واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئی ایس آئی چیف امریکہ کے دورے پر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-07-11, 12:57 PM   #1
آئی ایس آئی چیف امریکہ کے دورے پر
ارشد کمبوہ ارشد کمبوہ آف لائن ہے 13-07-11, 12:57 PM

Name:  110611175337_ahmad_shuja_pasha226.jpg
Views: 53
Size:  33.4 KB
لیفٹیننٹ جنرل پاشا کا یہ دورہ انٹیلی جنس کے معاملات سے متعلق ہے
پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل خالد شمیم وائیں اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹِس کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کے بعد پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا بدھ کو امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔
اس ایک روزہ دورے کے دوران توقع ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ امریکہ میں فوجی اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور آٹھ سو ملین ڈالر کی امریکی فوجی امداد کی معطلی پر بات ہونے کے امکانات ہیں۔

تاہم ان کے اس دورے کے بارے میں سرکاری طور سے کسی ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے اس دورے کو امریکہ کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد کی معطلی کے اعلان کے بعد پاک امریکہ عسکری تعلقات کے تناظر میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی فوجی کمانڈوز کی کارروائی میں ہلاکت کے بعد پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے اعلان کے مطابق، امریکی سنیٹرل کمانڈ کے جنرل میٹِس اور جنرل وائن کے درمیان منگل کو باہمی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

انتہائی مختصر عبارت کے حامل اس پریس ریلیز میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ آیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے یا امریکی فوجی امداد کی معطلی پر دونوں فوجی رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی یا نہیں۔

اگر امریکہ رقم دینے سے انکار کرتا ہے تو پھر پاکستان سرحدوں سے فوج واپس بلالے گی۔ہم اتنے لمبے عرصے تک پہاڑی علاقوں میں اپنی فوجیں رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

احمد مختار

واضح رہے کہ امریکہ نے دو روز قبل ہی پاکستان کی فوجی امداد میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب اس نے اس امداد کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ، طالبان اور ان کے ہمدردوں کے خلاف کارروائی سے مشروط کر دیا ہے۔

امریکی امداد کی معطلی کے اعلان پر پاکستانی فوج اور حکومت کی جانب سے دو مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اپنے وسائل سے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہےاور کہا ہے کہ امریکی امداد رک جانے سے فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت میں کمی واقع نہیں ہو گی۔

منگل کو راولپنڈی میں پاکستانی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدارت میں ہونے والے کور کمانڈروں کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اپنے وسائل سے ہی دہشتگردی کے عفریت سے نمٹا جائے گا۔

تاہم پاکستان کے وزیرِ دفاع نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ نے جنگ پر اٹھنے والے اخراجات ادا نہ کیے تو پاکستان مغربی سرحد سے اپنی فوج واپس بلا لے گا۔

منگل کو ہی پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ٹونٹی فور سیون کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کی مشکلات بڑھتی ہیں تو ہم اپنی تمام فوجیں واپس بلا لیں گے۔’ہم ایسے نہیں بیٹھیں گے۔ اگر ہمارے لیے مشکلات بڑھتی ہیں تو ہم اپنی تمام فوجیں واپس بلالیں گے۔‘

پاکستان وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ سےجو رقم پاکستان کو ملنی ہے وہ شدت پسندی کےخلاف لڑائی جاری رکھنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے اخراجات کی ادائیگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ رقم دینے سے انکار کرتا ہے تو پھر پاکستان سرحدوں سے فوج واپس بلالے گی۔’ہم اتنے لمبے عرصے تک پہاڑی علاقوں میں اپنی فوجیں رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔‘

خبر

__________________
بیاض کمبوہ پڑھنے کے لیے ایڈریس بار میں ٹائپ کریں،
biazekamboh.co.cc
شکریہ والسلام

 
ارشد کمبوہ's Avatar
ارشد کمبوہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 201
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
حیدر (13-07-11), خالد حسین (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 05:30 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,342
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کم از کم 1 کروڑ روپیہ ضائع ہوگا فائدہ؟
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
خالد حسین (14-07-11), سیفی خان (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 05:15 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,641
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فقیر کی جھولی میں کچھ ڈال دے اللہ کے نام پر بابا!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
خالد حسین (14-07-11), سیفی خان (15-07-11), عبدالقدوس (14-07-11)
پرانا 14-07-11, 11:57 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 101
کمائي: 2,128
شکریہ: 6,394
86 مراسلہ میں 144 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
فقیر کی جھولی میں کچھ ڈال دے اللہ کے نام پر بابا!
اور وہاں سے جواب آئے گا معاف کرو بابا
خالد حسین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خالد حسین کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (15-07-11), سیفی خان (15-07-11)
جواب

Tags
pakistan, ہے۔, پاکستان, پاکستانی, چینل, آر, اہمیت, انٹرویو, امریکہ, اسلام, اعلیٰ, جانے, حامل, خفیہ, خلاف, خبر, روزہ, سٹاف, طور, طالبان, عبارت, عزم, عسکری, صلاحیت, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف شیخ ہمدان خبریں 10 03-04-09 03:20 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger