واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئین کے ساتھ جج بھی بحال ہو جائیں گے،صدر پرویز کے ساتھی انہیں دھاندلی کے منصوبے پیش کر رہے ہیں،بینظیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 08:13 AM   #1
آئین کے ساتھ جج بھی بحال ہو جائیں گے،صدر پرویز کے ساتھی انہیں دھاندلی کے منصوبے پیش کر رہے ہیں،بینظیر
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 07-12-07, 08:13 AM

اسلام آباد(جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ صدر پرویز نے ہمارے بہت سے مطالبات مان لئے ہیں، الیکشن میں احتجاج کے طور پر حصہ ضرور لیں گے تاہم بائیکاٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، آئین کے ساتھ ہی معزول جج بھی بحال ہو جائیں گے، صدر کے بعض قریبی لوگ انہیں دھاندلی کے نئے منصوبے پیش کر رہے ہیں، وہ جمعرات کو دربار عالیہ گولڑہ شریف میں حاضری کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ناہید خان، راجہ پرویز اشرف، چوہدری یٰسین، فرحت الله بابر، شیری رحمن، زمرد خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے وردی اتارنے، الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے اور ایمرجنسی کے خاتمے کی تاریخ دینے سمیت ہمارے بیشتر مطالبات مان لئے ہیں، اسلئے پیپلز پارٹی احتجاجاً انتخابات میں حصہ لے گی تاہم ہم ابھی تک مزید مطالبات لا رہے ہیں، چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کے بعد مزید مطالبات بھی پیش کریں گے اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارے بیشتر مطالبات پر ضرور عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے قریب لوگ دھاندلی کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی عوامی طاقت اور بھرپور عوامی حمایت سے سیاسی مخالفین کے منفی مقاصد پورے نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین سیاسی وسائل استعمال کر رہے ہیں، ڈی پی اوز کو ہدف دیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے عہدوں پر قائم رہنا چاہتے ہیں تو یہ اہداف پورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے منصوبوں کے سلسلہ میں وجود نہ رکھنے والے پولنگ بوتھ اور کسی انتظام اور قاعدے کے بغیر پولنگ بوتھ قائم کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جن کے ذریعے ہمارے مخالفین کو جعلی ووٹوں کے ذریعے کامیاب کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں 20، 20 ہزار اضافی بیلٹ پیپرز کی فراہمی بھی انتخابات میں دھاندلی کی حکومتی پالیسیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات شفاف بنانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ انتخابی عمل شفاف نہ بنایا گیا تو ہم نے بائیکاٹ کا آپشن ابھی تک کھلا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے اور حتمی فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 439
Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, نیوز, موقع, منصوبہ, احتجاج, اسلام, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:51 AM
محاذ آرائی نہیں چاہتے،صدر پرویز کے فوری مواخذے کی ضرورت نہیں،امین فہیم عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:37 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:20 PM
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger