واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئندہ وزیر اعظم کافیصلہ پارٹی کرے گی،کسی کو ڈاکٹر قدیر سے تفتیش نہیں کرنے دینگے،شوکت عزیز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 09:48 AM   #1
آئندہ وزیر اعظم کافیصلہ پارٹی کرے گی،کسی کو ڈاکٹر قدیر سے تفتیش نہیں کرنے دینگے،شوکت عزیز
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 27-10-07, 09:48 AM

آئندہ وزیر اعظم کافیصلہ پارٹی کرے گی،کسی کو ڈاکٹر قدیر سے تفتیش نہیں کرنے دینگے،شوکت عزیز

وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی ماحول بہتر بنایا جارہا ہے، 60 سال میں پہلی بار کوئی حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے، ملکی خزانہ بھر دیا ہے، اس کا غلط استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا، ڈاکٹر قدیر خان نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، کسی کو ان سے تفتیش نہیں کرنے دیں گے، آئندہ وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی، محنت کش اور مزدور ملک کی جان اور شان ہیں ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ جمعہ کو یہاں ریلوے کیرج فیکٹری میں نئی ٹرین ” بھمبور ایکسپریس “ کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انہوں نے ریلوے فیکٹری کے ملازمین کیلئے 5ہزار روپے الاؤنس کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایک انقلاب آیا ہے، نئی ٹرینیں چلی ہیں اور ای ٹیکٹنگ کانظام شروع کیا گیا ہے، دو رویہ ٹریک کا افتتاح ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 سال پہلے جب صدر مشرف برسراقتدار آئے تھے تو پاکستان کو ایک ناکام ریاست قرار دیا جارہا تھا۔ اس وقت خزانہ خالی تھا لیکن ہم نے اپنی بہتر پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے ملکی خزانے کو بھر دیا ہے اور اس وقت تک تمام ڈیمانڈز پوری کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کی حفاظت کی جائے گی اور کسی کو بھی ان سے تفتیش یا ان تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایٹمی اثاثے اپنے دفاع کیلئے ہیں، پاکستان کی عزت اور بقا کی حفاظت ہم پر فرض ہے جس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہترسیاسی ماحول پیدا کیاجائے، عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا چاہئے اور وہ ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کے لئے کام کررہے ہوں اس سے ملک مزید ترقی کرے گا۔ بعد ازاں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم کون ہوگا اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ہی کرے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ریلوے کیرج فیکٹری کے ملازمین کو پانچ پانچ ہزار روپے کا خصوصی الاؤنس دینے کا بھی کیا۔قبل ازیں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھمبورایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی تک کا کرایہ555 روپے اور برتھ کے ساتھ 580 روپے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ریلوے نے ریکارڈ ترقی کی ہے اور جب سے میں نے ریلوے کا قلمدان سنبھالا ہے آج 24 ویں ٹرین کا افتتاح ہورہا ہے اس کے علاوہ 10 فریٹ ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی مسافر ٹرینوں کی چھت پر بیٹھ کر سفر نہیں کرے گا اگر ایسا ہوا تواسٹیشن ماسٹر کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم نے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اورا سکیل بڑھا دیئے ہیں۔60 سال میں یہاں پر سیاست ہی ہوتی رہی ہے، ہم نے پہلی بار کام کیا ہے۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 406
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کراچی, پاکستان, ڈاکٹر قدیر, ڈاکٹر قدیر خان, وزیر, وزیراعظم, قدیر خان, موقع, موجودہ, آج, جواب, خلاف, خان, خصوصی, سفر, سیاست, سال, عزیز, عزت, صحافیوں, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور:نوازشریف کے قریبی عزیز سہیل ضیاء بٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار گلاب خان خبریں 1 02-09-10 12:24 PM
سرگودھا:عزیز بھٹی ٹاوٴن میں چھاپہ، 5غیر ملکی باشندے گرفتار، تفتیش برآئے ممکنہ دہشت گردی گوہر خبریں 0 10-12-09 12:43 AM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:46 AM
برسراقتدار آنے والی کسی بھی پارٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:49 AM
سوات،سیکورٹی فورسز کی طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری،چار باغ،مٹہ میں پیش قدمی عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger