|
آئی ایف جے کا مشن 19 نومبر سے پاکستان کا دورہ کر کے میڈیا کیخلاف اقدامات کا جائزہ لے گا

13-11-07, 09:10 AM
کراچی( جنگ نیوز) صحافیوں کی عالمی تنظیم ( آئی ایف جے ) کا ایمرجنسی مشن پاکستان میں حکومت کی میڈیا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے اثرات کے جائزہ کیلئے 19 سے 22 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ بات پیر کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہی گئی ہے ۔ ایمرجنسی احکامات کے خلاف صحافیوں نے پورے ملک کے شہروں میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ کمیٹیاں صحافیوں ، تاجر یونینوں اور انسانی حقوق کے ایڈووکیٹس پر مشتمل ہیں۔ اخبارات اور نشریاتی اداروں کے مالکان کو بھی ان کمیٹیوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، مختلف مقامات پر صحافیوں کے روزانہ کا احتجاج پورے ملک میں جاری ہے جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کر رہی ہے جو کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس سے الحاق رکھتی ہے ۔ صحافیوں کی جانب سے مقامی احتجاج کو پورے ملک میں موجود آئی ایف جے سے منسلک تنظیموں کی حمایت حاصل ہوگی جبکہ پوری دنیا کے صحافی 15 نومبر کو گلوبل ڈے آف ایکشن میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں، ڈے آف ایکشن میں پاکستانی حکام کی اظہار رائے کی آزادی پر کریک ڈاؤن پر عوامی مذمتی بیانات شامل ہوں گے اور پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز کو احتجاجی خطوط بھیجیں جائیں گے ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|