واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئی ایس آئی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں شامل ہے، وکی لیکس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-04-11, 06:15 PM   #1
آئی ایس آئی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں شامل ہے، وکی لیکس
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 26-04-11, 06:15 PM

لندن / نیویارک (رائٹرز / جنگ نیوز) برطانوی ا ور امریکی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ وکی لیکس کی جانب سے جاری امریکی خفیہ دستاویزت کے مطابق امریکی حکام پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں، امریکی حکام نے آئی ایس آئی ان دستاویزات کے مطابق گوانتانامو بے میں تفتیش کاروں کو جو ہدایات دی گئیں ان میں آئی ایس آئی کو القاعدہ، حماس اور حزب اللہ کے ساتھ ایک خطرے کے طور پر بتایا گیا اور کہا گیا کہ کسی بھی شخص کا اگر ان گروپوں کے ساتھ کوئی تعلق نکلتا ہو تو اسے دہشت گرد یا مزاحمت کار کے طور پر دیکھا جائے۔دوسری جانب پاکستانی فوج کے دفتر تعلقات عامہ کے سربراہ اطہر عباس نے برطانوی اخبار گارجین اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو برطانوی اخبار گارجین اور امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز میں شائع ہونیوالی رپورٹس کے مطابق 2007ء کی ان خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی سمیت ان تنظیموں کے ساتھ تعلق کے ذریعے گوانتاناموبے کے کسی قیدی نے ممکن ہے کہ القاعدہ یا طالبان کو مدد فراہم کی ہو یا وہ خود افغانستان میں امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں میں ملوث رہا ہو۔دستاویزات کے مطابق آئی ایس آئی سمیت ان تنظیموں سے کسی بھی شخص کا تعلق اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شخص مستقبل میں امریکا کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے۔ان امریکی دستاویزات میں آئی ایس آئی کو ان 36 گروپوں میں شامل کیا گیا ہے جن میں مصر کی اسلامک جہاد، جس کی قیادت القاعدہ کے نائب سربراہ ایمن الزواہری کرتے ہیں، چیچنیا کی سبوتاژ بٹالین، ایرانی انٹیلی جنس ادارے اور مصر کی اخوان المسلمون جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق اگرچہ یہ فہرست 2007ء کی ہے لیکن اس بات کا امکان کم ہے کہ اب آئی ایس آئی کا نام اس فہرست سے نکال دیا گیا ہو۔ ان خفیہ امریکی دستاویزات میں جن میں گوانتانامو بے کے 700 قیدیوں کے پس منظر کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے، بظاہر انٹیلی جنس رپورٹوں سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر متعدد بار آئی ایس آئی کا ذکرکیا گیا ہے کہ یہ ادارہ افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت کاروں کو مدد اور تحفظ فراہم کر رہا ہے اور یہاں تک کہ القاعدہ کے ساتھ بھی تعاون کر رہا ہے۔
جنگ
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (26-04-11), مرزا عامر (26-04-11)
جواب

Tags
کرتے, گرد, پاکستان, پاکستانی, لندن, نیوز, منظر, ممکن, مطابق, اللہ, بے, ثبوت, جیسی, حماس, حزب اللہ, خفیہ, خود, خلاف, خبر, دی, دیکھا, شخص, طور, طالبان, عباس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ن لیگ کے رکن اسمبلی عامر حیات روکھڑی پولیس کی حراست میں فرحان دانش خبریں 6 26-01-10 08:12 PM
جنرل کیانی کا فوجیوں کو سیاست سے دور رہنے کا حکم آئی ایس آئی پر لاگو نہیں ہوگا شیخ ہمدان سیاست 2 21-01-08 05:24 PM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
ہندوستان کی ریاست آسام میں پولیس فائرنگ سے 8افراد ہلاک۔ خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 09:31 AM
امریکی ویزا کی درخواست فیس میں یکم جنوری سے 31 ڈالر کا اضافہ عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger