

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر سید محمد جاوید سے بھی جب اس بابت رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس طالبان ترجمان مسلم خان کے مؤقف کی تائید کی اور کہا ممکن ہےماضی میں خواتین کو ایسی سزائیں دی گئی ہوں۔ان کے بقول امن معاہدے کے بعد طالبان نے اپنی نجی عدالتیں ختم کردی ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ واقعہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے پہلے یا بعد میں پیش آیا ہے لیکن یہ اس لحاظ بہت ہی سنگین واقعہ ہے کہ سوات میں ایک خاتون کو سرعام کوڑوں کی سزادی جارہی ہے۔اس سے قبل طالبان نے کئی دفعہ ان مرد حضرات کو لوگوں کے سامنے کوڑوں کی سزائیں دی تھیں جن پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔


اگر کسی کے پاس اصل ویڈیو ہو تو لگائیں۔۔۔۔ ویسے تالی بانوں کے حمائتی اس کے حق میں بھی کچھ نہی کچھ نکال لائیں گے۔۔۔

Last edited by منتظمین; 03-04-09 at 12:23 PM. وجہ: غیر مہذب الفاظ کی گنجائش ہمارے فورمز پر نہیں ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 8 صارفین نے چاچا کمال کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فاروق سرورخان (03-04-09), فرحان دانش (04-04-09), وسیم (04-04-09), Wahid Mahmood (15-11-09), yashaka (05-04-09), ام غزل (05-04-09), اسد لطیف (05-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 04-04-09, 03:41 PM   #61
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 1,946
کمائي: 30,084
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,668
961 مراسلہ میں 2,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
لیجیئے اس دہشت ناک منظر کی ویڈیو کا لنک حاضر ہے۔ اگر یہ لوگ طالبان نہیں نہیں‌بھی ہیں‌ تو بھی انھہیں‌ "طلابان" جیسے لوگوں کی حمایت/پشت پناھی ضرور حاصل ہے۔
خود "اَمرد" لڑکوں کے ساتھ منہ کالا کرنے والے دین کے نام نہاد ٹھیکیدار ایک لڑکی کو "شرعی" سزا دے رہے ہیں۔
"طلابان" کے نام نہاد قوانین مردہ باد۔

"اَمرد" کے ساتھ تو ہر جگہ ہی منہ کالا کیا جاتا ہے یہ صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک اور امت بلکے پورے بنی نوح انسان اس قبیح فعل میں ملوث پائے جاتےہیں( ہر ملک ہر قوم ہر مذہب کے لوگ(
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 03:47 PM   #62
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 1,946
کمائي: 30,084
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,668
961 مراسلہ میں 2,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
نہ عدالت، نہ پیشی، نہ شنوائی، نہ قوانین قرآنی اور نہ ہی قوانین انسانی۔ بس حیوانیت سے بھرپور تالی بانی ---
تالی بان : تالیاں‌بجانے والا زنخا ۔ کہ مردانہ وار مقابلہ سے عاری اور چھپ چھپ کر بزدلانہ حملوں‌ کا شائق ، تالی بان
برادرم سرور فاروق صاحب لگتا ہے آپ کو کھلم کھلا وار کرنے والے امریکی بہت پسند ہیں کوئی بات نہیں بھائی یہ تو دل کی مرضی ہے کر لو جو کچھ کر سکتے ہو، ، ، ، ،، ، ، ؟
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 03:59 PM   #63
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مراسلات: 4
کمائي: 113
شکریہ: 3
2 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
برادرم *ساجد*
1 ۔ کیا ویڈیو میں مقدمہ بھی دکھایا گیا ہے جس میں وکیلوں نے ثابت کیا کے لڑکی بے گناہ تھی ؟
2 ۔ان میں سے کتنے افراد کو جانتے ہو ۔ آپ کو کیا معلوم وہ اتھارٹی ہیں یا نہیں ؟
3 ۔ پاکستان میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی نجی جیلیں اور ٹارچر سیل سمیت نا جانے کیا کیا موجود ہے ذرا ذرا سی بات پر لوگوں کو جان سے ماردیا جاتا ہے بھری پنچائت میں عورتوں کی عزتوں کو پامال کیا جاتا ہے ان کو یہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسنے دی ؟



دیگر یہ کہ موضوع کو بحث برائے بحث بنانے کے بجائے اگر اس بات پر توجہ دی جائے کے اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے تو مناسب ہوگا
اور اگر یہاں ایکدوسرے پر کیچڑ اچھالنا مقصود ہے تو پھر کئے جائیے ہر قسم کی بات کون روکتا ہے آپ کو روکنے والے تو .....
اور اس کا تجزیہ دلائل کے ساتھ کرنا ہے تو آئیں بات کرلیتے ہیں
آپ کے مراسلے میں ہی آپ کے سوالات کا جواب موجود ہے لہذا میرے تبصرے کی ضرورت نہیں۔
ایک برائی کو دوسری برائی کے ارتکاب کی دلیل قرار دینے سے مثبت بحث و تجزیہ کا دروازہ تو بند ہو جاتا ہے۔ پھر میں جو بھی دلیل دوں ، بات "میں نا مانوں" پہ ہی اٹک جائے گی۔
قبل اس سے کہ ہم بحث میں پڑ کر اپنی جہالت کے پول کھولیں۔ کسی سیانے کی وہ بات یاد آ رہی ہے کہ "خاموشی ہماری جہالت پہ پردہ ڈال دیتی ہے"۔
میں نے تو خاموشی کا راستہ اختیار کر لیا ہے آپ چاہیں تو علم و حکمت کے موتی بکھیرتے رہئیے۔
*ساجد* آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 05:04 PM   #64
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 1,946
کمائي: 30,084
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,668
961 مراسلہ میں 2,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ رب العزت نے یہ سزا اس لیے رکھی ہے تاکہ انصاف ہوسکے اور کوئی اپنی طرف سے ظلم نہ کرے یہ سزائیں تو ظلم اور نا انصانی اور برائی کو روکنے کے لیے رکھی گئیں ہیں
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 05:59 PM   #65
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 562
کمائي: 4,805
شکریہ: 0
252 مراسلہ میں 477 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسافر مراسلہ دیکھیں
اللہ رب العزت نے یہ سزا اس لیے رکھی ہے تاکہ انصاف ہوسکے اور کوئی اپنی طرف سے ظلم نہ کرے یہ سزائیں تو ظلم اور نا انصانی اور برائی کو روکنے کے لیے رکھی گئیں ہیں
ہاں لیکن آجکل تو یہی سزائیں ظلم کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 06:17 PM   #66
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,228
کمائي: 139,240
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,440
5,845 مراسلہ میں 14,040 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮کوڑوں والی وڈیو جعلی ہے: طالبان‬
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ایکسٹو (04-04-09)
پرانا 04-04-09, 06:21 PM   #67
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 1,469
کمائي: 17,272
ميرا موڈ:
شکریہ: 861
663 مراسلہ میں 1,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
فرحان دانش کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فرحان دانش کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لڑکی کوکوڑے مارنا پاکستانیوں کے منہ پر طما نچہ مارنے کے مترادف ہیں
فرحان دانش آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (05-04-09)
پرانا 04-04-09, 07:16 PM   #68
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,228
کمائي: 139,240
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,440
5,845 مراسلہ میں 14,040 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

طمانچہ تو ڈرون حملے ہیں جو ایک کے بعد ایک امریکا کئے چلا جارہا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
مزمل فاروق (29-05-09)
پرانا 04-04-09, 07:23 PM   #69
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,228
کمائي: 139,240
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,440
5,845 مراسلہ میں 14,040 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہاں لڑکی کی مظلومیت سے زیادہ
طالبان کی مخالفت پر زور ہے
یہی اس ویڈیو کو ریلیز کرنے کا مقصد تھا

طلبان نے تردید کی ہے اس کی
کئی مرتبہ لیکن


پاکستان میں عورتوں پر مظالم میں چاروں صوبے شریک ہیں
سندھ میں تو کاری کے قبرستان تک ہیں
ہر مہینے یہاں 15 سے 20 واقعات ہوتے ہیں "اس میں وہ شامل نہیں جن کا ریکارڈ ہی نہیں ملتا "
پنجاب میں کئی مرتبہ خبر لگی ہے کہ عورتوں کو ننگا کرکے ان کے جلوس نکالے گئے پنچائت میں اجتماعی زیادتی کی بے شمار خبریں ہیں
بلوچستان میں ابھی کچھ دن پہلے 4 عورتوں کو زندہ دفن کیا گیا جس میں حکومت میں شامل لوگوں کے نام تھے

ان واقعات پر بھی اسی انداز میں میڈیا اپنا رنگ دکھاتا اور اسی طرح آپ لوگوں کے تبصرے ہوتے تو میں مانتا کہ واقعی آپ لوگوں میں جذبہ ہے لیکن ان واقعات پر خاموشی اور ایک نامعلوم ویڈیو پر اتنا ہنگامہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ انسانیت پر بات نہیں ہورہی بلکہ طالبان کے خلاف دل کی بھڑاس نکالی جارہی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 4 صارفین نے فیصل ناصر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
مون لائیٹ آفریدی (27-04-09), ایکسٹو (04-04-09), احمد بلال (24-04-09), عبداللہ حیدر (05-04-09)
پرانا 04-04-09, 07:39 PM   #70
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 40
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,022
ميرا موڈ:
شکریہ: 952
1,399 مراسلہ میں 3,860 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
لڑکی کوکوڑے مارنا پاکستانیوں کے منہ پر طما نچہ مارنے کے مترادف ہیں
بھائی -

جو ہوا وہ غلط ضرور ہے لیکن سوال وہی ہے کہ اس کو اتنا اچھالا کیوں جا رہا ہے؟ اس سے فائدہ اٹھا کون رہا ہے؟

اس طمانچے کے بارے میں کیاخیال ہے ؟



والسلام
طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 5 صارفین نے طاھر کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
فیصل ناصر (04-04-09), منتظمین (04-04-09), مزمل فاروق (29-05-09), ام غزل (05-04-09), عبداللہ حیدر (05-04-09)
پرانا 04-04-09, 07:58 PM   #71
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 504
کمائي: 6,940
شکریہ: 154
268 مراسلہ میں 483 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
اس سوال کا جواب تو میں بھی چاہوں گی۔
عورت کو خدا نے ماں، بہن، بیٹی، بیوی، دادی اور پوتی کے روپ میں‌ عزّت دی ہے۔ چونکہ عام لوگوں اور مہذّب لوگوں میں ایسی کوئی حرکت دیکھنے کے بعد کہ عورت کو پیٹا جا رہا ہے فورا" اسکے لئے ہمدردی اور سزا دینے والوں کے لئے غصّے کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ عام لوگوں کو چونکہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ واسطہ نہیں‌ ہوتا اور صرف کتابوں یا عکس میں ڈاکوؤں وغیرہ کو دیکھتے ہیں۔ اگر کسی بے حیا عورت کی دیدہ دلیری اور اسکی بے شرمی کی باتوں‌ اور اداؤں‌کا جائزہ لیا جائے تو انسانیّت کی ایسی گری صورت کا اندازہ تب ہی ہو جاتا ہے۔ اُس وقت عام آدمی کا اس کو کچّا چبانے کو دل جی چاہتا ہے۔
عیسوی 1969 تک موجودہ ضلع چترال ایک الگ ریاست تھی جس میں شرعی قانون لاگو تھا۔ کسی کے گھر میں زبردستی گھُسنے والے کی سزا ڈاکو کی سزا ہے جو قانون میں مارنا ہی ہے۔ سُنا ہے کہ چترال کے قصبے کے ایک قریبی گاؤں میں‌ ایک بوڑھا اور بُڑھیا اکیلے رہتے تھے جنکی کوئی اولاد نہ تھی۔ جوان انکا کوئی لحاظ نہیں‌کرتے تھے اور اُنکے میوے وغیرہ کی فصل کھا جاتے تھے۔ گرمیوں‌کی شروعات میں وہاں خوبانی پکتی ہے۔ ایک دفعہ بوڑھے نے دیکھا تو کچھ معلوم لوگ اسکی خوبانی کے درخت پر جو اسکے صحن میں‌تھی چڑھے ہوئے تھے اور خوبانی کھا رہے تھے۔ بوڑھے نے انکو دھتکارا مگر ان پر کوئی اثر نہ ہوا تو اس کو بے غیرتی محسوس ہوئی اور شکایت لے کر بادشاہ کے پاس گیا کہ اب تو میرے صحن میں بھی اُترنے لگے ہیں۔ بادشاہ نے واقعے کا جائزہ لینے کے بعد بوڑھے سے پوچھا کہ کیا وہ بندوق رکھتا ہے اُس کی نفی کے جواب پر بادشاہ نے اس کو سرکاری بندوق جاری کر دی کہ صحن میں اُترنے والوں کو مارے۔ اگلی صبح جبکہ کُچھ احمق اسی طرح درخت پر چڑھ کر میوہ کھا رہے تھے بوڑھے نے اُن کو ایک مرتبہ کہا مگر انکے مذاق اُڑانے پر اُونچی شاخ والے کو نشانہ بنایا۔ اب اگر اسکی عکسبندی جاری کی جائے تو آپ لوگ یوں ہی بُرا مانیں کہ خوبانی کھاتے مارا ہے بے وقوف بوڑھے نے۔
میں نے ایک مرتبہ کراچی میں صوبہ سرحد کی ایک عورت دیکھی جو کسی فنّی تعلیم کے بہانے کراچی میں رہتی تھی۔ میں وہاں اپنے ایک جاننے والے کی دوکان میں‌بیٹھا تھا جبکہ دوسرا دوکاندار اور ساتھ ایک سندھی میاں صاحب بیٹھا تھا۔ اس دوکاندار نے میری طرف کُچھ اشارہ کیا تو وہ عورت اُس دن چلی گئی اور اگلے دن ایسے موقعہ پر آئی کہ دوکاندار نہیں تھا میں اور سندھی میاں بیٹھے تھے۔ یہ عورت کُچھ شوخیاں دکھانے لگی تو میں‌نے اس سے کہا کہ تم گھر میں یہ بتا کر کہ میں کُچھ سیکھ رہی ہوں یہاں بازاروں‌میں پھر رہی ہو۔ اس بات کے جواب میں اس عورت نے مُجھے کافی سُنائیں جنکا دوسرے جواب کے بعد میں خاموش ہو کر صرف سُنتا رہا کیونکہ وہ میدان میں اُتری ہوئی تھی۔ اُسکے جانے کے بعد سندھی میاں صاحب نے مُجھے کہا کہ یار ان لوگوں کے ساتھ ویسے ہی اپنی بات ضائع کرتے ہو، یہ بات کی حد سے نکلے ہوئے لوگ ہیں۔
یہ سب بات یہاں اس لئے کرنی پڑی کہ تال برابر ہو گئی ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے محمد الیاس کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
منتظمین (04-04-09), سعود (17-04-09)
پرانا 04-04-09, 08:22 PM   #72
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,097
کمائي: 59,916
شکریہ: 9,816
2,962 مراسلہ میں 7,209 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مگر تحریک طالبان کے نمائندے نے جیو ٹی وی سے کہا ہے کے یہ واقعہ جند "طلا بان" کا ذاتی فعل ہے اور اگر وہ لڑکی ہمارے "ہاتھ" آتی تو ہم اُسے "رجم" کی شرعی سزا دیتے۔
ویڈیو ایڈیٹنگ سے واقفیت کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کے یہ ویڈیو "جعلی" نہیں‌ہے، البتہ "طلا بان" کا بیان "جعلی" ہوسکتا ہے۔
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 08:30 PM   #73
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,097
کمائي: 59,916
شکریہ: 9,816
2,962 مراسلہ میں 7,209 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
میں نے ایک مرتبہ کراچی میں صوبہ سرحد کی ایک عورت دیکھی جو کسی فنّی تعلیم کے بہانے کراچی میں رہتی تھی۔ میں وہاں اپنے ایک جاننے والے کی دوکان میں‌بیٹھا تھا جبکہ دوسرا دوکاندار اور ساتھ ایک سندھی میاں صاحب بیٹھا تھا۔ اس دوکاندار نے میری طرف کُچھ اشارہ کیا تو وہ عورت اُس دن چلی گئی اور اگلے دن ایسے موقعہ پر آئی کہ دوکاندار نہیں تھا میں اور سندھی میاں بیٹھے تھے۔ یہ عورت کُچھ شوخیاں دکھانے لگی تو میں‌نے اس سے کہا کہ تم گھر میں یہ بتا کر کہ میں کُچھ سیکھ رہی ہوں یہاں بازاروں‌میں پھر رہی ہو۔ اس بات کے جواب میں اس عورت نے مُجھے کافی سُنائیں جنکا دوسرے جواب کے بعد میں خاموش ہو کر صرف سُنتا رہا کیونکہ وہ میدان میں اُتری ہوئی تھی۔ اُسکے جانے کے بعد سندھی میاں صاحب نے مُجھے کہا کہ یار ان لوگوں کے ساتھ ویسے ہی اپنی بات ضائع کرتے ہو، یہ بات کی حد سے نکلے ہوئے لوگ ہیں۔
یہ سب بات یہاں اس لئے کرنی پڑی کہ تال برابر ہو گئی ہے۔
میں آپ کو اپنی ذاتی تجربے کی بنیاد پر درجنوں "مذھبی" شخصیات کے ایسے گھناؤنے روپ دیکھا سکتا ہوں کے لوگ (آپ نہیں) کانوں کو ہاتھ لگائیں اور اُن کا اعتبار مذھب و شریعت سے ہی اُٹھ جائے۔ مگر صرف یہ سوچتا ہوں کے جب اللہ نے اُن کا پردہ رکھا ہے تو میں کون ہوتا ہوں اُن کا پردہ فاش کرنے والے۔ اللہ ہم سب کے گناھوں کا پردہ رکھے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔
لہذا آپ کے بیان کردہ واقعہ کو دلیل بنا کر خواتین کے کردار پر اُنگلی نہیں اُٹھائی جاسکتی۔ زرا بازار حسن کی لڑکیوں کی ذاتی زندگی کو کھنگالیئے تقریبا ہر واقعہ کے پیچھے ایک "خود دار" مرد کا ہاتھ ہی نظر آئے گا۔
مردہ باد، مردہ باد، طلا بان کی ذھنیت والے مردہ باد
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (05-04-09)
پرانا 04-04-09, 08:43 PM   #74
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,097
کمائي: 59,916
شکریہ: 9,816
2,962 مراسلہ میں 7,209 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاھین مراسلہ دیکھیں
ویسے ایسی ویڈیوز شئر کرنا کسی عقل مند کا کام نہیں ، بغیر تصد یق کیے ، یہ اسلام کو بدنام کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں اور سبحانہ اللہ یو ٹیوب‌کو تو عقل آگی کے انھوں‌نے ویڈیو ہٹا دی پر پتا نہیں‌ہمارے بھائیوں‌کو کب آئی گی جو اس تھریڈ‌کو ہٹا دیں کیوں‌کہ یہ اسلام سے نفرت کا بائث بھی بن سکتا ہے (اللہ معاف کرے(
یوٹیوبکو عقل نہیں آ گئی حکومت پاکستان کے "درخواست" کرنے پر یہ ہوا ہے۔ مگر اب پچھتاوے کیا ہوت، جب چریا چُک گئیں‌کھیت۔
حقائق سے منہ چھپانا "شتر مُرغ؛ کی فطرت تو ہو سکتی ہے مگر کسی سیلم العقل انسان کی نہیں۔
یہ لاگ اگر "طلا بان" نہی‌تو کم از کم "پشتوں مسلمان پاکستانی" تو ہیں ہی نا؟

Last edited by shafresha; 04-04-09 at 08:45 PM.
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (05-04-09)
پرانا 04-04-09, 08:48 PM   #75
ذیلی ناظم

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 8,228
کمائي: 139,240
ميرا موڈ:
شکریہ: 13,440
5,845 مراسلہ میں 14,040 بارشکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں فیصل ناصر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یو ٹیوب پر تو بہت ویڈیو ہیں
ایک خاص پر زور کیوں آگیا اچانک

ہر میڈیا بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے

اپنے سوال کے جواب کا ابھی تک منتظر ہوں

طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
girl, images, واقعات, لوگ, لڑکی, موقع, ممکن, معلوم, ایٹم بم, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, حکم, حضرات, خواتین, خان, داڑھی, سال, شخص, طالبان, عورت, صوبہ, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلال مشرف. . . تمہارے باپ . . مشرف کے کارنامے پیاسا عمومی بحث 5 29-08-08 04:17 PM
رشدی لعنتی کے لیے ’بیسٹ آف بُکر‘ Real_Light خبریں 6 01-08-08 08:34 PM
ھوتا ھے شب و روز تماشہ لوگوں کے آگے Real_Light خبریں 0 27-07-08 02:36 PM
منتخب نمائندوں کے کارنامے منتظمین سیاست 1 11-03-08 06:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger