واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئینی پیکج میں 58 ٹو بی کا خاتمہ بھی شامل ہے، جنرل اسلم بیگ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 09:15 AM   #1
آئینی پیکج میں 58 ٹو بی کا خاتمہ بھی شامل ہے، جنرل اسلم بیگ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 14-04-08, 09:15 AM

آئینی پیکج میں 58 ٹو بی کا خاتمہ بھی شامل ہے، جنرل اسلم بیگ
کراچی ( ٹی وی رپورٹ ) پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ ایک آئینی پیکج آنے والا ہے جس میں 58 ٹو بی کا خاتمہ بھی شامل ہے،صدر سے حکومت توڑنے کے اختیارات واپس لے لیے جائیں گے اور حکومت ٹوٹنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، صدر کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔جنرل مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں دوریاں جلد ختم ہوں گی اور دونوں پارٹیاں مل کر نہ صرف صوبے میں حکومت بنائیں گے بلکہ مرکز میں بھی حکومت سازی کے عمل میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میاں نوازشریف کے تحفظات بھی ختم ہوں گے کیوں کہ ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت وقت کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر داخلہ جنرل (ر) نصیر اللہ خان بابر نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کو مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملوث کردیا گیا تھا، تاہم ان کا دامن صاف تھا۔ نہ شعیب سڈل قتل میں ملوث تھے نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی کردار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے واقعہ میں آئی ایس آئی ملوث تھی۔ ماورائے عدالت قتل بھی شعیب سڈل کے خلاف ایک الزام ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد نے کہا کہ نو متعین آئی جی سندھ شعیب سڈل کی تعیناتی پر نہ صرف ہمارے عہدیداروں اور کارکنوں بلکہ شہدا ء کے لواحقین کے بھی بہت تحفظات ہیں، سلیم شہزاد نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ گذشتہ دور میں حکومت میں شامل ہونے کے باوجود ایم کیو ایم نے شعیب سڈل کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے صدر پرویز سے کیوں درخواست نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام ” میرے مطابق “ میں ڈاکٹر شاہد مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نصیراللہ بابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کا قتل ایجنسیوں نے کرایا تھا ۔ مرتضیٰ بھٹو کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ70 کلفٹن میں داخل نہیں ہوں گے۔ ورنہ بیگم صاحبہ کے قتل کا بھی خطرہ موجود تھا۔ میں نے1989ء میں ایک کمیشن تشکیل دیا تھا تاکہ آئی ایس آئی کے خلاف تحقیقات ہوں اور عوام کے سامنے حقائق آئیں، لیکن مجھ پر دباؤ ڈالا گیا تاکہ یہ انکوائری ختم ہوجائے جو بعد میں ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ حکومت میں شامل ہوجائے تاکہ کراچی میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ نصیر اللہ بابر نے ایم کیو ایم کے اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے پر تنقید کی ، انہوں نے زور دیا کہ الطاف حسین کو وطن واپس آکراپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ اگر ایم کیو ایم (ق) لیگ کے جھانسے میں آگئی تو حقیقی امن کی توقع نہ رکھی جائے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سلیم شہزاد نے سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم میں ممکنہ تصادم کے سوال پر کہا کہ اتوار کی پریس کانفرنس میں ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود ایم کیو ایم تعمیری کردار ادا کرے گی۔90ء کی دہائی میں کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف وفاقی حکومت کے کریک ڈاؤن کے حوالے سے سلیم شہزاد نے کہا کہ 90 ء کی دہائی میں شعیب سڈل کی تعیناتی کے بعد ہمارے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ انکی تعیناتی سے پی پی پی نے مفاہمتی عمل میں ایک رکاوٹ پیدا کر دی ہے۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ گذشتہ 2 ماہ سے ہم یک طرفہ مفاہمتی عمل سے گزرتے رہے جس کا پی پی پی نے مثبت جواب نہیں دیا جس پر مجبور ہو کر ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا۔ ایک سوال پر سلیم شہزاد نے کہا پیپلز پارٹی نے حکومت بناتے وقت دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے بعد حکومت سازی کی، جب ہماری باری آئی توپیپلز پارٹی کو کئی داخلی و خارجی تحفظات لاحق ہوگئے ، اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے پرچوہدری شجاعت کے اثر اندار ہونے سے متعلق سوال پر سلیم شہزاد نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین لندن ضرور آئے تاہم ان کی ہماری قیادت سے ملاقات نہیں ہوئی اور ہم ان کی آمد سے لاعلم رہے۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا اپنا ہے اور نصیر اللہ بابر کا اس حوالے سے بیان بے بنیاد ہے۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کراچی کے واقعات افسوسناک تھے گو ان سب کا الزام ایم کیو ایم پر لگتا ہے لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقبل کی طرف دیکھا جائے۔ عوامی مینڈیٹ کے تحت جس طرح مخلوط حکومت تشکیل دی گئی ہے اور ملک میں قومی حکومت بن چکی ہے کیا وجہ ہے کہ ایم کیو ایم اس دھارے سے الگ ہے۔ انہوں نے ججوں کے مسئلے کو اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ جس دانشمندی کے ساتھ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں ججوں کامسئلہ بھی حل ہوجائے گا اس کے لیے محض ایک اعلامیہ کی ضرورت ہے اور خوش قسمتی سے پی پی واضح فیصلہ کرچکی ہے کہ جس کا ثبوت اعلان مری ہے۔ مرزا اسلم بیگ نے نصیرالله بابر کو سازشی قرار دیا اور اس الزام کی تردید کی کہ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے پہلے دور میں اسلم بیگ کے اشارے پر الگ ہوئی تھی۔ نصیرالله بابر کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے محترمہ اور میرے درمیان اختلافات پیدا کرائے ۔ مرزا اسلم بیگ نے انکشاف کیا کہ جب محترمہ پاکستان تشریف لائیں اور انہوں نے یہ محسوس کیا کہ صدر مشرف سے ان کی ڈیل عوام قبول نہیں کریں گے اور جب انہوں نے راستہ بدلنا چاہا تو انہیں منظر سے ہٹادیا گیا۔ آج بھی سازشی عناصر مضبوط جمہوری نظام میں دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں اور ان سازشوں میں اندر کے لوگ ملوث ہیں جن سے بچنا چاہئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 172
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, واقعات, وزیر, لوگ, لندن, نظر, مخلوط, آج, اللہ, الزام, جواب, جلد, حکم, حل, خوش, خلاف, خان, درخواست, راستہ, شہزاد, عدالت, صاف, صاحبہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایسا بھی ہوتا ہے کھیل کھیل میں مسافر دلچسپ اور عجیب 7 03-10-09 10:26 PM
امیج ٹو پی ڈی ایف کنورٹر پیاسا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 19-07-08 12:08 PM
پی آئی اے پارٹ‌ ٹو شیخ ہمدان سیاست 2 14-01-08 04:00 PM
اب کے برس بھی ہونٹو ں پہ Ashfaq Ahmed اسلامی نظریہ حیات 0 13-10-07 12:57 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger