واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


[COLOR="Magenta"][CENTER][B][SIZE="5"] کھیل کی خبریں[/SIZE][/B][/CENTER][/COLOR]

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-09-08, 04:06 PM   #1
[COLOR="Magenta"][CENTER][B][SIZE="5"] کھیل کی خبریں[/SIZE][/B][/CENTER][/COLOR]
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 29-09-08, 04:06 PM

کھیل کی خبریں


پاکستان کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے کینیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

نیروبی(پاک نیٹ)پاکستان کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم نے کینیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں ایک سو دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔نیروبی جیم خانہ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس مہمان ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کرکٹ اکیڈمی ٹیم نے راحیل مجید کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچاس رنز بنائے ۔راحیل مجید نے چودہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو بارہ رنز کی اننگز کھیلی ۔خرم منظور نے انسٹھ رنز اسکور کئے ۔لیمیک اونینگو نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں کینیا کی ٹیم سینتیس ویں اوور میں ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔جیمی کماندے انتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے ۔یاسر شاہ نے تین اور راحیل مجید نے دو وکٹیں حاصل کی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ ‘ تربیتی کیمپ ختم ‘ ٹیم کل روانہ ہوگی

کراچی(پاک نیٹ )ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں ختم ہوگیا۔ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں فزیکل ایکسرسائز اور شام کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔قومی ٹیم کے چیف کوچ جہانگیر بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں پنالٹی کارنر سمیت ہر شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہے، کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے، ان سے جرمنی میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کسی چیلنج سے کم نہیں جہاں عالمی چیمپئن جرمنی سمیت مضبوط ٹیموں سے مقابلہ ہونا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے کپتان شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ وہ بیجنگ اولمپکس کی ناکامی کو بھلا کر ایک نئے جوش وجذبے کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہترین کامبینیشن کے ساتھ وہ مخالف ٹیموں کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے۔ اٹھارہ کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز سمیت قومی ٹیم چار ملکی ٹورنانٹ میں شرکت کے لئے منگل کی صبح کراچی سے ہیمبرگ روانہ ہوگی۔سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والے سہ روزہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم تین اکتوبر کو بیلجیئم‘ چار اکتوبر کو ملائیشیا اور پانچ اکتوبر کو میزبان جرمنی سے مقابلہ کرے گی۔بیجنگ اولمپکس میں ناکامی کے بعد نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم اپنے پہلے امتحان میں کیا نتائج دیتی ہے ،اس بات کا فیصلہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مشروط ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ ‘اسکواڈ کا اعلان چھ اکتوبر کو ہو گا

لاہور(پاک نیٹ )ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے چار ملکی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پندرہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان چھ اکتوبر کو کیا جائے گا۔یہ بات قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر سلیم جعفر نے نجی ٹی وی کو بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی چار اکتوبر سے شروع ہونے والے قومی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں تمام کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اورچھ اکتوبر کو حتمی اسکواڈ کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ فاسٹ باﺅلر شعیب اختر ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں، اس لئے انہیں بھی ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے حتمی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ سلیم جعفر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کیلئے بہترین اور متوازن ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 241
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
J.S (29-09-08)
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, مقابلہ, مجید, امتحان, بہترین, جیت, روزہ, شاندار, شام, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" مژگان فیشن اور بیوٹی ٹپس 29 01-01-12 02:34 AM
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger