واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئندہ کیلئے کاروباری لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، صدیق میمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:40 AM   #1
آئندہ کیلئے کاروباری لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، صدیق میمن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:40 AM

آئندہ کیلئے کاروباری لائحہ عمل کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، صدیق میمن



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلکچوئلز فورم (پی بی آئی ایف) کے صدر میاں زاہد حسین نے صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف اور نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو سے اپیل کی ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے تاکہ ملکی معیشت کی ترقی کو برقرار رکھنے اور پیداواری لاگت میں بڑھتے ہوئے اضافے کی روک تھام کی جاسکے میاں زاہد حسین نے کہا کہ صنعتی اور تجارتی صارفین پر گیس کی قیمتوں میں یکم جنوری سے 5.25 فیصد سے 10 فیصد اضافے کے احکامات پر فوری طور پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی ترقی کو دھچکا لگا ہے اور موجودہ حالات میں ملکی معیشت اس نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گیس کی پیداوارمقامی ہے اوراس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ سے منسلک کرنا سراسر زیادتی ہے سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کے لئے گیس کی قیمتوں میں 10/فیصد اضافے کے رد عمل کے طور پر سی این جی کی قیمت ڈھائی روپے فی کلو بڑھ گئی ہے جس کے باعث مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت کو ملک میں انرجی سیکٹر کے لئے طویل مدتی پالیسی تشکیل دیتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا کیونکہ ملک میں بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کے باعث مستقبل کی سرمایہ کاری بھی خطرے میں پڑ گئی ہے میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی گیس کی طلب کے مقابلے میں گیس کے موجودہ ذخائر ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی گیس کی کھپت 2006 کے دوران 2.5 ٹی سی ایف ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ملک میں گیس کی طلب 7 سے 8/فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 16/کروڑ افراد پر مشتمل ہے جو کہ بجلی اور گیس کی پیداوار کے حوالے سے بڑی مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو اس ریجن میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرسکتی ہے جس کے لئے حکومت کو اپنے قریبی ممالک اور خاص طور پر ایران سے تعلقات کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے بزنس کمیونٹی تعاون کے لئے تیار ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 345
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, پاکستان, وزیر, نظر, مہنگائی, موجودہ, منصوبہ, آبادی, ایران, صارفین, صدیق, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چاند کے خوبصورت مناظر ابو عمار دلچسپ اور عجیب 13 21-06-11 07:09 PM
خوبصورت جانور خوبصورت پوز دیتے ہوئے ۔۔۔۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 23 06-06-11 11:18 PM
یہی قصور ھے میرا کہ بے قصور ھوں میں۔۔۔ چاند شعر و شاعری 3 19-12-10 12:52 AM
مصور منصوراے کا سوئم آج ہوگا عبدالقدوس خبریں 2 20-10-10 03:40 PM
بے قصور وں کو گرفتار کرانے والا بے قصور ۔۔۔ جاویداسد خبریں 0 18-10-10 10:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger