واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: آؤ۔ ۔ ۔ ! ملک کے گلی کوچوں ، چوکوں چوراہوں سے ملک کو بچانے کی تحریک شروع کریں۔ افتخار محمد چوہدری کی اپیل :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 11:39 AM   #1
::: آؤ۔ ۔ ۔ ! ملک کے گلی کوچوں ، چوکوں چوراہوں سے ملک کو بچانے کی تحریک شروع کریں۔ افتخار محمد چوہدری کی اپیل :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 18-12-07, 11:39 AM

::: آؤ۔ ۔ ۔ ! ملک کے گلی کوچوں ، چوکوں چوراہوں سے ملک کو بچانے کی تحریک شروع کریں۔ افتخار محمد چوہدری کی اپیل :::

ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اندھا قانون ہے

چوراہوں پر لاشے گر رہے ہیں ملک ہم سے قربانی مانگ رہاہے

پولیس تشدد ہمارے حوصلے اور جدوجہد کو دبا نہیں سکتا

آؤ ہم نے 1973ء کا آئین ، قانون و انصاف کی بالادستی کیلئے باہر نکلیں

پولیس ملک کو بچانے کے بجائے میڈیا کے نمائندوں ، وکلاء اورججز کو پکڑنے میں مصروف ہے

معزول چیف جسٹس کی ساتھی وکیل کے ذریعے قوم سے اپیل

اسلام آباد ۔معزول چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آؤ! ملک کے گلی کوچوں ، چوکوں چوراہوں سے ملک کو بچانے ،1973ء کے آئین کو اپنی اصل روح کے ساتھ بحال کرنے اور انصاف و قانون کی بالادستی کی تحریک کا آغاز کریں ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تشدد ہمارے حوصلے اور جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اندھا قانون ہے ، چوراہوں پر لاشے گر رہے ہیں ، ملک ہم سے قربانی مانگ رہاہے ۔ انہوں نے یہ اپیل قوم سے آج پیر کو اپنے ساتھی وکیل کے ذریعے ایک ای میل پیغام کے ذریعے کی ہے۔ اپنی اپیل میں معزول چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وکلاء برادری ، سول سوسائٹی ، میڈیا اور سولہ کروڑ عوام سے اپیل کی ہے کہ اس وقت ملک ہم سے قربانی مانگ رہاہے ۔ یہ دھرتی بربریت ، تشدد اور بدامنی کی آماجگاہ چکی ہے ۔ آئے روز ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں ، گلی کوچوں ، چوراہوں میں لاشے گر رہے ہیں ۔

ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اندھا قانون ہے ، یہا ں کوئی قانون نہیں ، یہاں کوئی آئین نہیں ۔ ایسے میں یہ ملک ، یہ دھرتی ہم سے قربانی مانگ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت اس ملک میں جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک قانون و انصاف اور 1973ء کا آئین اپنی اصل روح کے ساتھ بحال نہیں ہو جاتا ۔ افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ اس جدوجہد میں ہمیں پولیس تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے لیکن یہ تشددہمیں اپنی جدوجہد سے نہیں روک سکتا اور نہ ہی ہمارے حوصلے پست کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ پولیس کی طرف سے اس طرح پر امن احتجاجی مظاہرین پر تشد دکھلی بربریت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے اور انہیں آزادی اظہار رائے کا یہ حق 1973ء کے آئین نے دے رکھا ہے ۔ معزول چیف جسٹس نے ملک کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ ایک ہفتے میں ہی کوئٹہ ، نوشہرہ اورکوہاٹ میں خود کش حملوں میں متعدد افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں لیکن افسوس اس بات کاہے کہ ملک کے حالات کو ٹھیک کرنے کے بجائے پولیس اور امن و امان برقرار رکھنے والے دیگر ادارے اسی انصاف و قانون کیلئے آواز اٹھانے والے خواتین ، مرد ، طلبہ ، وکلاء اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو گرفتار کرنے پر معمور ہیں ۔ یہاں چیف جسٹس اور ججوں اور وکلاء کو گرفتار کرنے کیلئے امن وامان برقرار رکھنے والے اداروں اور پولیس کے سینکڑوں اہلکارتو تعینات ہیں لیکن دوسری جانب ان کے قبضے سے ایسے لوگ فرار ہو رہے ہیں جو انتہائی مطلوب ہوتے ہیں لیکن ان کے پہرے کیلئے صرف دو یا تین سپاہی تعینات کئے جاتے ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ یہ حکومت کا انتہائی افسوس ناک اقدام ہے جس سے اس کی کمزوری اور خوف واضح نظر آتا ہے انہوں نے سوال کیاکہ آج بھی ملک میں ایسی ہی صورتحال ہے جو پہلے تھی توکیا مارشل لاء اور نام نہاد ایمر جنسی ختم ہو گئی ہے؟

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 377
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابو کاشان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-10-10), ھارون اعظم (16-10-10), مرزا عامر (16-10-10), جاویداسد (16-10-10)
پرانا 16-10-10, 02:14 AM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,437
شکریہ: 15,089
4,230 مراسلہ میں 12,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب پھر اس کی نوبت آرہی ہے شاید۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-10-10), مرزا عامر (16-10-10)
جواب

Tags
color, کوئٹہ, پاکستان, لوگ, نظر, موجودہ, آج, آرہی, جس کی لاٹھی اس کی بھینس, خواتین, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فقط الجھی ذلفوں کا اسیر ہوں میںفقط The Great شعر و شاعری 2 20-09-09 10:34 PM
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:01 PM
7 ملکوں کے خفیہ اداروں نے بے نظیرکے قتل سے متعلق معلومات جمع کرنا شروع کردیں ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 09:32 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 11:50 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger