واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

آئی ایس آئی امریکہ کی نظر میں دہشت گرد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-04-11, 08:38 PM   #1
آئی ایس آئی امریکہ کی نظر میں دہشت گرد
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 25-04-11, 08:38 PM

برطانوی اخبار گارڈین کو ملنے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکی حکام پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔

ان دستاویزات کے مطابق گوانتانامو بے میں تفتیش کاروں کو جو ہدایات دی گئیں ان میں آئی ایس آئی کو القاعدہ، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ ایک خطرے کے طور پر بتایا گیا اور کہا گیا کہ کسی بھی شخص کا اگر ان گروپوں کے ساتھ کوئی تعلق نکلتاہو تو اسے دہشت گرد یا مزاحمت کار کے طور پر دیکھا جائے۔

پاکستانی فوج کے دفتر تعلقات عامہ کے سربراہ اطہر عباس نے برطانوی اخبار گارڈین اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی دفتر خارجہ نے ان خبروں کی اشاعت کی مذمت کی لیکن خبروں کی سچائی یا ان کے غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

سن دو ہزار سات کی ان خفیہ دستاویزات کے مطابق ’ ان تنظیموں کے ساتھ تعلق کے ذریعے خلیج گوانتانامو کے کسی قیدی نے ممکن ہے کہ القاعدہ یا طالبان کو مدد فراہم کی ہو یا وہ خود افغانستان میں امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہا ہو‘۔

دستاویزات کے مطابق آئی ایس آئی سمیت ان تنظیموں سے کسی بھی شخص کا تعلق اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شخص مستقبل میں امریکہ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

ان امریکی دستاویزات میں آئی ایس آئی کو ان چھتیس گروپوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں مصر کی اسلامک جہاد، جس کی قیادت القاعدہ کے نائب سربراہ ایمن الزواہری کرتے ہیں، چیچنیا کی سبوتاژ بٹالین، ایرانی انٹیلیجنس ادارے اور اخوان المسلیمون جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق اگرچہ یہ فہرست دو ہزار سات کی ہے لیکن اس بات کا امکان کم ہے کہ اب آئی ایس آئی کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہو۔

ان خفیہ امریکی دستاویزات میں جن میں خلیج گوانتانامو کے سات سو قیدیوں کے پس منظر کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے بظاہر انٹیلینجس رپورٹوں سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر متعدد بار آئی ایس آئی کا ذکر ہے کہ یہ ادارہ افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت کاروں کو مدد اور تحافظ فراہم کر رہا ہے اور یہاں تک کہ القاعدہ کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔

گارڈین لکھتا ہے کہ دستاویزات میں آئی ایس آئی کی مزاحمت کاروں کو مبینہ حمایت کی تفضیل امریکہ کے اعلیٰ سطح کے فیصلہ سازوں کی آئی ایس آئی کے بارے میں سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

کئی دستاویزات میں دو ہزار دو اور تین میں آئی ایس آئی کی مبینہ کارروائیوں کا ذکر ہے جو کہ دو ہزار سات میں بش انتظامیہ کی پالیسی میں تبدیلی سے کافی عرصے پہلے کا زمانہ ہے۔ دو ہزار سات میں بش انتظامیہ نے پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر نکتہ چینی شروع کر دی تھی۔

دستاویزات میں خلیج گوانتانامو کے قید خانے کے حکام کی جانب سے ایک بڑے شدت پسند ہارون الافغانی کو رہا نہ کرنے کی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بتائی گئی جو آئی ایس آئی کے شدت پسندوں کے ساتھ روابط کی ایک مثال ہے۔ ہارون الافغانی کی فائل میں لکھا ہے کہ اس نے اگست دو ہزار چھ میں ایک میٹنگ میں شرکت کی جس میں پاکستانی فوج اور انٹیلیجنس حکام، طالبان، القاعدہ، لشکر طیبہ اور گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے سرکردہ رہنما شریک تھے۔

گارڈین لکھتا ہے کہ اس بات کے افشا ہونے سے کہ امریکہ آئی ایس آئی کو القاعدہ اور طالبان کے برابر خطرہ سمجھتا ہے پاکستان میں شدید ردعمل ہوگا اور اس سے دونوں ممالک کے انٹیلیجنس اداروں کے درمیان پہلے سے خراب تعلقات مزید بگڑ جائیں گے۔

گزشتہ برس نومبر میں بھی گارڈین نے ایسا شہادتی مواد شائع کیا تھا جس کے مطابق امریکی انٹیلیجنس اداروں کو ایسی رپورٹیں مل رہی ہیں کہ آئی ایس آئی کئی برسوں سے افغانستان میں طالبان کی مدد کر رہی ہے۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,300 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 557
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (27-04-11), مرزا عامر (26-04-11)
پرانا 25-04-11, 11:12 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 678
کمائي: 12,900
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

سب سے پہلے تو ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکہ آئ – ايس –آئ پر حملے کی پاليسی پر عمل پيرا نہيں ہے۔ حقیقت يہ ہے کہ امريکہ آئ – ايس – آئ سميت پاکستان کی بہت سے ايجينسيوں کے ساتھ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خاتمے کے ليے کی جانے والی بہت سی کوششوں کے ضمن ميں مل کر کام کر رہا ہے۔ يہ درست ہے کہ تاريخی ريکارڈ کی روشنی ميں امريکہ کو طالبان اور آئ – ايس – آئ کے کچھ حلقوں کے مابين تعلقات کے حوالے سے حقيقی تحفظات ہيں۔

ايڈمرل مولن کی پاک فوج کی قيادت کے ساتھ مذاکرات سے القائدہ اور ان سے منسلک دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی کاروائيوں کی روک تھام کے ليے خطے کی تمام اہم پارٹيوں کے مابين باہم تعاون کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ دونوں اسٹريجک اتحاديوں اور پارٹنرز کے مابين کچھ حل طلب معاملات اور مجموعی حکمت عملی کے حوالے سے چند تحفظات موجود ہيں۔ ليکن ان اختلافات کی موجودگی کوئ اچنبے کی بات نہيں ہے بلکہ ان سے دونوں ممالک کے مابين تعلقات کی مضبوطی اور اس ميں موجود لچک اور اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach - Wall | Facebook
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-04-11, 12:06 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,641
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بڑی لچک اور بڑا اعتماد ہے جی۔۔۔

ریمنڈ ڈیوس پر مقدمہ کب چل رہا ہے جس کا وعدہ کیا گیا تھا اور عبادالرحمان کے قاتل کہاں ہیں؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-04-11), ھارون اعظم (26-04-11), موجو (26-04-11), محمد عاصم (27-04-11), مرزا عامر (27-04-11), عبداللہ آدم (26-04-11)
پرانا 26-04-11, 12:58 AM   #4
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں تو یہ کہوں گا کہ::

ہور چوپو
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (27-04-11), مرزا عامر (27-04-11)
پرانا 26-04-11, 09:15 AM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,676
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ تو بس اتنا ہي كہوں كہ
ابھي توابتدائے عشق ہے روتا ہے كيا
آگے آگے ديكھ ہوتا ہےكيا۔

وہ دور نہيں جب صدر صدام يا قذافي كي طرح ہمارے ڈمي صدر كو بھي آزاد اور مذہب دنيا كے لئے خطرقرار دے كر پاكستان كي اينٹ سے‌اينٹ نہيں بجائي جاتي۔۔۔۔ اور جس پتھر كے دور ميں جانے سے‌ہميں ڈرايا جا رہا ہے خود اپنے ہاتھوں سے سب كچھ كروا كر ہميں اسي كسي تاريك پتھر كي غار ميں جھونك نہيں‌ديا جاتا۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (26-04-11)
پرانا 26-04-11, 09:42 AM   #6
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,094
شکریہ: 1,347
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Jnab...davis or us jaisy na jany kitnon ny arz-e-pak pe jb qadam rkha ho ga...jbhi ye tey ho gya ho ga k in case of any exposure kia kiya jaey ga...or pta nai aisy kitny dar.prda mua'ahidey hon gy...jin k hmein guman b nai ho ga... Ye sb is waqt k musalmanon k kmzor eiman ki azmaish hy...Allah sabit qadam rkhy or hidayat o nijat ka raasta dikha dy.ameen
mama_shalla آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے mama_shalla کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-04-11), حیدر (27-04-11)
پرانا 26-04-11, 10:20 AM   #7
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
برطانوی اخبار گارڈین کو ملنے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے مطابق امریکی حکام پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔

ان دستاویزات کے مطابق گوانتانامو بے میں تفتیش کاروں کو جو ہدایات دی گئیں ان میں آئی ایس آئی کو القاعدہ، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ ایک خطرے کے طور پر بتایا گیا اور کہا گیا کہ کسی بھی شخص کا اگر ان گروپوں کے ساتھ کوئی تعلق نکلتاہو تو اسے دہشت گرد یا مزاحمت کار کے طور پر دیکھا جائے۔

پاکستانی فوج کے دفتر تعلقات عامہ کے سربراہ اطہر عباس نے برطانوی اخبار گارڈین اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی دفتر خارجہ نے ان خبروں کی اشاعت کی مذمت کی لیکن خبروں کی سچائی یا ان کے غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

سن دو ہزار سات کی ان خفیہ دستاویزات کے مطابق ’ ان تنظیموں کے ساتھ تعلق کے ذریعے خلیج گوانتانامو کے کسی قیدی نے ممکن ہے کہ القاعدہ یا طالبان کو مدد فراہم کی ہو یا وہ خود افغانستان میں امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہا ہو‘۔

دستاویزات کے مطابق آئی ایس آئی سمیت ان تنظیموں سے کسی بھی شخص کا تعلق اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شخص مستقبل میں امریکہ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

ان امریکی دستاویزات میں آئی ایس آئی کو ان چھتیس گروپوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں مصر کی اسلامک جہاد، جس کی قیادت القاعدہ کے نائب سربراہ ایمن الزواہری کرتے ہیں، چیچنیا کی سبوتاژ بٹالین، ایرانی انٹیلیجنس ادارے اور اخوان المسلیمون جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق اگرچہ یہ فہرست دو ہزار سات کی ہے لیکن اس بات کا امکان کم ہے کہ اب آئی ایس آئی کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہو۔

ان خفیہ امریکی دستاویزات میں جن میں خلیج گوانتانامو کے سات سو قیدیوں کے پس منظر کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے بظاہر انٹیلینجس رپورٹوں سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر متعدد بار آئی ایس آئی کا ذکر ہے کہ یہ ادارہ افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت کاروں کو مدد اور تحافظ فراہم کر رہا ہے اور یہاں تک کہ القاعدہ کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔

گارڈین لکھتا ہے کہ دستاویزات میں آئی ایس آئی کی مزاحمت کاروں کو مبینہ حمایت کی تفضیل امریکہ کے اعلیٰ سطح کے فیصلہ سازوں کی آئی ایس آئی کے بارے میں سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

کئی دستاویزات میں دو ہزار دو اور تین میں آئی ایس آئی کی مبینہ کارروائیوں کا ذکر ہے جو کہ دو ہزار سات میں بش انتظامیہ کی پالیسی میں تبدیلی سے کافی عرصے پہلے کا زمانہ ہے۔ دو ہزار سات میں بش انتظامیہ نے پاکستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر نکتہ چینی شروع کر دی تھی۔

دستاویزات میں خلیج گوانتانامو کے قید خانے کے حکام کی جانب سے ایک بڑے شدت پسند ہارون الافغانی کو رہا نہ کرنے کی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بتائی گئی جو آئی ایس آئی کے شدت پسندوں کے ساتھ روابط کی ایک مثال ہے۔ ہارون الافغانی کی فائل میں لکھا ہے کہ اس نے اگست دو ہزار چھ میں ایک میٹنگ میں شرکت کی جس میں پاکستانی فوج اور انٹیلیجنس حکام، طالبان، القاعدہ، لشکر طیبہ اور گلبدین حکمت یار کی حزب اسلامی کے سرکردہ رہنما شریک تھے۔

گارڈین لکھتا ہے کہ اس بات کے افشا ہونے سے کہ امریکہ آئی ایس آئی کو القاعدہ اور طالبان کے برابر خطرہ سمجھتا ہے پاکستان میں شدید ردعمل ہوگا اور اس سے دونوں ممالک کے انٹیلیجنس اداروں کے درمیان پہلے سے خراب تعلقات مزید بگڑ جائیں گے۔

گزشتہ برس نومبر میں بھی گارڈین نے ایسا شہادتی مواد شائع کیا تھا جس کے مطابق امریکی انٹیلیجنس اداروں کو ایسی رپورٹیں مل رہی ہیں کہ آئی ایس آئی کئی برسوں سے افغانستان میں طالبان کی مدد کر رہی ہے۔
یہ کیا آپکا تحریر کردوہ مضمون ہے؟
کوئی خبر ہے؟
کسی کا کالم ہے؟
برائے کرم کوئی حوالہ تحریر کریں کہ کہاں سے لیا گیا ہے۔
__________________

باخدا دیوانہ باشد بامحمد ہوشیار!
طالبان اور امریکہ کا ایک ہی مقصد ۔ مسلم کشی
اویسی آن لائن ہے   Reply With Quote
اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (26-04-11)
پرانا 26-04-11, 06:19 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,724
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,067 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئی ایس آئی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں شامل ہے، وکی لیکس
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (27-04-11)
پرانا 26-04-11, 07:30 PM   #9
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,889
شکریہ: 7,288
5,957 مراسلہ میں 15,119 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکہ کی ایسی کی تیسی
ہمیں تو یہ پہلے ہی پتا ہے۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (27-04-11)
پرانا 26-04-11, 10:25 PM   #10
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,176
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,300 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

news-61.gif
. .
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (27-04-11), مرزا عامر (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 08:39 AM   #11
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,584
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
وہ تو بس اتنا ہي كہوں كہ
ابھي توابتدائے عشق ہے روتا ہے كيا
آگے آگے ديكھ ہوتا ہےكيا۔

وہ دور نہيں جب صدر صدام يا قذافي كي طرح ہمارے ڈمي صدر كو بھي آزاد اور مذہب دنيا كے لئے خطرقرار دے كر پاكستان كي اينٹ سے‌اينٹ نہيں بجائي جاتي۔۔۔۔ اور جس پتھر كے دور ميں جانے سے‌ہميں ڈرايا جا رہا ہے خود اپنے ہاتھوں سے سب كچھ كروا كر ہميں اسي كسي تاريك پتھر كي غار ميں جھونك نہيں‌ديا جاتا۔۔۔
اتنی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے بھائی جان۔
گو کہ ہمارے حکمران صدام سے بھی زیادہ جاہل اور امریکی ایجنٹ ہیں مگر پاکستان عراق نہیں ہے آپ کچھ باتیں نہیں جانتے جو میں جانتا ہوں الحمدللہ، یہ امریکی ویسے ہی نہیں آئی۔ایس۔آئی سے ناراض اس کی کچھ تو وجوہات ہیں ناں
اور وہی وجوہات کی بنیاد پر میں کہہ رہا ہوں کہ پاکستان عراق نہیں ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-04-11), شمشاد احمد (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 04:02 PM   #12
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,566
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب درامہ ہے اور بس
سب ملے ہوئے ہین
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (27-04-11), شمشاد احمد (27-04-11), عبداللہ آدم (27-04-11), عبداللہ حیدر (27-04-11)
پرانا 27-04-11, 06:17 PM   #13
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,724
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,067 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
سب درامہ ہے اور بس
سب ملے ہوئے ہین
میں نہیں سمجھتا یہ ڈرامہ ہے ۔ یہ ایک چال ہے ۔ پہلے پاکستان کو استعمال کر افغانستان میں قدم جمائے اب شاید ان کا رخ پاکستان کی طرف ہو جائے ۔ یہ بات تو یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو دنیائے کفر کا سب سے بڑا نشانہ ہے
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (28-04-11), احمد بلال (27-04-11), حیدر (30-04-11)
پرانا 27-04-11, 08:55 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 678
کمائي: 12,900
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

فورمز پر کچھ تجزيہ نگار اور راۓ دہندگان وکی ليکس کے حوالے سے سامنے آنے والی تازہ دستاويزات کو اس انداز سے ديکھ رہے ہيں کہ گويا يہ امريکی حکومت کی موجودہ سرکاری پاليسی اور دیگر ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نوعيت کی آئينہ دار ہيں۔

يہ بات سراسر غلط ہے۔

وہ دستاويزات اور مراسلے جنھيں ميڈيا کے کچھ عناصر غير ذمہ داری کے ساتھ خبر اور شہ سرخی کا درجہ دے رہے ہيں وہ دراصل نامکمل اور غير حتمی معلومات ہيں جن کی بنياد اکثر انفرادی جائزوں اور مشاہدات پر مبنی ہے جنھيں غير سرکاری اور ذاتی حیثيت ميں بيان کيا گيا ہے۔ اس کا ہرگز يہ مطلب نہيں ہے کہ بيان کردہ ہر راۓ اور تجزيے کو کسی بھی ايشو کے حوالے سے امريکہ کی حتمی سرکاری پاليسی کا درجہ ديا جاۓ۔

امريکہ دہشت گردی کے خاتمے اور اس سے نبردآزما ہونے کے ليے درپيش مشکل ترين مسلۓ اور اس ضمن ميں کی جانے والی کاوشوں ميں حکومت پاکستان کا مستقل اور پرعزم اتحادی ہے۔

جيسا کہ امريکی وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی کاوشوں اور ان دہشت گردوں کے قلع قمع کے ليے جو ہم دونوں کے ليے مشترکہ خطرہ ہيں، امريکہ کے پاس پاکستان سے زيادہ مضبوط پارٹنر اور کوئ نہيں ہے۔

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی اگست 2010 میں دہشت گردی سے متعلق جو مختلف ممالک کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئ تھی، اس ميں بھی اس بات کا اعتراف کيا گيا تھا کہ پاکستانی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف لڑائ ميں قابل قدر کاميابی حاصل کی ہے۔

ميں يہ بھی باور کر دوں کہ ايڈمرل مولن نے بھی اپنے حاليہ دورہ پاکستان کے دوران پاک فوج کی کاوشوں اور ان کے تعاون پر خراج تحسين بھی پيش کيا اور يہ واضح کيا کہ "اختلافات مسلسل رابطوں اور متعلقہ ايشوز اور تحفظات کے حوالے سے بات چيت سے حل کيے جا سکتے ہيں"۔

امريکی سيکرٹری آف اسٹيٹ ايک لسٹ بھی مرتب کرتا ہے جس ميں ان رياستوں کے نام شامل ہوتے ہيں جو دہشت گردی کی معاونت ميں ملوث ہوتی ہيں۔ حکومت پاکستان اس لسٹ ميں شامل نہيں ہے۔

يہ کوئ خفيہ امر نہيں ہے کہ ہمارے آئ ايس آ‏ئ کے چند گروپوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کافی عرصے سے تحفظات ہيں اور ہم پاکستانی قيادت کے ساتھ ان خدشات کے حوالے سے گفت و شنيد کرتے رہے ہيں۔

ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے مشترکہ مقصد کے ليے مل کر کام کر رہے ہیں اور اس خطرے کی موجودگی ميں ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے ليے نہ صرف يہ کہ ابھی بلکہ مستقبل ميں بھی باہم کاوشيں جاری رکھيں گے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach - Wall | Facebook
Fawad آف لائن ہے   Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (30-04-11)
پرانا 27-04-11, 09:17 PM   #15
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,641
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ریمنڈ ڈیوس پر مقدمہ کب چل رہا ہے جس کا وعدہ کیا گیا تھا اور عبادالرحمان کے قاتل کہاں ہیں؟
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-04-11), حیدر (30-04-11), عبداللہ آدم (27-04-11)
جواب

Tags
پاکستانی, پسند, نظر, ممکن, مطابق, اللہ, انتظامیہ, امریکہ, اسلامی, اعلیٰ, بے, ثبوت, جیسی, حماس, حزب اللہ, خلاف, خبر, دی, زمانہ, شخص, شروع, طور, طالبان, عباس, غلط

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیر قتل کیس تفتیشی ٹیم گرفتار پولیس افسروں سے معلومات حاصل نہیں کر سکی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:11 AM
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف شیخ ہمدان خبریں 10 03-04-09 03:20 AM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 01:43 PM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger