واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئندہ حکومت مسلم لیگ کی ہی بنے گی،فضل الرحمن سے پنجاب میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،پرویزالٰہی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-07, 02:37 PM   #1
آئندہ حکومت مسلم لیگ کی ہی بنے گی،فضل الرحمن سے پنجاب میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،پرویزالٰہی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 03-12-07, 02:37 PM

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ہوم ورک مکمل نہیں ہے، وہ پانچ سال عوام کی خدمت کرنے والے امیدواروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پنجاب کے کئی اضلاع میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا ایک بھی امیدوار نہیں، آئندہ حکومت ق لیگ کی ہی بنے گی، صوبائی اسمبلی کیلئے ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کی حتمی فہرست پیر کو جاری کردی جائے گی، سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو رہی ہے۔ وہ اتوار کے روز یہاں ظہور الٰہی روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ دوسری جانب ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف وطن واپس آ کر ٹھس ہوگئے ہیں اور الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہیں، دونوں کی واپسی سے ان کی مقبولیت کم ہوگئی ہے جس کا فائدہ ق لیگ کو ہوگا۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انتخابات کے اعلان سے قبل اپوزیشن کا یہ مطالبہ تھا کہ ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں جونہی انتخابات کا اعلان ہوا تو صدر مشرف کے وردی اتارنے کا ایشو سامنے آیا اور جب صدر کے وردی اتارنے کا مسئلہ حل ہونے کے ساتھ 16دسمبر کو ایمرجنسی اٹھانے کا اعلان بھی ہو چکا ہے تو اب اپوزیشن کی طرف سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1985ء کے انتخابات میں جن پارٹیوں نے حصہ نہیں لیا تھا وہ کم از کم دس سال تک انتخابی میدان سے باہر رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر صوبہ بھر میں کلین سویپ کرے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 8جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں سرحد، بلوچستان اور سندھ میں بھی (ق) لیگ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو پرانا ریکارڈ اسٹڈی کر رہی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ دھاندلی کا کوئی پرانا ریکارڈ نکالیں ۔ انہوں نے کہا انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ بلدیاتی اداروں کی معطلی کے بارے میں اطلاعات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو مزید ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز ریلیز کرنے سے روکا گیا ہے جب کہ وہ بدستور کام کرتے رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ق لیگ پنجاب سمیت ملک بھر سے دو تہائی اکثریت سے نشستیں حاصل کرے گی ۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ پنجاب میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے ۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے واپس آنے سے ان کی مقبولیت کم ہوگئی ہے جس کا فائدہ ق لیگ کو ہوگا۔ نمائندہ جنگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اپنی رہائش گاہ پر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے اجلاس سے بات چیت کر رہے تھے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہماری نیت نیک اور صاف ہے اور ہم اپنا ہر وعدہ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پچھلی دفعہ میں نے بھکر سے الیکشن لڑا تھا اور وہاں نہ جانے کے باوجود سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اہل سیالکوٹ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بڑی خلوص نیت اور محبت سے مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی۔ میں انفرادی طور پر قومی اسمبلی کے حلقہ 112 کے عوام سے رابطہ رکھوں گا اور ان کے مسائل کے حل اور یہاں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے بھرپور توجہ دی جائیگی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 372
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نواز شریف, مکمل, مقابلہ, محبت, مسائل, اعلیٰ, جواب, حل, سال, صوبہ, صوبائی, صاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نواز شریف کا امین فہیم سے رابطہ، سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:57 AM
ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ انکی ناکامی کاثبوت ہے،درانی عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:51 AM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:38 PM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:27 AM
فضل الرحمن سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی ہے،امین فہیم خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger