|
آئین میں پی سی او ترامیم :حلف برداری کے موقع پر بڑے تنازع کا اندیشہ

24-02-08, 12:22 PM
آئین میں پی سی او ترامیم :حلف برداری کے موقع پر بڑے تنازع کا اندیشہ
اسلام آباد(رپورٹ، صالح ظافر) قومی اسمبلی میں صدارتی کیمپ کے مخالفین سے رکنیت کا حلف کے معاملے پر ایوان کی کارروائی میں بڑا تنازع کھڑا ہوجائیگا کیونکہ حلف برداری کیلئے جو کتاب پیش کی جائیگی اس میں وہ سات ابواب بھی موجود ہوں گے جو کہ نومبر کے بعد سے اس میں شامل کئے گئے ہیں اور جنہیں نومنتخب ارکان کی اکثریت تسلیم نہیں کریگی۔اس کتاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو فارغ کرنے اور ایمرجنسی کے اعلان کے علاوہ پی سی او کا اجراء و غیرہ پر مشتمل شقیں شامل کی گئی ہیں۔اس سے پارلیمنٹ کے پہلے ہی دن اعلیٰ عدلیہ کی بحالی کے معاملے پر کسی بھی کارروائی سے پہلے ہی سخت احتجاج ہوگا،نئی قومی اسمبلی سے حلف سابق اسپیکر چوہدری امیر حسین لیں گے، وہ اپنے جانشین کے انتخاب کی کارروائی کی نگرانی بھی کریں گے۔پارلیمانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کسی بھی دوسری کارروائی سے قبل اس معاملے کو فلور پر اٹھائیں گے، چونکہ حلف اٹھانے سے قبل کوئی نکتہ اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا، ادھر قانونی حلقوں کا موقف ہے کہ آئین میں پانچ نومبر کے بعد شامل کی گئی چیزیں بے فائدہ ہیں اور اسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ذرائع نے یاددلایا کہ ایسے ہی معاملات نومبر 2002 میں اٹھائے گئے تھے جب ارکان نے حلف اٹھایا اور متحدہ مجلس عمل کی سرکردگی میں اپوزیشن نے ایل ایف او کا معاملہ اٹھایا۔ الٰہی بخش سومرو جو کہ پیشرو اسمبلی کے اسپیکر تھے انہوں نے ارکان کو یقین دلایا کہ جس کتاب کے تحت انہوں نے حلف اٹھارکھا ہے اس میں یہ شقیں موجود نہیں ہیں۔وہ تکنیکی وجوہات پر اس معاملے پر کوئی رولنگ نہیں دے سکے تھے لیکن اس وقت کی اکثریتی جماعت نے اس معاملے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے اصرار کیا کہ ایل ایف او قانون کا حصہ ہے، یہ سمجھاجارہا ہے کہ جلدبازی میں کی گئی تین نومبر کے اقدامات سمیت وہ ترامیم جنہں خود صدر پرویز نے غیر آئینی اقدام تسلیم کیاتھا۔حکومت امکانی صورتحال سے آگاہ نظر آتی ہے اور اسکے ماہرین اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جوابی حکمت عملی بنارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کی صورتحال صدر کیلئے ایک اور شرمندگی کا باعث بن سکتی ہے ، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چوہدری امیر حسین قومی اسمبلی کے مسلسل ساتویں اسپیکر ہیں جنہیں عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی تاریخ میں صرف فخر امام ایسے اسپیکر تھے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی اور کامیاب ہوئی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|